Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 45

سورة الحج

فَکَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ اَہۡلَکۡنٰہَا وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ فَہِیَ خَاوِیَۃٌ عَلٰی عُرُوۡشِہَا وَ بِئۡرٍ مُّعَطَّلَۃٍ وَّ قَصۡرٍ مَّشِیۡدٍ ﴿۴۵﴾

And how many a city did We destroy while it was committing wrong - so it is [now] fallen into ruin - and [how many] an abandoned well and [how many] a lofty palace.

بہت سی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تہ و بالا کر دیا اس لئے کہ وہ ظالم تھے پس وہ اپنی چھتوں کے بل اوندھی ہوئی پڑی ہیں اور بہت سے آباد کنوئیں بیکار پڑے ہیں اور بہت سے پکے اور بلند محل ویران پڑے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکَاَیِّنۡ
تو کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں
اَہۡلَکۡنٰہَا
ہلاک کیں ہم نے انہیں
وَہِیَ
جب کہ وہ
ظَالِمَۃٌ
ظالم تھیں
فَہِیَ
تو وہ
خَاوِیَۃٌ
گری پڑی ہیں
عَلٰی
اوپر
عُرُوۡشِہَا
اپنی چھتوں کے
وَبِئۡرٍ
اور کنوئیں
مُّعَطَّلَۃٍ
بےکار
وَّقَصۡرٍ
اور محل
مَّشِیۡدٍ
پختہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکَاَیِّنۡ
چنانچہ کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں ہیں
اَہۡلَکۡنٰہَا
ہلاک کر دیا ہم نے اُن کو
وَہِیَ
اور اس حال میں کہ
ظَالِمَۃٌ
وہ ظالم تھیں
فَہِیَ
چنانچہ وہ
خَاوِیَۃٌ
گری پڑی ہیں
عَلٰی
اوپر
عُرُوۡشِہَا
اپنی چھتوں کے
وَبِئۡرٍ
اور کنوئیں
مُّعَطَّلَۃٍ
بے کار چھوڑے ہوئے
وَّقَصۡرٍ
اور محل
مَّشِیۡدٍ
چونا گچ
Translated by

Juna Garhi

And how many a city did We destroy while it was committing wrong - so it is [now] fallen into ruin - and [how many] an abandoned well and [how many] a lofty palace.

بہت سی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تہ و بالا کر دیا اس لئے کہ وہ ظالم تھے پس وہ اپنی چھتوں کے بل اوندھی ہوئی پڑی ہیں اور بہت سے آباد کنوئیں بیکار پڑے ہیں اور بہت سے پکے اور بلند محل ویران پڑے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کتنی ہی بستیاں ہیں جو خطار کار تھیں، انھیں ہم نے ہلاک کردیا تو اب وہ اپنے چھتوں پر گری پڑی ہیں، ان کے کنویں بےکار اور پلستر شدہ محلات ویران پڑے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کیا اس حال میں کہ وہ ظالم تھیں،چنانچہ وہ اپنی چھتوں پرگری پڑی ہیں اورکتنے ہی کنویں بے کارچھوڑے ہوئے اور چوناگچ محل ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How many a town there were which We destroyed, when they were wrongdoers. So, there they are, fallen down on their roofs, and (how many a) deserted well and well-built castle!

سو کتنی بستیاں ہم نے غارت کر ڈالیں اور وہ گنہگار تھیں اب وہ گری پڑی ہیں اپنی چھتوں پر اور کتنے کنویں نکمے پڑے اور کتنے محل گچکاری کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہیں ہم نے ہلاک کردیا اور وہ ظالم تھیں تو وہ گری پڑی ہیں اپنی چھتوں پر اور کتنے ہی ناکارہ کنویں (بند پڑے ہیں) اور کتنے ہی مضبوط بنائے ہوئے محل (بھی ویران پڑے ہیں)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How many towns have We destroyed because their people were steeped in iniquity: so they lie fallen down upon their turrets! How many wells lie deserted; and how many towering palaces lie in ruins!

کتنی ہی خطا کار بستیاں ہیں جن کو ہم نے تباہ کیا ہے اور آج وہ اپنی چھتوں پر الٹی پڑی ہیں ، کتنے ہی کنوئیں 90 بےکار اور کتنے ہی قصر کھنڈر بنے ہوئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض کتنی بستیاں تھیں جن کو ہم نے اس وقت ہلاک کیا جب وہ ظلم کر رہی تھیں ، چنانچہ وہ اپنی چھتوں کے بل گری پڑی ہیں ، اور کتنے ہی کنویں جو اب بیکار ہوئے پڑے ہیں ، اور کتنے پکے بنے ہوئے محل ( جو کھنڈر بن چکے ہیں ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بہت سی بستیاں جو نافرمان تھیں (یعنی وہاں کے رہنے والے نافرمان تھے) ہم نے ان کو تباہ کردیا اب وہ اپنی چھتوں پر گری 9 پڑی ہیں اور (بہت سے) کنوئیں جو بیکار پڑے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کیا کہ وہ ظالم (غلط کار) تھیں پس وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور (بہت سے) کنویں بےکار اور (بہت سے) مضبوط محل (ویران پڑے ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہیں ہم نے ہلاک کیا (اس لئے کہ) وہ ظالم تھے جواب اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے ہی کنویں بیکار پڑے ہیں اور بہت سے محل کھنڈر بنے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔ سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔ اور (بہت سے) کنوئیں بےکار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How many a city have We destroyed, while it was a wrong- doer--and it lieth overturned on its roofs, -and how many a well abandoned and how many a castle fortifred!

غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کرڈالا جو نافرمان تھیں سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے ہی بےکار کنوئیں اور بہت سے قلعی چونے کے محل ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ان کے ظلم کی حالت میں ہم نے ہلاک کردیا ۔ تو وہ اپنی چھتوں پر ڈھئی پڑی ہیں اور کتنے ناکارہ کنوئیں اور کتنے پختہ محل ہیں ( جو ویران پڑے ہوئے ہیں )

Translated by

Mufti Naeem

پس کتنی ہی بستیوں کو ہم نے اس وجہ سے ہلاک کردیا کہ وہ ظالم تھیں پس وہ اپنی چھتوں پر گری ہوئی ہیں اور کتنے ہی کنویں کہ بیکار پڑے ہیں اور کتنے ہی مضبوط محلات ( جو کھنڈر بنے ہوئے ہیں ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں ‘ بہت سے کنویں بےکار اور بہت سے محل ویران پڑے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو کتنی ہی بستیاں ایسی تھی جن کو ہم نے تباہ کر ڈالا جب کہ وہ اڑی رہیں اپنے ظل پر، سو دیکھو کہ اب وہ گری پڑی ہیں اپنی چھتوں پر اور کتنے ہی کنوئیں ہیں بےکار پڑے ہوئے اور کتنے ہی بلند وبالا اور مضبوط محل ہیں جو کھنڈر بنے ہوئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کردیا حقیقت میں وہ ظالم تھیں تواب وہ اپنے چھتوں کے بل گری پڑی ہیں ان کے کنویں بیکار اور اونچے محل خالی اور ویران پڑے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے کھپادیں ( ہلاک کردیں ) ( ف۱۲۲ ) کہ وہ ستمگار تھیں ( ف۱۲۳ ) تو اب وہ اپنی چھتوں پر ڈہی ( گری ) پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے ( ف۱۲٤ ) اور کتنے محل گچ کیے ہوئے ( ف۱۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر کتنی ہی ( ایسی ) بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر ڈالا اس حال میں کہ وہ ظالم تھیں پس وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور ( ان کی ہلاکت سے ) کتنے کنویں بے کار ( ہوگئے ) اور کتنے مضبوط محل اجڑے پڑے ( ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تباہ و برباد کر دیا کیونکہ وہ ظالم تھیں ( چنانچہ ) وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں ہیں جو بیکار پڑے ہیں اور کتنے مضبوط محل ہیں ( جو کھنڈر بن گئے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How many populations have We destroyed, which were given to wrong-doing? They tumbled down on their roofs. And how many wells are lying idle and neglected, and castles lofty and well-built?

Translated by

Muhammad Sarwar

How many were the unjust dwellers of the towns that We destroyed. From their trellises to their lofty mansions, all were toppled and their wells were abandoned.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And many a township did We destroy while they were given to wrongdoing, so that it lie in ruins, and a deserted well and castle Mashid!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So how many a town did We destroy while it was unjust, so it was fallen down upon its roofs, and (how many a) deserted well and palace raised high.

Translated by

William Pickthall

How many a township have We destroyed while it was sinful, so that it lieth (to this day) in ruins, and (how many) a deserted well and lofty tower!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कितनी ही बस्तियाँ हैं जिन्हें हम ने विनष्ट कर दिया इस दशा में कि वे ज़ालिम थी, तो वे अपनी छतों के बल गिरी पड़ी है। और कितने ही परित्यक्त (उजाड़) कुएँ पड़े हैं और कितने ही पक्के महल भी!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض کتنی بستیاں ہیں جن کو ہم نے (عذاب سے) ہلاک کیا جن کی یہ حالت تھی کہ وہ نافرمانی کرتی تھیں سو (اب ان کی یہ کیفیت ہے کہ) وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں (7) اور (اسی طرح ان بستیوں میں) بہت سے بےکار کنوئیں اور بہت سے قلعی چونے کے محل۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کتنی ہی ظالم بستیاں ہیں جن کو ہم نے تباہ کیا ہے اور آج وہ اپنی چھتوں پر الٹی پڑی ہیں کتنے ہی کنوئیں بیکار اور کتنے ہی محلات کھنڈر بنے ہوئے ہیں۔ “ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کتنی ہی خطاکار بستیاں ہیں جن کو ہم نے تباہ کیا ہے اور آج وہ اپنی چھتوں پر الٹی پڑی ہیں ، کتنے ہی کنوئیں بیکار اور کتنے ہی قصر کھنڈر بنے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو کتنی ہی بستیاں تھیں جن کو ہم نے ہلاک کیا جو ظلم کرنے والی تھیں سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے ہی کنویں ہیں جو بیکار ہیں، اور کتنے ہی محل ہیں جو مضبوط بنے ہوئے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کتنی بستیاں ہم نے غارت کر ڈالیں اور وہ گناہ گار تھیں اب وہ گری پڑتی ہیں اپنی چھتوں پر   اور کتنے کنوئیں نکمے پڑے اور کتنے محل گچکاری کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض کتنی ہی بستیاں ہیں۔ جن کو ہم نے برباد کرڈالا اور ان کی حالت یہ تھی کہ ان کے رہنے والے نافرمانی کیا کرتے تھے اور اب ان کا حال یہ ہے کہ وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور بہت سے کنویں بیکار اور بہت سے چونے کے پختہ محل ویران پڑے ہیں۔