Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 60

سورة الأنبياء

قَالُوۡا سَمِعۡنَا فَتًی یَّذۡکُرُہُمۡ یُقَالُ لَہٗۤ اِبۡرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۰﴾

They said, "We heard a young man mention them who is called Abraham."

بولے ہم نے ایک نوجوان کو ان کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا تھا جسے ابراہیم ( علیہ السلام ) کہا جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
فَتًی
ایک نوجوان کو
یَّذۡکُرُہُمۡ
وہ ذکر کرتا تھا ان کا
یُقَالُ
کہا جاتا ہے
لَہٗۤ
اسے
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
لوگوں نے کہا
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
فَتًی
ایک نوجوان سے
یَّذۡکُرُہُمۡ
ذکر کرتا ان کا
یُقَالُ
کہا جاتا ہے
لَہٗۤ
اسے
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم
Translated by

Juna Garhi

They said, "We heard a young man mention them who is called Abraham."

بولے ہم نے ایک نوجوان کو ان کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا تھا جسے ابراہیم ( علیہ السلام ) کہا جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(بعض) لوگ کہنے لگے : ہم نے ایک نوجوان کو ان بتوں کا ذکر کرتے سنا تھا جس کا نام ابراہیم ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لوگوں نے کہا: ’’ہم نے ایک نوجوان کوان کاذکرکرتے سُناہے جسے ابراہیم کہاجاتا ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Some of them said, |"We have heard a youth speaking of them. He is called Ibrahim.|"

وہ بولے ہم نے سنا ہے ایک جوان بتوں کو کچھ کہا کرتا ہے اس کو کہتے ہیں ابراہیم

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک نوجوان کو ان کے بارے میں (غل ط) باتیں کرتے سنا تھا جسے ابراہیم کہا جاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿بعض لوگ﴾ بولے ” ہم نے ایک نوجوان کو ان کا ذکر کرتے سنا تھا جس کا نام ابراہیم ( علیہ السلام ) ہے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کچھ لوگوں نے کہا : ہم نے ایک نوجوان کو سنا ہے کہ وہ ان بتوں کے بارے میں باتیں بنایا کرتا ہے ، اسے ابراہیم کہتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(ان میں سے کسی نے) کہا ہم نے ایک نوجوان سے جس کو ابراہیم پکارتے ہیں سنا ان کا ذکر کر رہا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

لوگوں نے کہا ہم نے ایک نوجوان کو ان کی باتیں کرتے سنا ہے اسے ابراہیم (علیہ السلام) کہتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے ہم نے ایک نوجوان کے متعلق سنا ہے کہ وہ بتوں کا (برائی سے) ذکر کرتا ہے۔ اسے ابراہیم کہتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک جوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے اس کو ابراہیم کہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: We heard a youth speak of them, who is called Ibrahim.

(بعض ان میں سے) بولے کہ ہم تو ایک نوجوان کو جسے ابراہیم (علیہ السلام) کہا جاتا ہے ان کا ذکر برائی سے کرتے سنا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

لوگوں نے بتایا کہ ہم نے ایک جوان کو ان کا ذکر کرتے سنا تھا ، جس کو ابراہیم کہتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

لوگوں نے کہا ہم نے ایک نوجوان کو ، جیسے ابراہیم ( علیہ السلام ) کہا جاتا ہے ، ان ( بتوں ) کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگوں نے کہا ہم نے ایک جوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے اسے ابراہیم کہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان میں سے بعض نے کہا کہ ہم نے ایک نوجوان کے بارے میں جس کو ابراہیم کہا جاتا ہے، یہ سنا ہے کہ وہ ان کی برائی کرتا رہتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

( بعض ) لوگ کہنے لگے:’’ہم نے ایک نوجوان کو ان بتوں کاذکر کرتے سناتھاجس کانام ابراہیم ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان میں کے کچھ بولے ہم نے ایک جوان کو انھیں برا کہتے سنا جسے ابراہیم کہتے ہیں ( ف۱۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( کچھ ) لوگ بولے: ہم نے ایک نوجوان کا سنا ہے جو ان کا ذکر ( انکار و تنقید سے ) کرتا ہے اسے ابراہیم کہا جاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( بعض ) لوگ کہنے لگے کہ ہم نے ایک نوجوان کو سنا ہے جو ان کا ذکر ( برائی سے ) کیا کرتا ہے جسے ابراہیم کہا جاتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said, "We heard a youth talk of them: He is called Abraham."

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them said, "We heard a youth called Abraham speaking against the idols".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We heard a young man talking against them, who is called Ibrahim."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We heard a youth called Ibrahim speak of them.

Translated by

William Pickthall

They said: We heard a youth make mention of them, who is called Abraham.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(कुछ लोग) बोले, "हम ने एक नवयुवक को, जिसे इबराहीम कहते हैं, उस के विषय में कुछ कहते सुना है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بعضوں نے کہا کہ ہم نے ایک نوجوان آدمی کو جس کو ابراہیم (علیہ السلام) کہہ کر پکارا جاتا ہے ان بتوں کا (برائی سے) تذکرہ کرتے سنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کچھ لوگ بولے ہم نے ایک نوجوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا جس کا نام ابراہیم ہے۔ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(بعض لوگ) بولے ہم نے ایک نوجوان کو ان کا ذکر کرتے سنا تھا جس کا نام ابراہیم ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے کہ ہم نے ایک نوجوان کو سنا تھا کہ ان کا ذکر کررہا تھا اس جوان کو ابراہیم کہا جاتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولے ہم نے سنا ہے ایک جوان بتوں کو کچھ کہا کرتا ہے، اس کو کہتے ہیں ابراہیم

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بعض لوگوں نے کہا ہم نے ایک نوجوان کو جس کو ابراہیم (علیہ السلام) کہا جاتا ہے ان بتوں کو کچھ کہتے ہوئے سنا ہے