Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 71

سورة الأنبياء

وَ نَجَّیۡنٰہُ وَ لُوۡطًا اِلَی الۡاَرۡضِ الَّتِیۡ بٰرَکۡنَا فِیۡہَا لِلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۱﴾

And We delivered him and Lot to the land which We had blessed for the worlds.

اور ہم ابراہیم اور لوط کو بچا کر اس زمین کی طرف لے چلے جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لئے برکت رکھی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَجَّیۡنٰہُ
اور نجات دی ہم نے اسے
وَلُوۡطًا
اور لوط کو
اِلَی الۡاَرۡضِ
طرف اس زمین کے
الَّتِیۡ
وہ جو
بٰرَکۡنَا
برکت رکھی ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
لِلۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَجَّیۡنٰہُ
اور نجات دی ہم نے اس کو
وَلُوۡطًا
اور لوط کو
اِلَی
طرف
الۡاَرۡضِ
زمین کی
الَّتِیۡ
جس میں
بٰرَکۡنَا
برکتیں رکھی ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
لِلۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And We delivered him and Lot to the land which We had blessed for the worlds.

اور ہم ابراہیم اور لوط کو بچا کر اس زمین کی طرف لے چلے جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لئے برکت رکھی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم ابراہیم اور لوط کو ان سے بچا کر اس سرزمین (شام) کی طرف لے گئے جس میں نے اہل عالم کے لئے برکتیں رکھی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے اُسے اورلوط کواُس زمین کی طرف نجات دی جس میں ہم نے جہانوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We rescued him and Lilt towards the land we blessed for all the worlds.

اور بچا نکالا ہم نے اس کو اور لوط کو اس زمین کی طرف جس میں برکت رکھی ہم نے جہان کے واسطے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم ابراہیم (علیہ السلام) کو اور لوط ( علیہ السلام) کو بچا کر اس سرزمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں سب جہان والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We saved him and Lot and brought him to the land upon which We had bestowed Our blessings for all the people of the world.

اور ہم اسے اور لوط ( علیہ السلام ) 63 کو بچا کر اس سر زمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں ۔ 64

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم انہیں اور لوط کو بچا کر اس سرزمین کی طرف لے گئے جس میں ہم نے دنیا جہان کے لوگوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں ۔ ( ٢٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ابراہیم اور ان کے بھتیجا لوط کو (عراق سے جہاں کا حکام نمرود تھا) نجات دے کر اس سر زمین میں پہنچا دیا جس میں 5 ہم نے ہمارے جہان کے لئے برکت رکھی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کو اور لوط (علیہ السلام) کو ایسے ملک (شام) کی طرف بھیج کر بچا لیا جس میں ہم نے دنیا جہان والوں کے لئے خیروبرکت رکھی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے اسے (ابراہیم کو) اور لوط کو اس سر زمین کی طرف (بھیج کر) بچا لیا جس میں ہم نے جہانوں کے لئے برکت رکھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ابراہیم اور لوط کو اس سرزمین کی طرف بچا نکالا جس میں ہم نے اہل عالم کے لئے برکت رکھی تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We delivered him and Lut to the land wherein We had placed Our blessings for the worlds.

اور ہم نے ان کو اور لوط (علیہ السلام) کو ایسی سرزمین کی طرف بھیج کر بچالیا جس کو ہم نے دنیا جہان والوں کے واسطے بابرکت بنایا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کو اور لوط کو اس سرزمین کی طرف نجات دی ، جس میں ہم نے دنیا والوں کیلئے برکتیں رکھی تھیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان ( ابراہیم علیہ السلام ) اور لوط ( علیہ السلام ) کو نجات دی ( اور نکالا ) اس سر زمین کی طرف جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکت عطا فرمائی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ابراہیم اور لوط کو اس سر زمین کی طرف بچا نکالا جس میں ہم نے اہل عالم کے لیے برکت رکھی تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بچا کر نکال لائے ہم اس کو بھی اور لوط کو بھی اس سرزمین کی طرف جس میں ہم نے طرح طرح کی برکتیں رکھی ہیں دنیا والوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم ابراہیم اور لوط کو ان سے بچاکراس سرزمین ( شام ) کی طرف لے گئے جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لئے برکتیں رکھی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم اسے اور لوط کو ( ف۱۲٦ ) نجات بخشی ( ف۱۲۷ ) اس زمین کی طرف ( ف۱۲۸ ) جس میں ہم نے جہاں والوں کے لیے برکت رکھی ( ف۱۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اور لوط ( علیہ السلام ) کو ( جو آپ کے بھتیجے یعنی آپ کے بھائی ہاران کے بیٹے تھے ) بچا کر ( عراق سے ) اس سرزمینِ ( شام ) کی طرف لے گئے جس میں ہم نے جہان والوں کے لئے برکتیں رکھی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں اور لوط کو نجات دی اور اس سر زمین ( شام ) کی طرف لے گئے جسے ہم نے دنیا جہان والوں کیلئے بابرکت بنایا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But We delivered him and (his nephew) Lut (and directed them) to the land which We have blessed for the nations.

Translated by

Muhammad Sarwar

We took Abraham and Lot safely to the land in which We had sent blessings to the worlds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We rescued him and Lut to the land which We have blessed for the nations.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We delivered him as well as Lut (removing them) to the land which We had blessed for all people.

Translated by

William Pickthall

And We rescued him and Lot (and brought them) to the land which We have blessed for (all) peoples.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम उसे और लूत को बचाकर उस भूभाग की ओर निकाल ले गए, जिस में हम ने दुनिया वालों के लिए बरकतें रखी थीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اور (ان کے برادر زادے) لوط (علیہ السلام) کو ایسے ملک (یعنی شام) کی طرف بھیج کر بچا لیا جس میں ہم نے دنیا جہاں والوں کے واسطے (خیر و برکت رکھی) ۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم ابراہیم اور لوط کو بچا کر اس سرزمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے لوگوں کے لیے برکات رکھیں ہیں۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم اسے اور لوط (علیہ السلام) کو بچا کر اس سرزمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ابراہیم کو اور لوط کو اس سرزمین کی طرف نجات دے دی جس میں ہم نے دنیا جہان والوں کے لیے برکت رکھ دی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بچا نکالا ہم نے اس کو اور لوط (علیہ السلام) کو اس زمین کی طرف جس میں برکت رکھی ہے ہم نے جہاں کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ابراہیم (علیہ السلام) کو اور لوط (علیہ السلام) کو ایک ایسی سرزمین کی طرف بچا کرلے گئے جس میں ہم نے اقوام (علیہ السلام) عالم کے لئے ہر قسم کی برکتیں رکھی ہیں۔