Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 44

سورة الحج

وَّ اَصۡحٰبُ مَدۡیَنَ ۚ وَ کُذِّبَ مُوۡسٰی فَاَمۡلَیۡتُ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ثُمَّ اَخَذۡتُہُمۡ ۚ فَکَیۡفَ کَانَ نَکِیۡرِ ﴿۴۴﴾

And the inhabitants of Madyan. And Moses was denied, so I prolonged enjoyment for the disbelievers; then I seized them, and how [terrible] was My reproach.

اور مدین والے بھی اپنے اپنے نبیوں کو جھٹلا چکے ہیں ۔ موسیٰ ( علیہ السلام ) بھی جھٹلائے جا چکے ہیں پس میں نے کافروں کو یوں ہی سی مہلت دی پھر دھر دبایا پھر میرا عذاب کیسا ہوا ؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَصۡحٰبُ مَدۡیَنَ
اور مدین کے رہنے والوں نے
وَکُذِّبَ
اور جھٹلائے گئے
مُوۡسٰی
موسیٰ
فَاَمۡلَیۡتُ
تو ڈھیل دی میں نے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
ثُمَّ
پھر
اَخَذۡتُہُمۡ
پکڑ لیا میں نے انہیں
فَکَیۡفَ
تو کیسا
کَانَ
تھا
نَکِیۡرِ
عذاب میرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَصۡحٰبُ مَدۡیَنَ
اور اہل مدین
وَکُذِّبَ
اور جھٹلایا گیا
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
فَاَمۡلَیۡتُ
تو میں نے ڈھیل دی
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
ثُمَّ
پھر
اَخَذۡتُہُمۡ
پکڑ لیا میں نے انہیں
فَکَیۡفَ
تو کیسا
کَانَ
تھا
نَکِیۡرِ
میرا عذاب
Translated by

Juna Garhi

And the inhabitants of Madyan. And Moses was denied, so I prolonged enjoyment for the disbelievers; then I seized them, and how [terrible] was My reproach.

اور مدین والے بھی اپنے اپنے نبیوں کو جھٹلا چکے ہیں ۔ موسیٰ ( علیہ السلام ) بھی جھٹلائے جا چکے ہیں پس میں نے کافروں کو یوں ہی سی مہلت دی پھر دھر دبایا پھر میرا عذاب کیسا ہوا ؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مدین والوں نے بھی جھٹلایا تھا۔ اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیا۔ ان سب کافروں کو میں نے پہلے مہلت دی پھر انھیں پکڑ لیا سو دیکھ لو میری سزا کیسی رہی۔ ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اہلِ مدین بھی (جھٹلاچکے ہیں)اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیاتوکافروں کومیں نے ڈھیل دی پھرمیں نے اُنہیں پکڑلیا، تو کیسا تھا میراعذاب!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and the people of Madyan as well. And Musa was (also) belied. So, I gave some respite to the disbelievers, then seized them. So how was My censure?

اور مدین کے لوگ اور موسیٰ کو جھٹلایا پھر میں نے ڈھیل دی منکروں کو پھر پکڑ لیا ان کو تو کیسا ہوا میرا انکار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مدین کے لوگ بھی (اپنے پیغمبر کو جھٹلا چکے ہیں) اور موسیٰ (علیہ السلام) کی بھی تکذیب ہوچکی ہے تو میں نے ان کافروں کو کچھ ڈھیل دی پھر میں نے ان کو پکڑ لیا تو کیسی رہی میری پکڑ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and so did the dwellers of Midian, and Moses too was branded a liar. Initially I granted respite to the unbelievers for a while and then seized them. How dreadful was My punishment!

اور اہل مدین بھی جھٹلا چکے ہیں اور موسی ( علیہ السلام ) بھی جھٹلائے جا چکے ہیں ۔ ان سب منکرین حق کو میں نے پہلے مہلت دی ، پھر پکڑ لیا ۔ 88 اب دیکھ لو کہ میری عقوبت کیسی تھی ۔ 89

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مدین کے لوگ بھی ، اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیا تھا ، چنانچہ ان کافروں کو میں نے کچھ ڈھیل دی ، پھر انہیں پکڑ میں لے لیا ، اب دیکھ لو کہ میری پکڑ کیسی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مدین والے (یعنی شعیب کی قوم اور موسیٰ بھی جھٹلا دیا گیا 7 تو میں نے (چند روز تک) کافروں کو مہلت دی پھر ان کو دھر پکڑا (اپنے عذاب میں گرفتار کیا) تو (تو نے دیکھا) 8 میرا پلٹنا کیسا ہوا (کس بلا کا پلٹنا تھا )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مدین کے رہنے والوں نے (بھی) ۔ اور موسیٰ (علیہ السلام) کو (بھی) جھٹلایا گیا پس ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر ان کو پکڑ لیا تو (دیکھ لیجئے) میرا عذاب کیسا ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اہل مدین بھی (رسولوں کو) جھٹلا چکے ہیں اور موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی جھٹلایا گیا۔ پھر میں نے کافروں کو مہلت دی اور پھر پکڑ لیا۔ تو پھر دیکھئے (میرے انکار کا ) انجام کیا ہوا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مدین کے رہنے والے بھی۔ اور موسیٰ بھی تو جھٹلائے جاچکے ہیں لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا۔ تو (دیکھ لو) کہ میرا عذاب کیسا (سخت) تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the denizens of Madyan. And belied was Musa. I gave rein to the infidels; then took hold of them; so how hath been My wrath!

اور اہل مدین بھی (تو اپنے اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں اور موسیٰ بھی جھٹلائے جا چکے ہیں ۔ سو (پہلے تو) میں نے کافروں کو مہلت دی پھر میں نے انہیں پکڑ لیا سو (دیکھو) میرا عذاب کیسا ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مدین کے لوگ ۔ اور موسیٰ کی بھی تکذیب کی گئی تو میں نے ان کافروں کو کچھ ڈھیل دی ، پھر ان کو دھر لیا تو دیکھو ، کیسی ہوئی میری پھٹکار ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مدین والوں نے ( بھی ) اور ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) جھٹلایا گیا پس میں نے کافروں کو ڈھیل دی پھر میں نے ان لوگوں کو پکڑ لیا پس کیسی تھی میری پکڑ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مدین کے رہنے والے بھی۔ موسیٰ بھی تو جھٹلائے جا چکے ہیں لیکن میں کفار کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا تو دیکھ لو میرا عذاب کیسا سخت تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دین والے بھی اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا جا چکا ہے جس پر میں نے پہلے تو ان کافروں کو مہلت دی مگر آخر جب ان کو پکڑا تو دیکھو کیسا رہا میرا عذاب ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور مدین والوں نے بھی جھٹلایاتھا اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیا ان سب کافروں کو میں نے پہلے مہلت دی پھر انہیں پکڑلیا سو دیکھ لومیری سزاکیسی رہی؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مدین والے ( ف۱۱۷ ) اور موسیٰ کی تکذیب ہوئی ( ف۱۱۸ ) تو میں نے کافروں کو ڈھیل دی ( ف۱۱۹ ) پھر انھیں پکڑا ( ف۱۲۰ ) تو کیسا ہوا میرا عذاب ( ف۱۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور باشندگانِ مدین نے ( بھی جھٹلایا تھا ) اور موسٰی ( علیہ السلام ) کو بھی جھٹلایا گیا سو میں ( ان سب ) کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر میں نے انہیں پکڑ لیا ، پھر ( بتائیے ) میرا عذاب کیسا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور اہل مدین نے بھی ۔ اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیا ۔ سو پہلے میں نے کافروں کو ( کچھ ) مہلت دی اور پھر انہیں پکڑ لیا ۔ تو ( دیکھو ) میرا عذاب کیسا تھا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Companions of the Madyan People; and Moses was rejected (in the same way). But I granted respite to the Unbelievers, and (only) after that did I punish them: but how (terrible) was my rejection (of them)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Midian, and Moses had also called their Prophets liars. I gave respite to the unbelievers, then sized them with torment. How terrible was that torment!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the dwellers of Madyan; and denied was Musa. But I granted respite to the disbelievers for a while, then I seized them, and how (terrible) was My punishment!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

As well as those of Madyan and Musa (too) was rejected, but I gave respite to the unbelievers, then did I overtake them, so how (severe) was My disapproval.

Translated by

William Pickthall

(And) the dwellers in Midian. And Moses was denied; but I indulged the disbelievers a long while, then I seized them, and how (terrible) was My abhorrence!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मदयन वाले भी झुठला चुके हैं और मूसा को भी झूठलाया जा चुका है। किन्तु मैंने इनकार करने वालों को मुहलत दी, फिर उन्हें पकड़ लिया। तो कैसी रही मेरी यंत्रणा!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اہل مدین بھی (اپنے اپنے انبیاء (علیہ السلام) کی) تکذیب کرچکے ہیں اور موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی (قبط کی طرف سے) کاذب قرار دیا گیا سو (تکذیب کے بعد) میں نے ان کافروں کو (چندے) مہلت دی پھر میں نے ان کو (عذاب میں) پکڑ لیا سو (دیکھو) میرا عذاب کیسا ہوا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اہل مدین بھی جھٹلا چکے ہیں اور موسیٰ بھی جھٹلائے جا چکے ہیں ان سب منکرین حق کو میں نے پہلے مہلت دی پھر پکڑ لیا اب دیکھ لو میری پکڑ کیسی تھی۔ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اہل مدین بھی جھٹلا چکے ہیں اور موسیٰ بھی جھٹلائے جا چکے ہیں۔ ان سب منکرین حق کو میں نے پہلے مہلت دی پھر پکڑ لیا۔ اب دیکھ لو کہ میری عقوبت کیسی تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مدین والے جھٹلا چکے ہیں، اور موسیٰ کو جھٹلایا گیا سو میں نے کافروں کو مہلت دی پھر میں نے انہیں پکڑ لیا سو کیسا تھا میرا عذاب،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مدین کے لوگ اور موسیٰ کو جھٹلایا پھر میں نے ڈھیل دی منکروں کو پھر پکڑ لیا ان کو تو کیسا ہوا میرا انکار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مدین والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی ہے اور موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی جھٹلایا جاچکا ہے سو میں نے کافروں کو چندے مہلت دی پھر میں نے ان کو پکڑ لیا سو دیکھو میرا عذاب کیسا ہوا