Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 97

سورة الأنبياء

وَ اقۡتَرَبَ الۡوَعۡدُ الۡحَقُّ فَاِذَا ہِیَ شَاخِصَۃٌ اَبۡصَارُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ یٰوَیۡلَنَا قَدۡ کُنَّا فِیۡ غَفۡلَۃٍ مِّنۡ ہٰذَا بَلۡ کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۹۷﴾

And [when] the true promise has approached; then suddenly the eyes of those who disbelieved will be staring [in horror, while they say], "O woe to us; we had been unmindful of this; rather, we were wrongdoers."

اور سچا وعدہ قریب آلگے گا اس وقت کافروں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی کہ ہائے افسوس! ہم اس حال سے غافل تھے بلکہ فی الواقع ہم قصوروار تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاقۡتَرَبَ
اور قریب آ جائے گا
الۡوَعۡدُ
وعدہ
الۡحَقُّ
سچا
فَاِذَا
تو اچانک
ہِیَ
وہ
شَاخِصَۃٌ
کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
اَبۡصَارُ
آنکھیں
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یٰوَیۡلَنَا
ہائے افسوس ہم پر
قَدۡ
تحقیق
کُنَّا
تھے ہم
فِیۡ غَفۡلَۃٍ
غفلت میں
مِّنۡ ہٰذَا
اس سے
بَلۡ
بلکہ
کُنَّا
تھے ہم ہی
ظٰلِمِیۡنَ
ظالم
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاقۡتَرَبَ
اور قریب آجاۓ گا
الۡوَعۡدُ
وعدہ
الۡحَقُّ
سچا
فَاِذَا
پھر جب
ہِیَ
وہ
شَاخِصَۃٌ
پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی
اَبۡصَارُ
نگا ہیں
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کی
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
یٰوَیۡلَنَا
ہائے ہماری بربادی
قَدۡ
یقیناً
کُنَّا
تھےہم
فِیۡ غَفۡلَۃٍ
غفلت میں
مِّنۡ ہٰذَا
اس سے
بَلۡ
بلکہ
کُنَّا
تھے ہم
ظٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And [when] the true promise has approached; then suddenly the eyes of those who disbelieved will be staring [in horror, while they say], "O woe to us; we had been unmindful of this; rather, we were wrongdoers."

اور سچا وعدہ قریب آلگے گا اس وقت کافروں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی کہ ہائے افسوس! ہم اس حال سے غافل تھے بلکہ فی الواقع ہم قصوروار تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور سچا وعدہ (قیامت) نزدیک آجائے گا تو اس وقت کافروں کی آنکھیں یکایک پتھرا جائیں گی (اور وہ کہیں گے) افسوس ! ہم تو اس (سچے وعدہ) سے غفلت میں ہی پڑے رہے بلکہ ہم خطا کار تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ سچا وعدہ قریب آجائے گا اچانک ان لوگوں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی جنہوں نے کفر کیا،ہائے ہماری بربادی! یقیناہم اس سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ہی ظالم تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and the True Promise draws near, then suddenly the eyes of the disbelievers shall remain upraised (in terror and they will say,) |"Woe to us! We were neglectful to this; rather we were transgressors indeed.|"

اور نزدیک آ لگے سچا وعدہ پھر اس دم اوپر لگی رہ جائیں منکروں کی آنکھیں ہائے کم بختی ہماری ہم بیخبر رہے اس سے، نہیں، پر ہم تھے گنہگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور قریب آ لگے گا وہ سچا وعدہ تو اس وقت کافروں کی نگاہیں پتھرا جائیں گی (وہ کہیں گے) ہائے ہماری شامت ! ہم تو اس کی طرف سے غفلت میں ہی رہے بلکہ ہم خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تو یکایک ان لوگوں کے دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے جنہوں نے کفر کیا تھا ۔ کہیں گے ” ہائے ہماری کم بختی ، ہم اس چیز کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے تھے ، بلکہ ہم خطا کار تھے ۔ ” 94

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور سچا وعدہ پورا ہونے کا وقت قریب آجائے گا تو اچانک حالت یہ ہوگی کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ( اور وہ کہیں گے کہ : ) ہائے ہماری کم بختی ! ہم اس چیز سے بالکل ہی غفلت میں تھے ، بلکہ ہم نے بڑے ستم ڈھائے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سچا وعدہ نزدیک آ لگے گا 4 یعنی قیامت اس وقت ایک ہی ایکا کافرون کی آنکھیں دوڑ سے دوسرا صور پھونکنے کے بعد کھل کی کھل رہ جائیں گی اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی گمبختی) ہم تو (دنیا میں) اس دن) سے غافل ہی رہے بلکہ غافل نہیں سراسر) قصور وار تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آجائے گا تو اچانک کافروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی (اور کہتے ہوں گے) وائے ہماری کم بختی ! ہم اس (حال) سے غفلت میں رہے بلکہ ہم (اپنے حق میں) ظلم کرنے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب سچا وعدہ پورا ہونے کا وقت قریب آجائے گا تو اس وقت کافروں کی آنکھیں پھٹی رہ جائیں گی (اور کہیں گے) ہائے ہماری بدنصیبی ہم تو اسی غفلت میں تھے بلکہ ہم ظلم کرتے رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آجائے تو ناگاہ کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں (اور کہنے لگیں کہ) ہائے شامت ہم اس (حال) سے غفلت میں رہے بلکہ (اپنے حق میں) ظالم تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there shall approach the true promise; and lo! the eyes of those who disbelieved shall be staring: woe unto us! surely we have been in neglect thereof; aye! we have been the wrong-doers.

اور سچا وعدہ قریب آ لگے تو بس یک بیک کافروں کی نگاہیں پھٹی رہ جائیں گی ہائے ہماری کم بختی ہم اس کی طرف سے غفلت میں پڑے تھے نہیں بلکہ ہم ہی قصور وار تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قیامت کا شدنی وعدہ قریب آگیا ہے تو ناگہاں ان لوگوں کی نگاہیں ٹنگی رہ جائیں گی ، جنہوں نے اس کا انکار کیاہے ۔ وہ ( پکاریں گے ) : ہائے ہماری بدبختی! ہم اس سے غفلت میں پڑے رہے ۔ بلکہ ہم خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے!

Translated by

Mufti Naeem

اور سچا وعدۂ ( قیامت ) قریب آئے گا تو ( اس وقت ) ناگاہ ان لوگوں کی آنکھیں ، جنہوں نے کفر کیا ، پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ( اور کہیں گے ) ہائے ہماری ہلاکت! تحقیق ہم اس سے غافل رہے ، بلکہ ہم ہی ( اپنے حق میں ) ظلم کرنے والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور قیامت کا سچا وعدہ قریب آجائے گا تو پھر کفار کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی اور کہنے لگیں گے کہ ہائے کم بختی ہماری ہم اس سے بیخبر رہے بلکہ ہم قصور وار تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اپنے رب کی طرف لوٹنے کا وہ سچا وعدہ نزدیک آن پہنچے گا جس کا ذکر ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے پھر یکایک یہ حالت ہوجائے گی کہ ان لوگوں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی جو اڑے ہوئے تھے اپنے کفر وباطل پر اور وہ یوں پکار رہے ہوں گے کہ ہائے ہماری کم بختی ہم تو اس ہولناک دن سے بالکل غفلت میں رہے بلکہ ہم تو خود ہی اپنی جانوں پر ستم ڈھانے والے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور سچاوعدہ ( قیامت ) نزدیک آ جائے گا اس وقت کافروں کی آنکھیں یکایک پتھراجائیں گی ( وہ کہیں گے ) افسوس ! ہم تواس ( سچے وعدہ ) سے غفلت میں ہی پڑے رہے بلکہ ہم خطاکار تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور قریب آیا سچا وعدہ ( ف۱۷۰ ) تو جبھی آنکھیں پھٹ کر رہ جائیں گی کافروں کی ( ف۱۷۱ ) کہ ہائے ہماری خرابی بیشک ہم ( ف۱۷۲ ) اس سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ظالم تھے ( ف۱۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( قیامت کا ) سچا وعدہ قریب ہو جائے گا تو اچانک کافر لوگوں کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی ( وہ پکار اٹھیں گے: ) ہائے ہماری شومئ قسمت! کہ ہم اس ( دن کی آمد ) سے غفلت میں پڑے رہے بلکہ ہم ظالم تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( جب ) اللہ کا سچا وعدہ ( قیامت کا ) قریب آجائے گا تو ایک دم کافروں کی آنکھیں پھٹی رہ جائیں گی ( اور کہیں گے ) ہائے افسوس! ہم اس سے غفلت میں رہے بلکہ ہم ظالم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then will the true promise draw nigh (of fulfilment): then behold! the eyes of the Unbelievers will fixedly stare in horror: "Ah! Woe to us! we were indeed heedless of this; nay, we truly did wrong!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Day of Judgment will then draw near and the unbelievers will stare amazedly and cry, "Woe to us! We had neglected this day. We have done wrong".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the true promise shall draw near. Then, you shall see the eyes of the disbelievers fixedly staring in horror. (They will say:) "Woe to us! We were indeed heedless of this -- nay, but we were wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the true promise shall draw nigh, then lo! the eyes of those who disbelieved shall be fixedly open: O woe to us! surely we were in a state of heedlessness as to this; nay, we were unjust.

Translated by

William Pickthall

And the True Promise draweth nigh; then behold them, staring wide (in terror), the eyes of those who disbelieve! (They say): Alas for us! We (lived) in forgetfulness of this. Ah, but we were wrong-doers!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सच्चा वादा निकट आ लगेगा, तो क्या देखेंगे कि उन लोगों की आँखें फटी की फटी रह गई हैं, जिन्होंने इनकार किया था, "हाय, हमारा दुर्भाग्य! हम इस की ओर से असावधान रहे, बल्कि हम ही अत्याचारी थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ رجوع و بعث کا) سچا وعدہ نزدیک آن پہنچا ہوگا تو بس پھر ایک دم سے قصہ ہوگا کہ منکروں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جاویں گی اور یوں کہتے نظر آویں گے) کہ ہائے کمبختی ہماری ہم اس ( امر) سے غفلت میں تھے بلکہ (واقعی یہ ہے کہ) ہم ہی قصور وار تھے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جنہوں نے کفر کیا۔ ان لوگوں کی یکایک آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ہائے ہماری کم بختی ! تحقیق ہم تھے میں غفلت سے اس بلکہ ہم تھے ہی قصور وار کہیں گے ہائے ہم پر افسوس کہ ہم غفلت میں پڑے ہوئے تھے بلکہ ہم ظالم تھے۔ “ (٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وعدہ برحق کے پورا ہونے کا وقت قریب آ لگے گا تو یکایک ان لوگوں کے دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے جنہوں نے کفر کیا تھا۔ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی ، ہم اس چیز کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے تھے ، بلکہ ہم خطاکار تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور سچا وعدہ قریب آجائیگا تو جن لوگوں نے کفر کیا ان کی آنکھیں اوپر کو اٹھی ہوئی رہ جائینگی اور وہ کہیں گے ہائے ہماری کمبختی ہم اس کی طرف سے بیخبر تھے بلکہ ہم ظلم کرنے والے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نزدیک آلگے سچا وعدہ پھر اس دم اوپر لگی رہ جائیں منکروں کی آنکھیں ہائے کم بختی ہماری ہم بیخبر رہے اس سے نہیں، پر ہم تھے گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور سچے وعدہ کا وقت نزدیک آپہنچے تو یکایک اس وقت یہ قصہ ہوگا کہ دین حق کے منکروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ ہائے ہماری خرابی ہم اس دن کے واقعات سے بڑی غفلت میں تھے نہیں بلکہ ہم ہی گنہگار تھے