Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 64

سورة الأنبياء

فَرَجَعُوۡۤا اِلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّکُمۡ اَنۡتُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿ۙ۶۴﴾

So they returned to [blaming] themselves and said [to each other], "Indeed, you are the wrongdoers."

پس یہ لوگ اپنے دلوں میں قائل ہوگئے اور کہنے لگے واقعی ظالم تو تم ہی ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَرَجَعُوۡۤا
تو وہ پلٹے
اِلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
طرف اپنے دلوں کے
فَقَالُوۡۤا
تو انہوں نے کہا
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
اَنۡتُمُ
تم ہی
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَرَجَعُوۡۤا
تو وہ مائل ہوئے
اِلٰۤی
طرف
اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے دلوں کی
فَقَالُوۡۤا
سو اُنہوں نے کہا
اِنَّکُمۡ
یقیناً تم
اَنۡتُمُ
تم ہی
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم ہو
Translated by

Juna Garhi

So they returned to [blaming] themselves and said [to each other], "Indeed, you are the wrongdoers."

پس یہ لوگ اپنے دلوں میں قائل ہوگئے اور کہنے لگے واقعی ظالم تو تم ہی ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر انہوں نے اپنے دل میں سوچا تو (دل میں) کہنے لگے : ظالم تو تم خود ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تووہ اپنے دلوں کی جانب مائل ہوئے سو انہوں نے کہا:’’یقیناتم ہی ظالم ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So they turned to themselves and said, |"In fact, you are the wrongdoers

پھر سوچے اپنے جی میں بھر بولے لوگو ! تم ہی بےانصاف ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس پر انہوں نے اپنے اندر ہی اندر سوچا اور (خود کلامی کرتے ہوئے) کہنے لگے کہ یقیناً تم خود ہی ظالم ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ سن کر وہ لوگ اپنے ضمیر کی طرف پلٹے اور ﴿اپنے دلوں میں﴾ کہنے لگے ” واقعی تم خود ہی ظالم ہو ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر وہ لوگ اپنے دل میں کچھ سوچنے لگے ، اور ( اپنے آپ سے ) کہنے لگے کہ : سچی بات تو یہی ہے کہ تم خود ظالم ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو ان سے 9 پوچھ دیکھو آخر وہ لوگ اپنے دلوں میں (کچھ) سوچے اور آپس میں) کہنے لگے (جی سچ تو یہ ہے) تم خود ظالم ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو انہوں نے اپنے دل میں سوچا پھر کہنے لگے درحقیقت تم لوگ بےانصاف ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ سب اپنے دلوں میں سوچ میں پڑے گئے اور کہنے لگے بیشک تم ہی ظالم ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے اپنے دل غور کیا تو آپس میں کہنے لگے بےشک تم ہی بےانصاف ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They then turned to themselves, and said: verily ye it is who are the wrong-doers.

اس پر وہ لوگ اپنے جی میں سوچنے لگے پھر بول اٹھے بیشک تم ہی (سر تا سر) ناحق پر ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان کو ذرا تنبہ ہوا آپس میں بولے کہ بلاشبہ تم ہی ناحق پر ہو!

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے اپنے دلوں کی طرف رجوع کیا ( غور کیا ) پھر ( ایک دوسرے سے ) کہا بے شک تم ہی ظالم ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اپنے دل میں سوچنے لگے اور پھر بولے لوگو ! تم ہی بےانصاف ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر وہ پلٹے اپنے ضمیروں کی طرف اور اپنے دلوں میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ خود ہی ظالم ہو

Translated by

Noor ul Amin

پھر انہوں نے اپنے دل میں سوچاتوآپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے:’’ظالم توتم خودہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اپنے جی کی طرف پلٹے ( ف۱۱٦ ) اور بولے بیشک تمہیں ستمگار ہو ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر وہ اپنی ہی ( سوچوں کی ) طرف پلٹ گئے تو کہنے لگے: بیشک تم خود ہی ( ان مجبور و بے بس بتوں کی پوجا کر کے ) ظالم ( ہوگئے ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہ لوگ ( ابراہیم کا یہ جواب سن کر ) اپنے دلوں میں سوچنے لگے اور آپس میں کہنے لگے واقعی تم خود ہی ظالم ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So they turned to themselves and said, "Surely ye are the ones in the wrong!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Thereupon they realized their own foolishness and said, "We ourselves are wrong-doers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So they turned to themselves and said: "Verily, you are the wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then they turned to themselves and said: Surely you yourselves are the unjust;

Translated by

William Pickthall

Then gathered they apart and said: Lo! ye yourselves are the wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब वे उस की ओर पलटे और कहने लगे, "वास्तव में, ज़ालिम तो तुम्हीं लोग हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس پر وہ لوگ اپنے جی میں سوچے پھر (آپس میں) کہنے لگے کہ حقیقت میں تم ہی لوگ ناحق پر ہو (کہ جو ایسا عاجز ہو وہ کیا معبود ہوگا) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ سن کر وہ لوگ اپنے گریبانوں میں جھانکنے لگے اور اعتراف کیا کہ تم خود ہی ظالم ہو۔ (٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ سن کر وہ اپنے ضمیر کی طرف پلٹے اور (اپنے دلوں میں ) کہنے لگے واقعی تم خود ہی ظالم ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر وہ اپنے نفسوں کی طرف رجوع ہوئے پھر کہنے لگے کہ بلاشبہ تم ہی ظلم کرنے والے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر سوچے اپنے جی میں پھر بولے لوگو تم ہی بےانصاف ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر وہ مشرک اپنے دلوں کی جانب متوجہ ہوئے اور آپس میں کہنے لگے اس میں شک نہیں کہ تم ہی ناحق پر ہو۔