Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 79

سورة الأنبياء

فَفَہَّمۡنٰہَا سُلَیۡمٰنَ ۚ وَ کُلًّا اٰتَیۡنَا حُکۡمًا وَّ عِلۡمًا ۫ وَّ سَخَّرۡنَا مَعَ دَاوٗدَ الۡجِبَالَ یُسَبِّحۡنَ وَ الطَّیۡرَ ؕ وَ کُنَّا فٰعِلِیۡنَ ﴿۷۹﴾

And We gave understanding of the case to Solomon, and to each [of them] We gave judgement and knowledge. And We subjected the mountains to exalt [Us], along with David and [also] the birds. And We were doing [that].

ہم نے اس کا صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا ہاں ہر ایک کو ہم نے حکم و علم دے رکھا تھا اور داؤد کے تابع ہم نے پہاڑ کر دیئے تھے جو تسبیح کرتے تھے اور پرند بھی ہم کرنے والے ہی تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَفَہَّمۡنٰہَا
پس سمجھا دیا ہم نے یہ(فیصلہ)
سُلَیۡمٰنَ
سلیمان کو
وَکُلًّا
اور ہر ایک کو
اٰتَیۡنَا
دیا ہم نے
حُکۡمًا
حکم
وَّعِلۡمًا
اور علم
وَّسَخَّرۡنَا
اور مسخر کیے ہم نے
مَعَ
ساتھ
دَاوٗدَ
داؤد کے
الۡجِبَالَ
پہاڑ
یُسَبِّحۡنَ
وہ تسبیح کرتے تھے
وَالطَّیۡرَ
اور پرندے(بھی)
وَکُنَّا
اور تھے ہم ہی
فٰعِلِیۡنَ
کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَفَہَّمۡنٰہَا
تو سمجھادیا ہم نے
سُلَیۡمٰنَ
سلیمان کو
وَکُلًّا
اور دونوں کو
اٰتَیۡنَا
عطا کیا تھا ہم نے
حُکۡمًا
حکمت
وَّعِلۡمًا
اور علم
وَّسَخَّرۡنَا
اور مسخر کیا ہم نے
مَعَ
ساتھ
دَاوٗدَ
داؤد کے
الۡجِبَالَ
پہاڑوں کو
یُسَبِّحۡنَ
وہ تسبیح کرتے تھے
وَالطَّیۡرَ
اور پرندو ں کو
وَکُنَّا
اور تھے ہم
فٰعِلِیۡنَ
کرنے ہی والے
Translated by

Juna Garhi

And We gave understanding of the case to Solomon, and to each [of them] We gave judgement and knowledge. And We subjected the mountains to exalt [Us], along with David and [also] the birds. And We were doing [that].

ہم نے اس کا صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا ہاں ہر ایک کو ہم نے حکم و علم دے رکھا تھا اور داؤد کے تابع ہم نے پہاڑ کر دیئے تھے جو تسبیح کرتے تھے اور پرند بھی ہم کرنے والے ہی تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس وقت ہم نے سلیمان کو صحیح فیصلہ سمجھا دیا جبکہ ہم نے قوت فیصلہ اور علم دونوں کو عطا کیا تھا اور داؤد کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کردیا کہ وہ ان کے ہمراہ تسبیح کیا کریں اور یہ تسخیر ہم ہی کرنے والے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے سلیمان کو سمجھا دیا اور ہم نے دونوں کوحکمت اورعلم عطاکیا تھااور داؤد کے ساتھ ہم نے پہاڑوں کواورپرندوں کوبھی مسخر کیاجو تسبیح کرتے تھے اورہم کرنے ہی والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We enabled Sulayman to understand it. And to each one of them We gave wisdom and knowledge. And with Dawud We subjugated the mountains that proclaimed the purity of Allah, and the birds as well. And We were the One who did (it).

پھر سمجھا دیا ہم نے وہ فیصلہ سلیمان کو اور دونوں کو دیا تھا ہم نے حکم اور سمجھ اور تابع کئے ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑ، تسبیح پڑھا کرتے اور اڑتے جانور اور یہ سب کچھ ہم نے کیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے فہم عطا کردیا اس (فیصلے) کا سلیمان ( علیہ السلام) کو اور ہر ایک کو ہم نے حکم اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے مسخر کردیا تھا داؤد ( علیہ السلام) کے ساتھ پہاڑوں کو جو تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی (مسخر کردیا تھا) اور یہ سب کچھ کرنے والے ہم ہی تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We guided Solomon to the right verdict, and We had granted each of them judgement and knowledge. We made the mountains and the birds celebrate the praise of Allah with David. It was We Who did all this.

اس وقت ہم نے صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا ، حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں ہی کو عطا کیا تھا ۔ 70 داؤد ( علیہ السلام ) کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کر دیا تھا جو تسبیح کرتے تھے ، 71 اس فعل کے کرنے والے ہم ہی تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ اس فیصلے کی سمجھ ہم نے سلیمان کو دے دی ، اور ( ویسے ) ہم نے دونوں ہی کو حکمت اور علم عطا کیا تھا ۔ ( ٣٢ ) اور ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑوں کو تابع دار بنا دیا تھا کہ وہ پرندوں کو ساتھ لے کر تسبیح کریں ۔ ( ٣٣ ) اور یہ سارے کام کرنے والے ہم تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے اس (مقدمے کا (ٹھیک) فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا 5 اور ہم سے ہر ایک کو دائود اور سلمیان دونوں میں سیفیصلہ کرنے کی سمجھ دی تھی اور علم دیا تھا ہم 5 نے پہاڑوں اور پرندوں کو دائود کے حکم میں کردیا تھا وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے 6 تھے اور ہم ہی 7 سے خوب کیا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے اس (فیصلہ) کی سمجھ سلیمان (علیہ السلام) کے ساتھ پہاڑوں کو تابع کردیا تھا کہ (ان کے ساتھ) تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی اور ان کاموں کے کرنے والے (حقیقتاً ) ہم تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس کا فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا اور ہم نے ان دونوں کو گہری سمجھ اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے پہاڑوں کو داؤد کے تابع کردیا جو تسبیح کرتے تھے اور (اسی طرح) پرندوں کو بھی (اس کے تابع کردیا تھا) اور یہ سب کچھ کرنے والے ہم ہی تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے فیصلہ (کرنے کا طریق) سلیمان کو سمجھا دیا۔ اور ہم نے دونوں کو حکم (یعنی حکمت ونبوت) اور علم بخشا تھا۔ اور ہم نے پہاڑوں کو داؤد کا مسخر کردیا تھا کہ ان کے ساتھ تسبیح کرتے تھے اور جانوروں کو بھی (مسخر کردیا تھا اور ہم ہی ایسا) کرنے والے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We gave the understanding thereof unto Sulaiman; and unto each We vouchsafed judgment and knowledge. And We so subjected the mountains that they shall hallow us along with Daud, and also the birds; and We were the doers.

سو ہم نے اس فیصلہ کی سمجھ سلیمان (علیہ السلام) کو دے دی ۔ اور حکمت وعلم تو ہم نے ہر ایک دیا تھا ۔ اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کے ساتھ تابع کردیا تھا پہاڑوں کو کہ وہ اور پرندے تسبیح کیا کرتے تھے اور (یہ) کرنے والے ہم تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

چنانچہ ہم نے اس کو سجھا دیا سلیمان کو اور ہم نے ان میں سے ہر ایک کو حکمت اور علم سے نوازا تھا اور ہم نے پہاڑوں پر پرندوں کو داؤد کا ہم نوا کردیا تھا ۔ وہ اس کے ساتھ خدا کی تسبیح کرتے تھے اور یہ باتیں ہم ہی کرنے والے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے اس ( فیصلے ) کی سمجھ ( حضرت سلیمان ( علیہ السلام ) کو عطا فرمائی اور ہم نے دونوں کو حکمت اور علم عطا فرما رکھا تھا اور ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) کے لیے پہاڑوں کو مسخر ( تابع فرمان ) کر رکھا تھا کہ وہ ( ان کے ساتھ ) تسبیح کرتے تھے اور پرندے ( بھی ) اور ہم ہی ( ایسا کرنے والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے فیصلہ کرنے کا طریقہ سلیمان کو سمجھا دیا اور ہم نے دونوں کو حکمت ونبوت اور علم بخشا تھا اور ہم نے پہاڑوں کو دائود کا تابع کردیا تھا کہ ان کے ساتھ تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی مسخر کردیا تھا اور ہم ہی ایسا کرنیوالے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم نے اس سے متعلق بہتر فیصلہ سجھا دیا سلیمان کو اور یوں حکمت اور علم کی دولت بےمثال سے ہم نے ان دونوں ہی کو نواز رکھا تھا اور داؤد (علیہ السلام) کے ساتھ ہم نے پہاڑوں کو مسخر کردیا تھا جو تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی اور اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ یہ سب کچھ ہم ہی کرنے والے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اس وقت ہم نے سلیمان کو صحیح فیصلہ سمجھادیاجبکہ ہم نے قوت ِفیصلہ اور علم دونوں میں سے ہرایک کو عطا کیا تھا اور ہم نے پہاڑوں اور پر ندوں کو دائودکے تابع بنادیاتھاکہ وہ ان کے ہمراہ تسبیح کیا کریں اور یہ تسخیرہم ہی کرنے والے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم نے وہ معاملہ سلیمان کو سمجھا دیا ( ف۱۳٦ ) اور دونوں کو حکومت اور علم عطا کیا ( ف۱۳۷ ) اور داؤد کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادیے کہ تسبیح کرتے اور پرندے ( ف۱۳۸ ) اور یہ ہمارے کام تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

چنانچہ ہم ہی نے سلیمان ( علیہ السلام ) کو وہ ( فیصلہ کرنے کا طریقہ ) سکھایا تھا اور ہم نے ان سب کو حکمت اور علم سے نوازا تھا اور ہم نے پہاڑوں اور پرندوں ( تک ) کو داؤد ( علیہ السلام ) کے ( حکم کے ) ساتھ پابند کر دیا تھا وہ ( سب ان کے ساتھ مل کر ) تسبیح پڑھتے تھے ، اور ہم ہی ( یہ سب کچھ ) کرنے والے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے اس کا فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا تھا اور ہم نے ہر ایک کو حکمت اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کر دیا تھا جو ان کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے اور ( یہ کام ) کرنے والے ہم ہی تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Solomon We inspired the (right) understanding of the matter: to each (of them) We gave Judgment and Knowledge; it was Our power that made the hills and the birds celebrate Our praises, with David: it was We Who did (all these things).

Translated by

Muhammad Sarwar

We made Solomon understand the law about the case and gave both David and Solomon knowledge and wisdom. We made the mountains and birds glorify the Lord along with David. We had also done to him such favors before.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We made Sulayman to understand (the case); and to each of them We gave wisdom (Hukm) and knowledge. And We subjected the mountains and the birds to glorify Our praises along with Dawud. And it was We Who were the doer (of all these things).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We made Sulaiman to understand it; and to each one We gave wisdom and knowledge; and We made the mountains, and the birds to celebrate Our praise with Dawood; and We were the doers.

Translated by

William Pickthall

And We made Solomon to understand (the case); and unto each of them We gave judgment and knowledge. And we subdued the hills and the birds to hymn (His) praise along with David. We were the doers (thereof).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब हम ने उसे सुलैमान को समझा दिया और यूँ तो हरेक को हम ने निर्णय-शक्ति और ज्ञान प्रदान किया था। और दाऊद के साथ हम ने पहाड़ों को वशीभूत कर दिया था, जो तसबीह करते थे, और पक्षियों को भी। और ऐसा करने वाले हम भी थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے اس فیصلہ کی سمجھ سلیمان (علیہ السلام) کو دی اور یوں ہم نے دونوں کو حکمت اور علم عطا فرمایا تھا (6) اور ہم نے داؤد کے ساتھ تابع کردیا تھا پہاڑوں کو کہ (ان کی تسبیح کے ساتھ) وہ تسبیح کیا کرتے تھے اور پرندوں کو بھی اور کرنے والے ہم تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت ہم نے سلیمان کو سمجھا دیا۔ حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں کو عطا کیا تھا۔ داؤد کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کردیا جو اس کے ساتھ تسبیح پڑتے تھے۔ یہ کام کے کرنے والے ہم ہی تھے۔ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت ہم نے صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا ‘ حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں ہی کو عطا کیا تھا۔ دائود کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کردیا تھا جو تسبیح کرتے تھے ‘ اس فعل کے کرنے والے ہم ہی تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے یہ فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا اور ہم نے دونوں کو حکمت اور علم عطا فرمایا، اور ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑوں کو مسخر کردیا اور پرندوں کو جو تسبیح میں مشغول رہتے تھے، اور ہم کرنے والے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر سمجھا دیا ہم نے وہ فیصلہ سلیمان کو اور دونوں کو دیا تھا ہم نے حکم اور سمجھ اور تابع کیے ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑ، تسبیح پڑھا کرتے اور اڑتے جانور اور یہ سب کچھ ہم نے کیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور پھر ہم نے فیصلہ کی آسان شکل سلیمان (علیہ السلام) کو سمجھادی اور ہم نے دونوں ہی کو فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے پہاڑوں کو اور پرندوں کو دائود (علیہ السلام) کے تابع کردیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے اور یہ سب کچھ ہم ہی کرنے والے تھے