Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 77

سورة الأنبياء

وَ نَصَرۡنٰہُ مِنَ الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فَاَغۡرَقۡنٰہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۷۷﴾

And We saved him from the people who denied Our signs. Indeed, they were a people of evil, so We drowned them, all together.

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے رہے تھے ان کے مقابلے میں ہم نے اس کی مدد کی ، یقیناً وہ برے لوگ تھے پس ہم نے ان سب کو ڈبو دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَصَرۡنٰہُ
اور مدد کی ہم نے اس کی
مِنَ الۡقَوۡمِ
ان لوگوں کے مقابلے میں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
اِنَّہُمۡ
بیشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
قَوۡمَ
لوگ
سَوۡءٍ
برے
فَاَغۡرَقۡنٰہُمۡ
تو غرق کر دیا ہم نے ان کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَصَرۡنٰہُ
اور مدد کی ہم نے اُس کی
مِنَ الۡقَوۡمِ
اس کی قوم سے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلا یا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَانُوۡا
تھے
قَوۡمَ
لوگ
سَوۡءٍ
بُرے
فَاَغۡرَقۡنٰہُمۡ
پھر غرق کردیا ہم نے اُن کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب سے
Translated by

Juna Garhi

And We saved him from the people who denied Our signs. Indeed, they were a people of evil, so We drowned them, all together.

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے رہے تھے ان کے مقابلے میں ہم نے اس کی مدد کی ، یقیناً وہ برے لوگ تھے پس ہم نے ان سب کو ڈبو دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان لوگوں کے خلاف ان کی مدد کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا۔ وہ لوگ بھی بہت برے تھے لہذا ہم نے ان سب کو غرق کردیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُس کی مددکی،اس کی قوم کے مقابلے میں جنہوں نے ہماری آیات کوجھٹلایا تھا، یقیناوہ بُرے لوگ تھے توہم نے اُن سب کوغرق کر دیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and helped him against the people who belied Our verses. Indeed, they were the people of evil, therefore, We drowned them all.

اور اس کے گھر والوں کو بڑی گھبراہٹ سے اور مدد کی اس کی ان لوگوں پر جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتیں وہ تھے برے لوگ پھر ڈبا دیا ہم نے ان سب کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے اس کی مدد کی اس قوم کے مقابلے میں جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا یقیناً وہ بہت برے لوگ تھے تو ہم نے ان سب کو غرق کردیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We helped him against a people who rejected Our signs as false. They were indeed an evil people and so We drowned them all.

اور اس قوم کے مقابلے میں اس کی مدد کی جس نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا تھا ۔ وہ بڑے برے لوگ تھے ، پس ہم نے ان سب کو غرق کر دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس قوم نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایاتھا ، اس کے مقابلے میں ان کی مدد کی ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت برے لوگ تھے ، اس لیے ہم نے ان سب کو غرق کردیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان لوگوں کے مقابل جنہوں نیہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا نوح کی مدد کی بیشک وہ بڑے لوگ تھے تو ہم نے ان 3 سب کو ڈبو دیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ہماری آیتوں کا انکار (تکذیب) کرتے تھے ان پر انہیں (نوح (علیہ السلام) کو) نصرت بخشی وہ یقینا برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسے اس قوم سے نجات دی جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت برے لوگ تھے۔ ہم نے ان سب کو غرق کردیا (ڈبو دیا)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے ان پر نصرت بخشی۔ وہ بےشک برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We succoured him against the people who belied Our signs; verily they were a people evil, so we drowned them all.

اور ہم نے ان کا بدلہ لے لیا ایسے لوگوں سے جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا بیشک وہ لوگ بہت ہی برے تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کی مدد میں ان لوگوں سے ہم نے انتقام لیا ، جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ۔ بیشک وہ نہایت ہی برے لوگ تھے تو ہم نے ان سب کو غرق کردیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان کی مدد فرمائی اس قوم کے مقابلے میں جس نے ہماری آیات کو جھٹلایا ، بے شک وہ بری قوم ( کے لوگ ) تھے پس ہم نے ان سب کو پانی میں ڈبو دیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے درحقیقت وہ برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان کی مدد کی اس ناہنجار قوم کے مقابلے میں جو جھٹلاتی تھی ہماری آیتوں کو بیشک وہ بڑے ہی برے لوگ تھے سو ہم نے غرق کردیا ان سب کو اکٹھا اور یکجا طور پر

Translated by

Noor ul Amin

اوران لوگوں کے خلاف ان کی مدد کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھاوہ لوگ بھی بہت برے تھے لہٰذاہم نے ان سب کو غرق کر دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان لوگوں پر اس کو مدد دی جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں ، بیشک وہ برے لوگ تھے تو ہم نے ان سب کو ڈبو دیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس قوم ( کے اذیت ناک ماحول ) میں ان کی مدد فرمائی جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے ۔ بیشک وہ ( بھی ) بہت بری قوم تھی سو ہم نے ان سب کو غرق کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں کے مقابلہ میں جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے ان کی مدد کی بےشک وہ بڑے برے لوگ تھے ۔ پس ہم نے ان سب کو غرق کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We helped him against people who rejected Our Signs: truly they were a people given to Evil: so We drowned them (in the Flood) all together.

Translated by

Muhammad Sarwar

We helped him against the people who said Our revelations were mere lies. They were a bad people and We drowned them all.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We helped him against the people who denied Our Ayat. Verily, they were a people given to evil. So We drowned them all.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We helped him against the people who rejected Our communications; surely they were an evil people, so We drowned them all.

Translated by

William Pickthall

And delivered him from the people who denied Our revelations. Lo! they were folk of evil, therefor did We drown them all.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस क़ौम के मुक़ाबले में जिस ने हमारी आयतों को झुठला दिया था, हम ने उस की सहायता की। वास्तव में वे बुरे लोग थे। अतः हम ने उन सबको डूबो दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (نجات اس طرح دی کہ) ہم نے ایسے لوگوں سے ان کا بدلہ لیا جنہوں نے ہمارے حکموں کو (جو کہ نوح (علیہ السلام) لائے تھے) جھوٹا بتایا تھا بلا شبہ وہ لوگ بہت برے تھے اس لیے ان سب کو ہم نے غرق کردیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس قوم کے مقابلے میں اس کی مدد کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا وہ بڑے برے لوگ تھے پس ہم نے ان سب کو غرق کردیا۔ “ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس قوم کے مقابلے میں اس کی مدد کی جس نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا۔ وہ بڑے برے لوگ تھے ‘ پس ہم نے ان سب کو غرق کردیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ان سے نجات دینے کے لیے ہم نے نوح کی مدد کی، بلاشبہ وہ برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو ڈبو دیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مدد کی اس کی ان لوگوں پر جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتیں وہ تھے برے لوگ پھر ڈبا دیا ہم نے ان سب کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان لوگوں کے مقابلہ میں جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی تھی نوح (علیہ السلام) کی مدد کی بیشک وہ برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا