Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 93

سورة الأنبياء

وَ تَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ بَیۡنَہُمۡ ؕ کُلٌّ اِلَیۡنَا رٰجِعُوۡنَ ﴿۹۳﴾٪  6

And [yet] they divided their affair among themselves, [but] all to Us will return.

مگر لوگوں نے آپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کرلیں سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَقَطَّعُوۡۤا
اور انہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
اَمۡرَہُمۡ
اپنے کام(دین) کو
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
کُلٌّ
سب کے سب
اِلَیۡنَا
طرف ہمارے
رٰجِعُوۡنَ
لوٹنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَقَطَّعُوۡۤا
اور اُنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
اَمۡرَہُمۡ
اپنا معاملہ
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
کُلٌّ
سب کے سب
اِلَیۡنَا
طرف ہماری
رٰجِعُوۡنَ
لوٹنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [yet] they divided their affair among themselves, [but] all to Us will return.

مگر لوگوں نے آپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کرلیں سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لوگوں نے اپنے (دین کے) معاملہ کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا مگر ہر ایک کو ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے اپنامعاملہ آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، سب ہی ہماری طرف لوٹنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they split up their ways from one another. All of them have to return to Us.

اور ٹکڑے ٹکڑے بانٹ لیا لوگوں نے آپس میں اپنا کام، سب ہمارے پاس

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اپنے معاملے کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا یہ سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹ کر آنے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they tore asunder their faith into many parts. But to Us they are bound to return.

مگر ﴿یہ لوگوں کی کارستانی ہے کہ ﴾ انہوں نے آپس میں اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا 91 ۔ ۔ ۔ ۔ سب کو ہماری طرف پلٹنا ہے ۔ ؏ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے بانٹ لیا ، ( مگر ) سب ہمارے پاس لوٹ کر آنے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں نے اپنے مذہب میں آپس میں پھوٹ ڈال لی سب کو ہمارے پاس لوٹ کر آتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں نے اپنے (دین کے) معاملہ میں آپس میں اختلاف کیا (تو) سب کو لوٹ کر ہمارے ہی پاس آنا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا۔ لیکن سب کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ اپنے معاملے میں باہم متفرق ہوگئے۔ (مگر) سب ہماری طرف رجوع کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they cut up their affair among them:, all are unto Us returners.

لیکن لوگوں نے آپس میں اپنا دین ٹکڑے ٹکڑے کرلیا۔ سب ہمارے پاس واپس آنے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اپنا دین اپنے درمیان ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ۔ ہر ایک کو ہماری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے آپس میں اپنے معاملے ( کام ) کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ( متفرق ہوگئے ) ، سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ‘ مگر سب ہمارے ہی پاس لوٹ کر آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر اس ٹھوس حقیقت کے برعکس لوگوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا آپس میں اپنے دین کو اور وہ اپنے کئے کا بدلہ پا کر رہیں گے کیونکہ سب نے بہرحال لوٹ کر ہمارے ہی پاس آنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

مگرلوگوں نے آپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کرلیں ہر ایک کو ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اَوروں نے اپنے کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیے ( ف۱٦٦ ) سب کو ہماری طرف پھرنا ہے ، ( ف۱٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان ( اہلِ کتاب ) نے آپس میں اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ، یہ سب ہماری ہی جانب لوٹ کر آنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

لیکن لوگوں نے اپنے ( دینی ) معاملہ کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ( انجام کار ) سب ہماری ہی طرف لوٹ کر آنے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But (later generations) cut off their affair (of unity), one from another: (yet) will they all return to Us.

Translated by

Muhammad Sarwar

People have divided themselves into many sects, but all will return to Us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they have broken up and differed in their religion among themselves. (And) they all shall return to Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they broke their religion (into sects) between them: to Us shall all come back.

Translated by

William Pickthall

And they have broken their religion (into fragments) among them, (yet) all are returning unto Us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु उन्होंने आपस में अपने मामलों को टुकड़े-टुकड़े कर डाला। - प्रत्येक को हमारी ओर पलटना है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگوں نے اپنے دین میں اختلاف پیدا کرلیا (سو اس کی سزا دیکھ لیں گے کیوں کہ) سب ہمارے پاس آنے والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر انہوں نے آپس میں اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا سب کو ہماری طرف پلٹنا ہے۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ مگر (یہ لوگوں کی کارستانی ہے کہ) انہوں نے آپس میں اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ سب کو ہماری طرف پلٹنا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اپنے دین میں اختلاف کر کے لوگ ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے سب کو ہماری طرف لوٹنا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹکڑے ٹکڑے بانٹ لیا لوگوں نے آپس میں اپنا کام سب ہمارے پاس پھر آئیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں نے آپس میں اختلاف ڈال کر اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا یہ سب ہمارے پاس واپس آنے والے ہیں