Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 25

سورة الحج

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ الَّذِیۡ جَعَلۡنٰہُ لِلنَّاسِ سَوَآءَۨ الۡعَاکِفُ فِیۡہِ وَ الۡبَادِ ؕ وَ مَنۡ یُّرِدۡ فِیۡہِ بِاِلۡحَادٍۭ بِظُلۡمٍ نُّذِقۡہُ مِنۡ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿٪۲۵﴾  10

Indeed, those who have disbelieved and avert [people] from the way of Allah and [from] al-Masjid al-Haram, which We made for the people - equal are the resident therein and one from outside; and [also] whoever intends [a deed] therein of deviation [in religion] or wrongdoing - We will make him taste of a painful punishment.

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکنے لگے اور اس حرمت والی مسجد سے بھی جسے ہم نے تمام لوگوں کے لئے مساوی کر دیا ہے وہیں کے رہنے والے ہوں یا باہر کے ہوں جو بھی ظلم کے ساتھ وہاں الحاد کا ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

A Warning to Those Who hinder Others from the Path of Allah and from Al-Masjid Al-Haram and Who seek to do Evil Actions therein Allah rebukes the disbelievers for preventing the believers from coming to Al-Masjid Al-Haram and performing their rites and rituals there, claiming that they were its guardians, وَمَا كَانُواْ أَوْلِيَأءَهُ إِنْ أَوْلِيَأوُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ and they are not its guardians. None can be its guardians except those who have Taqwa. (8:34) In this Ayah there is proof that it was revealed in Al-Madinah, as Allah says in Surah Al-Baqarah: يَسْـَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ اللَّهِ They ask you concerning fighting in the Sacred Months. Say, "Fighting therein is a great (transgression) but a greater (transgression) with Allah is to prevent mankind from following the way of Allah, to disbelieve in Him, to prevent access to Al-Masjid Al-Haram, and to drive out its inhabitants. (2:217) And Allah says here: إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ... Verily, those who disbelieved and hinder (men) from the path of Allah, and from Al-Masjid Al-Haram, meaning, not only are they disbelievers, but they also hinder people from the path of Allah and from Al-Masjid Al-Haram. They prevent the believers who want to go there from reaching it, although the believers have more right than anyone else to go there. The structure of this phrase is like that to be found in the Ayah: الَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَطْمَيِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلاَ بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَيِنُّ الْقُلُوبُ Those who believed, and whose hearts find rest in the remembrance of Allah, verily, in the remembrance of Allah do hearts find rest. (13:28) Not only are they believers, but their hearts also find rest in the remembrance of Allah. The Issue of renting Houses in Makkah Allah says: ... الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاء الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ ... which We have made (open) to (all) men, the dweller in it and the visitor from the country are equal there. meaning that they prevent people from reaching Al-Masjid Al-Haram, which Allah has made equally accessible to all in Shariah, with no differentiation between those who live there and those who live far away from it. ... سَوَاء الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ ... the dweller in it and the visitor from the country are equal there, Part of this equality is that everyone has equal access to all parts of the city and can live there, as Ali bin Abi Talhah reported from Ibn Abbas concerning the Ayah: سَوَاء الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ (the dweller in it and the visitor from the country are equal there), he (Ibn Abbas) said: "Both the people of Makkah and others can stay in Al-Masjid Al-Haram." ... سَوَاء الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ ... the dweller in it and the visitor from the country are equal there, Mujahid said, "The people of Makkah and others are equally allowed to stay there." This was also the view of Abu Salih, Abdur-Rahman bin Sabit and Abdur-Rahman bin Zayd bin Aslam. Abdur-Razzaq narrated from Ma`mar, from Qatadah who said: "Its own people and others are equal therein." This is the issue about which Ash-Shafi`i and Ishaq bin Rahwayh differed in the Masjid of Al-Khayf, when Ahmad bin Hanbal was also present. Ash-Shafi`i was of the opinion that the various parts of Makkah can be owned, inherited and rented, and he used as evidence the Hadith of Usamah bin Zayd who said, "I said, O Messenger of Allah, will you go and stay tomorrow in your house in Makkah?" He said, وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ رِبَاعٍ Has Aqil left us any property? Then he said, لاَا يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ وَلاَا الْمُسْلِمُ الْكَافِر A disbeliever does not inherit from a Muslim and a Muslim does not inherit from a disbeliever. This Hadith was recorded in the Two Sahihs. He also used as evidence the report that Umar bin Al-Khattab bought a house in Makkah from Safwan bin Umayyah for four thousand Dinars, and made it into a prison. This was also the view of Tawus and `Amr bin Dinar. Ishaq bin Rahwayh was of the opinion that they (houses in Makkah) could not be inherited or rented. This was the view of a number of the Salaf, and Mujahid and Ata' said likewise. Ishaq bin Rahwayh used as evidence the report recorded by Ibn Majah from Alqamah bin Nadlah who said, "The Messenger of Allah, Abu Bakr and Umar died, and nobody claimed any property in Makkah except the grazing animals. Whoever needed to live there would take up residence there, and whoever did not need to live there would let others take up residence there." Abdur-Razzaq recorded that Abdullah bin `Amr said, "It is not allowed to sell or rent the houses of Makkah." He also said, narrating from Ibn Jurayj: "`Ata' would not allow people to charge rent in the Haram, and he told me that Umar bin Al-Khattab did not allow people to put gates on the houses of Makkah because the pilgrims used to stay in their courtyards. The first person to put a gate on his house was Suhayl bin `Amr. Umar bin Al-Khattab sent for him about that and he said, `Listen to me, O Commander of the faithful, I am a man who engages in trade and I want to protect my back.' He said, `Then you may do that."' Abdur-Razzaq recorded from Mujahid that Umar bin Al-Khattab said, "O people of Makkah, do not put gates on your houses, and let the Bedouins stay wherever they want." He said: Ma`mar told us, narrating from someone who heard `Ata' say about the Ayah, سَوَاء الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ (the dweller in it and the visitor from the country are equal there), "They may stay wherever they want." Ad-Daraqutni recorded a saying reported from Abdullah bin `Amr: "Whoever charges rent for the houses of Makkah, consumes fire." Imam Ahmad took a middle path, according to what his son Salih narrated from him, and he said, "They may be owned and inherited, but they should not be rented, so as to reconcile between all the proofs." And Allah knows best. A Warning to Those Who want to commit Evil Actions in the Haram Allah says: ... وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ and whoever inclines to evil actions therein or to do wrong, him We shall cause to taste from a painful torment. بِظُلْمٍ (or to do wrong), means, he aims deliberately to do wrong, and it is not the matter of misunderstanding. As Ibn Jurayj said narrating from Ibn Abbas, "This means someone whose actions are intentional." Ali bin Abi Talhah reported that Ibn Abbas said, "The evil action of Shirk." Al-`Awfi reported that Ibn Abbas said: "The evil action is allowing in the Haram what Allah has forbidden, such as mistreating and killing, whereby you do wrong to those who have done you no wrong and you kill those who have not fought you. If a person does this, then he deserves to suffer a painful torment." بِظُلْمٍ (or to do wrong), Mujahid said, "To do some bad action therein. This is one of the unique features of Al-Haram, that the person who is about to do some evil action should be punished if this is his intention, even if he has not yet commenced the action." Ibn Abi Hatim recorded in his Tafsir that Abdullah (i.e., Ibn Mas`ud) commented about the Ayah, وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ (and whoever inclines to evil actions therein or to do wrong), "If a man intends to do some evil action therein, Allah will make him taste a painful torment." This was also recorded by Ahmad. I say, (its) chain is Sahih according to the conditions of Al-Bukhari, and it is more likely Mawquf than Marfu`. And Allah knows best. Sa`id bin Jubayr said, "Insulting a servant and anything more than that is (counted as) wrongdoing." Habib bin Abi Thabit said: وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ (and whoever inclines to evil actions therein or to do wrong), "Hoarding (goods) in Makkah." This was also the view of others. وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ (and whoever inclines to evil actions therein or to do wrong), Ibn Abbas said, "This was revealed about Abdullah bin Unays. The Messenger of Allah sent him with two men, one of whom was a Muhajir and the other from among the Ansar. They began to boast about their lineages and Abdullah bin Unays got angry and killed the Ansari. Then he reverted from Islam (became an apostate) and fled to Makkah. Then these words were revealed concerning him: وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ (and whoever inclines to evil actions therein or to do wrong), meaning, whoever flees to Al-Haram to do evil actions, i.e., by leaving Islam." These reports indicate some meanings of the phrase "evil actions", but the meaning is more general than that and includes things which are more serious. Hence when the owners of the Elephant planned to destroy the House (the Ka`bah), Allah sent against them birds in flocks, تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولِ Striking them with stones of Sijjil. And He made them like (an empty field of) stalks (of which the corn has been eaten up by cattle). (105:4-5) means He destroyed them and made them a lesson and a warning for everyone who intends to commit evil actions there. Hence it was reported in a Hadith that the Messenger of Allah said: يَغْزُو هَذَا الْبَيْتَ جَيْشٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الاَْرْضِ خُسِفَ بِأَوَّلِهِمْ وَاخِرِهِم This House will be attacked by an army, then when they are in a wide open space, the first of them and the last of them will be swallowed up by the earth.

مسجدالحرام سے روکنے والے اللہ تعالیٰ کافروں کے اس فعل کی تردید کرتا ہے جو وہ مسلمانوں کو مسجد الحرام سے روکتے تھے وہاں انہیں احکام حج ادا کرنے سے باز رکھتے تھے باوجود اس کے اولیاء اللہ کے ہونے کا دعوی کرتے تھے حالانکہ اولیاء وہ ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا ڈر ہو اس سے معلوم ہوتا کہ یہ ذکر مدینے شریف کا ہے ۔ جیسے سورۃ بقرہ کی آیت ( یسألونک عن الشہر الحرام الخ ) ، میں ہے یہاں فرمایا کہ باوجود کفر کے پھر یہ بھی فعل ہے کہ اللہ کی راہ سے اور مسجد الحرام سے مسلمانوں کو روکتے ہیں جو درحقیقت اس کے اہل ہیں ۔ یہی ترتیب اس آیت کی ہے ( الذین امنوا وتطمئن قلوبہم بذکر اللہ الخ ) ، یعنی ان کی صفت یہ ہے کہ ان کے دل ذکر اللہ سے مطمئن ہوجاتے ہیں ۔ مسجدالحرام جو اللہ نے سب کے لئے یکساں طور پر باحرمت بنائی ہے مقیم اور مسافر کے حقوق میں کوئی کمی زیادتی نہیں رکھی ۔ اہل مکہ مسجدالحرام میں اترسکتے ہیں اور باہر والے بھی ۔ وہاں کی منزلوں میں وہاں کے باشندے اور بیرون ممالک کے لوگ سب ایک ہی حق رکھتے ہیں ۔ اس مسئلے میں امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ تو فرمانے لگے مکے کی حویلیاں ملکیت میں لائی جاسکتی ہیں ۔ ورثے میں بٹ سکتی ہیں اور کرائے پر بھی دی جاسکتی ہیں ۔ دلیل یہ دی کہ اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا کہ کل آپ اپنے ہی مکان میں اترے گے؟ تو آپ نے جواب دیا کہ عقیل نے ہمارے لئے کون سی حویلی چھوڑی ہے ؟ پھر فرمایا کافر مسلمان کا ورث نہیں ہوتا اور نہ مسلمان کافر کا ۔ اور دلیل یہ ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت صفوان بن امیہ کامکان چار ہزار درہم میں خرید کر وہاں جیل خانہ بنایا تھا ۔ طاؤس اور عمرو بن دینار بھی اس مسئلے میں امام صاحب کے ہم نوا ہیں ۔ امام اسحاق بن راہویہ اس کے خلاف کہتے ہیں کہ ورثے میں بٹ نہیں سکتے نہ کرائے پر دئیے جاسکتے ہیں ۔ اسلاف میں سے ایک جماعت یہ کہتی ہے مجاہد اور عطاکا یہی مسلک ہے ۔ اس کی دلیل ابن ماجہ کی یہ حدیث ہے حضرت علقمہ بن فضلہ فرماتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صدیقی اور فاروقی خلافت میں مکے کی حویلیاں آزاد اور بےملکیت استعمال کی جاتی رہیں اگر ضرورت ہوتی تو رہتے ورنہ اوروں کو بسنے کے لئے دے دیتے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نہ تو مکہ شریف کے مکانوں کا بیچناجائز ہے نہ ان کا کرایہ لینا ۔ حضرت عطا بھی حرم میں کرایہ لینے کو منع کرتے تھے ۔ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ شریف کے گھروں کے دروازے رکھنے سے روکتے تھے کیونکہ صحن میں حاجی لوگ ٹھیرا کرتے تھے ۔ سب سے پہلے گھر کا دروازہ سہیل بن عمرو نے بنایا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسی وقت انہیں حاضری کا حکم بھیجا انہوں نے آکر کہا مجھے معاف فرمایا جائے میں سوداگر شخص ہوں میں نے ضرورتاً یہ دروازے بنائے ہیں تاکہ میرے جانور میرے بس میں رہیں ۔ آپ نے فرمایا پھرخیر ہم اسے تیرے لئے جائز رکھتے ہیں ۔ اور روایت میں حکم فاروقی ان الفاظ میں مروی ہے کہ اہل مکہ اپنے مکانوں کے دروازے نہ رکھو تاکہ باہر کے لوگ جہاں چاہیں ٹھیریں ۔ عطا فرماتے ہیں شہری اور غیروطنی ان میں برابر ہیں جہاں چاہیں اتریں ۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں مکے شریف کے لوگ گھروں کا کرایہ کھانے والا اپنے پیٹ میں آگ بھرنے والا ہے ۔ امام احمد رحمتہ اللہ علیہ نے ان دونوں کے درمیان کا مسلک پسند فرمایا یعنی ملکیت کو اور ورثے کو تو جائز بتایا ہاں کرایہ کو ناجائز کہا ہے اس سے دلیلوں میں جمع ہوجاتی ہے ۔ واللہ اعلم بالحاد میں با زائد ہے جیسے تنبت بالدہن میں ۔ اور اعشی کے شعر ( ضمنت برزق عیالنا ارماحنا الخ ) ، میں یعنی ہمارے گھرانے کی روزیاں ہمارے نیزوں پر موقوف ہیں الخ ، اور شعروں کے اشعار میں با کا ایسے موقعوں پر زائد آنا مستعمل ہوا ہے لیکن اس سے بھی عمدہ بات یہ ہے کہ ہم کہیں کہ یہاں کا فعل بہم کے معنی کا متضمن ہے اس لئے با کے ساتھ متعدی ہوا ہے ۔ الحاد سے مراد کبیرہ شرمناک گناہ ہے ۔ بظلم سے مراد قصدا ہے تاویل کی روسے نہ ہونا ہے ۔ اور معنی شرک کے غیر اللہ کی عبادت کے بھی کئے گئے ہیں ۔ یہ بھی مطلب ہے کہ حرم میں اللہ کے حرام کئے ہوئے کام کو حلال سمجھ لینا جیسے گناہ قتل بےجا ظلم وستم وغیرہ ۔ ایسے لوگ درد ناک عذابوں کے سزاوار ہیں ۔ حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ جو بھی یہاں برا کام کرے یہ حرم شریف کی خصوصیت ہے کہ غیروطنی لوگ جب کسی بدکام کا ارادہ بھی کرلیں تو بھی انہیں سزا ہوتی ہے چاہے اسے عملا نہ کریں ۔ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں اگر کوئی شخص عدن میں ہو اور حرم میں الحاد وظلم کا ارادہ رکھتا ہو تو بھی اللہ اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائے گا ۔ حضرت شعبہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس نے تو اس کو مرفوع بیان کیا تھا لیکن میں اسے مرفوع نہیں کرتا ۔ اس کی اور سند بھی ہے جو صحیح ہے اور موقوف ہونا بہ نسبت مرفوع ہونے کے زیادہ ٹھیک ہے عموما قول ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی مروی ہے ، واللہ اعلم ۔ اور روایت میں ہے کسی پر برائی کے صرف سے برائی نہیں لکھی جاتی لیکن اگر دور دراز مثلا عدن میں بیٹھ کر بھی یہاں کے کسی شخص کے قتل کا ارادہ کرے تو اللہ اسے دردناک عذاب میں مبتلا کرے گا ۔ حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہاں یا نہیں کہنے پر یہاں قسمیں کھانا بھی الحاد میں داخل ہے ۔ سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان ہے کہ اپنے خادم کو یہاں گالی دینا بھی الحاد میں ہے ۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے امیر شخص کا یہاں آکر تجارت کرنا ۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں مکے میں اناج کا بیچنا ۔ ابن حبیب بن ابو ثابت فرماتے ہیں گراں فروشی کے لئے اناج کو یہاں روک رکھنا ۔ ابن ابی حاتم میں بھی فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی منقول ہے ۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں یہ آیت عبداللہ بن انیس کے بارے میں اتری ہے اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہاجر اور ایک انصار کے ساتھ بھیجا تھا ایک مرتبہ ہر ایک اپنے اپنے نسب نامے پر فخر کرنے لگا اس نے غصے میں آکر انصاری کو قتل کردیا اور مکے کی طرف بھاگ کھڑا ہوا اور دین اسلام چھوڑ بیٹھا ۔ تو مطلب یہ ہوگا کہ جو الحاد کے بعد مکہ کی پناہ لے ۔ ان آثار سے گویہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب کام الحاد میں سے ہیں لیکن حقیقتا یہ ان سب سے زیادہ اہم بات ہے بلکہ اس سے بڑی چیز پر اس میں تنبیہہ ہے ۔ اسی لئے جب ہاتھی والوں نے بیت اللہ شریف کی خرابی کا ارادہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر پرندوں کے غول کے غول بھیج دئے جنہوں نے ان پر کنکریاں پھینک کر ان کا بھس اڑا دیا اور وہ دوسروں کے لئے باعث عبرت بنا دئے گئے ۔ چنانچہ حدیث میں ہے کہ ایک لشکر اس بیت اللہ کے غزوے کے ارادے سے آئے گا جب وہ بیدا میں پہنچیں گے تو سب کے سب مع اول آخر کے دھنسادئے جائیں گے ، الخ ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں آپ یہاں الحاد کرنے سے بچیں میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ یہاں ایک قریشی الحاد کرے گا اس کے گناہ اگر تمام جن وانس کے گناہوں سے تولے جائیں تو بھی بڑھ جائیں دیکھو خیال رکھو تم وہی نہ بن جانا ۔ ( مسند احمد ) اور روایت میں یہ بھی ہے کے نصیحت آپ نے انہیں حطیم میں بیٹھ کر کی تھی ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

25۔ 1 روکنے والوں سے مراد کفار مکہ ہیں جنہوں نے 6 ہجری میں مسلمانوں کو مکہ جاکر عمرہ کرنے سے روک دیا تھا، اور مسلمانوں کو حدیبیہ سے واپس آنا پڑا تھا۔ 25۔ 2 اس میں اختلاف ہے کہ مسجد حرام سے مراد خاص مسجد (خانہ کعبہ) ہی ہے یا پورا حرم مکہ۔ کیونکہ قرآن میں بعض جگہ پورے حرم مکہ کے لیے بھی مسجد حرام کا لفظ بولا گیا ہے۔ ، یعنی جزء بول کر کل مراد لیا گیا ہے۔ جو شخص بھی کسی جگہ سے حج یا عمرے کے لئے مکہ جائے تو اسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ جہاں چاہے ٹھہر جائے، وہاں رہنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ٹھہرانے سے نہ روکیں۔ دوسری رائے یہ ہے کہ مکانات اور زمینیں ملک خاص ہوسکتی ہیں اور ان میں مالکانہ تصرفات یعنی بیچنا، کرائے پر دینا جائز ہے۔ البتہ وہ مقامات جن کا تعلق مناسک حج سے ہے، مثلاً منی، مزدلفہ اور عرفات کے میدان یہ وقف عام ہیں۔ ان میں کسی کی ملکیت جائز نہیں۔ یہ مسئلہ قدیم فقہاء کے درمیان خاصہ مختلف فیہ رہا ہے۔ تاہم آجکل تقریباً تمام کے تمام علماء ہی ملکیت خاص کے قائل ہوگئے ہیں۔ اور یہ مسئلہ سرے سے اختلافی ہی نہیں رہا۔ مولانا مفتی محمد شفیع مرحوم نے بھی امام ابوحنیفہ اور فقہاء کا مسلک مختار اسی کو قرار پایا ہے۔ (ملاحظہ ' معارف القرآن جلد 6 صفحہ 253) 25۔ 3 الحاد کے لفظی معنی تو کج روی ہے ہیں یہاں یہ عام ہے، کفر و شرک سے لے کر ہر قسم کے گناہ کے لئے حتٰی کہ بعض عملا الفاظ قرآنی کے پیش نظر اس بات تک قائل ہیں کہ حرم میں اگر کسی گناہ کا ارادہ بھی کرلے گا، (چاہے اس پر عمل نہ کرسکے) تو وہ بھی اس وعید میں شامل ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ محض ارادے پر مؤاخذہ نہیں ہوگا، جیسا کہ دیگر آیات سے واضح ہے۔ تاہم ارادہ اگر عزم مصمم کی حد تک ہو تو پھر گرفت ہوسکتا ہے۔ (فتح القدیر) 25۔ 4 یہ بدلہ ہے ان لوگوں کا جو مذکورہ گناہوں کے مرتکب ہوں گے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٠] کفار مکہ ہیں، جنہوں نے مسلمانوں پر یہ پابندیاں لگا رکھی تھیں کہ وہ نہ بیت اللہ میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔ نہ طواف کرسکتے ہیں اور نہ حج وعمرہ کے ارکان بجا سکتے ہیں۔ ایک تو وہ خود مشرک اور کافر تھے۔ کعبہ کو بھی بتوں کی نجاستوں سے بھر رکھا تھا۔ پھر مزید یہ کہ توحید پرستوں پر سب راہیں مسدود کر رکھی تھیں۔ چودہ سو مسلمان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت میں عمرہ کرنے آئے۔ تو ان سے جنگ کی ٹھان لی۔ اور حدیبیہ کے مقام تک پہنچ کر ان سے عمرہ کرنے سے روک دیا گیا اور مسلمانوں پر یہ پابندیاں فتح مکہ تک بدستور بحال رہیں۔ فتح مکہ کے بعد جب کفر کا زور ٹوٹ گیا تو یہ پابندیاں از خود ہی ختم ہوگئیں۔ ایسے لوگوں کے متعلق ہی ارشاد ہوا ہے کہ آخرت میں انھیں دردناک عذاب کا مزا چکھنا ہوگا۔ [٣١] یہاں ایک اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون سے حقوق ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے اہل مکہ اور باہر سے آنے والے لوگوں کو برابر کے حصہ دار قرار دیا ہے۔ اور آیا ان حقوق کا اور ان کی برابری کا تعلق صرف بیت الحرام یا کعبہ سے ہے یا پورے حرم مکہ سے۔ جہاں تک صرف بیت اللہ کا تعلق ہے اور اس میں نماز، طواف اور ارکان حج بجا لانے کا تعلق ہے تو اس میں اہل مکہ اور بیرونی حضرات کے اس حق عبادت میں کسی کو بھی اختلاف نہیں۔ اہل مکہ کو قطعاً یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ بیرونی حضرات کو حرم میں داخل ہونے، نمازیں ادا کرنے، طواف کرنے یا ارکان حج وعمرہ بجا لانے سے روکیں۔ کیونکہ اس حق میں اہل مکہ اور بیرونی حضرات سب برابر کے حصہ دار ہیں۔ اختلاف اس بات میں ہے کہ آیا اس حق کا تعلق پورے حرم مکہ سے بھی ہے یا نہیں ؟ یعنی کیا پورے حرم مکہ کے دروازے باہر سے آنے والے حضرات کے لئے کھلے رہنے چاہئیں کہ وہ جب چاہیں حرم مکہ کے اندر جس جگہ چاہیں آکر ڈیرے ڈال دیں اور رہیں سہیں اور ان سے کوئی کرایہ وغیرہ بھی وصول نہ کیا جائے ؟ اور اس اختلاف کی وجہیں دو ہیں۔ ایک یہ ارکان حج میں سے بیشتر کا تعلق صرف بیت اللہ سے نہیں بلکہ حرم مکہ سے ہے۔ صفا، مروہ، منیٰ ، مزدلفہ، عرفات، مشرالحرام سب بیت اللہ کی حدود سے باہر ہیں جبکہ حرم مکہ میں داخل ہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود بعض مقامات پر مسجد الحرام کا ذکر کرکے اس سے حرم مکہ مراد لیا ہے۔ مثلاً ارشاد باری ہے : (ذٰلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ اَھْلُهٗ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۭ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ ١٩٦؁ۧ) 2 ۔ البقرة :196) && یعنی یہ رعایت اس شخص کے لئے ہے جس کے گھر والے مسجد حرام کے رہنے والے نہ ہوں && اور یہ تو ظاہر ہے کہ کوئی شخص مسجد الحرام کے اندر رہائش پذیر نہیں ہوتا۔ یہاں لازماً مسجد الحرام سے مراد حرم مکہ ہی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ایک دوسرے مقام پر فرمایا : (وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِيْ جَعَلْنٰهُ للنَّاسِ سَوَاۗءَۨ الْعَاكِفُ فِيْهِ وَالْبَادِ 25؀ ) 22 ۔ الحج :25) && اور مسجد حرام سے روکنا اور اس کے باشندوں کو وہاں سے نکالنا ماہ حرام میں جنگ کرنے سے بڑا گناہ ہے && پھر اس سے اگلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا حرم میں زمین اور مکان کی خریدو فروخت اور اس سے آگے ان کی ملکیت و وراثت بھی جائز ہے یا نہیں۔ اور یہ بات تو احادیث سے ثابت ہے کہ اسلام سے پہلے مکہ کے مکانات اور زمینوں پر لوگوں کے حقوق ملکیت و وراثت اور حقوق بیع و اجارہ قائم تھے جو اسلام کے بعد بھی قائم رہے اور اسلام نے انھیں منسوخ نہیں کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہجرت کے بعد عقیل نے آپ کے مکان پر قبضہ کرلیا۔ پھر اسے بیچ بھی دیا۔ چناچہ حجہ~ن~الوادع کے دوران آپ سے پوچھا گیا کہ آپ کہاں قیام فرمائیں گے تو آپ نے فرمایا : عقیل نے ہمارے لئے مکان چھوڑا کب ہے کہ اس میں رہیں (بخاری۔ کتاب المناسک۔ باب توریث دور مکہ و بیہا شرایہا) نیز عمر کے زمانہ میں نافع بن عبدالحارث نے مکہ میں صفوان بن امیہ سے ایک گھر جیل خانہ بنانے کے لئے اس شراط پر خریدا کہ اگر حضرت عمر (رض) اس خریداری کو منظور کریں گے تو بیع پوری ہوگی۔ بصورت دیگر صفوان کو چار سو دینار کرایہ کے مل جائیں گے && (بخاری۔ کتاب فی الخصویات۔ باب الربط والحبس فی الحرم) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حرم میں مکانوں کی خریدو فروخت بھی جائز ہے اور کرایہ لینا بھی۔ ان سب امور کو سامنے رکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مکہ اور منیٰ میں مکانوں کا کرایہ نہ لینا مستحب ہے۔ تاہم اس کے جواز سے انکار مشکل ہے۔ اور امام بخاری کا اپنا موقف یہ ہے کہ حرم مکہ میں مکانوں کی خریدو فروخت اور وراثت وغیرہ سب کچھ جائز ہے جبکہ عنوان باب توریث دور مکہ و بیعہا و سزانہار && سے معلوم ہو رہا ہے۔ [٢٣] یعنی جو شخص جان بوجھ کر مکہ میں بےدینی یا شرارت کی کوئی بات کرے گا یا اس کے احترام کو ملحوظ نہیں رکھے گا جو اس کو کسی دوسرے مقام پر یہی جرائم کرنے کی نسبت سے دوگنی سزا ملے گی۔ مکہ کی حرمت کے پیش نظر وہاں جو کام کرنے ممنوع ہیں وہ ہیں۔ حرم مکہ کو اللہ نے امن کی جگہ قرار دیا ہے۔ لہذا وہاں : ١۔ نہ وہاں فوج کشی جائز ہے نہ بدال و قتال حتیٰ کہ بلاضرورت کوئی ہتھیار اٹھانا بھی ممنوع ہے۔ اگر کوئی مجرم بھی حرم میں پناہ لے لے تو جب تک حرم میں ہے۔ اس سے تعرض نہ کیا جائے گا۔ ٢۔ حرم مکہ کے جانور بھی محفوظ و مامون ہیں۔ نہ ان کا شکار کیا جاسکتا ہے اور نہ انھیں شکار کے لئے ہانکا جاسکتا ہے۔ البتہ موذی جانور کو حرم میں بھی مارنے کی اجازت ہے۔ ٣۔ حرم مکہ کے پودے درخت اور گھاس وغیرہ بھی محفوظ و مامون ہیں۔ التبہ بعض اقتصادی ضروریات کے پیش نظر۔۔ گھاس کاٹنے کی اجازت دی گئی۔ ٤۔ حرم مکہ سے کوئی گری پڑی چیز بھ & ی اٹھانا روا نہیں۔ الایہ کہ اٹھانے والا مالک کو پہنچانتا ہو اور وہ اسے پہنچا دے۔ مندرجہ بالا امور میں پیشتر کام ایسے ہیں جو دوسرے مقامات پر کرنے جائز ہیں مگر حرم مکہ میں کعبہ کی حرمت کی وجہ سے کرنے جائز نہیں۔ پھر ایسے کام مثلاً الحاد، بےدینی اور شرارت کے کام جو دوسرے مقامات پر بھی ممنوع ہیں انھیں اگر حرم مکہ میں کیا جائے تو یہ جرم کتنا شدید ہوجائے گا ؟ پھر اس نسبت سے اس کی سزا میں بھی اضافہ ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ : ابن عاشور (رض) نے فرمایا کہ یہ ” هُدُوْٓا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِيْدِ “ کے مقابلے میں ہے کہ اہل ایمان کو اللہ (اَلْحَمِیْد) کے راستے کی ہدایت عطا ہوئی، جب کہ کفار کا یہ حال ہے کہ وہ خود بھی راہ ہدایت اختیار کرنے کا انکار کرچکے ہیں اور لوگوں کو بھی اللہ کے راستے (اسلام) اور مسجد حرام سے مسلسل روک رہے ہیں۔ نتیجہ یہ کہ مومنوں کے لیے جنت اور کافروں کے لیے عذاب الیم ہے۔ ” كَفَرُوْا “ ماضی ہے اور ” َيَصُدُّوْنَ “ مضارع، یعنی وہ کافر تو گزشتہ زمانے سے ہوچکے، البتہ ان کا لوگوں کو اسلام سے اور مسجد حرام سے روکنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ماضی پر مضارع کے عطف کی ایک اور مثال اس آیت میں ہے : ( اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَىِٕنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ ۭ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَـطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ ) [ الرعد : ٢٨ ] کفار مسلمانوں کو ہجرت سے پہلے بھی مسجد حرام میں آنے، نماز پڑھنے اور طواف کرنے سے روکتے تھے، (علق : ٩، ١٠) اور ہجرت کے بعد بھی جب وہ سن ٦ ہجری میں عمرہ کرنے کے لیے آئے تو کفار نے انھیں عمرہ کرنے سے منع کردیا۔ دیکھیے سورة فتح (٢٥، ٢٦) اور بقرہ (٢١٧) نتیجہ یہ کہ اللہ کے راستے سے روکنے کی وجہ سے کفار عذاب الیم کے حق دار ٹھہرے جب کہ مسلمان اللہ کے راستے (صِرَاطِ الْحَمِيْدِ ) پر چلنے کی وجہ سے جنت میں داخل ہوں گے۔ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِيْ جَعَلْنٰهُ للنَّاسِ ۔۔ : اگرچہ اللہ کے راستے سے روکنے میں مسجد حرام سے روکنا بھی شامل تھا مگر اسے علیحدہ ذکر فرمایا۔ مقصود مسجد حرام کی عظمت کو نمایاں کرنا ہے اور اس مناسبت سے اس کی تعمیر، حج کی ابتدا، طواف اور دوسرے چند احکام، پھر قربانی، اس کی حکمت اور اہمیت کی طرف منتقل ہونا ہے۔ ” اَلعَاکِفُ “ کا لفظی معنی ” اپنے آپ کو روک کر رکھنے والا “ ہے اور مراد مکہ کا باشندہ ہے، کیونکہ اس کے مقابلے میں ” الْبَاد “ آ رہا ہے، یعنی ” بادیہ “ (باہر) سے آنے والا۔ کفار کے ظلم کا بیان ہے کہ وہ اس مسجد سے لوگوں کو روکتے ہیں جس میں عبادت، طواف، عمرہ اور حج کے لیے آنا سب لوگوں کا برابر حق ہے، خواہ مکہ کے رہائشی ہوں یا باہر سے آنے والے۔ جبیر بن مطعم (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( یَا بَنِيْ عَبْدِ مَنَافٍ ! لَا تَمْنَعُوْا أَحَدًا طَافَ بِھٰذَا الْبَیْتِ وَصَلَّی أَیَّۃَ سَاعَۃٍ شَاءَ مِنْ لَیْلٍ أَوْ نَھَارٍ ) [ ترمذي، الحج، باب ما جاء في الصلاۃ بعد العصر۔۔ : ٨٦٨ ] ” اے بنی عبد مناف ! کسی شخص کو مت روکو جو رات یا دن کی کسی گھڑی میں اس گھر کا طواف کرنا چاہے یا (اس میں) نماز پڑھنا چاہے۔ “ اس سے معلوم ہوا کہ مسجد حرام میں نماز کے ممنوعہ اوقات میں بھی نماز اور طواف جائز ہے۔ 3 تیسیر القرآن میں ہے کہ یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون سے حقوق ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے اہل مکہ اور باہر سے آنے والے لوگوں کو برابر کے حصے دار قرار دیا ہے اور آیا ان حقوق کا اور ان کی برابری کا تعلق صرف بیت الحرام یا کعبہ سے ہے یا پورے حرم مکہ سے ؟ جہاں تک صرف بیت اللہ کا تعلق ہے اور اس میں نماز، طواف اور ارکان حج بجا لانے کا تعلق ہے تو اس میں اہل مکہ اور بیرونی حضرات کے اس حق عبادت میں کسی کو بھی اختلاف نہیں۔ اہل مکہ کو قطعاً یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ بیرونی حضرات کو حرم میں داخل ہونے، نمازیں ادا کرنے، طواف کرنے یا ارکان حج و عمرہ بجا لانے سے روکیں، کیونکہ اس حق میں اہل مکہ اور بیرونی حضرات سب برابر کے حصے دار ہیں۔ اختلاف اس بات میں ہے کہ آیا اس حق کا تعلق پورے حرم مکہ سے بھی ہے یا نہیں ؟ یعنی کیا پورے حرم مکہ کے دروازے باہر سے آنے والے حضرات کے لیے کھلے رہنے چاہییں کہ وہ جب چاہیں حرم مکہ کے اندر موجود جس جگہ چاہیں آ کر ڈیرے ڈال دیں اور رہیں سہیں اور ان سے کوئی کرایہ وغیرہ بھی وصول نہ کیا جائے ؟ اس اختلاف کی دو وجہیں ہیں، ایک یہ کہ ارکان حج میں سے بیشتر کا تعلق صرف بیت اللہ سے نہیں بلکہ حرم مکہ سے ہے۔ صفا، مروہ، منیٰ ، مزدلفہ، مشعر حرام سب بیت اللہ کی حدود سے باہر ہیں، جب کہ حرم مکہ میں داخل ہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود بعض مقامات پر مسجد حرام کا ذکر کرکے اس سے حرم مکہ مراد لیا ہے، مثلاً ارشاد باری ہے : (ذٰلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ اَھْلُهٗ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ) [ البقرۃ : ١٩٦] ” یہ (رعایت) اس شخص کے لیے ہے جس کے گھر والے مسجد حرام کے رہنے والے نہ ہوں۔ “ اور یہ تو ظاہر ہے کہ کوئی شخص مسجد حرام کے اندر رہائش پذیر نہیں ہوتا، یہاں لازماً مسجد حرام سے مراد حرم مکہ ہی ہوسکتا ہے۔ اسی طرح ایک دوسرے مقام پر فرمایا : وَصَدٌّ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَكُفْرٌۢ بِهٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۤ وَ اِخْرَاجُ اَھْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰه) [ البقرۃ : ٢١٧ ] ” اور اللہ کی راہ سے روکنا اور اس سے کفر کرنا اور مسجد حرام سے روکنا اور اس کے رہنے والوں کو اس سے نکالنا اللہ کے نزدیک (ماہ حرام میں جنگ کرنے سے) زیادہ بڑا ہے۔ “ پھر اس سے اگلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا حرم میں زمین اور مکان کی خریدو فروخت اور اس سے آگے ان کی ملکیت و وراثت بھی جائز ہے یا نہیں ؟ تو یہ بات تو صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ اسلام سے پہلے مکہ کے مکانات اور زمینوں پر لوگوں کے ملکیت و وراثت اور بیچنے اور کرایہ پر دینے کے حقوق قائم تھے جو اسلام کے بعد بھی قائم رہے، اسلام نے انھیں منسوخ نہیں کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہجرت کے بعد عقیل نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مکان پر قبضہ کرلیا، پھر اسے بیچ بھی دیا، چناچہ حجۃ الوداع کے موقع پر آپ سے پوچھا گیا کہ آپ کہاں قیام فرمائیں گے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( وَھَلْ تَرَکَ عَقِیْلٌ مِنْ رِبَاعٍ أَوْ دُوْرٍ ) [ بخاري، الحج، باب توریث دور مکۃ و بیعہا و شراۂ ا۔۔ : ١٥٨٨ ] ” کیا عقیل نے ہمارا کوئی مکان چھوڑا بھی ہے (جس میں ہم رہیں) ؟ “ نیز عمر (رض) کے زمانے میں نافع بن عبد الحارث نے مکہ میں صفوان بن امیہ سے ایک گھر جیل خانہ بنانے کے لیے اس شرط پر خریدا کہ اگر عمر (رض) اس خریداری کو منظور کریں گے تو بیع پوری ہوگی، بصورت دیگر صفوان کو چار سو دینار مل جائیں گے۔ [ بخاري، في الخصومات، باب الربط والحبس في الحرم، قبل ح : ٢٤٢٣ ] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حرم میں مکانوں کی خریدو فروخت جائز ہے (وہ چار سو دینار عمر (رض) کا حکم آنے تک کے عرصے کا کرایہ شمار ہوں گے یا اتنی دیر تک فروخت سے روک رکھنے کا زر تلافی) ۔ کچھ حضرات نے بخاری کی صحیح روایات کے مقابلے میں ضعیف روایات کے ساتھ مکہ کے مکانات کی خریدو فروخت اور انھیں کرایہ پر دینے کو حرام ٹھہرایا ہے، ان روایات میں سے ایک بھی صحیح سند کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت نہیں، کوئی منقطع ہے، کوئی مرسل اور کسی میں کوئی راوی ضعیف ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کسی کے قول سے دین کا مسئلہ ثابت نہیں ہوتا۔ زیادہ سے زیادہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ مکہ کے مکانوں کا کرایہ نہ لینا مستحب ہے، تاہم اس کے جواز سے انکار مشکل ہے اور امام بخاری (رض) کا اپنا موقف یہ ہے کہ حرم مکہ میں مکانوں کی خریدو فروخت اور وراثت وغیرہ جائز ہے، جیسا کہ عنوان ” بَابُ تَوْرِیْثِ دُوْرٍ مَکَّۃَ وَ بَیْعِھَا وَ شَرَاءِھَا “ (اس بات کا بیان کہ مکہ میں موجود مکانات میراث ہوسکتے ہیں اور ان کی خریدو فروخت جائز ہے) سے معلوم ہو رہا ہے۔ ۭ وَمَنْ يُّرِدْ فِيْهِ بِاِلْحَادٍۢ ۔۔ : ” اِلْحَادٌ“ سیدھے راستے سے ہٹ جانا۔ ظلم کا لفظ عام ہے جس میں سب سے پہلے کفر و شرک آتا ہے، پھر کوئی بھی کام کرنا جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے، یا کوئی کام ترک کرنا جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے، اس میں بدعت بھی شامل ہے اور گناہ کا کوئی اور کام بھی، مثلاً حرم کی حرمت کا خیال نہ رکھنا، یعنی حرم کے جانوروں کو ذبح کرنا، اس کے درختوں کو کاٹنا، کسی کی گم شدہ چیز اٹھانا، الا یہ کہ اسے استعمال نہ کرے اور اس کا اعلان ہمیشہ کرتا رہے، اس میں ذخیرہ اندوزی کرنا۔ غرض دوسری جگہوں میں ٹیڑھی راہ اختیار کرنا عذاب الیم کا باعث ہے مگر حرم مکہ میں اس کا ارادہ بھی عذاب الیم کا باعث ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary In the previous verse, mention was made of the mutual hostility between the believers and infidels. One aspect of this hostility has been described in this verse, namely that among the infidels there are those who not only persist in error themselves but also prevent others from following the path of virtue. Those were the people who prevented the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and his companions when they wanted to enter the Sacred Mosque wearing the pilgrim&s garb. Traditionally the Sacred Mosque and that part of Makkah which has an essential role in the rituals of the pilgrimage was not their property and they had no right to deny entry to anyone. The place is open to everyone, whether a local resident or a visitor. The verse goes on to say that anyone who commits an impious act in the Sacred Mosque, (meaning the whole of حَرَم Haram), such as preventing people from entering the Mosque, will be made to suffer severe chastisement from Allah, especially if he is also a polytheist as was the case with the infidels of Makkah. They will be liable for double punishment, one for being non-believers and second for preventing others to enter the Sacred Mosque for pilgrimage. Although all sinful acts especially shirk and kufr are forbidden and are great crimes and sins which are liable to punishment at all times and in all places, but such acts carried out in the حَرَم Haram enhance the crime double-fold, and hence referred here for their special importance. يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّـهِ (Prevent (people) from the way of Allah - 22:25) The words سَبِيلِ اللَّـهِ (the way of Allah) mean Islam and the sense of the verse is that these people not only repudiate Islam themselves but also prevent others from accepting it. Their second offence is that they stop the Muslims from entering the Sacred Mosque (Al-Masjid Al-Haram) (22:25). In reality Al-Masjid Al-Haram is the name of the mosque which is built around بَیت اللہ (House of Allah - the Holy Ka&bah), and it is a very important part of حَرَم haram of Makkah. However, the term Al-Masjid Al-Haram is usually used for the whole of haram of Makkah, as is the case under this episode. Thus the infidels of Makkah excluded the Muslims not only from the Sacred Mosque but also from the precincts of haram of Makkah (as is evident from numerous traditions), and the words اَلمَسجِد الحَرَام used in this verse cover the entire haram. The Holy Qur&an has at another place used the word اَلمَسجِد الحَرَام under this episode in the meaning of the whole area of حَرَم Haram: وَصَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَ‌امِ. (48:25) The meaning of equal rights of all Muslims within Haram of Makkah According to al-Durr al-Manthur the term Al-Masjid Al-Haram in the present context means the entire haram as reported from Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) . The entire Muslim Ummah and all the jurists are unanimous on the fact that all those areas of Makkah and the haram where the essential rituals of the pilgrimage are performed, such as the space between Safa and Marwah, where the pilgrims perform سَعِی Sa&y, and all the open areas of Mina, ` Arafat and Muzdalifah are waqf for the benefit of the entire Muslim ummah and have never been, nor can ever be, owned by individuals. Some jurists apply this principle to the private houses in Makkah and the open lands in the area of haram to infer that these too are waqf for all the Muslims, that a Muslim can stay anywhere he likes and that the sale or letting out these properties on rent is not permissible. However, there are other jurists who do not accept this view and believe that the ownership of these properties can vest in private individuals and the houses can be sold or let out on rent. It is well established that Sayyidna ` Umar (رض) purchased the house of Safwan Ibn Umayyah in Makkah for use as prison for the criminals. As for Imam Abu Hanifah (رح) ، both views are attributed to him in different reports, but the hanaff jurists have issued their Fatwa (ruling) in favour of the latter view. (Ruh ul-Ma` ani) This verse mentions certain areas of haram where entry was denied to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and his companions by the infidels of Makkah, but these areas are waqf by consensus of ummah and nobody can be denied access to them. وَمَن يُرِ‌دْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ (And whoever intends therein to commit deviation with injustice - 22:25.) The word إِلْحَادٍ literally means deviation from the right path. While Mujahid and Qatadah have interpreted this word to mean unbelief and denial of the Oneness of Allah (kufr and shirk) other commentators have given this word its literal meaning which embraces all kinds of sins so much so that even hurling abuses to one&s servant is also included in it. Sayyidna ` Ata& (رض) has further enlarged the scope of the meaning of this word by declaring that ilhad within the precincts of haram means entering it without wearing the pilgrims garb (ihram), or violating any of the prohibition inside the haram, such as hunting or cutting down trees within its limits. It needs to be clarified here that all things forbidden by the religious code are forbidden everywhere and will attract punishment wherever committed; and the specific reference to haram in this verse is to emphasize the fact that just as a good deed performed within its limits will be generously rewarded, similarly a sin committed there will attract the most severe punishment. (Mujahid). Sayyidna ` Abdullah Ibn Masud (رض) has related another interpretation of the word ilhad to mean that whereas at any other place the mere intention to commit a sin does not constitute a sin unless it is actually committed, within the limits of the haram even the resolve to commit a sin is punishable, as if it has actually been committed. Qurtubi has adopted this interpretation from Ibn ` Umar (رض) and lends his own support to it. Whenever Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Umar (رض) went for the pilgrimage, he used to set up two tents - one within the limits of haram and the other outside it. If ever an occasion arose when he needed to scold or rebuke any one of his households, he would do it in the tent which he had set up outside the limits of haram. When people asked him the reason for this, his answer was that the words کلَّا واللہ or بلٰی واللہ which a person normally uses when angry also constitute إلحَاد فی الحَرَم (committing an act of sin within the precincts of haram). (Mazhari)

خلاصہ تفسیر بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور (مسلمانوں کو) اللہ کے راستہ سے اور مسجد حرام سے روکتے ہیں (تاکہ مسلمان عمرہ ادا نہ کرسکیں حالانکہ حرم کی حیثیت یہ ہے کہ اس میں کسی کی خصوصیت نہیں بلکہ) اس کو ہم نے تمام آدمیوں کے واسطے مقرر کیا ہے کہ اس میں سب برابر ہیں اس (حرم کے داخل حدود) میں رہنے والا بھی (یعنی جو لوگ وہاں مقیم ہیں) اور باہر سے آنے والا (مسافر) بھی اور جو کوئی اس میں (یعنی حرم شریف میں) ظلم کے ساتھ کوئی بےدینی کا کام کرنے کا ارادہ کرے گا تو ہم اس شخص کو عذاب درد ناک چکھا دیں گے۔ معارف و مسائل پچھلی آیت میں مومنین اور کفار کے دو فریق کی باہمی مخاصمت کا ذکر تھا اسی مخاصمت کی ایک خاص صورت اس آیت میں بیان کی گئی ہے کہ ان میں بعض ایسے کفار بھی ہیں جو خود گمراہی پر جمے ہوئے ہیں دوسروں کو بھی اللہ کے راستہ پر چلنے سے روکتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے صحابہ کو جبکہ وہ عمرہ کا احرام باندھ کر حرم شریف میں داخل ہونا چاہتے تھے مسجد حرام میں داخل ہونے سے روک دیا حالانکہ مسجد حرام اور حرم شریف کا وہ حصہ جس سے لوگوں کی عبادت عمرہ و حج کا تعلق ہے ان کی ملک میں داخل نہیں تھا جس کی بنا پر ان کو مزاحمت اور مداخلت کا کوئی حق پہنچتا، بلکہ وہ سب لوگوں کے لئے یکساں ہے جہاں باشندگان حرم اور باہر کے مسافر اور شہری اور پردیسی سب برابر ہیں۔ آگے ان کی سزا کا ذکر ہے کہ جو شخص مسجد حرام (یعنی پورے حرم شریف) میں کوئی بےدینی کا کام کرے گا جیسے لوگوں کو حرم میں داخل ہونے سے روکنا یا دوسرا کوئی خلاف دین کام کرنا، اس کو عذاب درد ناک چکھایا جائے گا خصوصاً جبکہ اس بےدینی کے کام کے ساتھ ظلم یعنی شرک بھی ملا ہوا ہو جیسا کہ مشرکین مکہ کا حال تھا جنہوں نے مسلمانوں کو حرم میں داخل ہونے سے روکا کہ ان کا یہ عمل بھی خلاف دین ناروا تھا پھر اس کے ساتھ وہ کفر و شرک میں بھی مبتلا تھے۔ اور اگرچہ ہر خلاف دین کام خصوصاً شرک و کفر ہر جگہ ہر زمانے میں حرام اور انتہائی جرم و گناہ اور موجب عذاب ہے مگر جو ایسے کام حرم محترم کے اندر کرے اس کا جرم دوگنا ہوجاتا ہے اس لئے یہاں حرم کی تخصیص کر کے بیان کیا گیا ہے۔ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ، سبیل اللہ سے مراد اسلام ہے معنے آیت کے یہ ہیں کہ یہ لوگ خود تو اسلام سے دور ہیں ہی دوسروں کو بھی اسلام سے روکتے ہیں۔ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، یہ ان کا دوسرا گناہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ مسجد حرام اصل میں اس مسجد کا نام ہے جو بیت اللہ کے گرد بنائی ہوئی ہے اور یہ حرم مکہ کا ایک اہم جزو ہے لیکن بعض مرتبہ مسجد حرام بول کر پورا حرم مکہ بھی مراد لیا جاتا ہے جیسے خود اسی واقعہ یعنی مسلمانوں کو عمرہ کے لئے حرم میں داخل ہونے سے روکنے کی جو صورت پیش آئی وہ یہی تھی کہ کفار مکہ نے آپ کو صرف مسجد میں جانے سے نہیں بلکہ حدود حرم مکہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جو احادیث صحیحہ سے ثابت ہے اور قرآن کریم نے اس واقعہ میں مسجد حرام کا لفظ بمعنے مطلق حرم استعمال فرمایا ہے وَصَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۔ تفسیر در منثور میں اس جگہ مسجد حرام کی تفسیر میں پورا حرم مراد ہونا حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ حرم مکہ میں سب مسلمانوں کے مساوی حق کا مطلب : اتنی بات پر تمام امت اور ائمہ فقہاء کا اتفاق ہے کہ مسجد حرام اور حرم شریف مکہ کے وہ تمام حصے جن سے افعال حج کا تعلق ہے جیسے صفا مروہ کے درمیان کا میدان جس میں سعی ہوتی ہے اور منیٰ کا پورا میدان اسی طرح عرفات کا پورا میدان اور مزدلفہ کا پورا میدان، یہ سب زمینیں سب دنیا کے مسلمانوں کے لئے وقف عام ہیں۔ کسی شخص کی ذاتی ملکیت ان پر نہ کبھی ہوئی ہے نہ ہو سکتی ہے۔ ان کے علاوہ مکہ مکرمہ کے عام مکانات اور باقی حرم کی زمینیں ان کے متعلق بھی بعض ائمہ فقہاء کا یہی قول ہے کہ وہ بھی وقف عام ہیں۔ ان کا فروخت کرنا یا کرایہ دینا حرام ہے ہر مسلمان ہر جگہ ٹھہر سکتا ہے مگر دوسرے فقہاء کا مختار مسلک یہ ہے کہ مکہ کے مکانات ملک خاص ہو سکتے ہیں ان کی خریدو فروخت اور ان کو کرایہ پر دینا جائز ہے۔ حضرت فاروق اعظم سے ثابت ہے کہ انہوں نے صفوان بن امیہ کا مکان مکہ مکرمہ میں خرید کر اس کو مجرموں کے لئے قید خانہ بنایا تھا۔ امام اعظم ابوحنیفہ سے اس میں دو روایتیں منقول ہیں ایک پہلے قول کے مطابق دوسری دوسرے قول کے مطابق اور فتویٰ دوسرے قول پر ہے۔ کذا فی روح المعانی۔ یہ بحث کتب فقہ میں مفصل مذکور ہے مگر اس آیت میں حرم کے جن حصوں سے روکنے کا ذکر ہے وہ حصے بہرحال سب کے نزدیک وقف عام ہیں ان سے روکنا حرام ہے آیت مذکورہ سے اسی کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔ وَمَنْ يُّرِدْ فِيْهِ بِاِلْحَادٍۢ بِظُلْمٍ ، الحاد کے معنے لغت میں سیدھے راستے سے ہٹ جانے کے ہیں۔ اس جگہ الحاد سے مراد مجاہد و قتادہ کے نزدیک کفر و شرک ہے مگر دوسرے مفسرین نے اس کو اپنے عام معنے میں قرار دیا ہے جس میں ہر گناہ اور اللہ و رسول کی نافرمانی داخل ہے یہاں تک کہ اپنے خادم کو گالی دینا برا کہنا بھی۔ اور اسی معنے کے لحاظ سے حضرت عطاء نے فرمایا کہ حرم میں الحاد سے مراد اس میں بغیر احرام کے داخل ہوجانا یا ممنوعات حرم میں سے کسی ممنوع چیز کا ارتکاب کرنا ہے جیسے حرم کا شکار مارنا یا اس کا درخت کاٹنا وغیرہ۔ اور جو چیزیں شریعت میں ممنوع ناجائز ہیں وہ سبھی جگہ گناہ اور موجب عذاب ہیں حرم کی تخصیص اس بناء پر کی گئی کہ جس طرح حرم مکہ میں نیکی کا ثواب بہت بڑھ جاتا ہے اسی طرح گناہ کا عذاب بھی بہت بڑھ جاتا ہے (قالہ مجاہد) اور حضرت عبداللہ بن مسعود سے اس کی ایک تفسیر یہ بھی منقول ہے کہ حرم کے علاوہ دوسری جگہوں میں محض گناہ کا ارادہ کرنے سے گناہ نہیں لکھا جاتا جب تک عمل نہ کرے اور حرم میں صرف ارادہ پختہ کرلینے پر بھی گناہ لکھا جاتا ہے۔ قرطبی نے یہی تفسیر ابن عمر سے بھی نقل کی ہے اور اس تفسیر کو صحیح کہا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر حج کے لئے جاتے تو دو خیمے لگاتے تھے ایک حرم کے اندر دوسرا باہر۔ حرم میں اگر اپنے اہل و عیال یا خدام و متعلقین میں کسی کو کسی بات پر سرزنش اور عتاب کرنا ہوتا تو حرم سے باہر والے خیمے میں جا کر یہ کام کرتے تھے۔ لوگوں نے مصلحت دریافت کی تو فرمایا ہم سے یہ بیان کیا جاتا تھا کہ انسان جو عتاب و ناراضی کے وقت کلا واللہ یا بلی واللہ کے الفاظ بولتا ہے یہ بھی الحاد فی الحرم میں داخل ہے۔ (مظہری)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِيْ جَعَلْنٰہُ لِلنَّاسِ سَوَاۗءَۨ الْعَاكِفُ فِيْہِ وَالْبَادِ۝ ٠ۭ وَمَنْ يُّرِدْ فِيْہِ بِـاِلْحَادٍؚبِظُلْمٍ نُّذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ۝ ٢٥ۧ كفر الكُفْرُ في اللّغة : ستر الشیء، ووصف اللیل بِالْكَافِرِ لستره الأشخاص، والزّرّاع لستره البذر في الأرض، وأعظم الكُفْرِ : جحود الوحدانيّة أو الشریعة أو النّبوّة، والکُفْرَانُ في جحود النّعمة أكثر استعمالا، والکُفْرُ في الدّين أكثر، والکُفُورُ فيهما جمیعا قال : فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] ( ک ف ر ) الکفر اصل میں کفر کے معنی کیس چیز کو چھپانے کے ہیں ۔ اور رات کو کافر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزوں کو چھپا لیتی ہے ۔ اسی طرح کا شتکار چونکہ زمین کے اندر بیچ کو چھپاتا ہے ۔ اس لئے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے ۔ اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا شریعت حقہ یا نبوات کا انکار ہے ۔ پھر کفران کا لفظ زیادہ نعمت کا انکار کرنے کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے ۔ اور کفر کا لفظ انکار یہ دین کے معنی میں اور کفور کا لفظ دونوں قسم کے انکار پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا ۔ صدد الصُّدُودُ والصَّدُّ قد يكون انصرافا عن الشّيء وامتناعا، نحو : يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُوداً ، [ النساء/ 61] ، وقد يكون صرفا ومنعا نحو : وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطانُ أَعْمالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ [ النمل/ 24] ( ص د د ) الصدود والصد ۔ کبھی لازم ہوتا ہے جس کے معنی کسی چیز سے رو گردانی اور اعراض برتنے کے ہیں جیسے فرمایا ؛يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُوداً ، [ النساء/ 61] کہ تم سے اعراض کرتے اور کے جاتے ہیں ۔ اور کبھی متعدی ہوتا ہے یعنی روکنے اور منع کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا : وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطانُ أَعْمالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ [ النمل/ 24] اور شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کردکھائے اور ان کو سیدھے راستے سے روک دیا ۔ سبل السَّبِيلُ : الطّريق الذي فيه سهولة، وجمعه سُبُلٌ ، قال : وَأَنْهاراً وَسُبُلًا [ النحل/ 15] ( س ب ل ) السبیل ۔ اصل میں اس رستہ کو کہتے ہیں جس میں سہولت سے چلا جاسکے ، اس کی جمع سبل آتی ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ وَأَنْهاراً وَسُبُلًا [ النحل/ 15] دریا اور راستے ۔ جعل جَعَلَ : لفظ عام في الأفعال کلها، وهو أعمّ من فعل وصنع وسائر أخواتها، ( ج ع ل ) جعل ( ف ) یہ لفظ ہر کام کرنے کے لئے بولا جاسکتا ہے اور فعل وصنع وغیرہ افعال کی بنسبت عام ہے ۔ نوس النَّاس قيل : أصله أُنَاس، فحذف فاؤه لمّا أدخل عليه الألف واللام، وقیل : قلب من نسي، وأصله إنسیان علی إفعلان، وقیل : أصله من : نَاسَ يَنُوس : إذا اضطرب، قال تعالی: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] ( ن و س ) الناس ۔ بعض نے کہا ہے کہ اس کی اصل اناس ہے ۔ ہمزہ کو حزف کر کے اس کے عوض الف لام لایا گیا ہے ۔ اور بعض کے نزدیک نسی سے مقلوب ہے اور اس کی اصل انسیان بر وزن افعلان ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اصل میں ناس ینوس سے ہے جس کے معنی مضطرب ہوتے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگنا ہوں ۔ سواء ومکان سُوىً ، وسَوَاءٌ: وسط . ويقال : سَوَاءٌ ، وسِوىً ، وسُوىً أي : يستوي طرفاه، ويستعمل ذلک وصفا وظرفا، وأصل ذلک مصدر، وقال : فِي سَواءِ الْجَحِيمِ [ الصافات/ 55] ، وسَواءَ السَّبِيلِ [ القصص/ 22] ، فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلى سَواءٍ [ الأنفال/ 58] ، أي : عدل من الحکم، وکذا قوله : إِلى كَلِمَةٍ سَواءٍ بَيْنَنا وَبَيْنَكُمْ [ آل عمران/ 64] ، وقوله : سَواءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ [ البقرة/ 6] ، سَواءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ [ المنافقون/ 6] ، ( س و ی ) المسا واۃ مکان سوی وسواء کے معنی وسط کے ہیں اور سواء وسوی وسوی اسے کہا جاتا ہے جس کی نسبت دونوں طرف مساوی ہوں اور یہ یعنی سواء وصف بن کر بھی استعمال ہوتا ہے اور ظرف بھی لیکن اصل میں یہ مصدر ہے قرآن میں ہے ۔ فِي سَواءِ الْجَحِيمِ [ الصافات/ 55] تو اس کو ) وسط دوزخ میں ۔ وسَواءَ السَّبِيلِ [ القصص/ 22] تو وہ ) سیدھے راستے سے ۔ فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلى سَواءٍ [ الأنفال/ 58] تو ان کا عہد ) انہیں کی طرف پھینک دو اور برابر کا جواب دو ۔ تو یہاں علی سواء سے عاولا نہ حکم مراد ہے جیسے فرمایا : ۔ إِلى كَلِمَةٍ سَواءٍ بَيْنَنا وَبَيْنَكُمْ [ آل عمران/ 64] اے اہل کتاب ) جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں ( تسلیم کی گئی ) ہے اس کی طرف آؤ ۔ اور آیات : ۔ سَواءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ [ البقرة/ 6] انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے ۔ سَواءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ [ المنافقون/ 6] تم ان کے لئے مغفرت مانگو یا نہ مانگوں ان کے حق میں برابر ہے ۔ عكف العُكُوفُ : الإقبال علی الشیء وملازمته علی سبیل التّعظیم له، والاعْتِكَافُ في الشّرع : هو الاحتباس في المسجد علی سبیل القربة ويقال : عَكَفْتُهُ علی كذا، أي : حبسته عليه، لذلکقال : سَواءً الْعاكِفُ فِيهِ وَالْبادِ [ الحج/ 25] ، وَالْعاكِفِينَ [ البقرة/ 125] ، فَنَظَلُّ لَها عاكِفِينَ [ الشعراء/ 71] ، يَعْكُفُونَ عَلى أَصْنامٍ لَهُمْ [ الأعراف/ 138] ، ظَلْتَ عَلَيْهِ عاكِفاً [ طه/ 97] ، وَأَنْتُمْ عاكِفُونَ فِي الْمَساجِدِ [ البقرة/ 187] ، وَالْهَدْيَ مَعْكُوفاً [ الفتح/ 25] ، أي : محبوسا ممنوعا . ( ع ک ف ) العکوف کے معنی ہیں تعظیما کسی چیز پر متوجہ ہونا اور اس سئ وابستہ رہنا ۔ اور اصطلاح شریعت میا الاغتکاف کے معنی ہیں عبادت کی نیت سے مسجد میں رہنا اور اس سے باہر نہ نکلنا ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَأَنْتُمْ عاكِفُونَ فِي الْمَساجِدِ [ البقرة/ 187] جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو ۔ سَواءً الْعاكِفُ فِيهِ وَالْبادِ [ الحج/ 25] خواہ وہ دہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے ۔ وَالْعاكِفِينَ [ البقرة/ 125] اور اعتکاف کرنے والوں ۔ فَنَظَلُّ لَها عاكِفِينَ [ الشعراء/ 71] اور اس کی پوجا پر قائم رہیں۔ عکفتہ علٰی کذا کسی چیز پر روک رکھنا يَعْكُفُونَ عَلى أَصْنامٍ لَهُمْ [ الأعراف/ 138] یہ اپنے بتوں کی عبادت کے لئے بیٹھے رہتے تھے ۔ ظَلْتَ عَلَيْهِ عاكِفاً [ طه/ 97] جس معبود کی پوجا پر تو قائم اور معتکف تھا ۔ وَالْهَدْيَ مَعْكُوفاً [ الفتح/ 25] اور قربانی کے جانوروں کو بھی روک دئے گئے ہیں ۔ بادي ومَبْدَأُ الشیء : هو الذي منه يتركب، أو منه يكون، فالحروف مبدأ الکلام، والخشب مبدأ الباب والسریر، والنواة مبدأ النخل، يقال للسید الذي يبدأ به إذا عدّ السادات : بَدْءٌ. والله هو المُبْدِئُ المعید «1» ، أي : هو السبب في المبدأ والنهاية، ويقال : رجع عوده علی بدئه، وفعل ذلک عائدا وبادئا، ومعیدا ومبدئا، وأَبْدَأْتُ من أرض کذا، أي : ابتدأت منها بالخروج، وقوله تعالی: بَادِئ الرأْي [هود/ 27] «2» أي : ما يبدأ من الرأي، وهو الرأي الفطیر، وقرئ : بادِيَ بغیر همزة، أي : الذي يظهر من الرأي ولم يروّ فيه، ( ب د ء ) بدء ات مبدء الشئیء ۔ جس سے کوئی چیز مرکب ہو یا اس سے بنے مثلا حروف تہجی کو مید کلام کہا جاتا اور لکڑی دروازے یا تخت کا مبدء ہے اسی طرح نواۃ ( گٹھلی ) کھجور کا مبد کہلاتی ہے ۔ یداء ( پہلا سرداروں کا شمار کیا جائے تو اس سے ابتداء ہو اور ۔ اللہ تعالیٰ کی صفت میں المبدیء والمعید آیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ہر چیز کی ابتداء اور انتہا کا سبب اصلی ذات باری تعالیٰ ہی ۔ ہے ۔ رجع عودۃ علی یدءہ ۔ یعنی جس راستہ پر آیا اسی پر واپس لوٹا ۔ فعل ذالک عائدا وبادءا او مبدآ ومعیدا ۔ سے سب سے پہلے کیا ابدات من ارض کذا فی میں نے فلاں سر زمین سے سفر شروع کیا اور آیت کریمہ : { بَادِيَ الرَّأْيِ } ( سورة هود 27) رائے فطری یعنی وہ رائے جو ابتدا سے قائم کرلی جائے ۔ ایک قراءت میں بادی الرای بدوں ہمزہ کے ہے اس صورت میں اس کے معنی ظاہری رائے کے ہوں گے جس میں غور وفکر سے کام نہ لیا گیا ہو ۔ لحد اللَّحْدُ : حفرة مائلة عن الوسط، وقد لَحَدَ القبرَ : حفره، کذلک وأَلْحَدَهُ ، وقد لَحَدْتُ الميّت وأَلْحَدْتُهُ : جعلته في اللّحد، ويسمّى اللَّحْدُ مُلْحَداً ، وذلک اسم موضع من : ألحدته، ولَحَدَ بلسانه إلى كذا : مال . قال تعالی: لِسانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ [ النحل/ 103] من : لحد، وقرئ : يلحدون من : ألحد، وأَلْحَدَ فلان : مال عن الحقّ ، والْإِلْحَادُ ضربان : إلحاد إلى الشّرک بالله، وإلحاد إلى الشّرک بالأسباب . فالأوّل ينافي الإيمان ويبطله . والثاني : يوهن عراه ولا يبطله . ومن هذا النحو قوله : وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذابٍ أَلِيمٍ [ الحج/ 25] ، وقوله : وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمائِهِ [ الأعراف/ 180] والْإِلْحَادُ في أسمائه علی وجهين : أحدهما أن يوصف بما لا يصحّ وصفه به . والثاني : أن يتأوّل أوصافه علی ما لا يليق به، والْتَحدَ إلى كذا : مال إليه . قال تعالی: وَلَنْ تَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَداً [ الكهف/ 27] أي : التجاء، أو موضع التجاء . وأَلْحَدَ السّهم الهدف : مال في أحد جانبيه . ( ل ح د ) اللحد ۔ اس گڑھے یا شگاف کو کہتے ہیں جو قبر کی ایک جانب میں بنانا کے ہیں ۔ لحد المیت والحدہ میت کو لحد میں دفن کرنا اور لحد کو ملحد بھی کہا جاتا ہے جو کہ الحد تہ ( افعال ) اسے اسم ظرف ہے ۔ لحد بلسانہ الیٰ کذا زبان سے کسی کی طرف جھکنے یعنی غلط بات کہنا کے ہیں اور آیت کریمہ : ۔ لِسانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ [ النحل/ 103] مگر جس کی طرف تعلیم کی نسبت کرتے ہیں ۔ میں یلحدون لحد سے ہے اور ایک قرات میں یلحدون ( الحد سے ) ہے ۔ کہا جاتا ہے الحد فلان ۔ فلاں حق سے پھر گیا ۔ الحاد دو قسم پر ہے ۔ ایک شرک باللہ کی طرف مائل ہونا دوم شرک بالا سباب کی طرف مائل ہونا ۔ اول قسم کا الحا و ایمان کے منافی ہے اور انسان کے ایمان و عقیدہ کو باطل کردیتا ہے ۔ اور دوسری قسم کا الحاد ایمان کو تو باطل نہیں کرتا لیکن اس کے عروۃ ( حلقہ ) کو کمزور ضرور کردیتا ہے چناچہ آیات : ۔ وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذابٍ أَلِيمٍ [ الحج/ 25] اور جو اس میں شرارت سے کجروی وکفر کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمائِهِ [ الأعراف/ 180] ، جو لوگ اس کے ناموں کے وصف میں کجروی اختیار کرتے ہیں ۔ میں یہی دوسری قسم کا الحاد مراد ہے اور الحاد فی اسمآ ئہ یعنی صفات خدا وندی میں الحاد کی دو صورتیں ہیں ایک یہ کہ باری تعالیٰ کو ان اوٖاف کے ساتھ متصف ماننا جو شان الو ہیت کے منافی ہوں دوم یہ کہ صفات الہیٰ کی ایسی تاویل کرنا جو اس کی شان کے ذیبا نہ ہو ۔ التحد فلان الٰی کذا ۔ وہ راستہ سے ہٹ کر ایک جانب مائل ہوگیا اور آیت کریمہ : وَلَنْ تَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَداً [ الكهف/ 27] اور اس کے سوا تم کہیں پناہ کی جگہ بھی نہیں پاؤ گے میں ملتحد ا مصدر میمی بمعنی التحاد بھی ہوسکتا ہے اور اسم ظرف بھی اور اس کے معنی پناہ گاہ کے ہیں التحد السھم عن الھدف تیر نشانے سے ایک جانب مائل ہوگیا یعنی ہٹ گیا ۔ ظلم وَالظُّلْمُ عند أهل اللّغة وكثير من العلماء : وضع الشیء في غير موضعه المختصّ به، إمّا بنقصان أو بزیادة، وإمّا بعدول عن وقته أو مکانه، قال بعض الحکماء : الظُّلْمُ ثلاثةٌ: الأوّل : ظُلْمٌ بين الإنسان وبین اللہ تعالی، وأعظمه : الکفر والشّرک والنّفاق، ولذلک قال :إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ [ لقمان/ 13] والثاني : ظُلْمٌ بينه وبین الناس، وإيّاه قصد بقوله : وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ إلى قوله : إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ وبقوله : إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ [ الشوری/ 42] والثالث : ظُلْمٌ بينه وبین نفسه، وإيّاه قصد بقوله : فَمِنْهُمْ ظالِمٌ لِنَفْسِهِ [ فاطر/ 32] ، ( ظ ل م ) ۔ الظلم اہل لغت اور اکثر علماء کے نزدیک ظلم کے معنی ہیں کسی چیز کو اس کے مخصوص مقام پر نہ رکھنا خواہ کمی زیادتی کرکے یا اسے اس کی صحیح وقت یا اصلی جگہ سے ہٹاکر بعض حکماء نے کہا ہے کہ ظلم تین قسم پر ہے (1) وہ ظلم جو انسان اللہ تعالیٰ کے ساتھ کرتا ہے اس کی کسب سے بڑی قسم کفر وشرک اور نفاق ہے ۔ چناچہ فرمایا :إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ [ لقمان/ 13] شرک تو بڑا بھاری ظلم ہے ۔ (2) دوسری قسم کا ظلم وہ ہے جو انسان ایک دوسرے پر کرتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ إلى قوله : إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے مگر جو درگزر کرے اور معاملے کو درست کرلے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمہ ہے اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنیوالوں کو پسند نہیں کرتا ۔ میں میں ظالمین سے اسی قسم کے لوگ مراد ہیں ۔ ۔ (3) تیسری قسم کا ظلم وہ ہے جو ایک انسان خود اپنے نفس پر کرتا ہے ۔ چناچہ اسی معنی میں فرمایا : فَمِنْهُمْ ظالِمٌ لِنَفْسِهِ [ فاطر/ 32] تو کچھ ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں ذوق الذّوق : وجود الطعم بالفم، وأصله فيما يقلّ تناوله دون ما يكثر، فإنّ ما يكثر منه يقال له : الأكل، واختیر في القرآن لفظ الذّوق في العذاب، لأنّ ذلك۔ وإن کان في التّعارف للقلیل۔ فهو مستصلح للکثير، فخصّه بالذّكر ليعمّ الأمرین، وکثر استعماله في العذاب، نحو : لِيَذُوقُوا الْعَذابَ [ النساء/ 56] ( ذ و ق ) الذاق ( ن ) کے معنی سیکھنے کے ہیں ۔ اصل میں ذوق کے معنی تھوڑی چیز کھانے کے ہیں ۔ کیونکہ کسی چیز کو مقدار میں کھانے پر اکل کا لفظ بولا جاتا ہے ۔ قرآن نے عذاب کے متعلق ذوق کا لفظ اختیار کیا ہے اس لئے کہ عرف میں اگرچہ یہ قلیل چیز کھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے مگر لغوی معنی کے اعتبار سے اس میں معنی کثرت کی صلاحیت موجود ہے ۔ لہذا معنی عموم کثرت کی صلاحیت موجود ہے ۔ لہذا منعی عموم کے پیش نظر عذاب کے لئے یہ لفظ اختیار کیا ہے ۔ تاکہ قلیل وکثیر ہر قسم کے عذاب کو شامل ہوجائے قرآن میں بالعموم یہ لفظ عذاب کے ساتھ آیا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ لِيَذُوقُوا الْعَذابَ [ النساء/ 56] تاکہ ( ہمیشہ ) عذاب کا مزہ چکھتے رہیں ۔ ألم الأَلَمُ الوجع الشدید، يقال : أَلَمَ يَأْلَمُ أَلَماً فهو آلِمٌ. قال تعالی: فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَما تَأْلَمُونَ [ النساء/ 104] ، وقد آلمت فلانا، و عذاب أليم، أي : مؤلم . وقوله : لَمْ يَأْتِكُمْ [ الأنعام/ 130] فهو ألف الاستفهام، وقد دخل علی «لم» . ( ا ل م ) الالم کے معنی سخت درد کے ہیں کہا جاتا ہے الم یالم ( س) أَلَمَ يَأْلَمُ أَلَماً فهو آلِمٌ. قرآن میں ہے :۔ { فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ } ( سورة النساء 104) تو جس طرح تم شدید درد پاتے ہو اسی طرح وہ بھی شدید درد پاتے ہیں ۔ اٰلمت فلانا میں نے فلاں کو سخت تکلیف پہنچائی ۔ اور آیت کریمہ :۔ { وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ } ( سورة البقرة 10 - 174) میں الیم بمعنی مؤلم ہے یعنی دردناک ۔ دکھ دینے والا ۔ اور آیت :۔ اَلَم یَاتِکُم (64 ۔ 5) کیا تم کو ۔۔ نہیں پہنچی ۔ میں الف استفہام کا ہے جو لم پر داخل ہوا ہے ( یعنی اس مادہ سے نہیں ہے )

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

مکہ مکرمہ کی اراضی کا حکم اور اس کے مکانات کو اجارے پر دینے کا بیان قول باری ہے (والمسجد الحرام الذی جعلنا لا للناس سواء ن العاکف فیہ والباد اور اس مسجد حرام کی زیارت میں بھی مانع ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لئے بنایا ہے جسمیں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں) اسماعیل بن مہاجر نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت کی ہے کہ حضو ر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے (مکۃ مناخ لاتباع ربا عھا ولد تو اجر بیو تھا مکہ مکرمہ اونٹوں کے بٹھانے کی جگہ ہے یعنی لوگوں کے قیام کا مقام ہے اس کے قطعات اراضی نہ فروخت کئے جائیں اور نہ ہی اس کے مکانات کو اجاڑے پر دیا جائے گا یعنی کرائے پر چڑھایا جائے گا) سعید بن جبیر نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا ” صحابہ کرام حرم کے پورے علاقے کو مسجد سمجھتے تھے جس میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والے لوگوں کے حقوق برابر تھے۔ یزید بن ابو زیاد نے عبدالرحمٰن بن سابط سے قول باری (سواء بن العاکف فیہ والباد) کی تفسیر میں ان کا قول نقل کیا ہے کہ حج اور عمرے کی نیت سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں کہ وہ وہاں بنے ہوئے مکانات میں سے جہاں بھی رہنا چاہئیں رہ سکتے ہیں البتہ ان مکانات میں آباد مکینوں کو باہر نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ بن عباس نے اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ (العاکف فیہ) سے مقامی باشندے اور (مالباد) سے باہر سے آنے والے لوگ مراد ہیں۔ مکانات میں رہائشی حقوق کے لحاظ سے دونوں یکساں ہیں اس لئے مقامی باشندوں کے لئے باہر سے آنے والوں سے مکانات کے کرائے وصول کرنا مناسب نہیں ہے۔ جعفر بن عون اعمش سے اور انہوں نے ابراہیم نخعی سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے (مکۃ حرمھا اللہ لایحل بیع رباعھا ولا اجارۃ بیو تھا۔ اللہ تعالیٰ نے مکہ کو حرمت والی جگہ قرار دیا ہے، یہاں کی اراضی کو فروخت کرنا اور یہاں کے مکانات کو اجارہ یعنی کرایہ پر دینا حلال نہیں ہے) ابو معاویہ نے اعمش سے انہوں نے مجاہد سے اور انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔ عیسیٰ بن یونس نے عمر بن سعید بن ابی حسین سے، انہوں نے عثمان بن ابی سلیمان سے اور انہوں نے علقمہ بن نضلہ سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے زمانوں میں مکہ کی اراضی کو سوائٹ (چھوڑی ہوئی زمین) کہا جاتا تھا جو شخص محتاج ہوتا وہ بھی وہاں سکونت پذیر ہوجاتا اور جو غنی ہوتا وہ بھی نہ ہاں ٹھہر جاتا ۔ سفیان ثوری نے منصور سے، انہوں نے مجاہد سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر نے ایک دفعہ اعلان کیا۔” مکہ والو ! تم اپنے مکانات کے دروازے نہ لگوائو تاکہ باہر سے آنے والے لوگ جہاں چاہیں اپنے ڈیرے ڈال لیں۔ “ عبید اللہ نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر نے اہل مکہ کو حاجیوں پر اپنے دروازے بند کر دنیے سے منع فرما دیا تھا۔ ابن ابی نجیع نے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا ۔ ” جو شخص مکہ مکرمہ کے مکانات کا کرایہ کھاتا ہے وہ آگ سے اپنا پیٹ بھرتا ہے۔ “ عثمان بن الاسود نے عطا بن ابی رباح سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ” مکہ مکرمہ کے مکانات کو فروخت کرنا اور انہیں کرائے پر چڑھانا مکروہ ہے۔ “ لیث بن سعد نے قاسم سے روایت کی ہے کہ جو شخص مکہ مکرمہ کے مکانات کا کرایہ کھاتا وہ گویا آگ کھاتا ہے۔ “ معمرنے لیث سے، انہوں نے عطاء، طائوس اور مجاہد سے روایت کی ہے کہ یہ سب حضرات مکہ مکرمہ کے کسی قطعہ اراضی کو فروخت کرنا مکروہ سمجھتے تھے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سلسلے میں جو روایات مقنول ہیں ۔ ان کا ہم نے ذکر کردیا نیز صحابہ کرام اور تابعین عظام سے مکہ مکرمہ کے مکانات اور قطعات اراضی کی فروخت کے سلسلے میں جو کراہت منقول ہے وہ بھی ہم نے بیان کردیا نیز یہ کہ مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں۔ یہ اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ ان حضرات نے قول باری (والمسجد الحرام) کی تفسیر میں سارا حرم مراد لیا ہے۔ کچھ لوگوں سے مکہ مکرمہ کے مکانات کی بیع اور انہیں کرائے پر دینے کی اباحت منقول ہے۔ ابن جریج نے ہشام بن حجیر سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ” مکہ مکرمہ میں میرا ایک مکان تھا جسے میں کرائے پردے دیا کرتا تھا۔ میں نے طائوس سے اس بارے میں مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کا کرایہ اپنے استعمال میں لے آئو۔ “ ابن ابی نجیع نے مجاہد اور عطاء سے قول باری (سواء العاکف فیہ والباد) کی تفسیر میں ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ” مکہ مکرمہ کی تعظیم و تحریم میں دونوں یکساں ہیں۔ “ عمرو بن دینار نے عبدالرحمن بن فروخ سے رای ت کی ہے کہ نافع بن عبدالحارث نے چار ہزار درہم پر صفوان بن امیہ سے اس شرط پر حضرت عمر کا بنایا ہوا دارالسجن (قید خانہ) خریدا تھا کہ اگر حضرت عمر راضی ہوگئے تو بیع ہوجائے گی ورنہ چار ہزار صفوان کے ہوں گے۔ عبدالرحمٰن نے معمر سے روایت کرتے ہوئے یہ اضافہ کیا کہ حضرت عمر نے وہ چار ہزار کی رقم لے لی تھی۔ بقول امام ابوحنیفہ مکہ کے مکانات فروخت ہوسکتے ہیں اراضی نہیں امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ مکہ مکرمہ کے مکانات کی عمارتوں کو فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن میں اراضی کی فروخت کو مکروہ سمجھتا ہوں۔ سلیمان نے امام محمد سے اور انہوں نے امام ابوحنیفہ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا۔ میں موسم حج میں مکہ مکرمہ کے مکانات اجارہ پر دینے کو مکروہ سمجھتا ہوں۔ اسی طرح اس شخص سے کرایہ لینا مکروہ سمجھتا ہوں جو وہاں آ کر قیام کرے اور پھر واپس چلا جانے، لیکن ایسا شخص جو وہاں آ کر مقیم ہوجائے اور ایسا شخص جو وہاں آ کر پناہ لے لے ان سے کرایہ وصول کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ “ حسن بن زیاد نے امام ابوحنیفہ سے روایت کی ہے کہ مکہ مکرمہ کے مکانات کو فروخت کرنا جائز ہے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ سلف میں سے ان حضرات نے مسجد الحرام سے حرم کا پورا علقاہ صرف اس لئے مراد لیا ہے کہ شع کی جہت سے مسجد حرام کا اسم پورے حرم کو شامل ہے کیونکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ آیت کی تاویل میں ایسے معنی لئے جائیں جن کا آیت کے الفاظ میں احتمال موجود نہ ہو۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان حضرات کو توقیف یعنی کسی شرعی دلیل کی بنا پر یہ علم ہوا تھا کہ مسجد کے اسم کا اطلاق پورے حرم پر ہوتا ہے۔ اس پر یہ قول باری (الا الذینء اھدتم عنہ المسجد الحرام ) ان لوگوں کے سوا جن کے ساتھ تم نے مسجد حرام کے پاس معاہدہ کیا تھا) بھی دلالت کرتا ہے آی ت میں ایک روایت کے مطابق حدیبیہ مراد ہے جو مسجد حرام سے دور لیکن حرم سے قریب واقع ہے۔ ایک روایت کے مطابق حدیبیہ بالکل حرم کے کنارے واقع ہے۔ حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان بن الحکم نے روایت کی ہے کہ اس موقع پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خیمہ حل یعنی حرم کے باہر علاقے میں تھا ۔ اور آپ کا مصلی یعنی نماز گاہ حرم کے اندر تھا۔ یہ چیز اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آیت میں مسجد حرام سے پورا حرم مراد لیا ہے۔ اس پر یہ قول باری بھی دلالت کرتا ہے (یسئلونک عن الشھر الحرام قتال فیہ قل قتال فیہ کبیر وصدعن سبیل اللہ وکفربہ والمسجد ا الحرام و اخراج اھلہ منہ اکبر عند اللہ لوگ پوچھتے ہیں ماہ احرام میں لڑنا کیسا ہے ؟ کہو اس میں لڑنا بہت برا ہے۔ مگر راہ خدا سے لوگوں کو روکنا اور اللہ سے کفر کرنا اور مسجد حرام کا راستہ لوگوں پر بند کرنا اور حرم کے رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ برا ہے ) اس سے شہر مکہ سے مسلمانوں کو نکالنا مراد ہے جب مسلمان مکہ چھوڑ کر مدینہ ہجرت کر گئے تھے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے مسجد حرام سے پورے حرم کی تعبیر کی ہے۔ مسجد حرام سے پورا حرم مرا ہے اس پر یہ قول باری دلالت کرتا ہے صومن یردفیہ بالحاد بظلم نذقہ من عذاب الیم اور اس میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا اسے ہم درد ناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے) اس سے مراد وہ شخص ہے جو حرم کے اندر ظلم کے ذریعے اس کی حرمت کو ختم کرنے کا مرتکب ہوگا جب یہ بات ثابت ہوگئی تو قول باری (سوا ن العاکف فیہ والباد) اس امر کا مقتضی ہوگیا کہ تمام لوگ وہاں رہنے اور ٹھہرنے کے لحاظ سے یکساں ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ آی ت میں یہ احتمال ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مراد یہ ہے کہ تمام لوگ مسجد حرام کی تعظیم اور اس کی حرمت کے اعتقاد کے وجوب میں یکساں ہیں تو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ آیت دونوں باتوں پر محمول ہے یعنی تمام لوگ مسجد حرام کی تعظیم اور حرمت نیز وہاں قیام اور سکونت کے لحاظ سے یکاسں ہیں۔ جب یہ بات ثابت ہوگئی تو اس سے یہ ضروری ہوگیا کہ وہاں کی زمین کی فروخت جائز نہ ہو اس لئے کہ جس طرح خریدار کو وہاں سکونت اختیار کرنے کا حق ہے اسی طرح غیر مشتری کو بھی یہی حق حاصل ہے اس لئے خریدار کو اس جگہ پر قبضہ کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا جائز نہ ہ وگا جس طرح اسے اپنے مملوکہ اشیاء سے فائدہ اٹھانا جائز ہوتا ہے یہ چیز اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اس پر کسی کو ملکیت نہیں ہوتی۔ مکان اجارہ پر دیا جاسکتا ہے امام ابوحنیفہ نے وہاں کے مکانات کو اجارہ پر دینا صرف اس صورت میں جائز رکھا ہے جب عمارت اجارہ پر دینے والے کی ملکیت میں ہو اس صورت میں وہ اپنی ملکیت کی اجرت وصول کرے گا لیکن زمین کی اجرت جائز نہیں ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ کوئی شخص کسی اور کی زمین پر کوئی عمارت تعمیر کرے تو وہ عمارت کو اجارہ پردے سکتا ہے۔ قول باری (العاکف فیہ والباد) کی تفسیر میں سلف کی ایک جماعت سے منقول ہے کہ عاکف سے مراد مقامی باشندے ہیں اور بادی سے مراد باہر سے آنے والے ہیں۔ الحاد کی تشریح قول باری ہے (ومن یردفیہ بالحاد بظلم اور اس میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیا رکرے گا ) حق اور راستی سے ہٹ کر باطل کی طرف میلان کو الحاد کہتے ہیں۔ قبر کے اندر بنی ہوئی لحد کو لحد اس لئے کہتے ہیں کہ یہ قبر کے ایک طرف ہوتی ہے۔ قول باری ہے (وذروا الذین یلحدون فی اسمائہ اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اللہ کے اسماء میں الحاد کرتے ہیں) نیز فرمایا (لسان الذی یلحدون الیہ اعجمی ۔ اس شخص کی زبان جس کی طرف یہ اس کی ناحق نسبت کرتے ہیں عجمی ہے) یعنی اس شخص کی زبان جس کی طرف یہ لوگ اس قرآن کی ناحق نسبت کرتے ہیں۔ قول باری (بالحاد) میں حرف باء زائد ہے۔ جس طرح یہ قول باری ہے (تنبت بالدلعن یہ روغن اگاتی ہے) یعنی ” تنبت الدھن “ یا جس طرح یہ قول باری ہے (فبما رحمۃ من اللہ لنت لھم ۔ اللہ کی رحمت ہے کہ تم ان کے لئے نرم ہو) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا :” مکہ مکرمہ میں اپنے نوکر پر اس کی طاقت سے بڑھ کر کام لینے کے ذریعے ظلم کرنا الحاد ہے۔ حضرت عمر کا قول ہے ۔ ” مکہ مکرمہ میں طعام کا ذخیرہ کرلینا الحاد ہے۔ “ دوسرے حضرات کا قول ہے کہ اس سے مکہ میں گناہوں کی طرف میلان مراد ہے۔ حسن بصری کا قول ہے کہ الحاد سے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا مراد ہے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ الحاد مذموم فعل ہے اس لئے کہ یہ حق اور راستی سے ہٹ جانے اور باطل کی طرف مائل ہوجانے کا نام ہے۔ باطل سے ہٹ کر حق کی طرف میلان پر الحاد کے اسم کا اطلاق نہیں ہوتا۔ الحاد ایک مذموم اسم ہے اللہ تعالیٰ نے حرم کے اندر الحا کرنے والے کو حرم کی حرمت کی عظمت کے پیش نظر درد ناک عذاب کی خصوصی طو رپر دھمکی دی ہے ۔ جن حضرات نے آیت کی تفسیر کی ہے ان کے درمیان اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ الحاد کی بنا پر وعید کا تعلق پورے حرم کے ساتھ ہے صرف مسجد حرام اس کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ قول باری اوا المسجد الحرام الذی جعلنا لا للناس سواء ن العاکف فیہ والباد۔ میں سارا حرم مراد ہے اس لئے کہ قول باری (ومن یردفیہ بالحاد) میں ضمیر حرم کی طرف راجح ہے حالانکہ حرم کا اس سے پہلے ذکر نہیں آیا ہے صرف یہ قول باری ہے (والمسجد الحرام) اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ مسجد سے اس جگہ پورا حرم مراد ہے۔ عمارہ بن ثوبان نے روایت کی ہے، انہیں موسیٰ بن زیاد نے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یعلی بن امیہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے (احتکار الطعام بمکۃ الحاد مکہ مکرمہ میں طعام کی ذخیرہ اندوزی الحاد ہے) عثمان بن الاسود نے مجاہد سے روایت کی ہے کہ ” مکہ مکرمہ میں طعام کی فروخت الحاد ہے۔ جالب یعنی باہر سے مال لے کر آئے والا مقیم یعنی وہاں کے باشندے کی طرح نہیں ہے۔ “ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ اس میں کوئی امتناع نہیں کہ قول باری (بالحاد بظلم) سے تمام گناہ مراد ہوں اور اس طرح طعام کی ذخیرہ اندوزی نیز ظلم و شرک بھی ان میں داخل ہوجائیں۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ حرم کے اندر گناہ کا ارتکاب دوسرے مقام پر اس کے ارتکاب سے زیادہ سنگین ہوتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جن حضرات نے مکہ مکرمہ میں جا کر اقامت گزین ہونے کو مکروہ سمجھا ہے ان کا ذہن اس طرف گیا ہے کہ مکہ کے اندر گناہ کے ارتکاب پر عذاب کئی گنا ہوجاتا ہے اس بنا پر انہوں نے وہاں ترک سکونت کو ترجیح دی ہے کہ کہیں وہاں رہتے ہوئے کسی گناہ کا ارتکاب کر بیٹھیں اور اس طرح کئی گنا عذاب کے سزا وار بن جائیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا (یلحد بمکۃ رجل علیہ مثل نصف عذاب اھل الارض ۔ مکہ مکرمہ میں ایک شخص اگر الحاد کا مرتکب ہوگا اسے زمین کے تمام لوگوں کے عذاب کا نصف عذاب دیا جائے گا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ ارشاد بھی مروی ہے (اعتی الناس علی اللہ رجل قتل فی الحرم و رجل قتل غیر قاتلہ ورجل قتل بدحول الجاھلیۃ اللہ کے نزدیک تین قسم کے انسان سب سے بڑھ کر سرکش گنے جاتے ہیں۔ ایک تو وہ شخص جو حرم کے اندر قتل کا ارتکاب کرتا ہے۔ ایک وہ شخص جو اپنے قاتل کے سوا کسی اور کو قتل کر دیات ہے اور ایک وہ جو زمانہ جاہلیت کی دشمنی اور عداوت کی بنا پر زمانہ اسلام میں کسی کو قتل کردیتا ہے۔ )

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٥) بیشک جن لوگوں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن حکیم کے ساتھ کفر کیا جیسا کہ حضرت ابو سفیان اور ان کے ساتھی (اس واقعہ تک حضرت ابوسفیان اسلام نہیں لائے تھے) اور لوگوں کو دین خداوندی اور اطاعت خداوندی سے روکتے ہیں اور مسجد حرام سے بھی روکتے ہیں جب کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ کرام حدیبیہ کے سال عمرہ کے لیے تشریف لے جارہے تھے حالانکہ جس مقام کو ہم نے سب آدمیوں کے لیے حرم اور قبلہ بنایا ہے اس میں سب برابر ہیں اس حرم کے اندر رہنے والا بھی اور باہر سے آنے والا بھی اور جو شخص حرم میں کسی خلاف دین کام کی ظلم کے ساتھ ابتدا کرے گا تو ہم اسے دردناک عذاب دیں گے یعنی سخت ترین اس کو سزا دیں گے تاکہ اس کو پھر کسی پر ظلم کرنے کی جرأت نہ ہو، یہ آخری آیت عبداللہ بن انس بن حنظل کے بارے میں نازل ہوئی ہے اس نے مدینہ منورہ میں ایک انصاری کو جان بوجھ کر قتل کردیا اور پھر اسلام سے مرتد ہو کر مکہ مکرمہ میں جا کر پناہ حاصل کی، اس پر یہ آیت نازل ہوئی یعنی جو شخص قصدا قتل ظلم وشرک کا ارتکاب کر کے مکہ مکرمہ میں پناہ لے گا تو ہم اس کو درد ناک سزا دیں گے یعنی اسے کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا جائے گا اور نہ کسی قسم کی پناہ دی جائے گی تاوقتیکہ حرم سے باہر سے نہ نکلے پھر اس پر دفعہ گرائی جائے گی۔ شان نزول : ( آیت) ” ومن یرد فیہ “۔ (الخ) ابن ابی حاتم (رح) نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ بن انیس کو دو افراد کے ساتھ بھیجا ایک ان میں مہاجر تھے، دوسرے انصاری چناچہ تینوں نے آپس میں نسب پر فخر کیا، عبداللہ بن انیس کو غصہ آیا اور اس نے انصاری کو قتل کردیا پھر اسلام سے مرتد ہو کر مکہ مکرمہ بھاگ گیا، اس کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ دو رکوع مناسک حج کے بارے میں ہیں۔ سورة البقرۃ کے چوبیسویں اور پچیسویں رکوع میں بھی مناسک حج کا تذکرہ ہے مگر وہاں پر قربانی کا ذکر نہیں ہوا۔ صرف قبل از وقت سر منڈوانے کی صورت میں کفارے کے طور پر جانور ذبح کرنے (دم جنایت) اور حج وعمرہ کو جمع کرنے ِ (قران یا تمتع) ّ کی صورت میں دم شکر کا تذکرہ ہے۔ لیکن یہاں قربانی اور طواف کا خاص طور پر ذکر ہے۔ آیت ٢٥ (اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَیَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ) ” کفار مکہ کی مخالفانہ سر گرمیوں کی طرف اشارہ ہے جن کے باعث مسلمان نہ صرف جوار بیت اللہ کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے بلکہ ایک عرصے تک حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم بھی رہے۔ (الَّذِیْ جَعَلْنٰہُ للنَّاسِ سَوَآءَ نِ الْعَاکِفُ فِیْہِ وَالْبَادِ ط) ” ان دونوں اقسام کے لوگوں کے لیے ” مقیم “ اور ” آفاقی “ کی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں۔ چناچہ مقیم ہو یا آفاقی حرم کے اندر سب کے حقوق برابر ہیں ‘ کسی کو کسی پر ترجیح یا برتری نہیں دی جاسکتی۔ اب بھی وہاں پر یہ مساوات برقرار ہے۔ باہر سے آنے والا کوئی شخص پہلی صف میں بیٹھا ہو تو اسے کوئی وہاں سے نہیں اٹھا سکتا۔ البتہ کوئی ناجائز طریقے سے اپنے لیے کوئی رعایت حاصل کرلے یا حکومتی سطح پر کسی کو وی آئی پی قرار دے کر دوسروں کے حقوق متأ ثر کیے جائیں تو یہ الگ بات ہے۔ (وَمَنْ یُّرِدْ فِیْہِ بِاِلْحَادٍم بِظُلْمٍ ) ” بیت اللہ کے اندر جو کوئی اپنی شرارت نفس کی بنا پر یا ظلم و ناانصافی کی روش پر چلتے ہوئے کسی بےدینی کے ارتکاب ‘ کوئی کجی پیدا کرنے یا لوگوں کو سیدھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کرے گا :

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

41. “Those who disbelieved” were the people who rejected the message of the Prophet (peace be upon him). The subsequent theme clearly shows that they were the disbelievers of Makkah. 42. That is, they debarred the Prophet (peace be upon him) and his followers from performing Hajj and Umrah. 43. That is, this is not exclusively the property of any person or family or clan but is meant for all mankind alike. Therefore none has any right to debar others from it. In this connection, two questions have arisen among the Jurists of Islam: (1) What is meant by the Sacred Mosque? Does it mean the mosque itself or includes the whole Inviolable Place of Makkah? (2) What is meant by equal rights of its dwellers and the outsiders? According to some jurists it means the Sacred Mosque itself and not the whole of Inviolable Makkah. They base this opinion on the apparent wording of the Quran, and say that by equal rights is meant equal rights only in regard to worship in it. They cite a tradition of the Prophet (peace be upon him) to support their opinion. He said: O children of Abd Manaf, those of you who will have authority over the affairs of the people, should not stop anybody from moving round the Kabah or from offering prayers in it at any time of the day or night. Imam Shafai and others who support this view are of the opinion that it is wrong to conclude from this verse that the rights of the dwellers and the outsiders are equal in every respect, but they are equal only in regard to the right of worship and in nothing else, for the people of Makkah owned the lands and the houses of Makkah before Islam and also after it. So much so that during the time of Caliph Umar, the house of Safwan bin Umayyah was actually purchased from him for the purpose of making a prison in Makkah. The others who hold that the Sacred Mosque refers to the whole of the Inviolable Place of Makkah derive their authority from (verses 196 and 217 of Surah Al-Baqarah). They argue that Hajj is not performed only in the Kabah (the Sacred Mosque), but the pilgrim has to visit Mina, Muzdalifah, Arafat, etc. for the performance of Hajj rites. Thus, they hold that equality is not merely in regard to worship in the Sacred Mosque, but in regard to all other rights in Makkah. As this place has been appointed for Hajj by Allah for all alike, none has any right of ownership in it. Anyone can stay anywhere he likes and none can prohibit him from doing so. They cite many traditions in support of their opinion. (1) Abdullah bin Umar reports that the Prophet (peace be upon him) said: Makkah is the place where travelers have to stay: therefore its lands cannot be sold nor can anyone charge rent for its houses. (2) According to Ibrahim Nakhai, the Prophet (peace be upon him) said: Makkah has been made an Inviolable Place by Allah: therefore selling its land and charging of rent for its houses is unlawful. Mujahid has also reported a tradition almost in similar words. (3) Alqamah says: During the time of the Prophet (peace be upon him), and of the first three Caliphs, the lands of Makkah were regarded as common property and one could live there or allow others to live therein. (4) Abdullah bin Umar says: Caliph Umar had ordered that no resident of Makkah should close the door of his house during the Hajj season. According to Mujahid; Caliph Umar had ordered that the people of Makkah should not put doors to enclose their courtyards but keep them open so that anyone who liked might come in and stay there. The same has been related by Ata with the addition that Suhail bin Amr was the only exception to this rule, who was allowed to put a door in his courtyard in order to safeguard his camels in connection with his trade. (5) Abdullah bin Umar also says that the one who receives rent for his house in Makkah fills his belly with fire. (6) Abdullah bin Abbas says that Allah has made the whole of Makkah the Sacred Mosque where all have equal rights. Therefore the people of Makkah have no right to charge rent. (7) Umar bin Abdul Aziz sent an order to the governor of Makkah to this effect: No rent should be charged for the houses of Makkah because it is unlawful. On the basis of the above traditions, quite a few of the followers of the companions and also, Imams Malik, Abu Hanifah, Sufyan Thauri, Ahmad bin Hanbal and Ishaq bin Rahawayah from among the Jurists, are of the opinion that it is unlawful to sell a piece of land and to charge rent, at least during the Hajj season, in Makkah. However, the majority of the Jurists are of the opinion that people can own houses in Makkah and can sell them as buildings but not as land. In my opinion, this last view seems to be the right one because it conforms with the Quran and the Sunnah and the practice of the rightly guided Caliphs. It is obvious that Allah has not made Hajj obligatory for the Muslims of the whole world in order to provide a means of income for the people of Makkah. As Allah has set apart the Inviolable Place for the benefit of all the believers, that land is not the property of anyone and every pilgrim has the right to stay anywhere he can find room for himself. 44. It does not imply any specific act, but means every act that deviates from righteousness and falls under the definition of iniquity. Though all such acts are sins at all times and places; their commission in the Inviolable Place makes them all the more heinous; so much so that the commentators are of the opinion that even taking of an unnecessary oath brings it under the same category. Besides common sins, there are certain other things whose commission in the Inviolable Place brings them under the same category. For instance. (l) It is prohibited to take legal action even against a murderer, etc. who takes shelter within the Inviolable Place: so much so that he cannot be arrested as long as he retrains therein. This sanctity of the Inviolable Place is being observed since the time of Prophet Abraham (peace be upon him). The Quran says: Whoso even enters it, he becomes safe and secure. (Surah Aal-Imran, Ayat 97). (2) The consensus of opinion is that there can be no retribution within the Inviolable Place for the crimes committed outside it. Hadrat Umar, Abdullah bin Umar and Abdullah bin Abbas declared: We will not take any action in it even against the murderer of our fathers. (3) It is unlawful to wage war or shed blood within it. On the second day of the conquest of Makkah, the Prophet (peace be upon him) declared: O people, Allah has made Makkah a Sanctuary since the very creation of this world, and it will remain so by Allah’s ordinance up to the Day of Resurrection; therefore, it is not lawful for any man, who believes in Allah and the Day of Resurrection, to shed blood here. Then he added: Suppose a man legalizes bloodshed here on the basis of the precedent that I waged war here, tell him, Allah made it lawful for His Messenger and not for you. It was made lawful for me for a short interval of the day. Then it was again made Inviolable as before. (4) It is unlawful to cut naturally growing trees or uproot the grass which has grown there. It is also prohibited to hunt birds and animals within the boundary or to drive them out from the Inviolable Place for hunting. It is, however, lawful to kill a serpent, a scorpion and other harmful animals and to uproot dry grass and izkhir which is a kind of grass. (5) It is prohibited to pick up anything that has fallen to the ground. In a tradition, reported by Abu Dawud, the Prophet (peace be upon him) prohibited people to pick up, anything belonging to a pilgrim that had fallen to the ground. (6) It is unlawful for a pilgrim who comes with the intention of performing Hajj or Umrah to enter therein without Ihram. However, there is a divergence of opinion in regard to the entry of others than the pilgrims without Ihram. According to Abdullah bin Abbas, no one is allowed to enter therein without Ihram in any case, and this has been supported by a saying each of Imam Ahmad and Imam Shafai. According to other sayings of Imams Ahmad and Shafai, those people who have to visit the Inviolable Place frequently in connection with trade and business, are excepted. Imam Abu Hanifah, however, holds the view that the person who lives within the limits of the appointed Miqats can visit Makkah without Ihram but the outsiders cannot enter it without Ihram.

سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :41 یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو ماننے سے انکار کر دیا ۔ آگے کا مضمون صاف بتا رہا ہے کہ ان سے مراد کفار مکہ ہیں ۔ سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :42 یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پیروؤں کو حج اور عمرہ نہیں کرنے دیتے ۔ سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :43 یعنی جو کسی شخص یا خاندان یا قبیلے کی جائیداد نہیں ہے ، بلکہ وقف عام ہے اور جس کی زیارت سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے ۔ یہاں فقہی نقطہ نظر سے دو سوال پیدا ہوتے ہیں جن کے بارے میں فقہائے اسلام کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں : اول یہ کہ مسجد حرام سے مراد کیا ہے ؟ آیا صرف ، مسجد یا پورا حرم مکہ ؟ دوم یہ کہ اس میں عاکف ( رہنے والے ) اور باد ( باہر سے آنے والے ) کے حقوق برابر ہونے کا کیا مطلب ہے ؟ ایک گروہ کہتا ہے کہ اس سے مراد صرف مسجد ہے نہ کہ پورا حرم ، جیسا کہ قرآن کے ظاہر الفاظ سے مترشح ہوتا ہے ۔ اور اس میں حقوق کے مساوی ہونے سے مراد عبادت کے حق میں مساوات ہے ، جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد سے معلوم ہوتا ہے کہ : یا بنی عبد مناف من ولی منکم من امور الناس شیئا فلا یمنعن احداً طاف بھٰذا البیت او صلی اَیَّۃَ ساعۃ شاء من لیل او نھار ۔ اے اولاد عبد مناف ، تم میں سے جو کوئی لوگوں کے معاملات پر کسی اقتدار کا مالک ہو اسے چاہیے کہ کسی شخص کو رات اور دن کے کسی وقت میں بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے یا نماز پڑھنے سے منع نہ کرے ۔ اس رائے کے حامی کہتے ہیں کہ مسجد حرام سے پورا حرم مراد لینا اور پھر وہاں جملہ حیثیات سے مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر قرار دینا غلط ہے ۔ کیونکہ مکہ کے مکانات اور زمینوں پر لوگوں کے حقوق ملکیت و وراثت اور حقوق بیع و اجارہ اسلام سے پہلے قائم تھے اور اسلام کے بعد بھی قائم رہے ، حتیٰ کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں صفوان بن امیہ کا مکان مکہ میں جیل کی تعمیر کے لیے چار ہزار درہم میں خریدا گیا ۔ لہٰذا یہ مساوات صرف عبادت ہی کے معاملہ میں ہے نہ کہ کسی اور چیز میں ۔ یہ امام شافعی رحمہ اللہ اور ان کے ہم خیال اصحاب کا قول ہے ۔ دوسرا گروہ کہتا ہے کہ مسجد حرام سے مراد پورا حرم مکہ ہے ۔ اس کی پہلی دلیل یہ ہے کہ خود اس آیت میں جس چیز پر مشرکین مکہ کو ملامت کی گئی ہے وہ مسلمانوں کے حج میں مانع ہونا ہے ، اور ان کے اس فعل کو یہ کہہ کر رد کیا گیا کہ وہاں سب کے حقوق برابر ہیں ۔ اب یہ ظاہر ہے کہ حج صرف مسجد ہی میں نہیں ہوتا بلکہ صفا اور مروہ سے لے کر مِنٰی ، مزولفہ ، عرفات ، سب مناسک حج کے مقامات ہیں ۔ پھر قرآن میں ایک جگہ نہیں متعدد مقامات پر مسجد حرام بول کر پورا حرم مراد لیا گیا ہے ۔ مثلاً فرمایا : وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ اِخْرَاجُ اَھْلِہ مِنْہُ اَکْبَرُ عِنْدَ اللہِ ، مسجد حرام سے روکنا اور اس کے باشندوں کو وہاں سے نکالنا اللہ کے نزدیک ماہ حرام میں جنگ کرنے سے بڑا گناہ ہے ۔ ( بقرہ ۔ آیت 217 ) ۔ ظاہر ہے کہ یہاں مسجد سے نماز پڑھنے والوں کو نکالا نہیں بلکہ مکہ سے مسلمان باشندوں کو نکالنا مراد ہے ۔ دوسری جگہ فرمایا : ذٰلِکَ لِمَنْ لَّمْ یَکُنْ اَھْلُہ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، یہ رعایت اس کے لیے ہے جس کے گھر والے مسجد حرام کے رہنے والے نہ ہوں ( البقرہ ۔ آیت 196 ) ۔ یہاں بھی مسجد حرام سے مراد پورا حرم مکہ ہے نہ کہ محض مسجد ۔ لہٰذا مسجد حرام میں مساوات کو صرف مسجد میں مساوات تک محدود نہیں قرار دیا جا سکتا ، بلکہ یہ حرم مکہ میں مساوات ہے ۔ پھر یہ گروہ کہتا ہے کہ یہ مساوات صرف عبادت اور تعظیم و حرمت ہی میں نہیں ہے ، بلکہ حرم مکہ میں تمام حقوق کے اعتبار سے ہے ۔ یہ سر زمین خدا کی طرف سے وقف عام ہے لہٰذا اس پر اور اس کی عمارات پر کسی کے حقوق ملکیت نہیں ہیں ۔ ہر شخص ہر جگہ پھر سکتا ہے ، کوئی کسی کو نہیں روک سکتا اور نہ کسی بیٹھے ہوئے کو اٹھا سکتا ہے ۔ اس کے ثبوت میں یہ لوگ بکثرت احادیث اور آثار پیش کرتے ہیں ۔ مثلاً عبداللہ بن عمر کی روایت کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مکۃ مناخٌ لا نُبَاع رباعھا ولا تؤاجر بیوتھا ، مکہ مسافروں کے اترنے کی جگہ ہے ، نہ اس کی زمینیں بیچی جائیں اور نہ اس کے مکان کرائے پر چڑھائے جائیں ۔ ابراہیم نخعی کی مرسل روایت کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مکۃ حرمھا اللہ لا یحل بیع رباعھا ولا اجارۃ بیوتھا مکہ کو اللہ نے حرم قرار دیا ہے ، اس کی زمین کو بیچنا اور اس کے مکانوں کا کرایہ وصول کرنا حلال نہیں ہے ۔ ( واضح رہے کہ ابراہیم نخعی کی مرسَلات حدیث مرفوع کے حکم میں ہیں ، کیونکہ ان کا یہ قاعدہ مشہور و معروف ہے کہ جب وہ مرسل روایت کرتے ہیں تو دراصل عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کرتے ہیں ) مجاہد نے بھی تقریباً ان ہی الفاظ میں ایک روایت نقل کی ہے ۔ عَلْقَمہ بن نضْلَہ کی روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے زمانے میں مکے کی زمینیں سوائب ( افتادہ زمینیں یا شاملات ) سمجھی جاتی تھیں ، جس کو ضرورت ہوتی وہ رہتا تھا اور جب ضرورت نہ رہتی دوسرے کو ٹھہرا دیتا تھا ۔ عبداللہ بن عمر کی روایت کہ حضرت عمر نے حکم دے دیا تھا کہ حج کے زمانے میں مکے کا کوئی شخص اپنا دروازہ بند نہ کرے ۔ بلکہ مجاہد کی روایت تو یہ ہے کہ حضرت عمر نے اہل مکہ کو اپنے مکانات کے صحن کھلے چھوڑ دینے کا حکم دے رکھا تھا اور وہاں پر دروازے لگانے سے منع کرتے تھے تاکہ آنے والا جہاں چاہے ٹھہرے ۔ یہی روایت عطا کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ صرف سہیل بن عمرو کو فاروق اعظم نے صحن پر دروازے لگانے کی اجازت دی تھی کیونکہ ان کو تجارتی کاروبار کے سلسلے میں اپنے اونٹ وہاں بند کرنے ہوتے تھے ۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا قول کہ جو شخص مکہ کے مکانات کا کرایہ وصول کرتا ہے وہ اپنا پیٹ آگ سے بھرتا ہے ۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا قول کہ اللہ نے پورے حرم مکہ کو مسجد بنا دیا ہے جہاں سب کے حقوق برابر ہیں ۔ مکہ والوں کو باہر والوں سے کرایہ وصول کرنے کا حق نہیں ہے ۔ عمر بن عبدالعزیز کا فرمان امیر مکہ کے نام کہ مکے کے مکانات پر کرایہ نہ لیا جائے کیونکہ یہ حرام ہے ۔ ان روایات کی بنا پر بکثرت تابعین اس طرف گئے ہیں ، اور فقہا میں سے امام مالک ، امام ابو حنیفہ ، سفیان ثوری ، امام احمد بن حنبل ، اور اسحاق بن رَاھَوَیہ کی بھی یہی رائے ہے کہ اراضی مکہ کی بیع ، اور کم از کم موسم حج میں مکے کے مکانوں کا کرایہ جائز نہیں ۔ البتہ بیشتر فقہاء نے مکہ کے مکانات پر لوگوں کی ملکیت تسلیم کی ہے اور ان کی بحیثیت عمارت ، نہ کہ بحیثیت زمین بیع کو بھی جائز قرار دیا ہے ۔ یہی مسلک کتاب اللہ و سنت رسول اللہ اور سنت خلفاء راشدین سے قریب تر معلوم ہوتا ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے مسلمانوں پر حج اس لیے فرض نہیں کیا ہے کہ یہ اہل مکہ کے لیے آمدنی کا ذریعہ بنے اور جو مسلمان احساس فرض سے مجبور ہو کر وہاں جائیں انہیں وہاں کے مالکان زمین اور مالکان مکانات خوب کرائے وصول کر کر کے لوٹیں ۔ وہ ایک وقف عام ہے تمام اہل ایمان کے لیے ۔ اس کی زمین کسی کی ملک نہیں ہے ۔ ہر زائر کو حق ہے کہ جہاں جگہ پائے ٹھہر جائے ۔ سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :44 اس سے ہر وہ فعل مراد ہے جو راستی سے ہٹا ہوا ہو اور ظلم کی تعریف میں آتا ہو ، نہ کہ کوئی خاص فعل ۔ اس طرح کے افعال اگرچہ ہر حال میں گناہ ہیں ، مگر حرم میں ان کا ارتکاب زیادہ شدید گناہ ہے ۔ مفسرین نے بلا ضرورت قسم کھانے تک کو الحاد فی الحرم میں شمار کیا ہے اور اس آیت کا مصداق ٹھہرایا ہے ۔ ان عام گناہوں کے علاوہ حرم کی حرمت کے متعلق جو خاص احکام ہیں ان کی خلاف ورزی بدرجہ اولیٰ اس تعریف میں آتی ہے ۔ مثلاً : حرم کے باہر جس شخص نے کسی کو قتل کیا ہو ، یا کوئی اور ایسا جرم کیا ہو جس پر حد لازم آتی ہو ، اور پھر وہ حرم میں پناہ لے لے ، تو جب تک وہ وہاں رہے اس پر ہاتھ نہ ڈالا جائے گا ۔ حرم کی یہ حیثیت حضرت ابراہیم کے زمانے سے چلی آتی ہے ، اور فتح مکہ کے روز صرف ایک ساعت کے لیے اٹھائی گئی ، پھر ہمیشہ کے لیے قائم ہو گئی ۔ اور ان کا ارشاد ہے : وَمَنْ دَخَلَہ کَانَ اٰمِناً ، جو اس میں داخل ہو گیا وہ امن میں آگیا ۔ حضرت عمر ، عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس کے یہ اقوال معتبر روایات میں آئے ہیں کہ اگر ہم اپنے باپ کے قاتل کو بھی وہاں پائیں تو اسے ہاتھ نہ لگائیں ۔ اسی لیے جمہور تابعین اور حنفیہ اور حنابلہ اور اہل حدیث اس کے قائل ہیں کہ حرم کے باہر کیے ہوئے جرم کا قصاص حرم میں نہیں لیا جا سکتا ۔ وہاں جنگ اور خونریزی حرام ہے ۔ فتح مکہ کے دوسرے روز جو خطبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا اس میں آپ نے اعلان فرما دیا تھا کہ ’‘ لوگو ، اللہ نے مکے کو ابتدائے آفرینش سے حرام کیا ہے اور یہ قیامت تک کے لیے اللہ کی حرمت سے حرام ہے ۔ کسی شخص کے لیے ، جو اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتا ہو ، حلال نہیں ہے کہ یہاں کوئی خون بہائے ۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اگر میری اس جنگ کو دلیل بنا کر کوئی شخص اپنے لیے یہاں خونریزی کو جائز ٹھہرائے تو اس سے کہو کہ اللہ نے اپنے رسول کے لیے اس کو جائز کیا تھا نہ کہ تمہارے لیے ۔ اور میرے لیے بھی یہ صرف ایک دن کی ایک ساعت کے لیے حلال کیا گیا تھا ، پھر آج اس کی حرمت اسی طرح قائم ہو گئی جیسی کل تھی ۔ وہاں کے قدرتی درختوں کو نہیں کاٹا جا سکتا ، نہ خود رو گھاس اکھاڑی جا سکتی ہے ، نہ پرندوں اور دوسرے جانوروں کا شکار کیا جا سکتا ہے ، اور نہ شکار کی غرض سے وہاں کے جانور کو بھگا یا جا سکتا ہے تاکہ حرم کے باہر اس کا شکار کیا جائے ۔ اس سے صرف سانپ بچھو اور دوسرے موذی جانور مستثنیٰ ہیں ۔ اور خودرو گھاس سے : اِذْ خر ، اور خشک گھاس مستثنیٰ کی گئی ہے ۔ ان امور کے متعلق صحیح احادیث میں صاف صاف احکام وارد ہوئے ہیں ۔ وہاں کی گری پڑی چیز اٹھانا ممنوع ہے ، جیسا کہ ابوداؤد میں آیا ہے : ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم نھٰی عن القطۃ الحاج ، یعنی آپ نے حاجیوں کی گری پڑی چیز اٹھانے سے منع فرمایا تھا ۔ وہاں جو شخص بھی حج یا عمرے کی نیت سے آئے وہ احرام کے بغیر داخل نہیں ہو سکتا ۔ البتہ اس میں اختلاف ہے کہ دوسری کسی غرض سے داخل ہونے والے کے لیے بھی احرام باندھ کر جانا ضروری ہے یا نہیں ۔ ابن عباس کا مذہب یہ ہے کہ کسی حال میں بلا احرام داخل نہیں ہو سکتے ۔ امام احمد اور امام شافعی کا بھی ایک ایک قول اسی کا مؤید ہے ۔ دوسرا مذہب یہ ہے کہ صرف وہ لوگ احرام کی قید سے مستثنیٰ ہیں جن کو بار بار اپنے کام کے لیے وہاں جانا آنا پڑتا ہو ۔ باقی سب کو احرام بند جانا چاہیے ۔ یہ امام احمد اور شافعی کا دوسرا قول ہے ۔ تیسرا مذہب یہ ہے کہ جو شخص میقاتوں کے حدود میں رہتا ہو وہ مکہ میں بلا احرام داخل ہو سکتا ہے ، مگر جو حدود میقات سے باہر کا رہنے والا ہو وہ بلا احرام نہیں جا سکتا ۔ یہ امام ابو حنیفہ کا قول ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

12: مسجد حرام اور اس کے آس پاس کے وہ مقامات جن میں حج کے افعال ادا ہوتے ہیں، مثلا صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی جگہ، منی، عرفات اور مزدلفہ کسی شخص کی ذات ملکیت نہیں ہیں، بلکہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے وقف عام ہیں، اور ان کو عبادت کے لیے استعمال کرنے میں مقامی باشندے اور باہر سے آنے والے سب برابر ہیں۔ 13: ٹیڑھی راہ نکالنے سے مراد کفر و شرک حرم کے احکام کی خلاف ورزی، بلکہ ہر قسم کا گناہ ہے۔ حرم میں جس طرح ہر نیکی کا ثواب بڑھ جاتا ہے، اسی طرح بعض صحابہ کرام سے منقول ہے کہ یہاں گناہوں کا وبال بھی دوسری جگہوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٢٥:۔ ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے مشرکین مکہ کو یہ الزام دیا ہے کہ یہ مشرک لوگ اپنے آپ کو ملت ابراہمی پر کہتے ہیں حالانکہ حضرت ابرہیم (علیہ السلام) نے جب اللہ کے حکم سے کعبہ بنایا ہے تو اس لیے بنایا ہے کہ دور دور سے لوگ آویں اور اس میں خالص اللہ کی عبادت کریں حضرت عبداللہ ١ ؎ بن عباس (رض) کے صحیح قول کے موافق کعبہ کے بن جانے کے بعد مقام ابراہیم جس پتھر کا نام ہے اس پر کھڑے ہو کر حضرت ابرہیم (علیہ السلام) نے لوگوں کے دل کعبہ کی طرف مائل ہوجانے کی غرض سے ایک اذان دی جس اذان کا مضمون یہ تھا کہ اے لوگو ! حج کرنے کو آؤ ‘ اللہ کا گھر بن کر تیار ہوچکا ہے اس اذان کی تاثیر اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دل میں ڈال دی ہے کہ قیامت تک جن ارواحوں نے اس اذان کے جواب میں لبیک کہا ہے وہ حج اور عمرہ کی نیت سے کعبہ کو آویں گے ‘ صلح حدیبیہ کے وقت ان مشرکوں نے ملت ابراہیمی ( علیہ السلام) کے خلاف اور اس غرض کے خلاف جس غرض سے کعبہ بنایا ہے مسلمانوں کو تو عمرہ سے روکا اور خود اللہ کے گھر میں بت پرستی پھیلاتے ہیں اور دوسروں کو بھی نیک راہ سے روک کر بت پرستی کے راستہ سے لگاتے ہیں ‘ پھر یہ لوگ اپنے آپ کو ملت ابراہیمی ( علیہ السلام) پر کیوں کر بتلاتے ہیں ‘ اس بات میں سب علماء کا اتفاق ٢ ؎ ہے کہ مسجد حرام میں مسافر اور مکہ کے رہنے والے برابر ہیں کوئی کسی کو طواف نماز یا اور عبادت سے روک نہیں سکتا ‘ ہاں تمام شہر مکہ کے حکم میں حضرت عمر (رض) اور حضرت عبداللہ بن عباس (رض) یہ فرماتے ہیں کہ مسجد الحرام اور تمام مکہ کا ایک ہی حکم ہے باقی صحابہ کو اس میں اختلاف ہے وہ کہتے ہیں کہ مسجد الحرام کے سوا مکہ میں جن لوگوں کے گھر ہیں ان کو اپنے گھروں کا اختیار ہے ان آیتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حرم کی حد کے اندر جو کوئی گناہ کا ارادہ بھی کرے تو اس پر اس سبب سے عذاب ہوگا کہ اس نے حرم کی بزرگی میں خلل ڈالنے کا ارادہ کیا ‘ اسی واسطے بخاری وغیرہ میں ابوہیرہ (رض) کی حدیث ٣ ؎ میں یہ جو حکم ہے کہ نیکی فقط قصد کرلینے سے لکھ لی جاتی ہے اور بدی جب تک عمل نہ کرلیا جائے فقط قصد سے نہیں لکھی جاتی ‘ اس حدیث کا حکم حرم کی سر زمین کے سوا اور سر زمین کے لیے ہے ‘ چناچہ مسند امام احمد بن حنبل ‘ تفسیر سدی اور تفسیر ابن ابی حاتم میں حضرت عبداللہ (رض) بن مسعود کی صحیح روایت ٤ ؎ سے صراحت بھی آچکی ہے کہ سرحد حرم کے اندر گناہ کے ارادہ کی بھی پکڑ اور اس پر عذاب ہے مجاہد اور علمائے سلف کا مذہب ہے کہ حرم کے حد کے اندر جو شخص گناہ کرے گا اس پر دوگنا عذاب ہوگا ‘ گناہ کا عذاب جدا اور حد حرم کی بزرگی میں خلل ڈالنے کا عذاب جدا ‘ صلح حدیبیہ کے وقت مشرکین مکہ نے اللہ کے رسول اور ان کے ساتھ کے مسلمانوں کو عمرہ کے ارادہ سے روک کر مکہ کے اندر جو نہیں جانے دیا ‘ اس کا پورا قصہ تو سورة انا فتحنا کی تفسیر میں آئے گا لیکن حاصل اس قصہ کا یہ ہے کہ ہجرت کے بعد ٦؁ھ میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چودہ سو صحابہ (رض) کے ساتھ عمرہ کی نیت سے مکہ کا ارادہ کیا اور مشرکین نے راستہ کے ایک مقام پر جس کا نام حدیبیہ ہے آپ کو مع صحابہ (رض) کے روک کر مکہ کے اندر جانے سے منع کیا اس کے بعد چند شرطوں پر دس برس تک کے لیے صلح ہوئی ‘ ان شرطوں میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ صلح کی مدت تک قبیلہ خزاعہ مسلمانوں کے امن میں رہے اور قبیلہ بنی بکر مشرکین مکہ کے امن میں ‘ صلح کے دو برس کے بعد قبیلہ خزاعہ اور بنی بکر میں لڑائی ہوئی اور مشرکین مکہ نے صلح کے برخلاف درپردہ قبیلہ بنی بکر کو مدد دی ‘ مغازی ابن ١ ؎ اسحاق میں جو روایتیں ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لڑائی اور مدد حرم کی حد کے اندر بھی جاری رہی اور حرم کی عزت و حرمت کا بالکل کچھ پاس ولحاظ نہیں رکھا گیا ‘ مسند بزار میں اس قصہ کی روایت جو ابوہریرہ (رض) سے ٢ ؎ ہے اس کی سند بھی معتبر ہے ‘ حاصل کلام یہ ہے کہ جب اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ حال معلوم ہوا تو آپ نے مکہ پر چڑھائی کی اور اس کی سند بھی معتبر ہے ‘ حاصل کلام یہ ہے کہ جب اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ حال معلوم ہوا تو آپ نے مکہ پر چڑھائی کی اور اللہ کی مدد سے مکہ فتح ہوگیا ‘ صحیح بخاری ومسلم کے حوالہ سے انس بن مالک کی یہ روایت بھی کئی جگہ گزر چکی ہے کہ بدر کی لڑائی میں مشرکین مکہ میں کے بڑے بڑے سرکش جو مارے گئے وہ مرتے ہی عذاب میں گرفتار ہوگئے ‘ جس عذاب کے جتلانے کے لیے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی لاشوں پر کھڑے ہو کر یہ فرمایا کہ اب تو تم لوگوں نے عذاب الٰہی کے وعدہ کو سچا پالیا ‘ آیت میں یہ جو ذکر ہے کہ جو شخص حرم کی حد کے اندر شرارت سے ٹیڑھی راہ چلے گا ‘ اس کو دردناک سزا کا مزہ چکھنا پڑے گا ‘ ان روایتوں سے اس کا مطلب اچھی طرح سمجھ میں آجاتا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ مشرکین مکہ نے اللہ کے رسول کو عمرہ سے روکنے کی حرم کی حد میں لڑائی اور شرک کا فساد پھیلانے کی صلح کی شرط پر قائم نہ رہنے کی جو شرارت کی اس کی سزا میں دنیا اور عقبیٰ کے عذاب کی وہ ذلت انہوں نے بھگتی جس کا ذکر اوپر کی آیتوں میں ہے۔ (١ ؎ تفسیر ابن جریرص ١٤٤ ج ١٧ وابن کثیر ص ٢١٦ ج ٣ ) (٢ ؎ فتح البیان ص ١٦٠ ج ٣ ) (٣ ؎ صحیح بخاری باب قول اللہ تعالیٰ یریدون ان یبدلوا کلام اللہ من کتاب التوحید ) (٤ ؎ تفسیر ابن کیثر ٢١٥ ج ٣۔ ) (١ ؎ تفسیر ابن کثیر ص ١٨٦ ج ٤ تفسیر سورة فتح ) (٢ ؎ فتح الباری ص ٣٠ ج ٤ باب غزوۃ الفتح )

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(22:25) جعلنہ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب المسجد الحرام کے لئے ہے۔ سواء برابر۔ اسم مصدر ہے بمعنی استواء یعنی دونوں طرف سے بالکل برابر ہونا۔ اس کا تثنیہ وجمع نہیں آتا ہے۔ سوائ۔ جعلنہ کی ضمیر ہ سے (ضمیر مفعول) سے حال ہے، جسے ہم نے بنایا سب لوگوں کے لئے برابر۔ العاکف فیہ۔ خواہ عاکف اس میں والباد۔ خواہ باہر سے آنے والا ہو۔ العاکف۔ اسم فاعل واحد مذکر۔ رہنے والا۔ باشندہ۔ متوطن، مجاور۔ لگ بیٹھنے والا جم کر بیٹھنے والا۔ عکوف مصدر۔ جس کے معنی ہیں تعظیما کسی پر متوجہ ہونا اور اس سے وابستہ رہنا۔ شریعت کی اصطلاح میں اعتکاف کے معنی ہیں عبادت کی نیت سے مسجد میں رہنا اور اس سے باہر نہ نکلنا۔ قرآن مجید میں ہے وانتم عکفون فی المسجد (2:81) جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو۔ اور یعکفون علی اصنام لہم (7:138) یہ اپنے بتوں کی عبادت کے لئے بیٹھے رہتے تھے۔ عکف یعکف جب علی کے ساتھ آئے تو اس کے معنی ہوتے ہیں کسی چیز کی طرف اس طرھ لگ کر بیٹھ جانا کہ پھر اس کی طرف سے منہ ہی نہ موڑے۔ البادبادیہ نشین۔ باہر سے آنے والا۔ بداوۃ مصدر جس کے معنی صحرا میں اقامت اختیار کرنے کے ہیں اسم فاعل کا صیغہ واحد مذکر فائدہ :۔ ان الذین کفروا کی خبر محذوف ہے تقدیر کلام یوں ہے ان الذین کفروا ویصدون عن سبیل اللہ نذقہم من عذاب الیم۔ جیسا کہ اگلی آیا سے عیاں ہے۔ ومن یرد فیہ بالحاد بظلم نذقہ من عذاب الیم۔ من یرد۔ جو کوئی بھی ارادہ کرے گا۔ یرد مضارع مجزوم واحد مذکر غائب ارادۃ مصدر (افعال) سے۔ چاہے۔ ارادہ کرے یا ارادہ کرتا ہے یا کرے گا۔ نیز ملاحظہ ہو (22:18) ۔ فیہ ای فی المسجد الحرام۔ الحاد۔ کج روی۔ بروزن (افعال) مصدر ہے۔ اللحد اس گڑھے یا شگاف کو کہتے ہیں جو قبر کی ایک جانب بنایا جاتا ہے۔ لحد القبر والحدہ قبر میں لحد بنانا اور لحد المیت میت کو لحد میں اتارنا۔ الحد فلان فلاں حق سے پھر گیا۔ ملحد حق سے پھرنے والا۔ الحاد دو قسم پر ہے (1) ایک ذات الٰہی کے ساتھ کسی کو شریک کرنا یہ الھاد ایمان کے منافی ہے اور انسان کے عقیدہ وایمان کو باطل کردیتا ہے۔ (2) اسب اس میں شرک کر کے الحاد کرنا۔ اس سے سرے ایمان باطل نہیں ہوتا لیکن اس کے عروہ (حلقہ) کو کمزور کردیتا ہے چناچہ آیت ہذا ومن یرد فیہ بالحاد بظلم نذقہ من عذاب الیم۔ اور جو اس میں شرارت سے کج روی وکفر کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ اور الذین یلحدون فی اسمائہ (7:180) جو لوگ اس کے ناموں کے وصف میں کج روی اختیار کرتے ہیں۔ ہر دو میں دوسری قسم کا الحاد مراد ہے ۔ اسماء الٰہی میں الحاد کی بھی دو صورتیں ہیں۔ (الف) ایک یہ کہ باری تعالیٰ کو ان اوصاف کے ساتھ متصف کرنا جو شان الوہیت کے منافی ہوں۔ (ب) دوم یہ کہ صفات الٰہی کی ایسی تاویل کرنا جو اس کی شان کے زیبا نہ ہو۔ ملتحد (مصدر میمی یا التحاد سے اسم ظرف) بمعنی پناہ گاہ ہے۔ اور التحد السھم عن الھدف۔ بمعنی تیر نشانے سے ایک جانب ہوگیا۔ یعنی نشانے سے ہٹ گیا۔ بظلم ای بغیر حق۔ ناحق۔ نذقہ۔ مضارع مجزوم (ملاحظہ ہو 22:18) جمع متکلم ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب۔ ہم اس کو چکھائیں گے۔ ومن یرد فیہ بالھاد بظلم نذقہ من عذاب الیم اور جو کوئی بھی اس (مسجد حرام کے) اندر ناحق بےدینی وکج روی کا ارادہ کرے گا ہم اس کو دردناک عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 ۔ خدا کی راہ سے مراد اسلام اور چھی راہ سے مراد جنت ہے۔9 ۔ مراد ہیں کفار مکہ جنہوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کو حج اور عمرہ سے روکا تھا۔10 ۔ یعنی دونوں وہاں بلامزاحمت عبادت کرسکتے ہیں اور کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ دوسرے کو اس میں آکر عبادت کرنے سے منع کرے۔ ایک حدیث سے بھی یہ ثابت ہے کہ رات اور دن کے اوقات میں جب بھی کوئی چاہے بیت اللہ میں نماز پڑھ سکتا ہے اور اس کا طواف کرسکتا ہے۔ مسجد حرام کی اس حیثیت پر سب کا اتفاق ہے لیکن اختلاف اس بارے میں ہے کہ آیا یہی حکم کہ زمینوں اور مکانوں کے لئے بھی ہے ؟ اکثر صحابہ اور بعد کے اہل علم کے نزدیک ان کے لئے وہ حکم نہیں ہے جو مسجد حرام کے لئے ہے بلکہ دوسرے شہروں کی طرح مکہ میں بھی ہر شخص اپنے مکان اور زمین کا مالک ہے اور وہ دوسرے کو بلا کرایہ اترنے اور ٹھہرنے سے منع کرسکتا ہے۔ ائمہ اربعہ میں سے امام شافعی (رح) کی یہی رائے ہے اور امام مالک (رح) اور ابوحنیفہ (رح) اور بعض دوسرے اہل علم کے نزدیک مکہ کے مکانوں اور زمینوں کا بھی وہی حکم ہے جو مسجد حرام کا ہے یعنی کوئی شخص نہ تو اپنا مکان بیچ سکتا ہے اور نہ کرایہ وصول کرسکتا ہے اور انہوں نے بعض روایات کے علاوہ اس سے بھی استدلال کیا ہے کہ خلفائے ثلاثہ کے زمانہ خلافت میں ہم سب کی زمینیں سوائب (شاملات) تصور کی جاتی تھیں۔ امام احمد (رض) نے ایک درمیانی راہ اختیار کی ہے کہ مکہ کے مکانوں کی ملکیت تو ہوگی مگر انہیں کرایہ پر نہ دیا جائے گا۔ (شوکانی، ابن کثیر) 11 ۔ ” ٹیڑھی راہ “ کا لفظ عام ہے اس سے مراد شرک و بدعت بھی ہے اور گناہ کا ہر مراسم بھی حتیٰ کہ حرم کے جانوروں کو متانا، اس کے درختوں کو کاٹنا اور جھوٹی قسم کھانا بھی اس میں شامل ہے۔ حضرت ابن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ حرم میں گناہ کا قصد کرنا بھی حرام اور موجب سزا ہے۔ (شوکانی بحوالہ بخاری)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ ہرچند کہ دین کے خلاف کرنا ہر جگہ موجب عذاب ہے، لیکن حرم کے اندر اور زیادہ موجب عذاب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : جنت میں جانے والوں نے ” اللہ “ کی توحید کو قبول کیا ہے اور صراط مستقیم پر گامزن ہوئے ان کے مقابلے میں جہنمیوں کا کردار اور انجام۔ جہنم میں جانے والے کفر کے مرتکب ہوئے اور لوگوں کو اللہ کے راستے اور بیت اللہ سے روکتے تھے۔ جو لوگ دوسروں کو اللہ کے راستے اور مسجد حرام سے روکتے ہیں انھیں اذّیت ناک عذاب دیا جائے گا۔ اس فرمان کے پہلے مخاطب اہل مکہ ہیں جو ناصرف لوگوں کو دین اسلام سے منع کرتے تھے بلکہ مسلمانوں کو حرم میں آنے سے روکتے تھے۔ اہل مکہ نے مسجد حرام کو ذاتی ملکیت سمجھ رکھا تھا۔ جس بنا پر وہ مسلمانوں کو بالخصوص نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حرم میں پریشان کرتے تھے۔ ایک دفعہ آپ سجدہ کی حالت میں تھے تو انھوں نے اونٹ کی اوجڑی لاکر آپ کے سرمبارک پر رکھ دی۔ دوسری دفعہ آپ طواف کر رہے تو ایک ظالم نے آپ کا گریبان پکڑ کر جھنجوڑا اور کہا کہ کیا تو لا الہ الا اللہ کی کی دعوت دیتا ہے۔ آپ نے پوری جُرأت اور اعتماد کے ساتھ فرمایا : ” نَعْمَ اَنَا اَقُوْلُ ذَالِکَ “ ہاں ! میں ہی یہ دعوت دیتا ہوں۔ (ابن ہشام) اس طرح جب آپ حرم میں نماز پڑھتے تو اہل مکہ تالیاں اور سیٹیاں بجایا کرتے تھے۔ اس صورتحال میں اہل مکہ کو یہ بات یاد کروائی گئی ہے کہ حرم کی تولیّت کا حق بجا لیکن اس میں کسی کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے پوری دنیا کے انسانوں کے لیے برابر ٹھہرا دیا ہے۔ اس کے رہنے والوں اور مسافروں کے مابین کوئی امتیاز نہیں ہے۔ جو شخص اس کی حرمت پامال کرے گا اور اس میں ظلم و تعدّی اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو اذّیت ناک عذاب دے گا۔ ” حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک فوج خانہ کعبہ پر حملہ آور ہوگی۔ جب وہ بیدا مقام میں پہنچے گی تو فوج کا اوّل و آخر زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں۔ میں نے عرض کی یارسول اللہ ! فوج کے اول و آخر کو کیوں دھنسا دیا جائے گا۔ حالانکہ ان میں کاروباری بھی ہوں گے اور وہ بھی ہوں گے جو ان کے ساتھی نہیں ہوں گے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان کے اوّل و آخر سب کو دھنسا دیا جائے گا۔ لیکن قیامت کے دن اپنی اپنی نیّتوں کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔ “ [ رواہ البخاری : باب مَا ذُکِرَ فِی الأَسْوَاقِ ] کیا مکہ کھلا شہر قرار دیا جاسکتا ہے ؟ پاکستان میں شرک و بدعت کے دلدادہ لوگ وقفے وقفے سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حرم سب کے لیے یکساں حیثیت رکھتا ہے اس لیے مکہ کو کھلا شہر قرار دیا جائے۔ اس مطالبہ کا مقصد یہ ہے کہ جو چاہے مکہ میں جا کر شرک و بدعت کا پرچار کرئے اور وہاں مستقل رہائش اختیار کرلے۔ اس مطالبہ کی حقیقت اہل توحید کے ساتھ حسد و بغض کے سوا کچھ نہیں۔ یہ سعودی حکومت کی اجارہ داری کا معاملہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ کوئی مشرک اور غیر مسلم حرم میں داخل نہیں ہوسکتا۔ جہاں تک بیت اللہ کے انتظامی امور کا تعلق ہے اس کا حق مسلمانوں میں اہل مکہ کا بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب مکہ فتح کیا تو آپ نے اس کی تولیّت کا اس حد تک احترام فرمایا کہ حضرت علی (رض) کے مطالبہ کے باوجود چابی عثمان بن طلحہ کو واپس کی اور فرمایا کہ تجھ سے کوئی ظالم ہی چابی واپس لے سکتا ہے۔ حالانکہ یہ وہی عثمان بن طلحہ ہے جب آپ مکہ میں مقیم تھے ایک دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دل چاہا کہ میں بیت اللہ میں داخل ہو کر دو نفل نماز پڑھوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عثمان بن طلحہ سے چابی طلب فرمائی۔ اس نے کہا کہ میں تجھے چابی نہیں دوں گا۔ آپ نے فرمایا کہ ایک وقت آئے گا کہ یہ چابی میرے ہاتھ میں ہوگی اور جسے چاہوں گا عنایت کروں گا۔ اس پر عثمان بن طلحہ نے کہا کہ کیا ہم مرچکے ہوں گے ؟ فرمایا نہیں تم زندہ ہو گے۔ (ابن ہشام) الحمد اللہ آج تک بیت اللہ کے دروازے کی چابی اسی خاندان میں چلی آرہی ہے۔ (عَنْ اَبِیْ شُرَیْحِ نِ الْعَدَوِیِّ اَنَّہُ قَالَ لِعَمْرٍو ابْنِ سَعِیْدٍ (رض) وَھُوَ یَبْعَثُ الْبُعْوثَ اِلٰی مَکَّۃَ اِءْذَنْ لِیْ اَیُّھَا الْاَمِیْرُ اُحَدِّ ثُکَ قَوْلاً قَامَ بِہٖ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الْغَدَ مِنْ یَوْمِ الْفَتْحِ سَمِعَتْہُ اُذُنَایَ وَ وَعَاہُ قَلْبِیْ وَاَبْصَرَتْہُ عَیْنَایَ حِیْنَ تَکَلَّمَ بِہٖ حَمِدَ اللّٰہَ وَاَثْنٰی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ اِنَّ مَکَّۃَ حَرَّمَہَا اللّٰہُ وَلَمْ یُحَرِّمْھَا النَّاسُ فَلَا یَحِلُّ لِا مْرِ ءٍ یُؤْمِنُ باللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِاَنْ یَّسْفِکَ بِھَا دَمًا وَلَا یَعْضُدَ بِھَا شَجَرَۃً فَاِنْ اَحَدٌ تَرَخَّصَ بِقِتَالِ رَسُوْلِ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فِیْھَا فَقُوْلُوْا لَہٗ اِنَّ اللّٰہَ قَدْ اَذِنَ لِرَسُوْلِہٖ وَلَمْ یَأْذَنْ لَکُمْ وَاِنَّمَا اَذِنَ لِیْ فِیْھَا سَاعَۃً مِنْ نَّہَارٍ وَقَدْعَادَتْ حُرْمَتُھَا الْیَوْمَ کَحُرْمَتِھَا بالْاَمْسِ وَلْیُبَلِّغِ الشَّاہِدُ الْغَاءِبَ فَقِیْلَ لِاَبِیْ شُرَیْحٍ مَا قَالَ لَکَ عَمْرٌو قَالَ اَنَا اَعْلَمُ بِذَالِکَ مِنْکَ یَا اَبَا شُرَیْحٍ اِنَّ الْحَرَمَ لَا یُعِیْذُعَاصِیاً وَلَا فَآراًّ بِدَمٍ وَلَا فَآرًّا بِخَرْبَۃٍ ۔ ) [ رواہ البخاری : باب لِیُبَلِّغِ الْعِلْمَ الشَّاہِدُ الْغَاءِبَ ] ” حضرت ابوشریح عدوی (رض) بیان کرتے ہیں انہوں نے عمرو بن سعید (رض) جو مکہ مکرمہ کی طرف لشکر بھیج رہے تھے ‘ سے کہا ‘ اے امیر ! مجھے اجازت دیجیے کہ میں آپ کو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک حدیث سناؤں۔ یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے دوسرے دن ارشاد فرمائی تھی جسے میرے دونوں کانوں نے سنا اور میرے دل نے اسے یادرکھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطاب فرما رہے تھے تو میری دونوں آنکھیں آپ پر جمی ہوئی تھیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کی حمدوثنا کے بعد فرمایا بلاشبہ مکہ کو اللہ تعالیٰ نے حرمت بخشی ہے کسی شخص نے اسے حرمت نہیں دی۔ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس میں خون ریزی کرے اور حرم میں کسی درخت کو کاٹے۔ اگر کوئی اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مکہ مکرمہ میں قتال کو مثال بنا کر اس میں لڑائی جائز سمجھے تو اسے بتادو۔ اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے صرف اپنے رسول کو اجازت عطا فرمائی لیکن تمہیں اجازت نہیں دی گئی۔ مجھے بھی بس دن کے قلیل وقت میں اجازت دی گئی اور اب اس کی حرمت ہمیشہ کی طرح ہے۔ یہ بات غیر موجود لوگوں تک پہنچا دو ۔ اس پر ابوشریح سے دریافت کیا گیا کہ پھر آپ کو عمرو نے کیا کہا ؟ ابوشریح نے بتایا ‘ اس نے جواب دیا ‘ ابوشریح مجھے تم سے زیادہ اس بات کا علم ہے۔ حرم نہ کسی گنہگار کو پناہ دیتا ہے اور نہ ہی مفرور قاتل اور نہ خیانت کر کے بھاگنے والے کو پناہ دیتا ہے۔ اور بخاری میں الخربۃ کا معنٰی ہے جرم کرنا۔ “ مسائل ١۔ جو شخص لوگوں کو دین اسلام اور مسجد حرام سے روکتا ہے وہ ظلم کرتا ہے۔ ٢۔ مسجد حرام پر اہل مکہ اور مسافروں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ٣۔ جو شخص مسجد حرام میں الحاد اور ظلم کرے اللہ تعالیٰ اسے اذّیت ناک عذاب دے گا۔ تفسیر بالقرآن مسجد حرام کا احترام : ١۔ سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لیے بنایا گیا وہ مکہ مکرمہ میں ہے اس میں دنیا والوں کے لیے ہدایت ہے۔ (آل عمران : ٩٦) ٢۔ مسجد حرام میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے سے روکنا بہت بڑا جرم ہے۔ (البقرۃ : ٢١٧) ٣۔ کافر اللہ کے راستہ اور مسجد حرام سے روکتے ہیں۔ (الحج : ٢٥) ٤۔ تم جہاں بھی ہو نماز پڑھتے وقت اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کرو۔ (البقرۃ : ١٥٠) ٥۔ ان سے مسجد حرام کے پاس لڑائی نہ کرو۔ (البقرۃ : ١٩١) ٦۔ اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو حرمت والا گھر قرار دیا ہے۔ (المائدۃ : ٩٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

درس نمبر ١٤٥ ایک نظر میں پچھلے سبق کا خاتمہ اس پر ہوا تھا کہ ذات باری کے بارے میں لوگوں کے دو گروہ ہیں۔ کافروں کا انجام قیامت میں کیا ہوگا اور اہل ایمان کے حالات کیسے ہوں گے۔ اسی حوالے سے کفار نے اس طرز عمل پر بحث کی جاتی ہے جو انہوں نے اس دنیا میں اختیار کر رکھا ہے کہ وہ لوگوں کو مسجد حرام کی زیارت سے اب روکنے لگے ہیں۔ مکہ میں تو انہوں نے دعوت اسلامی کی راہ روکنے کی بےحد جدوجہد کی ، مگر جب یہ تحریک مدینہ منتقل ہوگئی تو انہوں نے مسلمانوں کو زیارت حرم سے روک دیا۔ اس حوالے سے بتایاج اتا ہے کہ جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اس حرم کو تعمیر کیا تھا تو ان کے پیش نظر کیا مقاصد تھے۔ انہوں نے کن مقاصد کے لئے اس کی تعمیر کے بعد لوگوں میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس حرم کی زیارت کے لئے آزادانہ آئیں۔ اس گھر کی تعمیر ہی عقیدہ توحید پر ہوئی تھی۔ یہ توحید کا گھر تھا۔ اس میں شرک کرنے کا تو جواز ہی نہیں ہے۔ پھر یہ گھر تمام انسانوں کے لئے تھا۔ خواہ اس میں کوئی مقیم ہو یا باہر سے آئے۔ یہ سب کی مشترکہ جگہ ہے۔ کوئی وہاں کسی کو روک نہیں سکتا۔ کوئی اس کا مالک نہیں ہو سکتا۔ یہاں بعض شعائر زیارت و حج بھی بیان کردیئے جاتے ہیں اور یہ بھی بتا دیا جاتا ہے کہ ان کے پیچھے خدا خوفی اور خدا کے ساتھ تعلق کا کیا جذبہ ہے۔ آخر میں بتایا جاتا ہے کہ حرم کے اندر کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی پر کوئی بھی زیادتی کرے۔ خصوصاً وہ لوگ جو حرم کو ان مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں جن کے لئے وہ بنا نہیں ہے۔ ان کو تو کوئی حق ہی نہیں ہے کہ وہ اس کے متولی ہوں۔ اس حرم کو آزاد کرنے کے لئے جو بھی اٹھے گا اور اس مشن کے تقاضے پورے کرے گا تو اللہ تعالیٰ کی نصرت اس کے شامل حال ہوگی۔ یہ جارحیت نہ ہوگی بلکہ مقاصد حرم پر دست درازی کرنے والوں کے مقابلے میں مدافعت ہوگی۔ درس نمبر ١٤٥ تشریح آیات ٢٥……تا……٤١ ان الذین ……… الیم (٢٥) یہ مشرکین قریشی کی کارروائی تھی کہ لوگوں کو وہ اللہ کے دین سے اور مسجد حرام سے روکتے تھے ، حالانکہ مسجد حرام بنی ہی لوگوں کے لئے تھی چاہے وہ اس میں بسنے والے ہوں یا باہر سے زیارت کے لئے آنے والے ہوں۔ دین الٰہی وہ وسیلہ ہے جس کے ذریعہ انسان اللہ تک پہنچ سکتا ہے۔ پھر لوگوں کے لئے یہ ایک نظام زندگی ہے جس کے مطابق انہوں نے زندگی بسر کرنی ہے کیونکہ یہ ان کی زندگی کا منہاج ہے۔ قریش لوگوں کو دین اسلام سے بھی روکتے تھے اور مسجد حرام سے بھی روکتے تھے۔ حج و عمر سے بھی مسلمانوں کو روکتے تھے حالانکہ مسجد حرام کو اللہ نے دار امن وامان قرار دیا تھا جس میں مکہ کے باشندے اور باہر کے لوگ سب مساوی تھے۔ یہاں کسی کو کوئی امتیازی پوزیشن حاصل نہ تھی۔ نہ اس میں کوئی مالک بن سکتا تھا اور نہ امتیازی حقوق حاصل کرسکتا تھا۔ یہ وہ مقام احرام تھا جسے اللہ تعالیٰ نے ایک پرامن خطہ قرار دینے کے لئے سب سے پہلے مکہ مکرمہ کو منتخب کیا۔ اس خطے میں لوگ اسلحہ پھینکتے تھے ، باہم سخت عداوت رکھنے والے دو شخص بھی یہاں امن سے رہتے تھے۔ یہاں ہر قسم کی خونریزی ممنوع تھی۔ یہ کسی کی جانب سے کوئی مہربانی نہ تھی بلکہ تمام انسانوں کا یہ حق تھا اور اس حق میں سب برابر تھے۔ فقہاء کے درمیان اس بارے میں اختلاف ہے کہ مکہ کے وہ گھر جن میں ان کے مالک رہائش نہیں رکھتے ، آیا ان کا کوئی مالک ہو سکتا ہے یا نہیں۔ اور اگر ملکیت کا جواز بھی ثابت ہو تو آیا ان مکانات کا کرایہ لیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ امام شافعی “ اس طرف گئے ہیں کہ ملکیت بھی جائز ہے ، وراثت بھی جائز ہے ، کرایہ پر دینا بھی جائز ہے۔ وہ حضرت عمر ابن الخطاب کی روایت سے استدلال کرتے ہیں کہ انہوں نے صفوان ابن امیہ سے ایک مکان مکہ میں چار ہزار درہم کے عوض خریدا تھا اور اس سے انہوں نے جیل خانہ بنایا تھا۔ اسحاق ابن راہویہ اس طرف گئے ہیں کہ نہ ان کا کوئی وارث ہو سکتا ہے اور نہ ہی کرایہ پر دیئے جاسکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر فوت ہوئے اس حال میں کہ مکہ کے میدان شاملات کہلاتے تھے ، جس کو ضرورت ہوتی وہ اس میں رہتا اور جس کی ضرورت سے زیادہ ہوتے وہ دوسرے کو اس میں بسا دیتا۔ عبدالرزاق نے مجاہد ، اس کے باپ سے ، عبداللہ ابن عمر سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا کہ مکہ کے مکانات کو بچینا جائز نہیں ہے اور نہ ان کا کرایہ لینا جائز ہے۔ انہوں نے ابن جریج سے بھی نقل کیا ہے کہ عطاء حرم میں مکانات کو کرایہ پر دینے سے منع کرتے تھے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ حضرت عمر ابن الخطاب مکہ کے مکانات کے دروازے لگانے سے منع کرتے تھے تاکہ حجاج ان کے صحنوں میں ٹھہر سکیں۔ سب سے پہلے سہیل ابن عمرو نے دروازہ لگایا۔ حضرت عمر ابن الخطاب نے اس معاملے میں اسے لکھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امیر المومنین میں ایک تاجر آدمی ہوں اس لئے میں نے دو دروازے لگائے ہیں تاکہ میں اپنی سواریاں یہاں بند کروں۔ تو اس پر انہوں نے کہا کہ تمہیں اس کی اجازت ہے۔ مجاہد کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر نے اہل مکہ سے کہا ، اپنے گھروں کے سامنے گیٹ نہ لگائو تاکہ حج کو آنے والا جہاں چاہے اتر جائے۔ امام احمد بن حنبل نے ایک متوسط مذہب اختیار کیا ہے کہ ملکیت اور وراثت تو ان میں چلے گی مگر کرایہ پر دینا جائز نہ ہوگا۔ یوں انہوں نے دلائل میں تطبیق کردی ہے۔ یوں اسلام نے تمام مذاہب کے مقابلے میں سب سے پہلے ایک خطے کو دار الامن قرار دیا۔ بلکہ اسے تمام انسانوں کا شہر قرار دیا اور اس میں ملکیت اور دوسری حد بندیوں کو ناجائز قرار دیا۔ چناچہ اس صاف ستھرے اور سیدھے طریقے میں جو شخص ٹیڑھ پیدا کرتا ہے اس کو قرآن کریم دھمکی دیتا ہے کہ اسے سخت سزا دی جائے گی۔ ومن یردفیہ بالحاد بظلم نذقہ من عذاب الیم (٢٢ : ٢٥) ” اس میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا اسے ہم درد ناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ “ یہ سزا تو اس شخص کے لئے ہے جو ارادہ کرے اور جو ارادہ کر کے ظلم کا ارتکاب بھی کرے تو اس کی سزا پھر بہت زیادہ ہوگی۔ صرف ارادے پر سزا کا اعلان بہت زیادہ تاکید کی خاطر ہے۔ یہ قرآن مجید کی نہایت ہی دقیق تعبیر ہے۔ پھر قرآن مجید کے گہرے تاکیدی انداز کا ثبوت اس سے بھی ملتا ہے کہ اس جملہ میں لفظ ان کی خبر کا ذکر نہیں کی اگیا۔ ان الذین کفروا ویصدون عن سبیل اللہ والمسجد الحرام (٢٢ : ٢٥) یہاں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ ان کفار کے بارے میں حکم کیا ہے ؟ ان کا کیا انجام ہوگا ؟ ان کو کیا سزا ملے گی ؟ کفر کے ذکر ہی سے معلوم ہوجاتا ہے کہ ان کی جزاء کیا ہے جبکہ وہ یہاں سے لوگوں کو روک رہے ہیں اور اسلام کی راہ بھی روک رہے ہیں۔ اب روئے سخن اس گھر کی تعمیر اور تاریخ کی طرف ، جس پر مشرکین کا قبضہ ہے۔ اس میں یہ لوگ بتوں کو پوجتے ہیں اور اہل توحید کو حق زیارت سے بھی محروم کر رہے ہیں محض اس لئے کہ وہ شرک سے پاک ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رب تعالیٰ کی ہدایات اور احکام کے مطابق یہ کعبہ کس طرح وجود میں آیا یہ کہ یہ بنایا ہی اس لئے گیا تھا کہ یہ توحید کی بنیاد ہوگا اور اس کا استعمال یہ ہوگا کہ اس میں اللہ وحدہ کی پرستش کی جائے گی اور یہ کہ وہ یہاں کے مقیم لوگوں اور زائرین دونوں کے لئے مخصوص ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مسجد حرام حاضر اور مسافر سب کے لیے برابر ہے، اس میں الحاد کرنا عذاب الیم کا سبب ہے مکہ مکر مہ میں جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے توحید کی دعوت دینا شروع کی اس وقت مکہ والے چونکہ مشرک تھے اس لیے پوری طرح دشمنی پر تل گئے خود بھی ایمان نہیں لاتے تھے اور دوسروں کو بھی ایمان لانے سے باز رکھتے تھے اور مسجد حرام کے چونکہ وہی متولی تھے اس لیے مسلمانوں کو مسجد حرام میں نماز پڑھنے سے روکتے تھے۔ ان کی دشمنی کا یہ سلسلہ برابر جاری رہا حتیٰ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ وہاں سے ہجرت فرما گئے چند سال مدینہ منورہ قیام کے بعد ٦ ھ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ کے ساتھ عمرہ کے لیے تشریف لے گئے تو مکہ والوں نے آپ کو شہر میں جانے سے روک دیا اور بہت حجت کی پھر آخر میں دس شرطوں پر صلح ہوگئی لیکن اس کے باوجود اس وقت عمرہ نہیں کرنے دیا، صاحب روح المعانی نے لکھا ہے کہ یہ آیت ابو سفیان بن حرب اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی جنہوں نے آپ کو مقام حدیبیہ میں روک دیا اور عمرہ نہیں کرنے دیا اور صلح کی شرطوں میں ایک شرط یہ لگائی کہ آئندہ سال عمرہ کے لیے آئیں۔ مسجد حرام کی صفت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا (جَعَلْنٰہُ للنَّاسِ سَوَآءَ نِ الْعَاکِفُ فِیْہِ وَالْبَادِ ) (کہ ہم نے اس کو تمام آدمیوں کے لیے مقرر کیا ہے اس میں سب برابر ہیں وہاں کا رہنے والا بھی اور باہر سے آنے والا بھی) علماء نے فرمایا کہ المسجد الحرام سے پورا مکہ مکرمہ مراد ہے کیونکہ جب باہر سے آنے والے آئیں گے تو لامحالہ انہیں رات دن گزارنے، سونے اور کھانے پینے کے لیے کسی جگہ کی ضرورت ہوگی اس سے معلوم ہوا کہ مکہ والوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ باہر سے آنے والوں کو مکہ مکرمہ میں یا مسجد حرام میں آنے سے روکیں عموماً اس پر مکہ مکرمہ کے رہنے والے عمل کرتے رہے ہیں جو لوگ مسجد حرام سے روکیں گے مستحق عذاب ہوں گے، رہی یہ بات کہ مکہ مکرمہ کی زمین بیچنا اور اس کے گھروں کو کرایہ میں دینا جائز ہے یا نہیں ؟ حضرت امام ابوحنیفہ (رح) سے منقول ہے کہ موسم حج میں مکہ مکرمہ کے گھر کرایہ پر دینا مکروہ ہے اور حضرت امام ابو یوسف اور حضرت امام محمد (رض) سے بھی ایسا ہی منقول ہے اور چونکہ حرمت کی کوئی دلیل نہیں اس لیے ان حضرات نے کراہت کو اختیار کیا ہے یہ کراہت ذاتی نہیں عارض کی وجہ سے ہے اور وہ عارض یہ ہے کہ جن لوگوں کے پاس گھر ہوتے ہیں وہ ان گھروں کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا لیتے ہیں اور حجاج کرام سے بہت زیادہ کرایہ لے لیتے ہیں اس کرایہ کی وجہ سے بہت سے لوگ حج کرنے کی ہمت نہیں کرتے۔ کیونکہ مکہ مکرمہ تک آنے جانے کا کرایہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کثیر رقم زمانہ قیام کے کرایہ کے لیے بھی ہو جب کوئی شخص حج کا ارادہ کرسکتا ہے۔ بہت سے لوگ مکہ مکرمہ میں رہتے ہی اس لیے ہیں کہ مالکوں سے بلڈنگوں میں حجاج کو ٹھہرا کر بہت زیادہ پیسہ کما لیں، حجاج کی خدمت کی بجائے اس پر نظریں لگی رہتی ہیں کہ کب حاجی آئیں اور کب ان سے بھاری رقمیں وصول ہوں، ظاہر ہے کہ یہ طریقہ کار کوئی محمود اور محبوب نہیں ہے۔ حضرت امام صاحب نے فرمایا ہے کہ موسم حج کے علاوہ دوسرے دنوں میں مکہ معظمہ کے گھروں کو اجارہ پر دینا جائز ہے یعنی اس میں کراہت نہیں ہے اب رہی یہ بات کہ مکہ کی سر زمین کو بیچنا جائز ہے یا نہیں امام ابوحنیفہ (رح) سے اس بارے میں دو قول منقول ہیں اور دیگر آئمہ کے نزدیک بلا کراہت مکہ معظمہ کی زمین بیچنا جائز ہے۔ آخر میں فرمایا (وَ مَنْ یُّرِدْ فِیْہِ بِاِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُّذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ ) (اور جو شخص اس میں ظلم کے ساتھ کوئی بےدینی کا کام کرنے کا ارادہ کرے گا تو ہم اسے درد ناک عذاب چکھا دیں گے) اس میں ان لوگوں کے لیے وعید ہے جو حرم میں الحاد اور ظلم و زیادتی کا کام کریں، ظلم سے کیا مراد ہے ؟ اس کے بارے میں بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ شرک کرنا اور گناہ کرنا اس میں سب داخل ہے۔ امام ابو داؤد نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد نقل کیا ہے۔ کہ احتکار الطعام فی الحرام الحاد فیہ یعنی حرم میں غلے کا احتکار کرنا (ضرورت ہوتے ہوئے فروخت نہ کرنا) یہ بھی الحاد کی بات ہے۔ حضرات اکابر سلف مکہ مکرمہ میں رہتے ہوئے بہت احتیاط کرتے تھے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا کہ و من یرد سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں رہتے ہوئے گناہ کا ارادہ کرلینا بھی مواخذہ کا سبب ہے اگرچہ عمل نہ کرے جبکہ دوسرے شہروں میں عمل کرنے پر مواخذہ ہوتا ہے۔ (ارادوں کی قسموں کے اعتبار سے اس مسئلہ میں تفصیل ہے) حضرت ابن مسعود (رض) سے آیت کا ایک مطلب مروی ہے کہ کوئی شخص دنیا میں کہیں بھی ہو وہاں رہتے ہوئے حرم مکہ میں گناہ کرنے کا ارادہ کرے گا تو اس ارادہ پر بھی اللہ تعالیٰ اسے عذاب چکھا دے گا۔ (درمنثور ج ٤ ؍ ٣٥١) حضرت مجاہد تابعی فرماتے تھے کہ مکہ مکرمہ میں جس طرح نیکیوں کا ثواب چند در چند ہو کر بہت زیادہ ملتا ہے اسی طرح ایک گناہ کئی گنا بڑھا کر لکھا جاتا ہے، حضرت مجاہد نے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ ابن عمرو کا ایک گھر حدود حرم میں تھا اور ایک گھر حل میں تھا جب نماز پڑھتے تھے تو حرم والے گھر میں پڑھتے تھے اور بچوں کو ڈانٹتے ڈپٹتے تھے تو حل والے گھر میں اس کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ ہم آپس میں یہ مذاکرہ کیا کرتے تھے کہ حرم میں (کسی کو ڈانٹنے کے لیے) کلا واللہ بلی واللہ بھی الحاد ہے۔ (الدر المنثورص ٣٥٢ ج ٤) یہ جو فرمایا کہ جو شخص مسجد حرام میں یعنی مکہ مکرمہ میں کوئی گناہ کا کام کرے گا تو ہم اسے درد ناک عذاب چکھائیں گے اس سے دنیا اور آخرت دونوں جگہ میں سزا دینا مراد ہے اگر کسی کو دنیا میں سزا نہ ملی تو آخرت میں مل جائے گی اصحاب فیل کو جو دنیا میں سزا ملی وہ تو معلوم و مشہور ہی ہے ان کی بربادی کے لیے اللہ تعالیٰ نے پرندوں کو بھیجا جو اپنے ساتھ کنکریاں لیے ہوئے تھے انہوں نے ایسی کنکریاں ڈالیں کہ سارا لشکر ہاتھیوں سمیت وہیں عصف ماکول یعنی کھائے ہوئے بھوسہ کا ڈھیر بن گیا، یہ تو دنیا میں ہوا اور آخرت میں جو عذاب ہے وہ اس کے علاوہ ہے، تفسیر درمنثور میں حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے کہ تبع (ایک شخص کا نام ہے) نے کعبہ شریف پر حملہ آور ہونے کا ارادہ کیا تھا کراع الغمیم (ایک جگہ کا نام ہے) میں پہنچا تو اللہ تعالیٰ نے بہت سخت ہوا بھیج دی جس وجہ سے کھڑا ہونا اور بیٹھنا سب دو بھر ہوگیا جب یہ ہوا تو تبع نے اپنے دو عالموں کو بلایا (جو اس کے ساتھ سفر میں تھے) اور ان سے دریافت کیا کہ یہ مصیبت ہم پر کیوں آئی انہوں نے کہا کہ اگر ہماری جان بخشی ہو تو ہم بتائیں اس پر اس نے کہا کہ تم بےخطر رہو، اس کے بعد ان دونوں نے بتایا کہ چونکہ تو ایک ایسے گھر پر حملہ کرنے کے لیے جا رہا ہے جس کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے اس لیے یہ مصیبت نازل ہوئی ہے، اس پر تبع نے کہا کہ پھر میں کیا کروں ؟ دونوں عالموں نے بتایا کہ تو سلے ہوئے کپڑے اتار دے اور دو چادریں پہن کر لبیک اللھم لبیک کہتا ہوا داخل ہو پھر طواف کر اور وہاں کسی کو اپنی جگہ سے مت ہٹا تبع نے کہا کہ اگر میں سب کچھ کرلوں تو کیا یہ ہوا چلی جائے گی ان دونوں نے کہا کہ ہاں ایسا کرنے سے یہ ہوا ہٹ جائے گی چناچہ اس نے چادریں پہنیں اور تلبیہ پڑھا اور آندھی ختم ہوگئی۔ (ج ٤ ؍ ٣٥٢)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

34:۔ ” اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا الخ “۔ تخویف اخروی ان مشرکین کے لیے جو لوگوں کو توحید اور مسجد حرام میں اللہ کی عبادت سے روکتے تھے۔ ” وَ یَصُدُّوْنَ “ میں واؤ زائدہ ہے۔ اور ” یَصُدُّوْنَ “ اِنَّ کی خبر ہے یا یَصُدُّوْنَ مبتدا محذوف کی خبر ہے۔ ای وھم یصدون اس پر یہ جملہ کفروا کے فاعل سے حال ہوگا اور اِنَّ کی خبر محذوف ہوگی بقرینہ آخر آیت ای نذیقھم الخ (روح) یعنی جو لوگ خود بھی توحید کا انکار کریں اور دوروں کو بھی توحید سے روکیں انہیں ہم دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(25) بلاشبہ جو لوگ منکر ہوئے اور وہ اللہ تعالیٰ کے راستے سے اور اس مسجد حرام سے روکتے ہیں جس کو ہم نے سب لوگوں کے لئے خواہ وہاں کا رہنے والا ہو یا باہر سے آنے والا ہو یکساں طور پر معبد مقرر کیا ہے اور جو شخص ظلم اور شرارت سے اس مسجد حرام یعنی مقام حرم میں کوئی بےدینی اور ٹیڑھی راہ کا قصد اور ارادہ کرے گا تو ہم اس کو دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ اور اس کو دردناک عذاب کریں گے۔ کفار میں سے بعض لوگ اشد کفر کے خوگر تھے جس کی حالت یہ تھی کہ دوسرے لوگوں کو اسلام قبول کرنے سے منع کرتے اور روکتے تھے اور نہ صرف اسلام سے روکتے تھے بلکہ مسلمانوں کو حرم میں آنے اور عمرہ کرنے سے بھی روکتے تھے حالانکہ حرم محترم سب مسلمانوں کے لئے عبادت گاہ ہے۔ خواہ کوئی مقامی ہو یا آفاقی ہو۔ یعنی حرم کا رہنے والا ہو یا باہر سے عمرہ کرنے آئے سب کے لئے اس کے دروازے کھلے رہنے چاہئیں۔ پھر فرمایا ! کہ حرم ایک مقدس جگہ ہے یہاں کوئی جان بوجھ کر قصداً الحاد اور بےدینی اور کجروی پھیلائے گا اور اسی کے ساتھ وہ مشرک بھی ہوگا تو ضرور وہ دردناک عذاب اور سزا کا مستحق ہوگا۔ اگرچہ بددینی اور الحاد ہر جگہ برا ہے لیکن حرم میں اور زیادہ موجب عقوبت ہے جن مقامات پر ارکان عمرہ ادا کئے جاتے ہیں یعنی طواف اور سعی بین الصفا و المروہ یہ مقامات کسی کے مملوک بھی نہیں ہیں اس لئے یہاں ملک اور عدم ملک کی بحث کو ہم نے نظر انداز کردیا ہے اور مسجد حرام سے مفسرین نے حرم مراد لیا ہے اور حرم میں مسجد حرام بھی داخل ہے۔ ظلم کا ترجمہ بعض حضرات نے شرارت کیا تھا ہم نے شرک اور شرارت دونوں لفظ تیسیر میں رکھے ہیں اور ترجمہ میں ظلم کا ترجمہ ظلم ہی کردیا ہے یعنی شرک بھی کرتے ہیں اسلام سے بھی روکتے ہیں اور مسجد حرام یعنی حرم میں بھی آنے سے منع کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حرم میں الحاد اور بےدینی کی ترویج ہو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ستھری بات یعنی بہش میں جھگڑنا اور بکنا نہیں سوائے خوشی کی بات اور شکر اللہ کا یا دنیا میں توحید کی بات پائی اور مسلمانوں کی راہ۔ 12۔ اور فرماتے ہیں یعنی جنہوں نے لوگوں کا وہاں جانا بند کیا وے سزا پائیں گے۔ 12