Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 59

سورة الأنبياء

قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَاۤ اِنَّہٗ لَمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۹﴾

They said, "Who has done this to our gods? Indeed, he is of the wrongdoers."

کہنے لگے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کس نے کیا؟ ایسا شخص تو یقیناً ظالموں میں سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
مَنۡ
کس نے
فَعَلَ
کیا ہے
ہٰذَا
یہ
بِاٰلِہَتِنَاۤ
ساتھ تمہارے الٰہوں کے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
البتہ ظالموں میں سے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
مَنۡ
کس نے
فَعَلَ
کیا
ہٰذَا
ایسا
بِاٰلِہَتِنَاۤ
ہمارے معبودوں کے ساتھ
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
لَمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
یقیناً ظالموں میں سے ہے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Who has done this to our gods? Indeed, he is of the wrongdoers."

کہنے لگے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کس نے کیا؟ ایسا شخص تو یقیناً ظالموں میں سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : ہمارے معبودوں کا یہ حال کس نے کردیا ؟ بلاشبہ وہ بڑا ظالم ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’کس نے ہمارے معبودوں کے ساتھ ایسا کیاہے؟ بلاشبہ وہ یقیناًظالموں میں سے ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Who has done this to our gods? He is one of the wrongdoers, indeed|".

کہنے لگے کس نے کیا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ وہ تو کوئی بےانصاف ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ چلاّ اٹھے : کس نے کیا ہے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ سب کچھ ؟ وہ تو یقیناً کوئی بہت ہی ظالم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿انہوں نے آکر بتوں کا یہ حال دیکھا تو﴾ کہنے لگے ” ہمارے خداؤں کا یہ حال کس نے کر دیا ؟ بڑا ہی کوئی ظالم تھا وہ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہنے لگے کہ : ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حرکت کس نے کی ہے؟ وہ کوئی بڑا ہی ظالم تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے ہمارے دیوتائوں کے ساتھ کس نے یہ کیا (ان کو توڑ پھوڑ ڈالا) بیشک (جس نے یہ کام کیا) وہ بڑا ظالم ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے کہ ہمارے بتوں کے ساتھ یہ (حال) کس نے کیا ہے ؟ یقینا یہ تو کوئی ظالم شخص ہی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کا یہ حشر کس نے کیا۔ بیشک وہ تو ظالموں میں سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا؟ وہ تو کوئی ظالم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: who hath wrought this to our gods? verily he is of the wrong-doers.

وہ لوگ (آکر) بولے یہ (حرکت) کس نے ہمارے ٹھاکروں کے ساتھ کی ہے ؟ بیشک اس نے تو بڑا ہی غضب کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ حرکت کس نے کی؟ بیشک وہ بڑا ہی ظالم ہے!

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ ( سلوک ) کس نے کیا؟ بے شک وہ البتہ ظالموں میں سے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہنے لگے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا ؟ وہ تو ظالم ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میلے سے واپسی پر جب انہوں نے اپنے ان ٹھاکروں کی یہ درگت دیکھی تو انہوں نے کہا ہائے ہمارے ان خداؤں کا یہ حشر کس نے کیا ہے ؟ واقعی وہ بڑا ہی کوئی ظالم شخص ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’ہمارے معبودوں کا یہ حال کس نے کردیا ہے بلاشبہ وہ بڑا ظالم ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے کس نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا بیشک وہ ظالم ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: ہمارے معبودوں کا یہ حال کس نے کیا ہے؟ بیشک وہ ضرور ظالموں میں سے ہے

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا ہمارے خداؤں کے ساتھ کس نے یہ سلوک کیا ہے؟ بےشک وہ ظالموں میں سے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said, "Who has done this to our gods? He must indeed be some man of impiety!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(When the people came to the temple and saw the broken idols) they asked each other, "Who has done this to our gods? He certainly is an unjust person".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Who has done this to our gods He must indeed be one of the wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Who has done this to our gods? Most surely he is one of the unjust.

Translated by

William Pickthall

They said: Who hath done this to our gods? Surely it must be some evil-doer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहने लगे, "किसने हमारे देवताओं के साथ यह हरकत की है? निश्चय ही वह कोई ज़ालिम है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے کہ یہ ہمارے بتوں کے ساتھ کس نے کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے بڑا ہی غضب کیا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہنے لگے جس نے ہمارے خداؤں کا یہ حال کیا ہے وہ بڑا ہی ظالم ہے۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(انہوں نے آکر بتوں کا یہ حال دیکھا تو) کہنے لگے ہمارے خدائوں کا یہ حال کس نے کردیا ؟ وہ بڑا ہی کوئی ظالم تھا وہ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کس نے کیا ہے ؟ بیشک ایسا کرنے والا ظالموں میں سے ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے کس نے کیا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ وہ تو کوئی بےانصاف ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ واپسی پر بتوں کی یہ حالت دیکھ کر کہنے لگے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ حرکت کس نے کی ہے اس میں شک نہیں کہ وہ کوئی بڑا ہی ظالم ہے