Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 87

سورة الأنبياء

وَ ذَاالنُّوۡنِ اِذۡ ذَّہَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنۡ لَّنۡ نَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ فَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ اَنۡ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۸۷﴾ۚ ۖ

And [mention] the man of the fish, when he went off in anger and thought that We would not decree [anything] upon him. And he called out within the darknesses, "There is no deity except You; exalted are You. Indeed, I have been of the wrongdoers."

مچھلی والے ( حضرت یونس علیہ السلام ) کو یاد کرو! جبکہ وہ غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے ۔ بلآخر وہ اندھیروں کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ظالموں میں ہوگیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَذَاالنُّوۡنِ
اور مچھلی والا
اِذۡ
جب
ذَّہَبَ
وہ چلا گیا
مُغَاضِبًا
غضب ناک ہوکر
فَظَنَّ
تو اس نے سمجھ لیا
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
نَّقۡدِرَ
ہم قادر ہوں گے
عَلَیۡہِ
اس پر
فَنَادٰی
تو اس نے پکارا
فِی الظُّلُمٰتِ
اندھیروں میں
اَنۡ
کہ
لَّاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡتَ
تو ہی
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تو
اِنِّیۡ
بےشک میں
کُنۡتُ
ہوں میں
مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَذَاالنُّوۡنِ
اور مچھلی والے کو
اِذۡ
جب
ذَّہَبَ
چلا گیا تھا
مُغَاضِبًا
غصے سے بھرا ہوا
فَظَنَّ
پس اس نے سمجھا
اَنۡ
یہ کہ
لَّنۡ
ہر گز نہ
نَّقۡدِرَ
ہم قابو پاسکیں گے
عَلَیۡہِ
اس پر
فَنَادٰی
تو اُس نے پکارا
فِی الظُّلُمٰتِ
اندھیروں میں
اَنۡ
یہ کہ
لَّاۤاِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡتَ
آپ کے
سُبۡحٰنَکَ
پا ک ہیں آپ
اِنِّیۡ
یقیناً میں ہی
کُنۡتُ
تھا
مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] the man of the fish, when he went off in anger and thought that We would not decree [anything] upon him. And he called out within the darknesses, "There is no deity except You; exalted are You. Indeed, I have been of the wrongdoers."

مچھلی والے ( حضرت یونس علیہ السلام ) کو یاد کرو! جبکہ وہ غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے ۔ بلآخر وہ اندھیروں کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ظالموں میں ہوگیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مچھلی والے (یونس) کو بھی ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا جب وہ غصہ سے بھرے ہوئے (بستی چھوڑ کر) چلا گئے انھیں یہ گمان تھا کہ ہم ان پر گرفت نہ کرسکیں گے، پھر انہوں نے اندھیروں میں پکارا کہ : تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو پاک ہے میں ہی قصور وار تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمچھلی والے کوجب وہ غصے سے بھرا ہواچلاگیا،پس اُس نے سمجھاکہ ہم اس پرہرگزقابونہ پاسکیں گے تو اُس نے اندھیروں میں پکارا: ’’کہ آپ کے سواکوئی معبودنہیں،آپ پاک ہیں،یقیناًمیں ہی ظالموں میں سے تھا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) Dhunnun (the man of the fish, namely Yunus), when he walked away in anger and thought that We will never put him to trouble. Then, he called (Us) in depths of darkness saying, |"There is no god but You. Pure are You. Indeed I was among the wrongdoers|".

اور مچھلی والے کو جب چلا گیا غصہ ہو کر پھر سمجھا کہ ہم نہ پکڑ سکیں گے اس کو پھر پکارا ان اندھیروں میں کہ کوئی حاکم نہیں سوائے تیرے تو بےعیب ہے میں تھا گنہگاروں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مچھلی والے کو بھی (ہم نے نوازا) جب وہ چل دیا غصے میں بھرا ہوا اور اس نے گمان کیا کہ ہم اسے پکڑ نہیں سکیں گے پس اس نے (اللہ تعالیٰ کو) تاریکیوں کے اندر پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے اور یقیناً میں ہی ظالموں میں سے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور مچھلی والے کو بھی ہم نے نوازا ۔ 82 یاد کرو جبکہ وہ بگڑ کر چلا گیا تھا 83 اور سمجھا تھا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے ۔ 84 آخر کو اس نے تاریکیوں میں سے پکارا ” 85 نہیں ہے کوئی خدا مگر تو ، پاک ہے تیری ذات ، بے شک میں نے قصور کیا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مچھلی والے ( پیغمبر یعنی یونس علیہ السلام ) کو دیکھو ! جب وہ خفا ہو کر چل کھڑے ہوئے تھے اور یہ سمجھتے تھے کہ ہم ان کی کوئی پکڑ نہیں کریں گے ۔ پھر انہوں نے اندھیریوں میں سے آواز لگائی کہ : ( یا اللہ ! ) تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو ہر عیب سے پاک ہے ، بیشک میں قصور وار ہوں ۔ ( ٤٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مچھلی والے (یعنی یونس پیغمبر کو یاد کر) جب وہ خفا ہو کر (اپنی قوم کے پاس سے چل دیا سمجھا کہ ہم اس کو تنگ نہ کریں (یا اس کو عذاب نہ کریں گے) تب (وہ اپنے قصور کا قائل ہوا اور اندھیروں میں پکار اٹھا اے خدا تیرے سوا کوئی سچا خدا نہیں بیشک میں قصور وار تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ذوالنون (مچھلی والے) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہوکر) غصے کی حالت میں چل دیئے پھر سوچا کہ ہم ان پر (چلے جانے کی وجہ سے) کوئی داروگیرنہ کریں گے پس انہوں نے اندھیروں (مچھلی کے پیٹ) میں پکارا کہ (اللہ) آپ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں آپ پاک ہیں بیشک میں قصورواروں میں سے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو مچھلی والے کو جب وہ غصہ میں بھر کر چلا گیا تھا وہ سمجھا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے۔ پھر اس نے اندھیروں میں پکارا کہ (اے اللہ) آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ کی ذات پاک ہے۔ بیشک میں ہی قصور وار تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ذوالنون (کو یاد کرو) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہو کر) غصے کی حالت میں چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پاسکیں گے۔ آخر اندھیرے میں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے (اور) بےشک میں قصوروار ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Zun-nun! recall what time he departed in anger and imagined that We could not straiten him, then he cried in the darknesses, that: there is no god but Thou! hallowed be Thou! verily I have been of the wrong-doers.

اور مچھلی والے (پیغمبر کا بھی ذکر کیجیے) جب کہ وہ خفا ہو کرچکے گئے ۔ اور یہ سمجھے کہ ہم ان پر تنگی نہ کریں گے ۔ پھر انہوں نے اندھیروں میں سے پکارا ۔ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہی (سب نقائص سے) پاک ہے بیشک میں ہی قصور وار ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ذوالنون پر بھی ( ہم نے رحم کیا ) جبکہ وہ ( قوم سے ) برہم ہوکر چل کھڑا ہوا اور اس نے گمان کیا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے ۔ پس اس نے تاریکیوں کے اندر پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تُو پاک ہے ، بیشک میں ہی قصوروار ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مچھلی والے ( پیغمبر یونس علیہ السلام ) کہ جب وہ ( اپنی قوم سے ) ناراضی کی حالت میں چلے گئے پس انہوں نے گمان کیا کہ ہم ہرگز ان پر تنگی ( گرفت ) نہ کریں گے ، پس انہوں نے ( مچھلی کے پیٹ کی ) اندھیروں میں ( دعا کرتے ہوئے ) پکارا کہ ( اے اللہ ) آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ، آپ پاک ہیں ، بے شک میں بھول جانے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مچھلی والے (یونس) جب وہ اپنی قوم سے ناراض ہو کر غصہ کی حالت میں چل دیے اور خیال کیا کہ ہم ان پر تنگی نہیں کریں گے آخر اندھیرے میں اللہ کو پکارنے لگے : تیرے سوا کوئی معبود نہیں ‘ تو پاک ہے اور بیشک میں قصور وار ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مچھلی والے یعنی حضرت یونس کو بھی جب کہ وہ اپنی قوم سے خفا ہو کر چلے گئے تھے اور انہوں نے یہ سمجھا کہ ہم ان پر کوئی داروگیر نہ کریں گے پھر انہوں نے تہ در تہ اندھیروں میں پکارا کہ اے میرے رب تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے ہر نقص وعیب اور ہر شائبہ شرک سے بیشک میں ہی ہوں قصور واروں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

اور مچھلی والے ( یونس ) کوبھی جب وہ غصے میں بھرے ہوئے ( بستی چھوڑکر ) چلے گئے انھیں یہ خیال تھاکہ ہم ان پر گرفت نہ کرسکیں گے پھرانھوں نے اندھیروں میں پکاراکہ:’’تیرے سواکوئی معبودنہیں توپاک ہے میں ہی قصوروار ( ظالم ) تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ذوالنون ، کو ( یاد کرو ) ( ف۱٤۹ ) جب چلا غصہ میں بھرا ( ف۱۵۰ ) تو گمان کیا کہ ہم اس پر تنگی نہ کریں گے ( ف۱۵۱ ) تو اندھیریوں میں پکارا ( ف۱۵۲ ) کوئی معبود نہیں سوا تیرے پاکی ہے تجھ کو ، بیشک مجھ سے بےجا ہوا ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ذوالنون ( مچھلی کے پیٹ والے نبی علیہ السلام کو بھی یاد فرمائیے ) جب وہ ( اپنی قوم پر ) غضبناک ہو کر چل دیئے پس انہوں نے یہ خیال کر لیا کہ ہم ان پر ( اس سفر میں ) کوئی تنگی نہیں کریں گے پھر انہوں نے ( دریا ، رات اور مچھلی کے پیٹ کی تہہ در تہہ ) تاریکیوں میں ( پھنس کر ) پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تیری ذات پاک ہے ، بیشک میں ہی ( اپنی جان پر ) زیادتی کرنے والوں میں سے تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور ذوالنون ( مچھلی والے ) کا ( ذکر کیجئے ) جب وہ خشمناک ہوکر چلے گئے اور وہ سمجھے کہ ہم ان پر تنگی نہیں کریں گے ۔ پھر انہوں نے اندھیروں میں سے پکارا ۔ تیرے سوا کوئی الہ نہیں ہے ۔ پاک ہے تیری ذات بےشک میں زیاں کاروں میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember Zun-nun, when he departed in wrath: He imagined that We had no power over him! But he cried through the deptHs of darkness, "There is no god but thou: glory to thee: I was indeed wrong!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Dhun Nun went away in anger and thought that We would never have power over him, but in darkness he cried, "Lord, You are the Only God whom I glorify. I have certainly done wrong to myself (so forgive me)".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Dhun-Nun, when he went off in anger, and imagined that We shall not punish him! But he cried through the darknesses (Zulumat) (saying): "There is no God but You, Glorified be You! Truly, I have been of the Zalimin wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Yunus, when he went away in wrath, so he thought that We would not straiten him, so he called out among afflictions: There is no god but Thou, glory be to Thee; surely I am of those who make themselves to suffer loss.

Translated by

William Pickthall

And (mention) Dhu'n-Nun, when he went off in anger and deemed that We had no power over him, but he cried out in the darkness, saying: There is no Allah save Thee. Be Thou Glorified! Lo! I have been a wrong-doer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ज़ुन्नून (मछली वाले) पर भी दया दर्शाई। याद करो जबकि वह अत्यन्त क्रद्ध होकर चल दिया और समझा कि हम उसे तंगी में न डालेंगे। अन्त में उस नें अँधेरों में पुकारा, "तेरे सिवा कोई इष्ट-पूज्य नहीं, महिमावान है तू! निस्संदेह मैं दोषी हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مچھلی والے (پیغمبر یعنی یونس (علیہ السلام) کا تذکرہ کیجیئے جب وہ (اپنی قوم سے) خفا ہو کر چل دیئے اور انہوں نے یہ سمجھا کہ ہم ان پر (اس چلے جانے میں) کوئی داروگیر نہ کریں گے پس انہوں نے (4) اندھیروں میں پکارا آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ (سب نقائص) سے پاک ہیں میں بیشک قصور وار ہوں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور مچھلی والے کو بھی ہم نے نوازا۔ یاد کرو جب وہ ناراض ہو کر چلا گیا تھا اور سمجھا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے آخرکار اس نے تاریکیوں میں پکارا۔ کہ تو پاک ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں بیشک میں نے ظلم کیا ہے۔ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اور مچھلی والے کو بھی ہم نے روازا۔ یاد کرو جب کہ وہ بگڑ کر چلا گیا تھا اور سمجھا تھا کہ ہم اس پر تنگی نہ کریں گے۔ آخر کو اس نے تاریکیوں میں پکارا نہیں ہے کوئی خدا مگر تو ‘ پاک ہے تیری ذات ‘ بیشک میں نے قصور کیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مچھلی والے کو یاد کرو جبکہ وہ غصہ ہو کر چل دئیے سو انہوں نے گمان کیا کہ ہم ان کے ساتھ تنگی والا معاملہ نہ کریں گے، سو انہوں نے اندھیروں میں یوں پکارا لَآاِلٰہَ الاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مچھلی والے کو جب چلا گیا غصہ ہو کر پھر سمجھا کہ ہم نہ پکڑ سکیں گے اس کو پھر پکارا ان اندھیروں میں کہ کوئی حاکم نہیں سوائے تیرے تو بےعیب ہے میں تھا گنہگاروں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مچھلی والے یونس (علیہ السلام) کا تذکرہ کیجئے جب وہ اپنی قوم سے خفا ہوکر غصہ کی حالت میں چلا گیا اور اس نے یہ سمجھا کہ ہم اس پر کوئی دارو گیر نہیں کریں گے پھر اس نے سخت تاریکیوں میں پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو جملہ عیوب سے منزہ ہے۔ بیشک میں ہی قصور وار ہوں