Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 12

سورة الحج

یَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَضُرُّہٗ وَ مَا لَا یَنۡفَعُہٗ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِیۡدُ ﴿ۚ۱۲﴾

He invokes instead of Allah that which neither harms him nor benefits him. That is what is the extreme error.

اللہ کے سوا انہیں پکاراکر تے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکیں نہ نفع ۔ یہی تو دور دراز کی گمراہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَدۡعُوۡا
وہ پکارتا ہے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
اسے جو
لَایَضُرُّہٗ
نہیں نقصان دیتا اسے
وَمَا
اور جو
لَایَنۡفَعُہٗ
نہیں فائدہ دیتا اسے
ذٰلِکَ
یہی ہے
ہُوَ
وہ
الضَّلٰلُ
گمراہی
الۡبَعِیۡدُ
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَدۡعُوۡا
وہ پکارتا ہے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعا لیٰ کے سوا
مَا
جو
لَایَضُرُّہٗ
نہیں نقصان دے سکتا اسے
وَمَا
اور جو نہ
لَایَنۡفَعُہٗ
نفع پہنچا سکتا ہےاسے
ذٰلِکَ
یہ ہے
ہُوَ
وہ
الضَّلٰلُ
گمراہی
الۡبَعِیۡدُ
دور کی
Translated by

Juna Garhi

He invokes instead of Allah that which neither harms him nor benefits him. That is what is the extreme error.

اللہ کے سوا انہیں پکاراکر تے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکیں نہ نفع ۔ یہی تو دور دراز کی گمراہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ کے سوا اسے پکارتا ہے جو نہ اسے تکلیف پہنچا سکتا ہے اور نہ فائدہ دے سکتا ہے۔ یہ ہے گمراہی کی انتہا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اﷲ تعالیٰ کے سوااُسے پکارتا ہے جو اسے نہ نقصان دے سکتا ہے اورنہ نفع پہنچا سکتا ہے،یہی دور کی گمراہی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He prays to someone, instead of Allah, who can neither harm him nor benefit him. That is the error which takes him too far (from the right path).

پکارتا اللہ کے سوائے ایسی چیز کو کہ نہ اس کا نقصان کرے اور نہ اس کا فائدہ کرے یہی ہے دور جا پڑنا گمراہ ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ پکارتا ہے اللہ کے سوا ان کو جو نہ اسے کوئی ضرر پہنچاسکتے ہیں اور نہ ہی نفع دے سکتے ہیں یہی ہے بہت دور کی گمراہی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He invokes, instead of Allah, those who can neither harm nor benefit him. That indeed is straying far away.

پھر وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہے جو نہ اس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ ، یہ ہے گمراہی کی انتہا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں ، نہ کوئی فائدہ دے سکتے ہیں ۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ کے سوا ان چیزوں کو پکارتا ہے جو ان کا نہ برا کرسکتی ہیں اور نہ بھلا کرسکتی ہیں یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے (عبادت کرتا ہے) جو اس کو نہ نقصان پہنچا سکتی ہے اور نہ اس کو نفع دے سکتی ہے یہی انتہا درجہ کی گمراہی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہے جو نہ تو اس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور نہ اسے نفع پہنچا سکتے ہیں۔ یہ انتہا درجہ کی گمراہی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He calleth upon that, beside Allah, which can neither hurt him nor profit him! that! it is a straying far-off.

وہ اللہ کو چھوڑ کر ایسے کو پکار رہا ہے تو نہ اسے نقصان پہنچا سکے اور نہ اسے فائدہ پہنچا سکے یہی تو ہے انتہائی گمراہی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ خدا کے سوا ایسی چیزوں کو پکارتے ہیں ، جو نہ ان کو کوئی نقصان پہنچا سکیں اور نہ کوئی نفع پہنچا پائیں ۔ یہی بڑی دور کی گمراہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچاسکتے ہیں اور نہ اسے نفع دے سکتے ہیں ، یہی بہت دور کی گمراہی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اللہ کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے یہی تو حد درجہ کی گمراہی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایسا شخص اللہ کے سوا ایسی فرضی وہمی اور بےحقیقت چیزوں کو پکارتا ہے جو اس کو نہ کوئی نقصان دے سکیں اور نہ نفع پہنچا سکیں یہی ہے انتہا درجے کی گمراہی

Translated by

Noor ul Amin

وہ اللہ کے سوااسے پکارتا ہےجو نہ اسے تکلیف پہنچاسکتے ہیں اور نہ فائدہ دہ سکتے ہیں یہ ہے گمرا ہی کی انتہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہیں جو ان کا برا بھلا کچھ نہ کرے ( ف۳۵ ) یہی ہے دور کی گمراہی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( شخص ) اﷲ کو چھوڑ کر اس ( بت ) کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچا سکے اور نہ ہی اسے نفع پہنچا سکے ، یہی تو ( بہت ) دور کی گمراہی ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ کو چھوڑ کر اس کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچاتا ہے اور نہ نفع ۔ یہی تو انتہائی گمراہی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They call on such deities, besides Allah, as can neither hurt nor profit them: that is straying far indeed (from the Way)!

Translated by

Muhammad Sarwar

They worship things instead of God which can neither harm them nor benefit them. This is indeed to stray far away from the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He calls besides Allah unto that which can neither harm him nor profit him. That is a straying far away.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He calls besides Allah upon that which does not harm him and that which does not profit him, that is the great straying.

Translated by

William Pickthall

He calleth, beside Allah, unto that which hurteth him not nor benefiteth him. That is the far error.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह अल्लाह को छोड़कर उसे पुकारता है, जो न उसे हानि पहुँचा सके और न उसे लाभ पहुँचा सके। यही है परले दर्जे की गुमराही

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

خدا (کی عبادت) کو چھوڑ کر ایسی چیز کی عبادت کرنے لگا جو نہ اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے یہ انتہا درجہ کی گمراہی ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہے جو نہ اس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ۔ یہ پرلے درجے کی گمراہی ہے۔ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہے جو نہ اس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ۔ یہ ہے گمراہی کی انتہا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ شخص اللہ کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتا ہے جو اسے نہ ضرر دے اور نہ نفع دے۔ یہ دور والی گمراہی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پکارتا ہے اللہ کے سواء ایسی چیز کو کہ نہ اس کا نقصان کرے اور نہ اس کا فائدہ کرے، یہی ہے دور جا پڑنا گمراہ ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اس چیز کو پکارتا ہے جو نہ اس کا کچھ بگاڑ سکتی ہے اور نہ اس کو کچھ فائدہ پہنچا سکتی ہے یہ خدا کے سوا دوسروں کو پکارنا یہی پرلے درجے کی گمراہی ہے