Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 25

سورة الحج

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ الَّذِیۡ جَعَلۡنٰہُ لِلنَّاسِ سَوَآءَۨ الۡعَاکِفُ فِیۡہِ وَ الۡبَادِ ؕ وَ مَنۡ یُّرِدۡ فِیۡہِ بِاِلۡحَادٍۭ بِظُلۡمٍ نُّذِقۡہُ مِنۡ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿٪۲۵﴾  10

Indeed, those who have disbelieved and avert [people] from the way of Allah and [from] al-Masjid al-Haram, which We made for the people - equal are the resident therein and one from outside; and [also] whoever intends [a deed] therein of deviation [in religion] or wrongdoing - We will make him taste of a painful punishment.

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکنے لگے اور اس حرمت والی مسجد سے بھی جسے ہم نے تمام لوگوں کے لئے مساوی کر دیا ہے وہیں کے رہنے والے ہوں یا باہر کے ہوں جو بھی ظلم کے ساتھ وہاں الحاد کا ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَیَصُدُّوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
وَالۡمَسۡجِدِ
اور مسجدِ
الۡحَرَامِ
حرام سے
الَّذِیۡ
وہ جو
جَعَلۡنٰہُ
بنایا ہم نے اسے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
سَوَآءَۨ
یکساں/برابر ہے
الۡعَاکِفُ
رہنے والا
فِیۡہِ
اس میں
وَالۡبَادِ
اور باہر سے آنے والا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّرِدۡ
ارادہ کرے گا
فِیۡہِ
اس میں
بِاِلۡحَادٍۭ
الحاد/کج روی کا
بِظُلۡمٍ
ساتھ ظلم کے
نُّذِقۡہُ
ہم چکھائیں گے اسے
مِنۡ عَذَابٍ
عذاب میں سے
اَلِیۡمٍ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَیَصُدُّوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے راستے سے
وَالۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
اور مسجد حرام سے
الَّذِیۡ
جسے
جَعَلۡنٰہُ
بنایا ہم نے اُس کو
لِلنَّاسِ
تمام لوگوں کے لیے
سَوَآءَۨ
برابر ہیں
الۡعَاکِفُ
مقامی باشندے
فِیۡہِ
اس میں
وَالۡبَادِ
اور باہر سے آنے والے
وَمَنۡ
اور جو
یُّرِدۡ
ارادہ کرےگا
فِیۡہِ
اس میں
بِاِلۡحَادٍۭ
کج روی سے
بِظُلۡمٍ
ظلم کرنے کا
نُّذِقۡہُ
ہم چکھائیں گے اس کو
مِنۡ عَذَابٍ
عذاب سے
اَلِیۡمٍ
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have disbelieved and avert [people] from the way of Allah and [from] al-Masjid al-Haram, which We made for the people - equal are the resident therein and one from outside; and [also] whoever intends [a deed] therein of deviation [in religion] or wrongdoing - We will make him taste of a painful punishment.

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکنے لگے اور اس حرمت والی مسجد سے بھی جسے ہم نے تمام لوگوں کے لئے مساوی کر دیا ہے وہیں کے رہنے والے ہوں یا باہر کے ہوں جو بھی ظلم کے ساتھ وہاں الحاد کا ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ کافر ہیں اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے اور مسجد حرام (کی زیارت) سے روکتے ہیں۔ وہ مسجد حرام جس میں ہم نے وہاں کے باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر رکھے ہیں اور جو کوئی از راہ ظلم مسجد حرام میں کجروی اختیار کرے گا (ایسے سب لوگوں کو) ہم دردناک عذاب چکھائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے کفرکیا اورجواﷲ تعالیٰ کے راستے سے اور مسجدِحرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے تمام لوگوں کے لیے بنایاہے،جس میں مقامی باشندے اورباہرسے آنے والے برابر ہیں اورجوشخص کج روی سے اس میں ظلم کرنے کا ارادہ کرے گاہم اسے دردناک عذاب کامزہ چکھائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely (We will punish) those who disbelieve and prevent (people) from the way of Allah and from Al-Masjid Al-Haram (the Sacred Mosque) which We have made for all men, where residents and visitors are all equal. And whoever intends therein to commit deviation with injustice, We will make him taste a painful punishment.

جو لوگ منکر ہوئے اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور مسجد حرام سے جو ہم نے بنائی سب لوگوں کے واسطے برابر ہے اس میں رہنے والا اور باہر سے آنے والا اور جو اس میں چاہے ٹیڑھی راہ شرارت سے اسے ہم چکھائیں گے ایک عذاب درد ناک۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ روکتے ہیں لوگوں کو اللہ کے راستے سے اور مسجد حرام سے جس کو ہم نے سب لوگوں کے لیے مساوی قرار دیا ہے خواہ اس میں مقیم ہوں یا باہر سے آنے والے اور جو کوئی ارادہ کرے اس میں کسی ٹیڑھی راہ کا ظلم کے ساتھ اسے ہم مزہ چکھائیں گے درد ناک عذاب کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed those who disbelieve and who (now) hinder people from the Way of Allah and hinder them from the Holy Mosque which We have set up (as a place of worship) for all people, equally for those who dwell therein and for those who come from outside, (they surely deserve punishment). Whosoever deviates therein from the Right Way and acts with iniquity, We shall cause him to taste a painful chastisement.

جن لوگوں نے کفر کیا 41 اور جو ﴿آج﴾ اللہ کے راستے سے روک رہے ہیں اور اس مسجد حرام کی زیارت میں مانع ہیں 42 جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے بنایا ہے ، جس میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں 43 ﴿ان کی روش یقینا سزا کی مستحق ہے﴾ ۔ اس ﴿مسجد حرام﴾ میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا 44 اسے ہم دردناک عذاب کا مزا چکھائیں گے ۔ ؏ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک وہ لوگ ( سزا کے لائق ہیں ) جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے اور جو دوسروں کو اللہ کے راستے سے اور اس مسجد حرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے لوگوں کے لیے ا یسا بنایا ہے کہ اس میں وہاں کے باشندے اور باہر سے آنے والے سب برابر ہیں ۔ ( ١٢ ) اور جو کوئی شخص اس میں ظلم کر کے ٹیڑھی راہ نکالے گا ، ( ١٣ ) ہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 جو لوگ کفر کرتے ہیں اور خدا کے رستے اور ادب والے (کعبہ کی) مسجد سے (اس میں جانے سے لوگوں کو روکتے ہیں جسے ہم نے 9 (عام سب) لوگوں کے لئے یکساں (عبادت کا مقام) ٹھہرایا ہے (کسی کی خصوصیت نہیں) وہاں کا رہنے والا اور باہر 10 سے آنے والا دونوں برابر ہیں اور جو کوئی اس میں شرارت سے ٹیڑھی راہ 11 چلتا چاہے (شرک بدعت کا ارادہ کرے) اس کو ہم تکلیف کا عذاب چکھائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور وہ اللہ کے راستہ سے اور مسجد حرام سے (بھی) روکتے ہیں جس کو ہم نے تمام لوگوں کے لئے (یکساں عبادت گاہ) بنایا ہے اس میں وہاں کا رہنے والا ہو یا باہر سے آنے والا ، برابر ہے اور جو اس میں کوئی خلاف دین (کفر وشرک کی بات یا کام) ظلم کے ساتھ قصداً کرے ہم اس کو درد ناک عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے اور مسجد الحرام سے روکتے رہے جسے ہم نے سب لوگوں کیلئے بنایا ہے جس میں مقامی اور باہر سے آنے والوں کے (حقوق ) برابر ہیں۔ اور جو شخص بھی راہ راست سے ہٹ کر ظلم کرے گا اسے ہم دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں کے لئے یکساں (عبادت گاہ) بنایا ہے روکتے ہیں۔ خواہ وہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔ اور جو اس میں شرارت سے کج روی (وکفر) کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve and hinder others from the path of Allah and from the Sacred Mosque which We have appointed for mankind, equal in respect thereunto are the dweller therein and the stranger. And whosoever will seek profanity therein wrongfully, We shall make him taste of a torment afflictive.

بیشک جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) روکتے ہیں اللہ کی راہ سے ۔ اور مسجد حرام سے ۔ جس کو ہم نے مقرر کیا ہے لوگوں کے واسطے کہ اس میں رہنے والا اور باہر سے آنے والا (سب) برابر ہیں ۔ اور جو کوئی بھی اس کے اندر کسی بےدینی کا ارادہ ظلم سے کرے گا ہم اسے عذاب درد ناک چکھائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور وہ لوگوں کو اللہ کی راہ اور اس مسجد حرام سے روکتے ہیں جس کو ہم نے لوگوں کیلئے یکساں بنایا ، خواہ وہ اس کے شہری ہوں یا آفاقی ( تو انہوں نے بہت بڑے ظلم کا ارتکاب کیا ) اور جو اس میں کسی بے دینی ، کسی شرک کے ارتکاب کا ارادہ کریں گے تو ہم ان کو ایک عذاب دردناک کا مزا چکھائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے اور مسجد حرام سے جسے ہم نے لوگوں کے لیے بنایا ہے ( اس میں ) مقامی اور باہر سے آنے والے برابر ہیں ، روکتے ہیں اور جو شخص اس ( مسجد حرام ) میں سیدھی راہ سے ہٹ کر ظلم کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب چکھادیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک وہ لوگ جو کافر ہیں اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور مسجد الحرام سے منع کرتے ہیں جسے ہم نے لوگوں کے لیے یکساں عبادت گاہ بنایا ہے لوگوں کے لیے چاہے وہاں کے رہنے والے ہوں یا با ہر سے آنے والے ہوں اور جو اس میں شرارت سے ٹیڑھی راہ چاہے اس کو ہم درد ناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے برعکس جو لوگ اڑے رہے تھے اپنے کفر وباطل پر، اور جو روکتے ہیں اللہ کے راستے سے اور اس مسجد حرام سے جس کو ہم نے اس شان کا بنایا کہ اس میں ایک برابر ہیں وہاں کا رہنے والا اور باہر سے آنے والا دونوں تو ایسے لوگ یقینا اپنے کئے کا بدلہ پا کر رہیں گے اور مسجد حرام تو ایسی بےمثال عظمت کی جگہ ہے کہ جو کوئی اس میں کسی بےدینی کے کام کا ارادہ بھی کرے گا ظلم و زیادتی کے ساتھ تو ہم اس کو مزہ چکھائیں گے دردناک عذاب کا۔

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ کافرہیں اور لوگوں کو اللہ کی راہ اور مسجدحرام سے روکتے ہیں جس میں ہم نے وہاں کے باشندوں اور باہرسے آنے والوں کے لئے برابرکے حقوق رکھے ہیں اور جو کوئی اس میں اللہ کی حدود کو تجاوز کرتے ہوئے شرک وبدعت کی راہ اختیارکرے گاہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور روکتے ہیں اللہ کی راہ ( ف٦۱ ) اور اس ادب والی مسجد سے ( ف٦۲ ) جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے مقرر کیا کہ اس میں ایک سا حق ہے وہاں کے رہنے والے اور پردیسی کا ، اور جو اس میں کسی زیادتی کا ناحق ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ( دوسروں کو ) اﷲ کی راہ سے اور اس مسجدِ حرام ( کعبۃ اﷲ ) سے روکتے ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لئے یکساں بنایا ہے اس میں وہاں کے باسی اور پردیسی ( میں کوئی فرق نہیں ) ، اور جو شخص اس میں ناحق طریقہ سے کج روی ( یعنی مقررہ حدود و حقوق کی خلاف ورزی ) کا ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ( لوگوں ) کو خدا کے راستے سے روکتے ہیں اور اس مسجد سے جسے ہم نے ( بلا امتیاز ) سب لوگوں کیلئے ( عبادت گاہ ) بنایا ہے جس میں وہاں کے رہنے والے اور باہر سے آنے والے برابر ہیں اور جو بھی اس میں ظلم و زیادتی کے ساتھ غلط روی کا ارادہ کرے تو ہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who have rejected (Allah), and would keep back (men) from the Way of Allah, and from the Sacred Mosque, which We have made (open) to (all) men - equal is the dweller there and the visitor from the country - and any whose purpose therein is profanity or wrong-doing - them will We cause to taste of a most Grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

A painful torment awaits the pagans who create obstacles in the way that leads to God and the Sacred Mosque - which We have made for those who dwell nearby and foreigners alike - and those who commit evil and injustice therein.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieved and hinder (men) from the path of Allah, and from Al-Masjid Al-Haram which We have made (open) to (all) men, the dweller in it and the visitor from the country are equal there, and whoever inclines to evil actions therein or to do wrong, him We shall cause to taste from a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who disbelieve, and hinder (men) from Allah's way and from the Sacred Mosque which We have made equally for all men, (for) the dweller therein and (for) the visitor, and whoever shall incline therein to wrong unjustly, We will make him taste of a painful chastisement.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve and bar (men) from the way of Allah and from the Inviolable Place of Worship, which We have appointed for mankind together, the dweller therein and the nomad: whosoever seeketh wrongful partiality therein, him We shall cause to taste a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया और वे अल्लाह के मार्ग से रोकते हैं और प्रतिष्ठित मस्जिद (काबा) से, जिसे हम ने सब लोगों के लिए ऐसा बनाया है कि उस में बराबर है वहाँ का रहने वाला और बाहर से आया हुआ। और जो व्यक्ति उस (प्रतिष्ठित मस्जिद) में कुटिलता अर्थात ज़ूल्म के साथ कुछ करना चाहेगा, उसे हम दुखद यातना का मज़ा चखाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور (مسلمانوں کو) اللہ کے رستہ سے اور مسجد حرام (علیہ السلام) (یعنی حرم) سے روکتے ہیں جس کو ہم نے تمام آدمیوں کے واسطے مقرر کیا ہے کہ اس میں سب برابر ہیں اس میں رہنے والا بھی اور باہر سے آنے والا بھی (یہ روکنے والے) لوگ معذب ہوں گے اور جو شخص اس میں (یعنی حرم میں) کوئی خلاف دین کا قصد ظلم (یعنی شرک و کفر) کے ساتھ کرے گا تو ہم عذاب دردناک (کا مزا) چکھائیں گے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جن لوگوں نے کفر کیا اور جو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور اس مسجد حرام کی طرف آنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے بنایا ہے جس میں مقامی اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں۔ مسجد میں جو بھی گمراہی اور ظلم کا راستہ اختیار کرے گا اسے ہم دردناک عذاب دیں گے۔ “ (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے کفر کیا اور جو (آج) اللہ کے راستے سے روک رہے ہیں اور اس مسجد حرام کی زیارت میں مانع ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لئے بنایا ہے ، جس میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں (ان کی روش یقینا سزا کی مستحق ہے۔ ) اس (مسجد حرام) میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا اسے ہم درد ناک عذاب کا مزا چکھائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ کافر ہوئے اور اللہ کے راستہ سے اور مسجد حرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے مقرر کیا ہے، اس میں رہنے والا اور باہر سے آنے والا سب برابر ہیں، اور جو کوئی شخص اس میں ظلم کے ساتھ کوئی بےدینی کا کام کرنے کا ارادہ کرے گا تو ہم اسے درد ناک عذاب چکھا دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ منکر ہوئے اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور مسجد حرام سے جو ہم نے بنائی سب لوگوں کے واسطے برابر ہے اس میں رہنے والا اور باہر سے آنے والا اور جو اس میں چاہے ٹیڑھی راہ شرارت سے اسے ہم چکھائیں گے ایک عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو لوگ کفر کرتے ہیں اور لوگوں کو خدا کی راہ سے اور اس مسجد حرام سے روکتے ہیں جس کو ہم نے سب لوگوں کے لئے خواہ وہاں کا رہنے والا ہو یا باہر سے آنے والا ہو یکساں طور پر معبد مقرر کیا ہے اور جو شخص ظلم سے اس مسجد حرام یعنی حرم میں کوئی بےدینی کی بات کرنی چاہے گا تو ہم اس کو دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے