Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 10

سورة الحج

ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتۡ یَدٰکَ وَ اَنَّ اللّٰہَ لَیۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِیۡدِ ﴿۱۰﴾٪  8

"That is for what your hands have put forth and because Allah is not ever unjust to [His] servants."

یہ ان اعمال کی وجہ سے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھے تھے ۔ یقین مانو کہ اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
یَدٰکَ
تیرے دونوں ہاتھوں نے
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَیۡسَ
نہیں ہے
بِظَلَّامٍ
ظلم کرنے والا
لِّلۡعَبِیۡدِ
بندوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِمَا
اس وجہ سے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجے ہیں
یَدٰکَ
تیرے دونوں ہاتھوں نے
وَاَنَّ
اور بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَیۡسَ
نہیں ہے
بِظَلَّامٍ
کبھی ظلم کرنے والا
لِّلۡعَبِیۡدِ
بندوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

"That is for what your hands have put forth and because Allah is not ever unjust to [His] servants."

یہ ان اعمال کی وجہ سے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھے تھے ۔ یقین مانو کہ اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور کہیں گے) یہ تیرے اپنے ہی اعمال کا بدلہ ہے جو تو نے آگے بھیجے تھے ورنہ اللہ اپنے بندوں پر کبھی ظلم نہیں کرتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اُن کی وجہ سے ہے جوتیرے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں اوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں پرکبھی ظلم کرنے والا نہیں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"All this is due to what your hands sent ahead, and that Allah is not unjust to His servants.|"

یہ اس کی وجہ سے جو آگے بھیج چکے تیرے دو ہاتھ اور اس وجہ سے کہ اللہ نہیں ظلم کرتا بندوں پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اور اسے کہا جائے گا کہ) یہ سب کچھ تیرے اپنے ہاتھوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہے اور یہ کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is the outcome of what your own hands have wrought, for Allah never wrongs His creatures.

یہ ہے تیرا وہ مستقبل جو تیرے اپنے ہاتھوں نے تیرے لیے تیار کیا ہے ورنہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔ ؏ 1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( کہ ) یہ سب کچھ تیرے اس کرتوت کا بدلہ ہے جو تو نے اپنے ہاتھوں سے آگے بھیجا تھا ، اور یہ بات طے ہے کہ اللہ بندوں پر ظلم ڈھانے والا نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اور اس سے کہیں گے) یہ عذاب تیرے ان کاموں کا بدلہ ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجے تھے (یعنی دنیا میں کئے تھے) اور اللہ تعالیٰ اپنے بندں پر ظلم نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اس سے کہا جائے گا) یہ تیرے ہاتھوں کیے گئے کاموں کا بدلہ ہے اور یہ کہ اللہ اپنے بندوں پر زیادتی کرنے والے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمائیں گے کہ ) یہ ہے وہ عذاب جو تم نے اپنے آگے بھیجا تھا اور بیشک اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے سرکش) یہ اس (کفر) کی سزا ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور خدا اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because of that which thy hands have sent forth, and verily Allah is not a wronger of His bondmen.

کہ یہ تیرے ہی ہاتھ کے کرتوتوں کا بدلہ ہے اور یہ (ثابت ہی ہے) کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ یہ ہے تیرے اپنے ہی ہاتھوں کی کرتوت! اور اللہ اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( عذاب ) اس ( بدعملی ) کی وجہ سے ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجی اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے سرکش ! یہ اس کفر کی سزا ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کی مزید تذلیل کے لئے ان سے کہا جائے گا کہ یہ نتیجہ و بدلہ ہے تمہارے ان کاموں کا جو تم لوگوں نے خود اپنے ہاتھوں آگے بھیجے تھے اپنی آخرت کے لئے ورنہ اللہ کبھی ظلم نہیں کرتا اپنے بندوں پر

Translated by

Noor ul Amin

یہ تیرے اپنے ہی اعمال کابدلہ ہے جو تو نے آگے بھیجے ورنہ اللہ اپنے بندوں پر کبھی ظلم نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس کا بدلہ ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ( ف۲۸ ) اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ تیرے ان اعمال کے باعث ہے جو تیرے ہاتھ آگے بھیج چکے تھے اور بیشک اﷲ اپنے بندوں پر بالکل ظلم کرنے والا نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

تب اسے بتایا جائے گا کہ یہ سب کچھ سزا ہے اس کی جو تیرے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور خدا ہرگز اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(It will be said): "This is because of the deeds which thy hands sent forth, for verily Allah is not unjust to His servants.

Translated by

Muhammad Sarwar

(They will be told), "This is the result of what your hands have wrought. God is certainly not unjust to His servants."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because of what your hands have sent forth, and verily, Allah is not unjust to servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is due to what your two hands have sent before, and because Allah is not in the least unjust to the servants.

Translated by

William Pickthall

(And unto him it will be said): This is for that which thy two hands have sent before, and because Allah is no oppressor of His slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(कहा जाएगा,) यह उस के कारण है जो तेरे हाथों ने आगे भेजा था और इसलिए कि अल्लाह बन्दों पर तनिक भी ज़ुल्म करने वाला नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ بات ثابت ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں (پس تجھ کو بلا جرم سزا نہیں دے گا) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہا جائے گا یہ ہے جو تیرے ہاتھوں نے تیرے لیے تیار کیا ہے۔ اللہ تو اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔ “ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ہے تیرا وہ مستقبل جو تیرے اپنے ہاتھوں نے تیرے لئے تیار کیا ہے ورنہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، یہ اس کی وجہ سے ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا، اور بلاشبہ بات یہ ہے کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس کی وجہ سے جو آگے بھیج چکے تیرے دو ہاتھ اور اس وجہ سے کہ اللہ نہیں ظلم کرتا بندوں پر  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس سے کہا جائے گا یہ اس کئے کا بدلہ ہے جس کو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور یہ واقعہ ہے کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں