Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 39

سورة الحج

اُذِنَ لِلَّذِیۡنَ یُقٰتَلُوۡنَ بِاَنَّہُمۡ ظُلِمُوۡا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی نَصۡرِہِمۡ لَقَدِیۡرُۨ ﴿ۙ۳۹﴾

Permission [to fight] has been given to those who are being fought, because they were wronged. And indeed, Allah is competent to give them victory.

جن ( مسلمانوں ) سے ( کافر ) جنگ کر رہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُذِنَ
اجازت دے دی گئی (جنگ کی)
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جو
یُقٰتَلُوۡنَ
جنگ کیے جاتے ہیں
بِاَنَّہُمۡ
کیونکہ وہ
ظُلِمُوۡا
ظلم کیے گئے ہیں
وَاِنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی نَصۡرِہِمۡ
ان کی مدد پر
لَقَدِیۡرُۨ
البتہ خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُذِنَ
اجازت دے دی گئی
لِلَّذِیۡنَ
اُن کے لیے
یُقٰتَلُوۡنَ
جن سے جنگ کی جا رہی ہے
بِاَنَّہُمۡ
کیوں کہ یقیناً وہ
ظُلِمُوۡا
ان پر ظلم کیا گیا
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
نَصۡرِہِمۡ
اُن کی مدد کے
لَقَدِیۡرُۨ
یقیناً پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Permission [to fight] has been given to those who are being fought, because they were wronged. And indeed, Allah is competent to give them victory.

جن ( مسلمانوں ) سے ( کافر ) جنگ کر رہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں سے لڑائی کی جاتی رہی ہے۔ انھیں اب لڑائی (جہاد) کی اجازت دی جاتی ہے۔ کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور اللہ یقینا ان کی مدد پر قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہیں بھی اجازت دے دی گئی جن سے جنگ کی جارہی ہے کیونکہ یقیناان پرظلم کیاگیا اور بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اُن کی مدد پریقیناًپوری قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Permission (to fight) is given to those who are fought against, because they have been wronged, and Allah is powerful enough to give them victory.

حکم ہوا ان لوگوں کو جن سے کافر لڑتے ہیں اس واسطے کہ ان پر ظلم ہوا اور اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب اجازت دی جا رہی ہے (قتال کی) ان لوگوں کو جن پر جنگ مسلط کی گئی ہے اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور یقیناً اللہ ان کی نصرت پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Permission (to fight) has been granted to those for they have been wronged. Verily Allah has the power to help them:

اجازت دے دی گئی ان لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی جارہی ہے ، کیونکہ وہ مظلوم ہیں ، 78 اور اللہ یقینا ان کی مدد پر قادر ہے ۔ 79

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے ، انہیں اجازت دی جاتی ہے ( کہ وہ اپنے دفاع میں لڑیں ) کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے ، ( ٢٣ ) اور یقین رکھو کہ اللہ ان کو فتح دلانے پر پوری طرح قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب جن (مسلمانوں سے کافر) لڑتے ہیں ان کو بھی (لڑنے کی) اجازت ہے کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ انکی مدد کرنے پر قادر ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اب) ان (مسلمانوں) کو (لڑنے کی) اجازت دے دی گئی جن سے (کافروں کی طرف سے) لڑائی کی جاتی ہے اس لئے کہ ان پر (بہت) ظلم کیا گیا اور یقینا اللہ ان کی مدد پہ قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جن لوگوں کے خلاف جنگ کی جارہی ہے ان کو اذن (جہاد) دیدیا گیا ہے کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے۔ اور یقیناً اللہ ان کی مدد پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے۔ اور خدا (ان کی مدد کرے گا وہ) یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Permitted are those who are fought against, because they have been oppressed, and verily to succour them Allah is potent

(اب لڑنے کی) اجازت دی جاتی ہے انہیں جن سے لڑائی کی جاتی ہے ۔ اس لئے کہ ان پر بہت) ظلم ہوچکا ۔ اور بیشک اللہ ان کی نصرت پر (ہر طرح) قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن سے جنگ کی جائے ، ان کو جنگ کرنے کی اجازت دی گئی بوجہ اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور بیشک اللہ ان کی مدد پر پوری طرح قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے ان کو ( بدلہ لینے کی ) اجازت دے دی گئی کیونکہ ان پر ظلم کیا جارہا ہے اور بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ان کی مدد پر قادر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن مسلمانوں سے خواہ مخواہ لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے کہ وہ لڑیں کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے اللہ ان کی مدد پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جہاد کی اجازت دے دی گئی ان ستم رسیدہ لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی جا رہی ہے اس وجہ سے کہ ان پر ظلم کیا گیا اور بیشک اللہ ان کی مدد پر بہرحال پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

جن ( مسلمانوں ) سے ( کافر ) جنگ کررہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور بیشک اللہ تعالیٰ ان کی مدد پر قادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پروانگی ( اجازت ) عطا ہوئی انھیں جن سے کافر لڑتے ہیں ( ف۱۰۳ ) اس بناء پر کہ ان پر ظلم ہوا ( ف۱۰٤ ) اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان لوگوں کو ( جہاد کی ) اجازت دے دی گئی ہے جن سے ( ناحق ) جنگ کی جارہی ہے اس وجہ سے کہ ان پر ظلم کیا گیا ، اور بیشک اﷲ ان ( مظلوموں ) کی مدد پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

ان مظلوموں کو ( دفاعی جہاد کی ) اجازت دی جاتی ہے جن سے جنگ کی جا رہی ہے اس بناء پر کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے ۔ اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those against whom war is made, permission is given (to fight), because they are wronged;- and verily, Allah is most powerful for their aid;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Permission to take up arms is hereby granted to those who are attacked; they have suffered injustice. God has all the power to give victory

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Permission (to fight) is given to those (believers) who are fought against, because they have been wronged; and surely, Allah is able to give them victory.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Permission (to fight) is given to those upon whom war is made because they are oppressed, and most surely Allah is well able to assist them;

Translated by

William Pickthall

Sanction is given unto those who fight because they have been wronged; and Allah is indeed Able to give them victory;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अनुमति दी गई उन लोगों को जिन के विरुद्ध युद्ध किया जा रहा है, क्योंकि उन पर ज़ुल्म किया गया - और निश्चय ही अल्लाह उन की सहायता की पूरी सामर्थ्य रखता है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اب) لڑنے کی ان لوگوں کو اجازت دی گئی جن سے (کافروں کی طرف سے) لڑائی کی جاتی ہے اس وجہ سے کہ ان پر (بہت) ظلم کیا گیا ہے (3) اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ انکو غالب کردینے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کو لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے جن کے خلاف جنگ کی جا رہی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں یقینا اللہ ان کی مدد کرنے والا ہے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اجازت دے دی گئی ان لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی جا رہی ہے ، کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور اللہ یقینا ان کی مدد پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں کو اجازت دی گئی جن سے لڑائی کی جاتی ہے اس وجہ سے کہ ان پر ظلم کیا گیا، اور بلاشبہ اللہ ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حکم ہوا ان لوگوں کو جن سے کافر لڑتے ہیں اس واسطے کہ ان پر ظلم ہوا اور اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں سے لڑائی کی جاتی ہے ان کو حکم دیا جاتا ہے کہ اب وہ بھی لڑیں کیوں کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان مظلوموں کی مدد کرنے پر پوری طرح قادر ہے