Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 37

سورة الحج

لَنۡ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوۡمُہَا وَ لَا دِمَآؤُہَا وَ لٰکِنۡ یَّنَالُہُ التَّقۡوٰی مِنۡکُمۡ ؕ کَذٰلِکَ سَخَّرَہَا لَکُمۡ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمۡ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۳۷﴾

Their meat will not reach Allah , nor will their blood, but what reaches Him is piety from you. Thus have We subjected them to you that you may glorify Allah for that [to] which He has guided you; and give good tidings to the doers of good.

اللہ تعالٰی کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے نہ ان کے خون بلکہ اسے توتمہارے دل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے اسی طرح اللہ نے جانوروں کو تمہارا مطیع کر دیا ہے کہ تم اس کی راہنمائی کے شکریئے میں اس کی بڑائیاں بیان کرو ، اور نیک لوگوں کو خوشخبری سنا دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَنۡ
ہر گز نہیں
یَّنَالَ
پہنچتے
اللّٰہَ
اللہ کو
لُحُوۡمُہَا
گوشت ان کے
وَلَا
اور نہ
دِمَآؤُہَا
خون ان کے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
یَّنَالُہُ
پہنچتا ہے اسے
التَّقۡوٰی
تقوی
مِنۡکُمۡ
تمہارا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
سَخَّرَہَا
اس نے مسخر کیا انہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لِتُکَبِّرُوا
تا کہ تم بڑائی بیان کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
ہَدٰىکُمۡ
اس نے ہدایت دی تمہیں
وَبَشِّرِ
اور خوش خبری دے دیجیے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَنۡ
کبھی نہیں
یَّنَالَ
پہنچتا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
لُحُوۡمُہَا
گوشت ان کا
وَلَا دِمَآؤُہَا
اور نہ ہی خون ان کا
وَلٰکِنۡ
اور بلکہ
یَّنَالُہُ
پہنچتا ہے اسے
التَّقۡوٰی
تقویٰ
مِنۡکُمۡ
تمہارا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
سَخَّرَہَا
اس نے مسخر کیا اس کو
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لِتُکَبِّرُوا
تاکہ تم بڑائی بیان کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
ہَدٰىکُمۡ
اس نےہدایت دی تمہیں
وَبَشِّرِ
اورآپ خوشخبری دے دو
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

Their meat will not reach Allah , nor will their blood, but what reaches Him is piety from you. Thus have We subjected them to you that you may glorify Allah for that [to] which He has guided you; and give good tidings to the doers of good.

اللہ تعالٰی کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے نہ ان کے خون بلکہ اسے توتمہارے دل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے اسی طرح اللہ نے جانوروں کو تمہارا مطیع کر دیا ہے کہ تم اس کی راہنمائی کے شکریئے میں اس کی بڑائیاں بیان کرو ، اور نیک لوگوں کو خوشخبری سنا دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کو قربانی کے جانوروں کا نہ تو گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون، بلکہ اسے تو تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ اسی طرح ہم نے انھیں تمہارے تابع کردیا ہے تاکہ اللہ نے جو تمہیں راہ دکھلائی ہے اس (کا شکر کے طور پر) اس کی بڑائی بیان کرو ۔ اور (اے نبی) ! آپ نیکو کار لوگوں کو بشارت دے دیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کونہ کبھی ان کا گوشت پہنچتاہے اورنہ ہی ان کا خون بلکہ اﷲ تعالیٰ کوصرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے،اس طرح اُس نے تمہارے لیے ان کومسخرکیاہے تاکہ تم اﷲ تعالیٰ کی بڑائی بیان کروکہ اس نے تمہیں ہدایت دی ہے اورآپ نیکی کرنے والوں کو خوشخبری دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is neither their flesh nor their blood that reaches Allah, but what reaches Him is the taqwa on your part. Thus He has made them (the animals) subjugated to you, so that you proclaim the glory of Allah for the guidance He gave you. And give good news to those who are good in deeds.

اللہ کو نہیں پہنچتا ان کا گوشت اور ان کا لہو لیکن اس کو پہنچتا ہے تمہارے دل کا ادب اسی طرح ان کو بس میں کردیا تمہارے کہ اللہ کی بڑائی پڑھو اس بات پر کہ تم کو راہ سمجھائی اور بشارت سنا دے نیکی والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ تک نہ تو ان کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خون لیکن اس تک پہنچتا ہے تمہاری طرف سے تقویٰ اسی طرح اس نے انہیں تمہارے لیے مسخر کردیا ہے تاکہ تم اللہ کی تکبیر کیا کرو اس ہدایت پر جو اس نے تمہیں بخشی ہے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) محسنین کو بشارت دے دیجیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Neither their flesh reaches Allah nor their blood; it is your piety that reaches Him. He has subjected these animals (to you) that you may magnify Allah for the guidance He has bestowed upon you. Give glad tidings, (O Prophet), to those who do good.

نہ ان کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون ، مگر اسے تمہارا تقوی پہنچتا ہے ۔ 73 اس نے ان کو تمہارے لیے اس طرح مسخر کیا ہے تاکہ اس کی بخشی ہوئی ہدایت پر تم اس کی تکبیر کرو ۔ 74 اور اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، بشارت دے دے نیکوکار لوگوں کو ۔ 75

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے نہ ان کا خون ، لیکن اس کے پاس تمہارا تقوی پہنچتا ہے ، اس نے یہ جانور اسی طرح تمہارے تابع بنا دیے ہیں تاکہ تم اس بات پر اللہ کی تکبیر کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت عطا فرمائی ، اور جو لوگ خوش اسلوبی سے نیک عمل کرتے ہیں ، انہیں خوشخبری سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ کو نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ خون لیکن اللہ کو تمہاری پرہیز گاری پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ نے اسی طرح ان جانوروں کو تمہارے بس میں کردیا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو تم کو راہ 10 پر لگایا تم بھی (اس کے لئے) اللہ کی بڑائی کرو اور (اے پیغمبر) نیکوں کو (بہشت کی) خوشخبری دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کے پاس نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون و لیکن اس کے پاس تمہارا تقویٰ (پرہیزگاری) پہنچتا ہے۔ اس طرح اس (اللہ) نے ان (جانوروں) کو تمہارے لئے مسخر کردیا تاکہ تم اللہ کی بزرگی بیان کرو اس پر جو کہ اس نے تمہیں توفیق عطا فرمائی اور اخلاص کو خوشخبری سنادیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ان جانوروں کا گوشت اور ان کا خون اللہ کو ہر گز نہیں پہنچتا اللہ کو تمہارے (دلوں کا) تقویٰ پہنچتا ہے۔ ہم نے ان جانوروں کو تمہارے بس میں کردیا ہے تاکہ تم اس اللہ کی بڑائی بیان کرو جس نے تمہیں راہ سمجھائی ہے۔ اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! نیک کام کرنے والوں کو خوش خبری سنادیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون۔ بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اسی طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر کر دیا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدایت بخشی ہے اسے بزرگی سے یاد کرو۔ اور (اے پیغمبر) نیکوکاروں کو خوشخبری سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their flesh reacheth not Allah nor their blood: but it is Piety from you that reacheth Him. Thus He hath subjected them to you, that ye may magnify Allah for He hath guided you; and bear thou glad tidings unto the welldoers.

اللہ تک نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون ۔ البتہ اس کے پاس تمہارا تقوی پہنچتا ہے ۔ اسی طرح اللہ نے انہیں تمہارے زیر حکم کردیا ہے تاکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس سے تمہیں ہدایت دی ۔ اور آپ اخلاص والوں کو خوش خبری سنادیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے نہ ان کا خون ، بلکہ اس کو صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ۔ اسی طرح ہم نے ان کو تمہاری خدمت میں لگادیا ہے ، تاکہ تم اللہ کی ہدایت بخشی پر اس کی تعظیم بجالاؤ اور خوب کاروں کو خوشخبری سنادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کو ہرگز ان ( جانوروں ) کے گوشت نہیں پہنچتے اور نہ ان کے خون اور لیکن اس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ، اسی طرح ہم نے ان کو تمہارے لیے مسخر کردیا ہے تاکہ تم اللہ ( تعالیٰ ) کی بڑائی بیان کرو اس ( نعمت ) پر کہ اس نے تمہیں ہدایت عطا فرمائی ہے اور نیک کام کرنے والوں کو خوشخبری سنادیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ تک نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے ‘ اسی طرح اللہ نے ان کو تمہارے لیے مسخر کردیا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تمہیں ہدایت بخشی ہے اس کی کبریائی بیان کرو ‘ اور (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) نیکی کرنے والوں کو بشارت دے دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یاد رکھو کہ اللہ کو نہ تو ان جانوروں کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ہی ان کے خون بلکہ اس کے یہاں تو صرف تمہاری پرہیزگاری اور اخلاص نیت کی پونجی ہی پہنچتی ہے اسی طرح اس نے اپنے فضل وکرم سے ان کو تمہارے لئے مسخر کردیا تاکہ تم لوگ اللہ کی بڑائی کرو اپنے قول وفعل سے کہ اس نے نوازا ہے تم کو حق و ہدایت کی عظیم الشان دولت سے اور خوشخبری سنا دو اے پیغمبر ! نیکوکاروں کو

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کو قربانی کے جانوروں کانہ تو گوشت پہنچتا ہے اور نہ یہ خون بلکہ اس کو تمہار ا تقوٰی پہنچتا ہے اسی طرح ہم نے انہیں تمہارے تابع کیا ہے تاکہ اللہ نےجو تمہیں راہ دکھلائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرواور ( اے نبی ) آپ بھلا کام کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کو ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ ان کے خون ہاں تمہاری پرہیزگاری اس تک باریاب ہوتی ہے ( ف۹۹ ) یونہی ان کو تمہارے پس میں کردیا کہ تم اللہ کی بڑائی بولو اس پر کہ تم کو ہدایت فرمائی ، اور اے محبوب! خوشخبری سناؤ نیکی والوں کو ( ف۱۰۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہرگز نہ ( تو ) اﷲ کو ان ( قربانیوں ) کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون مگر اسے تمہاری طرف سے تقوٰی پہنچتا ہے ، اس طرح ( اﷲ نے ) انہیں تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ تم ( وقتِ ذبح ) اﷲ کی تکبیر کہو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی ہے ، اور آپ نیکی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

نہ ان کا گوشت اللہ تک پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون ہاں البتہ اس تک تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ۔ اسی طرح ہم نے انہیں تمہارے لئے مسخر کیا ہے تاکہ تم اس کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی و بڑائی بیان کرو ۔ اور ( اے رسول ) احسان کرنے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not their meat nor their blood, that reaches Allah: it is your piety that reaches Him: He has thus made them subject to you, that ye may glorify Allah for His Guidance to you and proclaim the good news to all who do right.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is not the flesh and blood of your sacrifice that pleases God. What pleases God is your piety. God has made subservient to you the sacrificial animals so that perhaps you will glorify Him; He is guiding you. (Muhammad), give the glad news (of God's mercy) to the righteous people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is neither their meat nor their blood that reaches Allah, but it is Taqwa from you that reaches Him. Thus have We made them subject to you that you may proclaim Allah's greatness for His guidance to you. And give glad tidings to the doers of good.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There does not reach Allah their flesh nor their blood, but to Him is acceptable the guarding (against evil) on your part; thus has He made them subservient to you, that you may magnify Allah because He has guided you aright; and give good news to those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

Their flesh and their food reach not Allah, but the devotion from you reacheth Him. Thus have We made them subject unto you that ye may magnify Allah that He hath guided you. And give good tidings (O Muhammad) to the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

न उन के माँस अल्लाह को पहुँचते हैं और न उन के रक्त। किन्तु उसे तुम्हारा तक़वा (धर्मपरायणता) पहुँचता है। इस प्रकार उस ने उन्हें तुम्हारे लिए वशीभूत किया है, ताकि तुम अल्लाह की बड़ाई बयान करो, इस पर कि उस ने तुम्हारा मार्गदर्शन किया और सुकर्मियों को शुभ सूचना दे दो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ کے پاس نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون و لیکن اس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ان جانوروں کو تمہارا زیر حکم کردیا تاکہ تم (الله کی راہ میں ان کو قربانی کر کے) اس بات پر اللہ کی بڑائی (بیان) کرو کہ اس نے تم کو (اس طرح قربانی کرنے کی) توفیق دی اور (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اخلاص والوں کو خوشخبری سنا دیجیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ تعالیٰ کو قربانیوں کے نہ گوشت پہنچتے ہیں نہ خون اسے تمہاری پرہیزگاری درکا رہے اس نے جانوروں کو تمہارے لیے اس لیے مسخر کیا ہے تاکہ اس کی دی ہوئی ہدایت کے مطابق اس کی بڑائی بیان کرو اور اے نبی نیک لوگوں کو خوشخبری دیجیے۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہ ان کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون ، مگر اسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ اس نے ان کو تمہارے لئے اس طرح مسخر کیا ہے تاکہ اس کی بخشی ہوئی ہدایت پر تم اس کی تکبیر کرو اور اے نبی ؐ بشارت دے دے نیکو کار لوگوں کو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کو ہرگز نہیں پہنچتے ان کے گوشت اور ان کے خون، لیکن اس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے، اسی طرح اس نے ان کو تمہارے لیے مسخر کیا تاکہ تم ان پر اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی۔ اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کو نہیں پہنچتا ان کا گوشت اور نہ ان کا لہو لیکن اس کو پہنچتا ہے تمہارے دل کا ادب اسی طرح ان کو بس میں کردیا تمہارے کہ اللہ کی بڑائی پڑھو اس بات پر کہ تم کو راہ سجھائی اور بشارت سنا دے نیکی والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کے پاس ان قربانیوں کا گوشت اور خون ہرگز نہیں پہنچتا بلکہ اس کے پاس تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان جانوروں کو تمہارے لئے اسی طرح مسخر کردیا ہے تاکہ تم اس احسان پر اللہ تعالیٰ کی بڑائی کرو کہ اس نے تم کو قربانی کی صحیح راہ بتائی اور اے پیغمبر مخلصین کو خوشخبری سنا دیجئے