59. This was exactly what Prophet Abraham (peace be upon him) expected to happen. He wished that the matter should not remain confined to the priests and the attendants but the common people also should be present there to witness that their deities were helpless and their priests were deluding them about their powers. The priests committed the same folly as was later committed by Pharaoh when he arranged an encounter between Prophet Moses (peace be upon him) and the magicians in the open in front of the multitudes of the common people, and the former got an opportunity to show publicly the miracle of the staff which shattered the illusory, magical tricks of the magicians.
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :59
یہ گویا حضرت ابراہیم کی منہ مانگی مراد تھی ، کیونکہ وہ بھی یہی چاہتے تھے کہ بات صرف پروہتوں اور پجاریوں ہی کے سامنے نہ ہو بلکہ عام لوگ بھی موجود ہوں اور سب دیکھ لیں کہ یہ بت جو ان کے قاضی الحاجات بنا کر رکھے گئے ہیں کیسے بے بس ہیں اور خود یہ پروہت حضرات ان کو کیا سمجھتے ہیں ۔ اس طرح ان پجاریوں سے بھی وہی حماقت سرزد ہوئی جو فرعون سے سرزد ہوئی تھی ۔ اس نے بھی جادوگروں سے حضرت موسیٰ کا مقابلہ کرانے کے لیے ملک بھر کی خلقت جمع کی تھی اور انہوں نے بھی حضرت ابراہیم کا مقدمہ سننے کے لیے عوام کو اکٹھا کر لیا ۔ وہاں حضرت موسیٰ کو سب کے سامنے یہ ثابت کرنے کا موقع مل گیا کہ جو کچھ وہ لائے ہیں وہ جادو نہیں معجزہ ہے ۔ اور یہاں حضرت ابراہیم کو ان کے دشمنوں نے آپ ہی یہ موقع فراہم کردیا کہ وہ عوام کے سامنے ان کے مکر و فریب کا طلسم توڑ دیں ۔