Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 38

سورة الحج

اِنَّ اللّٰہَ یُدٰفِعُ عَنِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُوۡرٍ ﴿۳۸﴾٪  12 الثلٰثۃ

Indeed, Allah defends those who have believed. Indeed, Allah does not like everyone treacherous and ungrateful.

سن رکھو! یقیناً سچے مومنوں کے دشمنوں کو خود اللہ تعالٰی ہٹا دیتا ہے کوئی خیانت کرنے والا ناشکرا اللہ تعالٰی کو ہرگز پسند نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُدٰفِعُ
دفاع کرتا ہے
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی طرف سے جو
اٰمَنُوۡا
ایما ن لائے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
کُلَّ
ہر
خَوَّانٍ
بہت خیانت کرنے والے
کَفُوۡرٍ
بہت ناشکرے کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُدٰفِعُ
مدافعت کرتا ہے
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی طرف سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں پسند کرتا
کُلَّ
تمام
خَوَّانٍ
بڑے خیانت کار
کَفُوۡرٍ
بہت نا شکرے کو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah defends those who have believed. Indeed, Allah does not like everyone treacherous and ungrateful.

سن رکھو! یقیناً سچے مومنوں کے دشمنوں کو خود اللہ تعالٰی ہٹا دیتا ہے کوئی خیانت کرنے والا ناشکرا اللہ تعالٰی کو ہرگز پسند نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے ہیں بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان کی طرف سے (دشمنوں کی) موافعت کرتا ہے۔ یقینا اللہ کسی خائن اور ناشکرے کو پسند نہیں کرتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان کی مدافعت کرتاہے جوایمان لائیں بے شک اﷲ تعالیٰ بڑے خیانت کار اوربہت ناشکرے کوپسندنہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah defends those who believe. Allah does not love any treacherous, ungrateful.

اللہ دشمنوں کو ہٹا دے گا ایمان والوں سے اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی دغا باز ناشکر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ مدافعت کرے گا اہل ایمان کی طرف سے اللہ بالکل پسند نہیں کرتا ہر بڑے خیانت کرنے والے نا شکرے کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah defends those who believe. Certainly Allah has no love for the perfidious, the thankless.

یقینا اللہ مدافعت کرتا ہے ان لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں ۔ 76 یقینا اللہ کسی خائن کافر نعمت کو پسند نہیں کرتا ۔ 77 ؏ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک اللہ ان لوگوں کا دفاع کرے گا جو ایمان لے آئے ہیں ، ( ٢٢ ) یقین جانو کہ اللہ کسی دغا باز ناشکرے کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ بیشک ایمان والوں سے (ان کے دشمنوں کو) ہٹا دیگا کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی دغا باز ناشکرے کو پسند نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ ایمان والوں سے (ان کے دشمنوں کو) ہٹاتے رہتے ہیں یقینا اللہ کسی خیانت کرنے والے کفران نعمت کرنے والے کو نہیں چاہتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ (دشمنوں کے ضرر کو ) ان لوگوں سے دور کرتا ہے جو ایمان لے آئے ہیں اور بیشک اللہ کو ناشکرا اور دغا باز انسان پسند نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔ بےشک خدا کسی خیانت کرنے والے اور کفران نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah will repel from those who believe: verily Allah loveth not any treacherous, ingrate.

بیشک اللہ ایمان والوں سے دور کردیگا (مشرکوں کے غلبہ واقتدار کو) ۔ بیشک اللہ پسند نہیں کرتا کسی دغا باز کفر والے کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ مدافعت کرے گا ان لوگوں کی جو ایمان لائے ۔ اللہ ہرگز بدعہدوں اور ناشکروں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کا دفاع کرتے ( دشمن کے ضرر کو دور کرتے ) ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) کسی خیانت کرنے والے / بے ایمان ( اور ) ناشکری کرنے والے کو پسندنہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔ بیشک اللہ کسی خیانت کرنے والے اور کفر ان نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ تعالیٰ مدافعت کرتا ہے ان لوگوں سے جو ایمان لائے بیشک اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا کسی بھی دغا باز ناشکرے کو

Translated by

Noor ul Amin

بیشک اللہ ایمان والوں کادفاع کرتا رہتا ہے یقینًااللہ خیانت کرنے والے اور ناشکرے کو پسند نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ بلائیں ٹالتا ہے ، مسلمانوں کی ( ف۱۰۱ ) بیشک اللہ دوست نہیں رکھتا ہر بڑے دغا باز ناشکرے کو ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ صاحبِ ایمان لوگوں سے ( دشمنوں کا فتنہ و شر ) دور کرتا رہتا ہے ۔ بیشک اﷲ کسی خائن ( اور ) ناشکرے کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

بےشک اللہ اہلِ ایمان کی طرف سے دفاع کرتا ہے ۔ یقیناً اللہ کسی خیانت کار کفرانِ نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily Allah will defend (from ill) those who believe: verily, Allah loveth not any that is a traitor to faith, or show ingratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

God defends the believers but He does not love any of the treacherous, ungrateful ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Truly, Allah defends those who believe. Verily, Allah likes not any treacherous ingrate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah will defend those who believe; surely Allah does not love any one who is unfaithful, ungrateful.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah defendeth those who are true. Lo! Allah loveth not each treacherous ingrate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही अल्लाह उन लोगों की ओर से प्रतिरक्षा करता है, जो ईमान लाए। निस्संदेह अल्लाह किसी विश्वासघाती, अकृतज्ञ को पसन्द नहीं करता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلا شبہ اللہ تعالیٰ (ان مشرکین کے غلبہ وغیرہ کو) ایمان والوں سے (عنقریب) ہٹا دے گا (1) بیشک اللہ تعالیٰ کسی دغا باز کفر کرنے والے کو نہیں چاہتا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یقیناً اللہ ایمان والوں کا دفاع کرتا ہے بیشک اللہ کسی خائن اور ناشکرے کو پسند نہیں کرتا۔ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقینا اللہ مدافعت کرتا ہے ان لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں۔ یقینا اللہ کسی خائن کافر نعمت کو پسند نہیں کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اللہ ایمان والوں سے رفع فرما دے گا بلاشبہ اللہ کسی بھی خیانت کرنے والے نا شکرے کو پسند نہیں فرماتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ دشمنوں کو ہٹا دے گا ایمان والوں سے   اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی دغا باز ناشکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر سے مشرکین کے ضرر کو ہٹادے گا۔ یقین جانو ! کہ اللہ کسی خیانت کرنے والے ناسپاس کو پسند نہیں کرتا