Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 24

سورة الحج

وَ ہُدُوۡۤا اِلَی الطَّیِّبِ مِنَ الۡقَوۡلِ ۚ ۖ وَ ہُدُوۡۤا اِلٰی صِرَاطِ الۡحَمِیۡدِ ﴿۲۴﴾

And they had been guided [in worldly life] to good speech, and they were guided to the path of the Praiseworthy.

ان کی پاکیزہ بات کی رہنمائی کر دی گئی اور قابل صد تعریف راہ کی ہدایت کر دی گئی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُدُوۡۤا
اور وہ راہ دکھائے گئے
اِلَی الطَّیِّبِ
طرف پاکیزہ
مِنَ الۡقَوۡلِ
بات کے
وَہُدُوۡۤا
اور وہ راہ دکھائے گئے
اِلٰی صِرَاطِ
طرف راستے
الۡحَمِیۡدِ
خوب تعریف والے(رب) کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُدُوۡۤا
اور انھیں ہدایت دی گئی
اِلَی
طرف
الطَّیِّبِ
پاکیزہ
مِنَ الۡقَوۡلِ
بات سے
وَہُدُوۡۤا
اور انہیں ہدایت بخشی گئی
اِلٰی
طرف
صِرَاطِ
راستے کی
الۡحَمِیۡدِ
تمام تعریفوں کے مالک کے
Translated by

Juna Garhi

And they had been guided [in worldly life] to good speech, and they were guided to the path of the Praiseworthy.

ان کی پاکیزہ بات کی رہنمائی کر دی گئی اور قابل صد تعریف راہ کی ہدایت کر دی گئی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یہ وہ لوگ ہوں گے) جنہیں پاکیزہ کلمہ (توحید) کو قبول کرنے کی راہ دکھلائی گئی تھی نیز انھیں ستودہ صفات اللہ تعالیٰ کی راہ کی ہدایت دی گئی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہیں پاکیزہ بات(کلمہ) کی ہدایت بخشی گئی اورانہیں تمام تعریفوں کے مالک کے راستے کی طرف ہدایت دی گئی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And guided they were to the good word (of faith) and guided they were to the path of the Praised One.

اور راہ پائی انہوں نے ستھری بات کی اور پائی اس تعریفوں والے کی راہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے بہترین بات کی طرف اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے الحمید (اللہ) کی راہ کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They were guided (to accept) the pure word; they were guided to the Way of the Praiseworthy (Lord).

ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی ہدایت بخشی گئی 39 اور انھیں خدائے ستودہ صفات کا راستہ دکھایا گیا ۔ 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وجہ یہ ہے کہ ) ان لوگوں کی رسائی پاکیزہ بات ( یعنی کلمہ توحید ) تک ہوگئی تھی ، اور وہ اس خدا کے راستے تک پہنچ گئے تھے جو ہر تعریف کا مستحق ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کو پاکیزہ بات کی طرف لے جائیں گے اور خوبیوں 7 والے (خدا) کی راہ پر لگائیں گے (یا اچھی راہ پر لگائیں گے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو (دنیا میں) پاکیزہ کلام (کلمہ طیبہ) کی ہدایت کی گئی اور انہیں اس (اللہ) کے راستے کی ہدایت ہوگئی جو تعریف کے لائق ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( کیونکہ) انہیں پاکیزہ بات کی طرف ہدایت دی گئی اور ان کی اس اللہ کی طرف رہنمائی کی گئی جو تمام صفات کا مالک ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they have been guided unto goodly speech, and they have been guided to the path of the Praiseworthy.

اور ان کو ہدایت ہوگئی تھی کلمہ طیبہ کی طرف اور ان کو ہدایت ہوگئی تھی (خدائے) لائق حمد کے راستہ کی جانب ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کی رہنمائی پاکیزہ کلمہ ( حمد ) کی طرف اور ان کی رہنمائی خدائے حمید کی راہ کی طرف ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کی پاکیزہ بات کی طرف رہنمائی کی گئی اور ان کی قابلِ تعریف ( اللہ تعالیٰ ) کے راستے کی طرف رہنمائی کی گئی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور تعریف والے اللہ کی راہ بتائی گئی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کو یہ سب کچھ اس لئے ملے گا کہ دنیا میں انھیں ہدایت و توفیق مل گئی تھی پاکیزہ قول کو قبول کرنے کی اور انھیں ہدایت و توفیق مل گئی تھی خدائے ستودہ صفات کے راستے کو اپنانے کی

Translated by

Noor ul Amin

( یہ وہ لوگ ہوں گے ) جنہیں کلمہ طیبہ ( توحید ) کوقبول کرنے کی راہ دکھلائی گئی تھی نیز انہیں اعلیٰ صفات ( والے رب ) کی راہ میں ہدایت دی گئی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انھیں پاکیزہ بات کی ہدایت کی گئی ( ف۵۹ ) اور سب خوبیوں سراہے کی راہ بتائی گئی ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہیں ( دنیا میں ) پاکیزہ قول کی ہدایت کی گئی اور انہیں ( اسلام کے ) پسندیدہ راستہ کی طرف رہنمائی کی گئی

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ اس لئے ہے کہ ) انہیں پاکیزہ گفتگو کی طرف ہدایت دی گئی اور انہیں لائق ستائش ( خدا ) کی راہ کی طرف راہنمائی کی گئی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For they have been guided (in this life) to the purest of speeches; they have been guided to the Path of Him Who is Worthy of (all) Praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

for they were guided to speak the noblest words and follow the praiseworthy path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they are guided unto goodly speech and they are guided to the path of Him, Who is Worthy of all praises.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they are guided to goodly words and they are guided into the path of the Praised One.

Translated by

William Pickthall

They are guided unto gentle speech; they are guided unto the path of the Glorious One.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निर्देशित किया गया उन्हें अच्छे पाक बोल की ओर और उन को प्रशंसित अल्लाह का मार्ग दिखाया गया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (یہ سب انعام ان کے لیے اس لیے ہے کہ دنیا میں) ان کو کلمہ طیب (کے اعتقاد) کی ہدایت ہوگئی تھی اور ان کو اس (خدا) کے رستہ کی ہدایت ہوگئی تھی جو لائق حمد ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی ہدایت بخشی گئی اور انہیں قابل تعریف خدا کا راستہ دکھایا گیا تھا۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وھدوا الی ……صراط الحمید (٢٤) ترجمہ :۔ ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی ہدایت بخشی گئی اور انہیں خدائے ستودہ صفات کا راستہ دکھایا گیا۔ اللہ کی ذات کے بارے میں دو فریق وجود میں آگئے ۔ ایک گروہ ایسا ہے ، جو بغیر ہدایت کے ، بغیر دلیل کے اور بغیر کتاب منیر کے اللہ کے بارے میں گفتگو کرتا ہے اور دوسرا گروہ جن کو آیات و ہدایات میں سے کوئی بات نظر نہیں آتی دونوں فریق اپنے انجام کو دیکھ لیں۔ جو لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم اور بغیر کتاب منیر کے بات کرتے ہیں وہ اپنا انجام دیکھ لیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا اور ان کو کلمہ طیبہ ہدایت دی گئی اور ان کو اس ذات کے راستہ کی ہدایت دی گئی جو لائق حمد ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور راہ پائی انہوں نے ستھری بات کی اور پائی اس تعریفوں والے کی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ وہ ہوں گے جن کی کلمہ طیبہ کی جانب رہنمائی کی گئی تھی اور خدائے ستودہ صفات کے راستے کی جانب ان کی رہنمائی کی گئی تھی