Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 57

سورة الأنبياء

وَ تَاللّٰہِ لَاَکِیۡدَنَّ اَصۡنَامَکُمۡ بَعۡدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدۡبِرِیۡنَ ﴿۵۷﴾

And [I swear] by Allah , I will surely plan against your idols after you have turned and gone away."

اور اللہ کی قسم میں تمہارے ان معبودوں کے ساتھ جب تم علیحدہ پیٹھ پھیر کر چل دو گے ایک چال چلوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَاللّٰہِ
اور قسم اللہ کی
لَاَکِیۡدَنَّ
البتہ میں ضرور چال چلوں گا
اَصۡنَامَکُمۡ
تمہارے بتوں سے
بَعۡدَ
اس کے بعد
اَنۡ
کہ
تُوَلُّوۡا
تم چلے جاؤ گے
مُدۡبِرِیۡنَ
پیٹھ پھیر کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَاللّٰہِ
اور قسم ہے اللہ کی
لَاَکِیۡدَنَّ
میں ضرور خفیہ تد بیر کروں گا
اَصۡنَامَکُمۡ
تمہارے بتوں کے لیے
بَعۡدَ
بعد
اَنۡ
اس کے
تُوَلُّوۡا
تم جاؤ گے
مُدۡبِرِیۡنَ
پیٹھ پھیر کر
Translated by

Juna Garhi

And [I swear] by Allah , I will surely plan against your idols after you have turned and gone away."

اور اللہ کی قسم میں تمہارے ان معبودوں کے ساتھ جب تم علیحدہ پیٹھ پھیر کر چل دو گے ایک چال چلوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کی قسم ! میں تمہارے چلے جانے کے بعد تمہارے تینوں سے ضرور دو دو ہاتھ کروں گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲکی قسم!میں تمہارے بتوں کے لیے ضرورایک خفیہ تدبیر کروں گا،اس کے بعدکہ تم پیٹھ پھیرکرجاؤگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And I swear by Allah that I will do something to your idols after you are gone, turning your backs.|"

اور قسم اللہ کی میں علاج کروں گا تمہارے بتوں کا جب تم جا چکو گے پیٹھ پھیر کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ کی قسم ! میں تمہارے ان بتوں کے ساتھ ضرور کوئی چال چل کے رہوں گا جبکہ تم چلے جاؤ گے پیٹھ موڑ کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور خدا کی قسم میں تمہاری غیر موجودگی میں ضرور تمہارے بتوں کی خبر لوں گا ۔ ” 56

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کی قسم ! جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں کے ساتھ ایک ( ایسا ) کام کروں گا ( جس سے ان کی حقیقت کھل جائے گی )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ موڑ کر چل دو گے تو میں تمہارے بتوں سے ضرور 5 چال چلوں گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کی قسم ! میں تمہارے بتوں سے ضرور ایک تدبیر کروں گا جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کی قسم میں تمہارے پیٹھ پھیرنے کے بعد تمہارے بتوں کی خبر لوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And by Allah I shall surely devise a plot against your idols after ye turned away backward.

اور بخدا میں تمہارے بتوں کی گت بنا ڈالوں گا جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور خدا کی قسم! جب تم یہاں سے رخصت ہوکر لوٹو گے تو میں تمہارے ان بتوں کے ساتھ ایک تدبیر کروں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ کی قسم! البتہ ضرور ضرور میں تمہارے پیٹھ پھیر کر چلے جانے کے بعد تمہارے بتوں کے ساتھ ایک چال چلوں گا / ایک تدبیر کروں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں کا علاج کروں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ کی قسم میں ضرور بالضرور خبر لے کر رہوں گا تمہارے ان بتوں کی اس کے بعد تم لوگ ان سے جا چکے ہو گے پیٹھ پھیر کر

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ کی قسم! میں تمہارے جانے کے بعدتمہارے بتوں سے ضرور دو دو ہاتھ کرونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مجھے اللہ کی قسم ہے میں تمہارے بتوں کا برا چاہوں گا بعد اس کے کہ تم پھر جاؤ پیٹھ دے کر ( ف۱۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ کی قسم! میں تمہارے بتوں کے ساتھ ضرور ایک تدبیر عمل میں لاؤں گا اس کے بعد کہ جب تم پیٹھ پھیر کر پلٹ جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

اور بخدا میں تمہارے بتوں کے ساتھ ( کوئی نہ کوئی ) چال ضرور چلوں گا جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And by Allah, I have a plan for your idols - after ye go away and turn your backs"..

Translated by

Muhammad Sarwar

Abraham said to himself, "By God! I will devise a plan against their idols when they are away."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And by Allah, I shall plot a plan for your idols after you have gone away and turned your backs."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, by Allah! I will certainly do something against your idols after you go away, turning back.

Translated by

William Pickthall

And, by Allah, I shall circumvent your idols after ye have gone away and turned your backs.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह की क़सम! इस के पश्चात कि तुम पीठ फेरकर लौटो, मैं तुम्हारी मूर्तियों के साथ अवश्य् एक चाल चलूँगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور خدا کی قسم میں تمہارے ان بتوں کی گت بناؤں گا جب تم (ان کے پاس سے) (4) چلے جاؤ گے تو (ان کے چلے جانے کے بعد) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ کی قسم میں تمہاری غیر حاضری میں ہر صورت تمہارے بتوں کی خبر لوں گا۔ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور خدا کی قسم میں تمہاری غیر موجودگی میں ضرور تمہارے بتوں کی خبر لوں گا ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کی قسم میں اس کے بعد ضرور ضرور تمہارے بتوں کے بارے میں کوئی تدبیر کروں گا جب تم پشت پھیر کر چلے جاؤ گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قسم اللہ کی میں علاج کروں گا تمہارے بتوں کا جب تم جا چکو گے پیٹھ پھیر کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم چلے جائوگے تو خدا کی قسم میں تمہارے بتوں کے ساتھ ایک چال چلوں گا