Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 23

سورة الحج

اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤۡلُؤًا ؕ وَ لِبَاسُہُمۡ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۲۳﴾

Indeed, Allah will admit those who believe and do righteous deeds to gardens beneath which rivers flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and pearl, and their garments therein will be silk.

ایمان والوں اور نیک کام والوں کو اللہ تعالٰی ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے درختوں تلے سے نہریں لہریں لے رہی ہیں ، جہاں وہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی ۔ وہاں ان کا لباس خالص ریشم کا ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُدۡخِلُ
داخل کرے گا
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
یُحَلَّوۡنَ
وہ آراستہ کیے جائیں گے
فِیۡہَا
ان میں
مِنۡ اَسَاوِرَ
کنگنوں سے
مِنۡ ذَہَبٍ
سونے کے
وَّ لُؤۡلُؤًا
اور موتی کے
وَلِبَاسُہُمۡ
اور لباس ہو گا ان کا
فِیۡہَا
ان میں
حَرِیۡرٌ
ریشم
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُدۡخِلُ
داخل کرے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
جَنّٰتٍ
جنتوں میں
تَجۡرِیۡ
بہہ رہی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
یُحَلَّوۡنَ
وہ پہنائے جائیں گے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ اَسَاوِرَ
کنگنوں میں سے
مِنۡ ذَہَبٍ
سونے کے
وَّ لُؤۡلُؤًا
اور موتی
وَلِبَاسُہُمۡ
اور لباس اُن کا
فِیۡہَا
اس میں
حَرِیۡرٌ
ریشم ہو گا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah will admit those who believe and do righteous deeds to gardens beneath which rivers flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and pearl, and their garments therein will be silk.

ایمان والوں اور نیک کام والوں کو اللہ تعالٰی ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے درختوں تلے سے نہریں لہریں لے رہی ہیں ، جہاں وہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی ۔ وہاں ان کا لباس خالص ریشم کا ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے اللہ تعالیٰ یقینا انھیں ایسے باغات میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہاں انھیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا اور وہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجولوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کیں، اُنہیں اﷲ تعالیٰ جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں وہاں انہیں سونے کے کنگن اورموتی پہنائے جائیں گے اور اس میں ان کا لباس ریشم ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely Allah will admit those who believe and do good deeds to gardens beneath which rivers flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and with pearls. And their dress therein will be (of) silk.

بیشک اللہ داخل کرے گا ان کو جو یقین لائے اور کیں بھلائیاں باغوں میں بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں گہنا پہنائیں گے ان کو وہاں کنگن سونے کے اور موتی اور ان کی پوشاک ہے وہاں ریشم کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ایسے باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی پہنائے جائیں گے اس (جنت) میں انہیں سونے کے کنگن اور موتی اور اس میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(On the other hand), Allah will cause those who believed and acted righteously to enter the Gardens beneath which rivers flow. They shall be decked in them with bracelets of gold and pearls and their raiment shall be of silk.

﴿دوسری طرف﴾ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کو اللہ ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ۔ وہاں وہ سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیے جائیں گے 38 اور ان کے لباس ریشم کے ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( دوسری طرف ) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک کام کیے ہیں ، اللہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ، جہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے سجایا جائے گا ، اور جہاں ان کا لباس ریشم ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے باغوں میں لے جائے گا جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنئاے جائیں گے۔ 5 اور ان کا لباس ریشمی ہوگا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ ان کو جو ایمان لائے اور نیک کام کیے بہشت کے ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہوں گی وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی۔ اور وہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کے لئے ایسی جنتیں ہوں گی جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ اس میں انہیں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور اس میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہیں ہیں۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی۔ اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah will cause those who believe and work righteous works to enter Gardens whereunder the rivers flow, wherein they will be bedecked with brace lets of gold and with pearls, and their garment therein shall be of silk.

بیشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے باغوں میں داخل کرے گا کہ ان کے نیچے ندیاں بہ رہی ہوں گی وہاں ان کو کنگن سونے کے اور موتی پہنائے جائیں گے وہاں ان کی ریشم کی پوشاک ہوگی۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہاں! اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ، ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ ان کو وہاں سونے کے کنگن اور موتیوں ( کے ہار ) پہنائے جائیں گے اور اس میں ان کا پہناوا یکسر ریشم ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے ایسے باغات میں داخل کردیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اس میں ان کو سونے اور چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور اس مں ان کا لباس ریشم ( کا ) ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اللہ ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتیوں کے ہار اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ تعالیٰ داخل فرما دے گا اپنے کرم سے ان لوگوں کو جو صدق دل سے ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ہوں گے ایسے عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان اور بےمثل نہریں وہاں ان کو آراستہ کیا جائے گا سونے کے گنگنوں اور موتیوں سے اور ان کے لباس وہاں پر ریشم کے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے اللہ تعالیٰ یقیناانھیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گاجن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا اور وہاں ان کالباس ریشمی ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ داخل کرے گا انھیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہیں اس میں پہنائے جائیں گے سونے کے کنگن اور موتی ( ف۵۷ ) اور وہاں ان کی پوشاک ریشم ہے ( ف۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ ان لوگوں کو جو ایمان لے آئے ہیں اور نیک اعمال انجام دیتے ہیں جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا ، اور وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے اور اس کے ساتھ نیک عمل بھی کئے بےشک اللہ ان کو ان بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی ( کے ہار ) پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کے لباس ریشم کے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah will admit those who believe and work righteous deeds, to Gardens beneath which rivers flow: they shall be adorned therein with bracelets of gold and pearls; and their garments there will be of silk.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will admit the righteously striving believers to the gardens wherein streams flow. There they will be decked with gold bracelets, pearls, and garments of silk,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Truly, Allah will admit those who believe and do righteous good deeds, to Gardens underneath which rivers flow (in Paradise), wherein they will be adorned with bracelets of gold and pearls and their garments therein will be of silk.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah will make those who believe and do good deeds enter gardens beneath which rivers flow; they shall be adorned therein with bracelets of gold and (with) pearls, and their garments therein shall be of silk.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah will cause those who believe and do good works to enter Gardens underneath which rivers flow, wherein they will be allowed armlets of gold, and pearls, and their raiment therein will be silk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह अल्लाह उन लोगों को, जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, ऐसे बाग़ों में दाखिल करेगा जिन के नीचें नहरें बह रही होंगी। वहाँ वे सोने के कंगनों और मोती से आभूषित किए जाएँगे और वहाँ उन का परिधान रेशमी होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے (بہشت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی (اور) ان کو وہاں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور پوشاک ان کی وہاں ریشم ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کو اللہ ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی انہیں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور ان کے لباس ریشم کے ہوں گے۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(دوسری طرف) جو وگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے ان کو اللہ ایی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ وہاں وہ سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کئے جائیں گے اور ان کے لباس ریشم کے ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے انہیں اللہ ایسے باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، انہیں اس میں ایسے کنگنوں کا زیور پہنایا جائے گا جو سونے اور موتیوں کے ہونگے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک اللہ داخل کرے گا ان کو جو یقین لائے اور کیں بھلائیاں باغوں میں بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں گہنا پہنائیں گے ان کو وہاں کنگن سونے کے اور موتی اور ان کی پوشاک ہے وہاں ریشم کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو اللہ تعالیٰ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان باغوں میں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا