Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 66

سورة الأنبياء

قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنۡفَعُکُمۡ شَیۡئًا وَّ لَا یَضُرُّکُمۡ ﴿ؕ۶۶﴾

He said, "Then do you worship instead of Allah that which does not benefit you at all or harm you?

اللہ کے خلیل نے اسی وقت فرمایا افسوس! کیا تم اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ بھی نفع پہنچا سکیں نہ نقصان ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَفَتَعۡبُدُوۡنَ
کیا بھلا تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
ان کو جو
لَا یَنۡفَعُکُمۡ
نہیں وہ نفع دیتے تمہیں
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یَضُرُّکُمۡ
وہ نقصان دے سکتے ہیں تمہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
ابراہیم نے کہا
اَفَتَعۡبُدُوۡنَ
تو کیا تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
مَا
جو
لَا یَنۡفَعُکُمۡ
نہیں نفع دیتے تمہیں
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا یَضُرُّکُمۡ
اور نہ وہ نقصان پہنچا سکتے ہیں تمہیں
Translated by

Juna Garhi

He said, "Then do you worship instead of Allah that which does not benefit you at all or harm you?

اللہ کے خلیل نے اسی وقت فرمایا افسوس! کیا تم اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ بھی نفع پہنچا سکیں نہ نقصان ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اس پر) ابراہیم نے کہا : پھر کیا تم ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نہ نقصان پہنچا سکیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ابراہیم نے کہا:’’توکیاتم اﷲ تعالیٰ کے سواان کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں کچھ بھی نفع نہیں دے سکتے اورنہ تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, &Do you then worship, beside Allah, what does neither benefit you in the least nor harm you?

بولا کیا پھر تم پوجتے ہو اللہ سے ورے ایسے کو جو تمہارا کچھ بھلا کرے نہ برا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ابراہیم ( علیہ السلام) نے کہا : تو کیا تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تو تمہیں کچھ نفع دے سکتی ہیں اور نہ ہی تمہارا کچھ نقصان کرسکتی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا ” پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کو پوج رہے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچانے پر قادر ہیں نہ نقصان ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ابراہیم نے کہا : بھلا بتاؤ کہ کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کر رہے ہو جو تمہیں نہ کچھ فائدہ پہنچاتی ہیں نہ نقصان؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ابراہیم نے کہا کیا تم اللہ کے سوا ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ کچھ تمہارا بھلا کرسکتے ہیں نہ برا کرسکتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارا کچھ سنوار سکیں اور نہ تمہارا کچھ بگاڑ سکیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ابراہیم نے کہا کیا پھر تم اللہ کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ کیا پھر بھی تم نہیں سمجھتے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ابراہیم نے) کہا پھر تم خدا کو چھوڑ کر کیوں ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نقصان پہنچا سکیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: worship ye, then, beside Allah, that which profiteth you not at all, nor it hurteth you

) آپ نے) کہا تو کیا تم اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچا سکیں اور نہ تمہیں نقصان ہی پہنچا سکیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: کیا خدا کے ماسوا تم ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہو ، جو تم کو نہ تو کوئی نفع پہنچا سکیں نہ کوئی ضرر!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا کہ تم پھر ( بھی ) اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ نفع دے سکیں اور نہ تمہیں نقصان پہنچاسکیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ابراہیم نے کہا کہ پھر تم اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جو تمہیں نہ کچھ فائدہ دے سکتی ہیں اور نہ نقصان پہنچا سکتی ہیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا تو کیا تم لوگ اللہ کے سوا ان چیزوں کی پوجا کرتے ہو جو نہ تو تمہیں کچھ نفع دے سکیں اور نہ کوئی نقصان پہنچا سکیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

( اس پر ) ابراہیم نے کہا: کیا تم لوگ اللہ کے سواایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہوجونہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نہ ہی نقصان پہنچا سکیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا تو کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں نفع دے ( ف۱۲۰ ) اور نہ نقصان پہنچائے ( ف۱۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا: پھر کیا تم اﷲ کو چھوڑ کر ان ( مورتیوں ) کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ نفع دے سکتی ہیں اور نہ تمہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آپ نے کہا تو پھر تم اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں فائدہ پہنچا سکتی ہیں اور نہ نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Abraham) said, "Do ye then worship, besides Allah, things that can neither be of any good to you nor do you harm?

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "Do you, instead of God, worship things that can neither harm nor benefit you?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Do you then worship besides Allah, things that can neither profit you nor harm you"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: What! do you then serve besides Allah what brings you not any benefit at all, nor does it harm you?

Translated by

William Pickthall

He said: Worship ye then instead of Allah that which cannot profit you at all, nor harm you?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "फिर क्या तुम अल्लाह से इतर उसे पूजते हो, जो न तुम्हें कुछ लाभ पहुँचा सके और न तुम्हें कोई हानि पहुँचा सके?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ تو کیا خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کی عبادت کرتے ہو جو تم کو نہ کچھ نفع پہنچا سکے اور نہ کچھ نقصان پہنچا سکے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ابراہیم نے کہا پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچانے پر قادر ہیں نہ نقصان دے سکتی ہیں۔ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے کہا پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کو پوج رہے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچانے پر قادر ہیں نہ نقصان

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ابراہیم نے کہا کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس چیز کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ کچھ نفع دے سکے نہ نقصان پہنچا سکے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا کیا پھر تم پوجتے ہو اللہ سے ورے ایسے کو جو تمہارا کچھ بھلا کرے نہ برا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا تو کیا تم خدا کو چھوڑ کر ایسوں کی پرستش کرتے ہو جو نہ تم کو کچھ نفع پہنچا سکیں اور نہ نقصان