Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 82

سورة الأنبياء

وَ مِنَ الشَّیٰطِیۡنِ مَنۡ یَّغُوۡصُوۡنَ لَہٗ وَ یَعۡمَلُوۡنَ عَمَلًا دُوۡنَ ذٰلِکَ ۚ وَ کُنَّا لَہُمۡ حٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ۸۲﴾

And of the devils were those who dived for him and did work other than that. And We were of them a guardian.

اسی طرح سے بہت سے شیاطین بھی ہم نے اس کے تابع کئے تھے جو اس کے فرمان سے غوطے لگاتے تھے اور اس کے سوا بھی بہت سے کام کرتے تھے ، ان کےنگہبان ہم ہی تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ الشَّیٰطِیۡنِ
اور کچھ شیاطین
مَنۡ
جو
یَّغُوۡصُوۡنَ
غوطہ لگات ےتھے
لَہٗ
اس کے لیے
وَیَعۡمَلُوۡنَ
اور وہ کرتے تھے
عَمَلًا
کچھ کام
دُوۡنَ
علاوہ
ذٰلِکَ
اس کے
وَکُنَّا
اور تھے ہم ہی
لَہُمۡ
ان کی
حٰفِظِیۡنَ
نگرانی کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ الشَّیٰطِیۡنِ
اور شیاطین میں سے
مَنۡ
جو
یَّغُوۡصُوۡنَ
غوطے لگاتے تھے
لَہٗ
اس کے لیے
وَیَعۡمَلُوۡنَ
اور وہ کام کرتے تھے
عَمَلًا
دوسرے کام
دُوۡنَ
سوائے
ذٰلِکَ
اس کے
وَکُنَّا
اور تھے ہم
لَہُمۡ
اُن کے
حٰفِظِیۡنَ
نگہبان
Translated by

Juna Garhi

And of the devils were those who dived for him and did work other than that. And We were of them a guardian.

اسی طرح سے بہت سے شیاطین بھی ہم نے اس کے تابع کئے تھے جو اس کے فرمان سے غوطے لگاتے تھے اور اس کے سوا بھی بہت سے کام کرتے تھے ، ان کےنگہبان ہم ہی تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

شیطانوں کو بھی اس کے تابع بنادیا تھا جو اس کے لئے (سمندر میں موتی، جواہرات نکالنے کے لئے) غوطہ لگاتے اور اس کے علاوہ اور بھی کئی کام کرتے تھے اور ہم ہی ان سب کے محافظ تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورشیاطین میں سے بھی ،جواُس کے لیے غوطہ لگاتے تھے اوراس کے علاوہ دوسرے کام بھی کرتے تھے اورہم ہی ان کے نگہبان تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And from the devils, (We subjugated for him) those who dived in water for him and did jobs other than that. And We were the One who kept watch over them.

اور تابع کئے کتنے شیطان جو غوطہ لگاتے اس کے واسطے اور بہت سے کام بناتے اس کے سوائے اور ہم نے ان کو تھام رکھا تھا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور شیاطین میں سے ( بھی ہم نے بہت سوں کو مسخر کردیا تھا) جو اس کے لیے (سمندروں میں) غوطہ خوری کرتے تھے اور وہ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کام بھی کرتے تھے اور ہم ہی ان پر نگران تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We subdued many devils who dived (into the sea) for him and carried out other jobs besides that. We kept watch over all of them.

اور شیاطین میں سے ہم نے ایسے بہت سوں کو اس کا تابع بنا دیا تھا جو اس کے لیے غوطے لگاتے اور اس کے سوا دوسرے کام کرتے تھے ۔ ان سب کے نگراں ہم ہی تھے ۔ 75

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کچھ ایسے شریر جنات بھی ہم نے ان کے تابع کردییے تھے جو ان کی خاطر پانی میں غوطے لگاتے تھے ۔ ( ٣٦ ) اور اس کے سوا اور بھی کام کرتے تھے ۔ اور ان سب کی دیکھ بھال کرنے والے ہم تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بعضے شیطان جو اس کے واسطے (جواہرات نکالنے کو سمندروں میں) غوطے لگاتے اور اس کے سوا دوسرے کام 10 بھی کرتے (جیسے عمارت بنانا برتن ڈھالنا اور ہم ہی (ان شیطانوں کے یا انکے کامونکے نگہبان تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بعضے شیطان (سرکش جن) ایسے تھے جو ان کے لئے (سمندر میں ، موتی نکالنے کے لئے) غوط لگاتے تھے اور اس کے علاوہ اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کو سنبھالنے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور شیاطین میں سے ہم نے ایسے بہت سے (جنات کو) ان کے تابع کردیا تھا جو اس کے لئے غوطے لگاتے تھے اور اس کے سوا اور بہت سے کام کرتے تھے اور ہم ان کو سنبھالنے والے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور دیوؤں (کی جماعت کو بھی ان کے تابع کردیا تھا کہ ان) میں سے بعض ان کے لئے غوطے مارتے تھے اور اس کے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کے نگہبان تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of the satans were some who dove for him, and worked a work beside that; and of them We were the Watchers.

اور شیطانوں میں ایسے بھی ہوئے ہیں جو ان کے (یعنی سلیمان کے) لئے غوطہ لگاتے تھے ۔ اور وہ (اور) کام بھی اس کے علاوہ کرتے رہتے تھے ۔ اور ہم ہی ان کے سنبھالنے والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور شیاطین میں سے بھی ہم نے اس کیلئے مسخر کیے تھے جو اس کیلئے سمندروں میں غوطے لگاتے تھے اور اس کے علاوہ دوسرے کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کو سنبھالنے والے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور شیاطین ( جنات ) میں سے بعض ان کو ( سلیمان علیہ السلام کے لیے مسخر کردیا تھا ) جو ان کے لیے ( پانی میں ) غوطے لگاتے تھے اور اس کے علاوہ اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کے نگہبان تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور شیطانوں کی جماعت کو بھی انکے تابع کردیا تھا کہ ان میں سے بعض ان کے لیے غوطے مارتے تھے اسکے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم انکے نگہبان تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور شیطانوں یعنی جنوں میں سے بھی ہم نے بہت سے ایسوں کو ان کے تابع کردیا تھا جو ان کے لئے غوطے لگاتے اور وہ اس کے علاوہ اور بھی کئی کام کرتے تھے اور ان کے سنبھالنے والے بھی ہم ہی تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور شیطانوں کو بھی ان کاتابع بنا دیاتھاجواس کے لئے غوطہ لگاتے تھے اور اس کے علاوہ اور بھی دوسرے کام کرتے تھے اور ہم ہی ان کی نگرانی کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور شیطانوں میں سے جو اس کے لیے غوطہ لگاتے ( ف۱٤۱ ) اور اس کے سوا اور کام کرتے ( ف۱٤۲ ) اور ہم انھیں روکے ہوئے تھے ( ف۱٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کچھ شیاطین ( دیووں اور جنّوں ) کو بھی ( سلیمان علیہ السلام کے تابع کر دیا تھا ) جو ان کے لئے ( دریا میں ) غوطے لگاتے تھے اور اس کے سوا ( ان کے حکم پر ) دیگر خدمات بھی انجام دیتے تھے ، اور ہم ہی ان ( دیووں ) کے نگہبان تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے کچھ شیطانوں ( جنات ) کو ان کا تابع بنا دیا تھا جو ان کے لئے غوطہ زنی کرتے تھے ۔ اور اس کے علاوہ اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ہی ان کے نگہبان تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And of the evil ones, were some who dived for him, and did other work besides; and it was We Who guarded them.

Translated by

Muhammad Sarwar

We subdued the devils who would dive into the sea for him and perform other tasks for Solomon. We kept them in his service.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of the Shayatin were some who dived for him, and did other work besides that; and it was We Who guarded them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And of the rebellious people there were those who dived for him and did other work besides that, and We kept guard over them;

Translated by

William Pickthall

And of the evil ones (subdued We unto him) some who dived (for pearls) for him and did other work, and We were warders unto them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कितने ही शैतानों को भी अधीन किया था, जो उस के लिए गोते लगाते और इस के अतिरिक्त दूसरा काम भी करते थे। और हम ही उन को संभालने वाले थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضے بعضے شیطان ایسے تھے کہ سلیمان (علیہ السلام) کے لیے (دریاؤں میں) غوطہ لگاتے تھے (تاکہ موتی نکال کردیں) اور وہ اور کام بھی اس کے علاوہ کیا کرتے تھے اور ان کے سنبھالنے والے ہم تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور شیاطین میں سے ہم نے ایسے بہت کو اس کا تابع بنادیا تھا جو اس کے لیے غوطے لگاتے اور اس کے سوا دوسرے کام کرتے تھے ہم ان سب کے نگران تھے۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور شیاطین میں سے ہم نے ایسے بہت سوں کو اس کا تابع بنادیا تھا جو اس کے لیے غوطے لگاتے اور اس کے سوا دوسرے کام کرتے تھے ‘ ان سب کے نگران ہم ہی تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بعض شیاطین ایسے تھے جو ان کے لیے غوطہ لگاتے تھے اور اس کے علاوہ دوسرے کام بھی کرتے تھے۔ اور ہم حفاظت کرنے والے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تابع کیے کتنے شیطان جو غوطہ لگاتے اس کے واسطے اور بہت سے کام بناتے اس کے سوا اور ہم نے ان کو تھام رکھا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جنات میں سے بعض جن بھی سلیمان (علیہ السلام) کے تابع کئے جو سلیمان (علیہ السلام) کے لئے سمندر میں غوطہ لگاتے تھے اور اس غوطہ خوری کے علاوہ اور دوسرے کام بھی کیا کرتے تھے اور ہم ہی ان جنات کی دیکھ بھال اور نگہبانی کرنے والے تھے