Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 16

سورة الحج

وَ کَذٰلِکَ اَنۡزَلۡنٰہُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ ۙ وَّ اَنَّ اللّٰہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یُّرِیۡدُ ﴿۱۶﴾

And thus have We sent the Qur'an down as verses of clear evidence and because Allah guides whom He intends.

ہم نے اسی طرح اس قرآن کو واضح آیتوں میں اتارا ہے ۔ جسے اللہ چاہے ہدایت نصیب فرماتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اسے
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح(کی شکل میں)
وَّاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یُّرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اس کو
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
وَّاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یُّرِیۡدُ
چاہتا ہے
Translated by

Juna Garhi

And thus have We sent the Qur'an down as verses of clear evidence and because Allah guides whom He intends.

ہم نے اسی طرح اس قرآن کو واضح آیتوں میں اتارا ہے ۔ جسے اللہ چاہے ہدایت نصیب فرماتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح کی واضح آیات سے ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور اللہ یقینا ہدایت اسے ہی دیتا ہے جسے وہ چاہتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم نے اس کوواضح آیات کے ساتھ نازل کیا ہے اور یقیناًاﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے ہدایت دیتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And this is how We have sent it (the Qur&an) down as clear signs, and (the fact is) that Allah takes whom He wills to the right path.

اور یوں اتارا ہم نے یہ قرآن کھلی باتیں اور یہ ہے کہ اللہ سمجھا دیتا ہے جس کو چاہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم نے نازل کیا ہے اس (قرآن) کو روشن نشانیوں کی شکل میں اور یہ کہ اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے۔ اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہے کہ اللہ ہدایت دیتا ہے اس کو جو (ہدایت حاصل کرنا) چاہتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Even so We have revealed the Qur'an with Clear Signs. Verily Allah guides whomsoever He wills.

ایسی ہی کھلی کھلی باتوں کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے ، اور ہدایت اللہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے اس ( قراان ) کو کھلی کھلی نشانیوں کی صورت میں اسی طرح اتارا ہے ، اور اللہ جس کو چاہتا ہے ، ہدایت دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے قرآن کو اسی طرح اتارا کھل کھل آیتیں (جن کا مطلب صاف یہ) اور (ہدایت تو) جس کو اللہ چاہتا ہے 6 ہدایت کرتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے اس (قرآن) کو اسی طرح نازل فرمایا ہے (اس کی) باتیں کھلی کھلی (ہیں) اور یہ کہ اللہ جس کو چاہتے ہیں ہدایت بخشتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے اس قرآن کو روشن آیتوں کے ساتھ نازل کیا ہے اور بلاشبہ اللہ جس کو چاہتا ہے اسے ہدایت دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کی تمام) باتیں کھلی ہوئی (ہیں) اور یہ (یاد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدایات دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Thus We have sent it down as evidences, and verily Allah guideth whomsoever He intendeth.

اور اسی طرح ہم نے اس (قرآن) کو اتارا ہے کھلی ہوئی نشانیاں (بنا کر) اور بات یہ ہے کہ اللہ جس کیلئے ارادہ کرتا ہے اسے ہدایت کر ہی دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اسی طرح اس قرآن کو نہایت واضح دلیلوں کی صورت میں اتارا ہے ( کہ لوگ ہدایت حاصل کریں ) اور بیشک اللہ ہی ہدایت دیتا ہے ، جس کو چاہتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو واضح آیات ( کے ساتھ ) نازل فرمایا ہے اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اتارا ہے جس کی تمام باتیں کھلی ہوئی ہیں اور اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح اتارا ہے ہم نے اس قرآن کو کھلے اور روشن دلائل کی صورت میں اور بیشک اللہ ہی نوازتا ہے ہدایت کی دولت سے جس کو چاہتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح کی واضح آیات سے ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور اللہ یقینا ہدایت اسے ہی دیتا ہے جسے وہ چاہتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بات یہی ہے کہ ہم نے یہ قرآن اتارا روشن آیتیں اور یہ کہ اللہ راہ دیتا ہے جسے چاہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے اس ( پورے قرآن ) کو روشن دلائل کی صورت میں نازل فرمایا ہے اور بیشک اﷲ جسے ارادہ فرماتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو نازل کیا ہے روشن دلیلوں کی صورت میں اور بےشک اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus have We sent down Clear Signs; and verily Allah doth guide whom He will!

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed the Quran which contains authoritative verses. God guides only those whom He wants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus have We sent it down as clear Ayat, and surely, Allah guides whom He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus have We revealed it, being clear arguments, and because Allah guides whom He intends.

Translated by

William Pickthall

Thus We reveal it as plain revelations, and verily Allah guideth whom He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसी प्रकार हम ने इस (क़ुरआन) को स्पष्ट आयतों के रूप में अवतरित किया। और बात यह है कि अल्लाह जिसे चाहता है मार्ग दिखाता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے اس (قرآن) کو اسی طرح اتارا ہے جس میں کھلی کھلی دلیلیں (تعیین حق کی) ہیں اور بات (یہ) ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے (حق کی) ہدایت کرتا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ایسی ہی کھلی آیات کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور جسے اللہ چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسی ہی کھلی کھلی باتوں کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور اللہ جسے چاہتا ہے ، ہدایت دیتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے اسی طرح کھلی ہوئی آیات نازل کیں اور بلاشبہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یوں اتارا ہم نے یہ قرآن کھلی باتیں اور یہ ہے کہ اللہ سجھا دیتا ہے جس کو چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ن اسی طرح قرآن کریم کو نازل کیا ہے کہ اس میں کھلی کھلی دلیلیں ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے