Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 26

سورة الحج

وَ اِذۡ بَوَّاۡنَا لِاِبۡرٰہِیۡمَ مَکَانَ الۡبَیۡتِ اَنۡ لَّا تُشۡرِکۡ بِیۡ شَیۡئًا وَّ طَہِّرۡ بَیۡتِیَ لِلطَّآئِفِیۡنَ وَ الۡقَآئِمِیۡنَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُوۡدِ ﴿۲۶﴾

And [mention, O Muhammad], when We designated for Abraham the site of the House, [saying], "Do not associate anything with Me and purify My House for those who perform Tawaf and those who stand [in prayer] and those who bow and prostrate.

اور جبکہ ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو کعبہ کے مکان کی جگہ مقرر کر دی اس شرط پر کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف قیام رکوع سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
بَوَّاۡنَا
مقرر کر دی ہم نے
لِاِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کے لیے
مَکَانَ
جگہ
الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کی
اَنۡ
کہ
لَّا تُشۡرِکۡ
نہ تم شریک کرو
بِیۡ
میرے ساتھ
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّطَہِّرۡ
اور پاک رکھو
بَیۡتِیَ
میرے گھر کو
لِلطَّآئِفِیۡنَ
واسطے طواف کرنے والوں کے
وَالۡقَآئِمِیۡنَ
اور قیام کرنے والوں
وَالرُّکَّعِ
اور رکوں کرنے والوں
السُّجُوۡدِ
اور سجدہ کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
بَوَّاۡنَا
متعین کی ہم نے
لِاِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کے لیے
مَکَانَ
جگہ
الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کی
اَنۡ
یہ کہ
لَّا تُشۡرِکۡ
نہ آپ شریک بنائیں
بِیۡ
میرے ساتھ
شَیۡئًا
کسی کو
وَّطَہِّرۡ بَیۡتِیَ
اور آپ پاک رکھو میرےگھر کو
لِلطَّآئِفِیۡنَ
طواف کرنے والوں
وَالۡقَآئِمِیۡنَ
اور قیام کرنے والوں
وَالرُّکَّعِ
اور رکوع
السُّجُوۡدِ
اور سجدہ کرنے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when We designated for Abraham the site of the House, [saying], "Do not associate anything with Me and purify My House for those who perform Tawaf and those who stand [in prayer] and those who bow and prostrate.

اور جبکہ ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو کعبہ کے مکان کی جگہ مقرر کر دی اس شرط پر کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف قیام رکوع سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے ابراہیم کے لئے بیت الحرام کی جگہ تجویز کی تھی (اور انھیں کہا تھا کہ) میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنانا اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں، قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے صاف ستھرا رکھنا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ہم نے ابراہیم کے لیے بیت اﷲکی جگہ متعین کی کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں اور میرے گھرکو طواف کرنے والوں اورقیام کرنے والوں اور رکوع اورسجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when We pointed out for Ibrahim the place of the House (of Allah) saying, &Do not associate anything with Me as My partner and purify My House for those who make tawaf (circumambulation around it), and those who perform Qiyam (standing up in worship) and those who perform Ruku& (bowing down) and Sujud (prostration),

اور جب ٹھیک کردی ہم نے ابراہیم کو جگہ اس گھر کی کہ شریک نہ کرنا میرے ساتھ کسی کو اور پاک رکھ میرا گھر طواف کرنے والوں کے واسطے اور کھڑے رہنے والوں کے اور رکوع و سجدہ والوں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم نے ّ معین کردی ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے اپنے اس گھر کی جگہ (اور حکم دیا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا اور میرے اس گھر کو پاک رکھنا طواف کرنے والوں کے لیے اور قیام رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو وہ وقت جبکہ ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے لیے اس گھر ﴿خانہ کعبہ﴾ کی جگہ تجویز کی تھی ( اس ہدایت کے ساتھ﴾ کہ ” میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو ، اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھو ، 45

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یاد کرو وہ وقت جب ہم نے ابراہیم کو اس گھر ( یعنی خانہ کعبہ ) کی جگہ بتا دی تھی ۔ ( ١٤ ) ( اور یہ ہدایت دی تھی کہ ) میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا ، اور میرے گھر کو ان لوگوں کے لیے پاک رکھنا جو ( یہاں ) طواف کریں ، اور عبادت کے لیے کھڑے ہوں ، اور رکوع سجدے بجا لائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر وہ وقت یاد کیا جب ہم نے ابراہیم 1 کے لئے خانہ کعبہ کی جائیمقرر کردی اور اس کو حکم بھیجا کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا اور میرا (یہ گھر طواف کرنیوالوں اور (نماز میں) کھڑے ہونے والوں اور رکوع سجدہ کرنے والوں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو خانہ کعبہ کی جگہ بتادی (اور فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی کو شریک مت کرنا اور میرے اس گھر کا طواف کرنے والوں اور (نماز میں) قیام اور رکوع (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے (حسی اور معنوی طور پر) پاک رکھنا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ہم نے ابراہیم کو بیت اللہ کی جگہ بتادی اور (ہم نے حکم دیا کہ) اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا۔ اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں ‘ قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والود کے لئے پاک رکھنا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We settled Ibrahim in the place of the House, Saying: associate not thou with Me aught, and purify My House for these who circumambulate and those who stand up and those who bow and make prostration.

اور (وہ وقت یاد یاد دلائے) جب ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو بیت اللہ کی جگہ بتا دی ۔ (اور حکم دیا) کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا ۔ اور میرے گھر کو پاک رکھنا طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے ابراہیم کیلئے ٹھکانا بنایا بیت اللہ کی جگہ کو ، اس ہدایت کے ساتھ کہ کسی چیز کو میرا شریک نہ ٹھہرائیو اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، قیام کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کیلئے پاک رکھیو!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم نے ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کو بیت اللہ کی جگہ ( بتاکر ) ٹھکانا دیا کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف اور قیام اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھنا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے ابراہیم کے لیے اس گھر کی جگہ ٹھیک کردی۔ کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا طواف کرنے ‘ قیام ‘ رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ جب ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اس گھر یعنی خانہ کعبہ کی نشاندہی کردی تھی اس کے حکم کے ساتھ کہ میرے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹھہرانا اور پاک رکھنا میرے گھر کو اس کے گرد طواف کرنے والوں قیام کرنے والوں اور رکوع وسجود کی عبادات بجا لانے والوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کی جگہ تجویزکی تھی کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنانا اور میرے گھر کا طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع وسجودکرنے والوں کے لئے شرک و بت پر ستی سے پاک رکھئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کہ ہم نے ابراہیم کو اس گھر کا ٹھکانا ٹھیک بتادیا ( ف٦٤ ) اور حکم دیا کہ میرا کوئی شریک نہ کر اور میرا گھر ستھرا رکھ ( ف٦۵ ) طواف والوں اور اعتکاف والوں اور رکوع سجدے والوں کے لیے ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے لئے بیت اﷲ ( یعنی خانہ کعبہ کی تعمیر ) کی جگہ کا تعین کر دیا ( اور انہیں حکم فرمایا ) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانا اور میرے گھر کو ( تعمیر کرنے کے بعد ) طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کر نے والوں اور سجود کرنے والوں کے لئے پاک و صاف رکھنا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے ابراہیم ( ع ) کیلئے خانہ کعبہ کی جگہ معین کر دی ۔ ( اور حکم دیا کہ ) میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا ۔ اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کیلئے پاک رکھنا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! We gave the site, to Abraham, of the (Sacred) House, (saying): "Associate not anything (in worship) with Me; and sanctify My House for those who compass it round, or stand up, or bow, or prostrate themselves (therein in prayer).

Translated by

Muhammad Sarwar

When We prepared for Abraham the place to build the Sacred House, We told him not to consider anything equal to Me and to keep the House clean for those walking around it, those standing, bowing down, and prostrating in prayer.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We showed Ibrahim the site of the House (saying): "Associate not anything with Me, and sanctify My House for those who circumambulate it, and those who stand up (for prayer), and those who bow and make prostration (in prayer);"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We assigned to Ibrahim the place of the House, saying: Do not associate with Me aught, and purify My House for those who make the circuit and stand to pray and bow and prostrate themselves.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when We prepared for Abraham the place of the (holy) House, saying: Ascribe thou no thing as partner unto Me, and purify My House for those who make the round (thereof) and those who stand and those who bow and make prostration.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याद करो जब कि हम ने इबराहीम के लिए अल्लाह के घर को ठिकाना बनाया, इस आदेश के साथ कि "मेरे साथ किसी चीज़ को साझी न ठहराना और मेरे घर को तवाफ़ (परिक्रमा) करने वालों और खड़े होने और झुकने और सजदा करने वालों के लिए पाक-साफ़ रखना।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو خانہ کعبہ کی جگہ بتلا دی (4) (اور حکم دیا) کہ میرے ساتھ کسی کو شریک مت کرنا (5) اور میرے ساتھ اس گھر کو طواف کرنے والوں کے اور (نماز میں) قیام و رکوع و سجدہ کرنے والوں کے واسطے پاک رکھنا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ وقت یاد کرو جب ہم نے ابراہیم کے لیے خانہ کعبہ کی جگہ کی نشاندہی کی کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام، رکوع اور سجود کرنے والوں کے لیے اسے پاک رکھو۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جبکہ ہم نے ابراہیم کے لئے اس گھر (خانہ کعبہ) کی جگہ تجویز کی تھی (اس ہدایت کے ساتھ) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو ، اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک رکھو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے ابراہیم کو بیت کی جگہ بتادی کہ تم میرے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ بناؤ اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھنا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ٹھیک کردی ہم نے ابراہیم کو جگہ اس گھر کی کہ شریک نہ کرنا میرے ساتھ کسی کو اور پاک رکھ میرا گھر طواف کرنے والوں کے واسطے اور کھڑے رہنے والوں کے اور رکوع و سجدہ والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ واقعہ قابل ذکر ہے جب کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو خانہ کعبہ کی جگہ بتائی اور حکم دیا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو پاک رکھیو