Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 28

سورة الحج

لِّیَشۡہَدُوۡا مَنَافِعَ لَہُمۡ وَ یَذۡکُرُوا اسۡمَ اللّٰہِ فِیۡۤ اَیَّامٍ مَّعۡلُوۡمٰتٍ عَلٰی مَا رَزَقَہُمۡ مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ الۡاَنۡعَامِ ۚ فَکُلُوۡا مِنۡہَا وَ اَطۡعِمُوا الۡبَآئِسَ الۡفَقِیۡرَ ﴿۫۲۸﴾

That they may witness benefits for themselves and mention the name of Allah on known days over what He has provided for them of [sacrificial] animals. So eat of them and feed the miserable and poor.

اپنے فائدے حاصل کرنے کو آجائیں اور ان مقررہ دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں ان چوپایوں پر جو پالتو ہیں پس تم آپ بھی کھاؤ اور بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیَشۡہَدُوۡا
تا کہ وہ دیکھیں
مَنَافِعَ
فائدوں کو
لَہُمۡ
اپنے لیے
وَیَذۡکُرُوا
اور وہ ذکر کریں
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ کا
فِیۡۤ اَیَّامٍ مَّعۡلُوۡمٰتٍ
معلوم دنوں میں
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
رَزَقَہُمۡ
اس نے رزق دیا انہیں
مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ
چوپایوں میں سے
الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں کے
فَکُلُوۡا
پس کھاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
وَاَطۡعِمُوا
اور کھلاؤ
الۡبَآئِسَ
بھوکے
الۡفَقِیۡرَ
محتاج کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیَشۡہَدُوۡا
تاکہ وہ حاضر ہوں
مَنَافِعَ
منافع کو
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَیَذۡکُرُوا
اور وہ ذکر کریں
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
فِیۡۤ اَیَّامٍ
دنوں میں
مَّعۡلُوۡمٰتٍ
معلوم
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
رَزَقَہُمۡ
اس نے عطا کیے اُن کو
مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ
مویشوں میں سے
الۡاَنۡعَامِ
چوپایوں میں سے
فَکُلُوۡا
سو کھاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
وَاَطۡعِمُوا
اور کھلاؤ
الۡبَآئِسَ
تنگ دست
الۡفَقِیۡرَ
محتاج کو
Translated by

Juna Garhi

That they may witness benefits for themselves and mention the name of Allah on known days over what He has provided for them of [sacrificial] animals. So eat of them and feed the miserable and poor.

اپنے فائدے حاصل کرنے کو آجائیں اور ان مقررہ دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں ان چوپایوں پر جو پالتو ہیں پس تم آپ بھی کھاؤ اور بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ لوگ وہ فائدے مشاہدہ کریں جو یہاں ان کے لئے رکھے گئے ہیں اور جو جانور ہم نے انھیں عطا کئے ہیں ان پر مقررہ دنوں میں اللہ کا نام لیں (ذبح کریں) پھر انھیں خود بھی کھائیں اور تنگ دست محتاج کو بھی کھلائیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ وہ اپنے منافع کے لئے حاضر ہوں اور چندمعلوم دنوں میں چوپائے مویشیوں پراﷲ تعالیٰ کانام ذکر کریں جو اُس نے انہیں عطا فرمائے سوان میں سے خودبھی کھاؤاورتنگ دست محتاج کو بھی کھلاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that they witness benefits for them and recite Allah&s name, in specified days, over the provision He gave them from the cattle - &So, eat thereof and feed the distressed, the poor.&

تاکہ پہنچیں اپنے فائدہ کی جگہوں پر اور پڑھیں اللہ کا نام کئی دن جو معلوم ہیں ذبح پر چوپایوں مواشی کے جو اللہ نے دیئے ہیں ان کو سو کھاؤ اس میں سے اور کھلاؤ برے حال کے محتاج کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ وہ حاضر ہوں اپنی منفعت کی جگہوں پر اور اللہ کا نام لیں معین دنوں میں ان مویشیوں پر جو اس نے انہیں عطا کیے ہیں تو اس میں سے خود بھی کھاؤ اور خستہ حال محتاجوں کو بھی کھلاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

to witness the benefits in store for them, and pronounce the name of Allah during the appointed days over the cattle that He has provided them. So eat of it and feed the distressed and the needy.

تاکہ وہ فائدے دیکھیں جو یہاں ۱ُن کے لیے رکھے گئے ہیں ، اور چند مقرر دنوں میں ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے انہیں بخشے ہیں ، خود بھی کھائیں اور تنگ دست محتاج کو بھی دیں ، ( 28 )

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ وہ ان فوائد کو آنکھوں سے دیکھیں جو ان کے لیے رکھے گئے ہیں ، اور متعین دنوں میں ان چوپایوں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں عطا کیے ہیں ۔ ( ١٥ ) چنانچہ ( مسلمانو ) ان جانورو ‎ںمیں سے خود بھی کھاؤ اور تنگ دست محتاج کو بھی کھلاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ سفر) اس لئے (کریں گے) کہ اپنے (دین اور دنیا کے) 5 فائدوں میں حاضر رہیں اور چند معین دنوں میں دسویں ذی الحجہ سے لیکر بارہویں تک) 6 جو جو پائے جانور اللہ نے ان کو دیئے ہیں ان پر (قربانی کے وقت اللہ کا نام لیں تو (لوگو) 7 اس (قربانی) میں سے تم (خود بھی) کھائو اور مصیبت کے مارے فقیر کو بھی کھلائو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ وہ اپنے (دنیا وآخرت کے) فائدے کے لئے حاضر ہوں اور (قربانی کے) معلوم دنوں ان (مخصوص) چوپایوں پر جو اس (اللہ) نے ان کو عطا فرمائے ہیں (بوقت ذبح) اللہ کا نام لیں پس اس میں سے تم خود بھی دکھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ وہ ان فائدوں کو دیکھیں جو ان کے لئے رکھے گئے ہیں۔ اور وہ (حج کے ) مقرر دنوں میں ان جانوروں پر جو ہم نے ان کو دیئے ہیں (ذبح کرتے وقت) اللہ کا نام لیں۔ اس سے خود بھی کھائیں اور تنگ دست کو بھی کھلائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں۔ اور (قربانی کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That they may witness the benefits to them and may mention the name of Allah on the days known over the beast cattle wherewith He hath provided them. So eat thereof, and feed the hungry poor.

تاکہ اپنے فوائد کیلئے آموجود ہوں ۔ اور تاکہ ایام معلوم میں اللہ کا نام لیں ان چوپایوں پر جو اللہ نے انکو عطا کئے ہیں ۔ پس تم بھی اس میں سے کھاؤ اور مصیبت زدہ محتاج کو بھی کھلاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ لوگ اپنی منفعت کی جگہوں پر بھی پہنچیں اور چند خاص دنوں میں ان چوپایوں پر اللہ کا نام لیں ، جو اس نے ان کو بخشے ہیں ۔ پس اس میں سے کھاؤ اور فاقہ کش فقیروں کو کھلاؤ!

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ وہ ان فائدوں کو دیکھیں جو ان کے لیے ہیں اور مقررہ دنوں میں اللہ ( تعالیٰ ) کا نام لیں ان جانوروں پر ( ذبح کے وقت ) جو ہم نے ان کو عطا فرماے ہیں ، پس ان میں ( خود بھی ) کھاؤ اور بے حال تنگ دست کو ( بھی ) کھلاؤ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لیے حاضر ہوں اور مقررہ ونوں میں مویشیوں پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام لیں جو اللہ نے ان کو عطا کیے ہیں۔ اس میں سے تم بھی کھائو اور فقیر و مسکین کو بھی کھلائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ وہاں اس لئے آئیں گے تاکہ یہ آموجود ہوں طرح طرح کے اپنے ان فائدوں کے لئے جو ان کے لئے وہاں رکھے گئے ہیں اور تاکہ یہ اللہ کا نام لیں چند مقررہ دنوں ان چوپایوں پر جو کہ اس نے اپنے فضل وکرم سے ان کو عطاء فرمائے ہیں پس کھاؤ تم لوگ ان کے گوشت میں سے خود بھی اور کھلاؤ ان میں سے تنگ حال محتاجوں کو بھی

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ وہ لوگ ( دینی اور دنیاوی ) فائدے حاصل کرنے آ جائیں جو یہاں ان کے لئے رکھے گئے ہیں اورجو جانورہم نے انہیں عطاکئے ہیں ان پر مقرر دنوں میں اللہ کانام لیں ( اور ذبح کریں ) پھرانہیں خودبھی کھائیں اور تنگ دست محتاجوں کو بھی کھلائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ وہ اپنا فائدہ پائیں ( ف٦۹ ) اور اللہ کا نام لیں ( ف۷۰ ) جانے ہوئے دنوں میں ( ف۷۱ ) اس پر کہ انھیں روزی دی بےزبان چوپائے ( ف۷۲ ) تو ان میں سے خود کھاؤ اور مصیبت زدہ محتاج کو کھلاؤ ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ وہ اپنے فوائد ( بھی ) پائیں اور ( قربانی کے ) مقررہ دنوں کے اندر اﷲ نے جو مویشی چوپائے ان کو بخشے ہیں ان پر ( ذبح کے وقت ) اﷲ کے نام کا ذکر بھی کریں ، پس تم اس میں سے خود ( بھی ) کھاؤ اور خستہ حال محتاج کو ( بھی ) کھلاؤ

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ وہ اپنے فائدوں کیلئے حاضر ہوں اور مقررہ ( دنوں میں خدا کا نام لیں ) ان چوپایوں پر ( ذبح کے وقت ) جو اللہ نے انہیں عنایت فرمائے ۔ پس خود بھی ان سے کھاؤ اور حاجت مند فقیر کو بھی کھلاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"That they may witness the benefits (provided) for them, and celebrate the name of Allah, through the Days appointed, over the cattle which He has provided for them (for sacrifice): then eat ye thereof and feed the distressed ones in want.

Translated by

Muhammad Sarwar

to see their benefits, commemorate the name of God during the appointed days, and offer the sacrifice of the cattle that God has given them. They themselves should consume part of the sacrificial flesh and give the rest to the destitute and needy people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That they may witness things that are of benefit to them, and mention the Name of Allah on appointed days, over the beast of cattle that He has provided for them. Then eat thereof and feed therewith the poor having a hard time.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That they may witness advantages for them and mention the name of Allah during stated days over what He has given them of the cattle quadrupeds, then eat of them and feed the distressed one, the needy.

Translated by

William Pickthall

That they may witness things that are of benefit to them, and mention the name of Allah on appointed days over the beast of cattle that He hath bestowed upon them. Then eat thereof and feed therewith the poor unfortunate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि वे उन लाभों को देखें जो वहाँ उन के लिए रखे गए हैं। और कुछ ज्ञात और निश्चित दिनों में उन चौपाए अर्थात मवेशियों पर अल्लाह का नाम लें, जो उस ने उन्हें दिए हैं। फिर उस में से स्वयं भी खाओ और तंगहाल मुहताज को भी खिलाओ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ اپنے (دینیہ و دنیویہ) فوائد کے لیے آموجود ہوں اور (اس لیے آویں گے) تاکہ ایام مقررہ (یعنی ایام قربانی میں ان مخصوص چوپایوں پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام لیں (یعنی بسم اللہ الله اکبر کہیں) جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا کیے ہیں سو ان (قربانی کے) جانوروں میں سے تم (کو) بھی (اجازت مع الاستجاب) ہے کہ کھایا کرو اور ( مستجب یہ ہے کہ) مصیبت زدہ محتاج کو بھی کھلایا کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تاکہ فوائد حاصل کریں جو ان کے لیے رکھے گئے ہیں اور چند مقرر ایّام میں ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے انہیں دیے ہیں خود بھی کھائیں اور تنگ دست لوگوں کو بھی کھلائیں۔ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ وہ فائدے دیکھیں جو یہاں ان کے لئے رکھے گئے ہیں اور چند مقرر دنوں میں ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے انہیں بخشے ہیں ، خود بھی کھائیں اور تنگ دست محتاج کو بھی دیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ لوگ اپنے منافع کے لیے حاضر ہوں، اور ایام مقررہ میں ان چوپایوں پر اللہ کا نام ذکر کریں جو اللہ نے انہیں عطا فرمائے ہوں، تم ان میں سے کھاؤ اور مصیبت زدہ محتاج کو کھلاؤ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ پہنچیں اپنے فائدے کی جگہوں پر اور پڑھیں اللہ کا نام کئی دن جو معلوم ہیں ذبح پر چوپایوں مواشی کے جو اللہ نے دیے ہیں ان کو سو کھاؤ اس میں سے اور کھلاؤ برے حال کے محتاج کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تاکہ یہ سب آنے والے اپنے اپنے فائدوں کی غرض سے پہنچ جائیں اور تاکہ قربانی کے مقررہ دنوں میں ان چوپایوں کی قسم کے مخصوص جانوروں پر ذبح کرتے وقت خدا کا نام لیں جو خدا نے ان کو عطا کئے ہیں سو اے امت محمدیہ تم ان قربانیوں میں سے خود بھی کھانا چاہو تو کھائو اور مصیبت زدہ محتاج کو کھلائو