Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 68

سورة الأنبياء

قَالُوۡا حَرِّقُوۡہُ وَ انۡصُرُوۡۤا اٰلِہَتَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ فٰعِلِیۡنَ ﴿۶۸﴾

They said, "Burn him and support your gods - if you are to act."

کہنے لگے کہ اسے جلا دو اور اپنے خداؤں کی مدد کرو اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
حَرِّقُوۡہُ
جلا ڈالو اسے
وَانۡصُرُوۡۤا
اور مدد کرو
اٰلِہَتَکُمۡ
اپنے الٰہوں کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فٰعِلِیۡنَ
کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
اُنہوں نے کہا
حَرِّقُوۡہُ
جلادو اُسے
وَانۡصُرُوۡۤا
اور مدد کرو
اٰلِہَتَکُمۡ
اپنے معبودوں کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فٰعِلِیۡنَ
کچھ کرنے ہی والے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Burn him and support your gods - if you are to act."

کہنے لگے کہ اسے جلا دو اور اپنے خداؤں کی مدد کرو اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ بولے : اگر تمہیں کچھ کرنا ہے تو ابراہیم کو جلا ڈالو اور (اس طرح) اپنے معبودوں کی امداد کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’اسے جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرواگرتم کچھ کرنے ہی والے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |" (0 people) burn him and help your gods, if you are to take action.|"

بولے اس کو جلاؤ اور مدد کرو اپنے معبودوں کی اگر کچھ کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : جلا ڈالو اسے اور مدد کرو اپنے معبودوں کی ! اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” انہوں نے کہا ” جلا ڈالو اس کو اور حمایت کرو اپنے خداؤں کی اگر تمہیں کچھ کرنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ( ایک دوسرے سے ) کہنے لگے : آگ میں جلا ڈالو اس شخص کو ، اور اپنے خداؤں کی مدد کرو ، اگر تم میں کچھ کرنے کا دم خم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو تو ابراہیم کو آگ میں جلا ڈالو اور اپنے دیوتائوں کی پشتی کرو (ان کا بدلہ لو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ (آپس میں) کہنے کہ اگر تم کو (اپنے معبودوں کے بدلہ لینے کے لئے) کچھ کرنا ہے تو ان کو (آگ میں) جلادو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے اس کو آگ میں جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر تمہیں کچھ کرنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(تب وہ) کہنے لگے کہ اگر تمہیں (اس سے اپنے معبود کا انتقام لینا اور) کچھ کرنا ہے تو اس کو جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: burn him, and succour your gods, if ye will be doing.

(وہ لوگ) بولے انہیں جلا دو اور اپنے ٹھاکروں کا بدلہ لے لو اگر تمہیں (کچھ) کرنا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا کہ اس کو آگ میں جلادو اور اپنے معبودوں کی حمایت میں اٹھو ، اگر کچھ کرنے کا ارادہ ہے!

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے ( ایک دوسرے سے ) کہا اس کو جلادو اور اپنے معبودوں کا انتقام لو ، اگر تم ( کچھ ) کرنے والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تب وہ کہنے لگے کہ اگر تمہیں اس سے اپنے معبودوں کا بدلہ لینا ہے تو اس کو جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا جلا ڈالو اس شخص کو اور مدد کرو اپنے معبودوں کی اگر تمہیں کچھ کرنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہ بولے: ’’اگر تمہیں کچھ کرنا ہے توابراہیم کو جلاڈالواور ( اس طرح ) اپنے معبودوں کی امدادکرو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ان کو جلادو اور اپنے خداؤں کی مدد کروں اگر تمہیں کرنا ہے ( ف۱۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اس کو جلا دو اور اپنے ( تباہ حال ) معبودوں کی مدد کرو اگر تم ( کچھ ) کرنے والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا اگر کچھ کرنا چاہتے ہو تو اسے آگ میں جلا دو ۔ اور اپنے خداؤں کی مدد کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said, "Burn him and protect your gods, If ye do (anything at all)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Burn him to ashes if you want to help your gods".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Burn him and help your gods, if you will be doing."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Burn him and help your gods, if you are going to do (anything).

Translated by

William Pickthall

They cried: Burn him and stand by your gods, if ye will be doing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "जला दो उसे, और सहायक हो अपने देवताओं के, यदि तुम्हें कुछ करना है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آپس میں) وہ لوگ کہنے لگے کہ ان کو آگ میں جلاؤ اور اپنے معبودوں کا ان سے بدلا لو اگر تم کو کچھ کرنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا اسے جلا دو کو اور حمایت کرو اپنے خداؤں کی اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو۔ “ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے کہا جلا ڈالو اس کو اور حمایت کرو اپنے خدائوں کی اگر تمہیں کچھ کرنا ہے ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے اس کو جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر تمہیں کچھ کرنا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اس کو جلاؤ اور مدد کرو اپنے معبودوں کی اگر کچھ کرتے ہو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ مشرک آپس میں کہنے لگے۔ ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کا بدلہ لو اگر تم کو کچھ کرنا ہے