Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 95

سورة الأنبياء

وَ حَرٰمٌ عَلٰی قَرۡیَۃٍ اَہۡلَکۡنٰہَاۤ اَنَّہُمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۹۵﴾

And there is prohibition upon [the people of] a city which We have destroyed that they will [ever] return

اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کر دیا اس پر لازم ہے کہ وہاں کے لوگ پلٹ کر نہیں آئیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَحَرٰمٌ
اور لازم ہے
عَلٰی قَرۡیَۃٍ
بستی(والوں)پر
اَہۡلَکۡنٰہَاۤ
ہلاک کر دیا ہم نے جسے
اَنَّہُمۡ
کہ بےشک وہ
لَا یَرۡجِعُوۡنَ
نہیں وہ لوٹیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَحَرٰمٌ
اور حرام ہے
عَلٰی
اُوپر
قَرۡیَۃٍ
ایک بستی کے
اَہۡلَکۡنٰہَاۤ
ہلاک کیا ہم نے اُس کو
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
لَا یَرۡجِعُوۡنَ
واپس نہیں لوٹیں گے
Translated by

Juna Garhi

And there is prohibition upon [the people of] a city which We have destroyed that they will [ever] return

اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کر دیا اس پر لازم ہے کہ وہاں کے لوگ پلٹ کر نہیں آئیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کردیا ہو اس کے لئے ممکن نہیں کہ وہ (ہمارے پاس) لوٹ کر نہ آئیں (بلکہ انھیں آنا پڑے گا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور حرام ہے ،اُس بستی پرجس کوہم نے ہلاک کر دیا ہو یقیناوہ واپس نہیں لوٹیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is banned for (the people of) a town We destroyed that they come back

اور مقرر ہوچکا ہر بستی پر جس کو غارت کردیا ہم نے کہ وہ پھر کر نہیں آئیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور حرام ہے ہر اس بستی پر جس کو ہم نے ہلاک کیا کہ (وہ لوٹ آئیں) اب وہ لوٹنے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It has been ordained against every town that We ever destroyed that they shall not return (to enjoy a new lease of life)

اور ممکن نہیں ہے کہ جس بستی کو ہم نے ہلاک کر دیا ہو پھر وہ پلٹ سکے 92 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس کسی بستی ( کے لوگوں ) کو ہم نے ہلاک کیا ہے ، اس کے لیے ناممکن ہے کہ وہ پلٹ کر ( دنیا میں ) آجائیں ۔ ( ٤٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن بستی اوالوں کو ہم نے کھپا دیا بلکہ وہ ان کا پھر (دنیا میں آنا حرم (ناممکن ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا یہ بات ناممکن ہے کہ وہ (دنیا میں) پھر لوٹ کر آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس بستی کو ہم نے غارت کردیا ہو ممکن نہیں ہے کہ وہ لوٹ کر (دنیا میں دوبارہ) آئیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس بستی (والوں) کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ (وہ دنیا کی طرف رجوع کریں) وہ رجوع نہیں کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And a ban is laid on every town which We have destroyed, that they Shall not return.

اور ہم جس بستی کو ہلاک کردیتے ہیں ناممکن ہے کہ وہ لوگ پھر لوٹ کر آئیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس بستی والوں کیلئے ہم نے ہلاکت مقدر کر رکھی ہے ، ان کیلئے حرام ہے ( کہ وہ رجوع کریں ) ۔ وہ رجوع کرنے والے نہیں بنیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس بستی کو ( بھی ) ہم نے ہلاک کردیا اس پر ( دنیا میں دوبارہ آنا ) حرام ہے ، بے شک وہ دوبارہ نہیں آئیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہر بستی پر لازم ہوچکا جسے ہم نے غارت کردیا دوبارہ پھر نہ آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس کسی بستی والوں کو بھی ہم فنا کے گھاٹ اتار دیں ان کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ پھر لوٹ کر آئیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کردیااس کے لئے ممکن نہیں کہ وہ ( ہمارے پاس ) لوٹ کرنہ آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور حرام ہے اس بستی پر جسے ہم نے ہلاک کردیا کہ پھر لوٹ کر آئیں ( ف۱٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کر ڈالا ناممکن ہے کہ اس کے لوگ ( مرنے کے بعد ) ہماری طرف پلٹ کر نہ آئیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کر دیا اس کیلئے حرام ہے ۔ یعنی وہ ( دنیا میں ) دوبارہ لوٹ کر نہیں آئیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But there is a ban on any population which We have destroyed: that they shall not return,

Translated by

Muhammad Sarwar

The people whom We destroyed can never return to this world

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a ban is laid on every town which We have destroyed that they shall not return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it is binding on a town which We destroy that they shall not return.

Translated by

William Pickthall

And there is a ban upon any community which We have destroyed: that they shall not return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और किसी बस्ती के लिए असम्भव है जिसे हम ने विनष्ट कर दिया कि उस के लोग (क़ियामत के दिन दंड पाने हेतु) न लौटें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم جن بستیوں کو (عذاب سے یا موت سے) فنا کرچکے ہیں ان کے لیے یہ بات ناممکن ہے کہ وہ ( دنیا میں) پھر لوٹ کر آویں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ نہیں ہے کہ جس بستی کو ہم نے ہلاک کیا ہو کہ وہ پھر پلٹ سکے۔ (٩٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ممکن نہیں ہے کہ جس بستی کو ہم نے ہلاک کردیا ہو وہ پھر پلٹ نہ آئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات ضروری ہے کہ ہم نے بستی کو ہلاک کیا وہ رجوع نہیں کریں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مقرر ہوچکا ہر بستی پر جس کو غارت کردیا ہم نے کہ وہ پھر کر نہیں آئیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم جن بستیوں کے رہنے والوں کو فنا کرچکے ہیں ان کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ پھر لوٹ کر آئیں