Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 52

سورة الأنبياء

اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖ مَا ہٰذِہِ التَّمَاثِیۡلُ الَّتِیۡۤ اَنۡتُمۡ لَہَا عٰکِفُوۡنَ ﴿۵۲﴾

When he said to his father and his people, "What are these statues to which you are devoted?"

جبکہ اس نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ مورتیاں جن کے تم مجاور بنے بیٹھے ہو کیا ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
وَقَوۡمِہٖ
اور اپنی قوم سے
مَا
کیاہیں
ہٰذِہِ
یہ
التَّمَاثِیۡلُ
مورتیاں
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَنۡتُمۡ
تم
لَہَا
ان کے لیے
عٰکِفُوۡنَ
جم کر بیٹھنے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
وَقَوۡمِہٖ
اور اپنی قوم سے
مَا
کیا ہیں
ہٰذِہِ
یہ
التَّمَاثِیۡلُ
مورتیاں
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَنۡتُمۡ
تم
لَہَا
اُن کےلیے
عٰکِفُوۡنَ
جم کر بیٹھنے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

When he said to his father and his people, "What are these statues to which you are devoted?"

جبکہ اس نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ مورتیاں جن کے تم مجاور بنے بیٹھے ہو کیا ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ : یہ مورتیاں کیا ہیں جن کے آگے تم بندگی کے لئے بیٹھے رہتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اُس نے اپنے باپ سے اوراپنی قوم سے کہا: ’’کیا ہیں یہ مورتیاں جن کے لیے تم جم کر بیٹھنے والے ہو؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

when he said to his father and his people, |"What are these statues you are devoted to?|"

جب کہا اس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کو یہ کیسی مورتیں ہیں جن پر تم مجاور بنے بیٹھے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ کیا مورتیاں ہیں جن کے لیے تم لوگ اعتکاف کیے رہتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

54 یاد کرو وہ موقع جب کہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ ” یہ مورتیں کیسی ہیں جن کے تم لوگ گرویدہ ہو رہے ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ وقت یاد کرو جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ : یہ کیا مورتیں ہیں جن کے آگے تم دھرنا دیے بیٹھے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا یہ مورتیں جن کے پوجے) پر تم جمے بیٹھے ہو کیا 2 چیز میں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ یہ کیا مورتیں ہیں جن (کی عبادت) پر تم جمے بیٹھے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب انہوں نے اپنے والد سے اور اپنی قوم سے کہا یہ کیسی مورتیں (بت) ہیں جن پر تم جمے بیٹھے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا یہ کیا مورتیں ہیں جن (کی پرستش) پر تم معتکف (وقائم) ہو؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time he said unto his father and his people what are these images to which ye are cleaving?

(وہ وقت یاد کرو) جب انہوں نے باپ سے اور اپنی قوم والوں سے کہا یہ کیا (واہیات خرافات) مورتیں ہیں جن پر تم جمے بیٹھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ یہ کیا مورتیں ہیں ، جن پر تم دھرنا دیے بیٹھے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

جب انہوں نے اپنے والد اور اپنی قوم والوں سے کہا کہ یہ کیسی مورتیاں ( بت ) ہیں ، جن کی پوجا پاٹ پر تم قائم ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا یہ کیسی مورتیں ہیں جن پر تم بندگی کے لیے جمے بیٹھے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کا وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے کہ جب انہوں نے کفر و شرک کے ان گھٹا ٹوپ اندھیروں میں کلمہ حق بلند کرتے ہوئے اپنے مشرک باپ اور اس کی مشرک قوم سے کہا کہ کیا ہیں یہ بےجان مورتیاں جن کی پوچا و پرستش پر تم جمے بیٹھے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ: یہ مورتیاں کیا ہیں جن کے آگے تم عبادت کے لئے بیٹھے رہتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب اس نے اپنے باپ اور قوم سے کہا یہ مورتیں کیا ہیں ( ف۱۰۳ ) جن کے آگے تم آسن مارے ( پوجا کے لیے بیٹھے ) ہو ( ف۱۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب انہوں نے اپنے باپ ( چچا ) اور اپنی قوم سے فرمایا: یہ کیسی مورتیاں ہیں جن ( کی پرستش ) پر تم جمے بیٹھے ہو

Translated by

Hussain Najfi

جب آپ نے ( منہ بولے ) باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ مورتیں کیسی ہیں جن ( کی عبادت ) پر تم جمے بیٹھے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! he said to his father and his people, "What are these images, to which ye are (so assiduously) devoted?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Abraham asked his father and his people, "What are these statues which you worship?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When he said to his father and his people: "What are these images to which you are devoted"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When he said to his father and his people: What are these images to whose worship you cleave?

Translated by

William Pickthall

When he said unto his father and his folk: What are these images unto which ye pay devotion?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब उस ने अपने बाप और अपनी क़ौम से कहा, "ये मूर्तियाँ क्या है, जिनसे तुम लगे बैठे हो?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ان کا وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب کہ انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی برادری سے فرمایا کہ یہ کیا (واہیات) مورتیں ہیں جن (کی عبادت) پر تم جمے بیٹھے ہو۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یاد کرو وہ بات جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ یہ مورتیں کیا ہیں جن کا تم اعتکاف کرتے ہو ؟ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ موقع جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ یہ مورتیں کیسی ہیں جن کے تم لوگ گرویدہ ہو رہے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ مورتیں کیا ہیں جن پر تم جمے بیٹھے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب کہا اس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کو یہ کیسی مورتیں ہیں جن پر تم مجاور بنے بیٹھے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جبکہ اس ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا یہ مورتیاں کیا ہیں جن کی پرستش پر تم جمے بیٹھے ہو