Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 65

سورة الأنبياء

ثُمَّ نُکِسُوۡا عَلٰی رُءُوۡسِہِمۡ ۚ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَا ہٰۤؤُلَآءِ یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۶۵﴾

Then they reversed themselves, [saying], "You have already known that these do not speak!"

پھر اپنے سروں کے بل اوندھے ہوگئے ( اور کہنے لگے کہ ) یہ توتجھے بھی معلوم ہے کہ یہ بولنے چالنے والے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
نُکِسُوۡا
وہ اوندھے کر دیئے گئے
عَلٰی رُءُوۡسِہِمۡ
اپنے سروں پر
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
عَلِمۡتَ
جانتا ہے تو
مَا
نہیں
ہٰۤؤُلَآءِ
ہیں یہ
یَنۡطِقُوۡنَ
بولتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
نُکِسُوۡا
وہ الٹے کردیے گئے
عَلٰی
اُوپر
رُءُوۡسِہِمۡ
اپنے سروں کے
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
عَلِمۡتَ
تمہیں معلوم ہی ہے
مَا
نہیں
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ سب
یَنۡطِقُوۡنَ
بولتے
Translated by

Juna Garhi

Then they reversed themselves, [saying], "You have already known that these do not speak!"

پھر اپنے سروں کے بل اوندھے ہوگئے ( اور کہنے لگے کہ ) یہ توتجھے بھی معلوم ہے کہ یہ بولنے چالنے والے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر لا جواب ہو کر شرم کے مارے سرنگوں ہوگئے۔ اور کہنے لگے (یہ تو تمہیں معلوم ہی ہے کہ یہ (بت) بولتے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر وہ اپنے سروں پرالٹے کردیے گئے،بلاشبہ یقیناًتمہیں معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, they reversed their position upside down (saying) |"You already knew that they do not speak.|"

پھر اوندھے ہوگئے سر جھکا کر تو تو جانتا ہے جیسا یہ بولتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے کردیے گئے تم تو جانتے ہو کہ یہ بول نہیں سکتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مگر پھر ان کی مت پلٹ گئی 61 اور بولے ” تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر انہوں نے اپنے سر جھکا لیے ، اور کہا : تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں ۔ ( ٢٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اپنے سروں پر اوندھے ہوگئے 2 تو تو جانتا ہے یہ بت بات نہیں کرتے پھر ان سے کیا پوچھیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر (شرمندگی سے) سروں کو جھکا لیا (اور بولے) یقینا آپ جانتے ہیں یہ (بت ( کچھ بولتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر سر کو جھکا کر کہنے لگے کہ تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر (شرمندہ ہو کر) سر نیچا کرلیا (اس پر بھی ابراہیم سے کہنے لگے کہ) تم جانتے ہو یہ بولتے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter they were made to turn over upon their heads, saying, assuredly thou knowest that they speak not.

پھر اپنے سروں کو جھکا لیا ۔ (اے ابراہیم) تمہیں تو خوب معلوم ہے کہ یہ (ٹھاکر) کچھ بولتے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر اوندھے ہوگئے ( بولے کہ ) تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں!

Translated by

Mufti Naeem

پھر ( شرمندگی سے ) اپنے سر جھکالیے ( اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہنے لگے ) تحقیق آپ جانتے ( ہی ) ہیں کہ یہ ( بت ) بات نہیں کرسکتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر شرمندہ ہو کر سر جھکا لیے اور پھر بولے تو تو جانتا ہے یہ بولتے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر مارے ندامت کے وہ اوندھے ہوگئے اپنے سروں کو جھکا کر اور کھسیانے ہو کر ابراہیم سے کہنے لگے کہ تم خود اچھی طرح جانتے ہو کہ یہ بول نہیں سکتے

Translated by

Noor ul Amin

پھرلاجواب ہوکرشرم کے مارے سرنگوں ہوگئے اور کہنے لگے یہ توتمہیں معلوم ہی ہے یہ ( بت ) بولتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اپنے سروں کے بل اوندھائے گئے ( ف۱۱۸ ) کہ تمہیں خوب معلوم ہے یہ بولتے نہیں ( ف۱۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے کر دیئے گئے ( یعنی ان کی عقلیں اوندھی ہوگئیں اور کہنے لگے: ) بیشک ( اے ابراہیم! ) تم خود ہی جانتے ہو کہ یہ تو بولتے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پھر انہوں نے ( خجالت سے ) سر جھکا کر کہا کہ تم جانتے ہو کہ یہ ( بت ) بات نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then were they confounded with shame: (they said), "Thou knowest full well that these (idols) do not speak!"

Translated by

Muhammad Sarwar

With their heads cast down they said, "Abraham, you know that idols do not speak. How then can you ask such a question?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then they turned to themselves: "Indeed you know well that these speak not!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then they were made to hang down their heads: Certainly you know that they do not speak.

Translated by

William Pickthall

And they were utterly confounded, and they said: Well thou knowest that these speak not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु फिर वे बिल्कुल औंधे हो रहे। (फिर बोले,) "तुझे तो मालूम है कि ये बोलते नहीं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (شرمندگی کے مارے) اپنے سروں کو جھکا لیا (اور یہ بولے کہ) اے ابراہیم (علیہ السلام) تم کو یہ معلوم ہی ہے کہ یہ بت (کچھ) بولتے نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر پھر ان کی عقل الٹی ہوگئی اور کہنے لگے تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔ “ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ مگر پھر ان کی مت پلٹ گئی اور بولے تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر انہوں نے اپنے سروں کو جھکایا بیشک اے ابراہیم تم کو معلوم ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اوندھے ہوگئے سر جھکا کر تو تو جانتا ہے جیسا یہ بولتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر انہوں نے اپنے سروں کو جھکالیا اور ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا تو تو یہ بات جانتا ہی ہے کہ یہ بت بولا نہیں کرتے