Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 46

سورة الحج

اَفَلَمۡ یَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَتَکُوۡنَ لَہُمۡ قُلُوۡبٌ یَّعۡقِلُوۡنَ بِہَاۤ اَوۡ اٰذَانٌ یَّسۡمَعُوۡنَ بِہَا ۚ فَاِنَّہَا لَا تَعۡمَی الۡاَبۡصَارُ وَ لٰکِنۡ تَعۡمَی الۡقُلُوۡبُ الَّتِیۡ فِی الصُّدُوۡرِ ﴿۴۶﴾

So have they not traveled through the earth and have hearts by which to reason and ears by which to hear? For indeed, it is not eyes that are blinded, but blinded are the hearts which are within the breasts.

کیا انہوں نے زمین میں سیرو سیاحت نہیں کی جو ان کے دل ان باتوں کے سمجھنے والے ہوتے یا کانوں سے ہی ان ( واقعات ) کو سن لیتے ، بات یہ ہے کہ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَسِیۡرُوۡا
وہ چلے پھرے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَتَکُوۡنَ
تو ہوتے
لَہُمۡ
ان کے لیے
قُلُوۡبٌ
دل
یَّعۡقِلُوۡنَ
وہ عقل سے کام لیتے
بِہَاۤ
ساتھ ان کے
اَوۡ
یا
اٰذَانٌ
کان
یَّسۡمَعُوۡنَ
وہ سنتے
بِہَا
ساتھ ان کے
فَاِنَّہَا
تو بےشک بات یہ ہے کہ
لَاتَعۡمَی
نہیں اندھی ہوتیں
الۡاَبۡصَارُ
آنکھیں
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
تَعۡمَی
اندھے ہو جاتے ہیں
الۡقُلُوۡبُ
دل
الَّتِیۡ
وہ جو
فِی الصُّدُوۡرِ
سینوں میں ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں
یَسِیۡرُوۡا
چلے پھرے وہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَتَکُوۡنَ
کہ ہوں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
قُلُوۡبٌ
دل
یَّعۡقِلُوۡنَ
وہ سمجھتے ہو ں
بِہَاۤ
ساتھ ان کے
اَوۡ
یا
اٰذَانٌ
کان ہوں
یَّسۡمَعُوۡنَ
وہ سنتے ہوں
بِہَا
جن سے
فَاِنَّہَا
پس یقینًا
لَاتَعۡمَی
نہیں اندھی ہوتیں
الۡاَبۡصَارُ
آنکھیں
وَلٰکِنۡ
لیکن
تَعۡمَی
اندھے ہو جاتے ہیں
الۡقُلُوۡبُ
وہ دل
الَّتِیۡ
جو
فِی الصُّدُوۡرِ
سینوں میں ہیں
Translated by

Juna Garhi

So have they not traveled through the earth and have hearts by which to reason and ears by which to hear? For indeed, it is not eyes that are blinded, but blinded are the hearts which are within the breasts.

کیا انہوں نے زمین میں سیرو سیاحت نہیں کی جو ان کے دل ان باتوں کے سمجھنے والے ہوتے یا کانوں سے ہی ان ( واقعات ) کو سن لیتے ، بات یہ ہے کہ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ ان کے دل ایسے ہوجاتے جو کچھ سمجھتے سوچتے اور کان ایسے جن سے وہ کچھ سن سکتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں، اندھے تو وہ دل ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ اُن کے لیے ایسے دل ہوں جن سے وہ سمجھتے ہوں؟یاایسے کان ہوں جن سے وہ سنتے ہوں، پس یقیناًآنکھیں اندھی نہیں ہوتیں لیکن وہ دل اندھے ہوتے ہیں جوسینوں میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not, then, travelled on earth so that they should have had hearts to understand with or ears to listen with? The fact is that it is not the eyes that turn blind, but what turns blind is the hearts contained in the chests.

کیا سیر نہیں کی ملک کی جو ان کے دل ہوتے جن سے سمجھتے یا کان ہوتے جن سے سنتے سو کچھ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں پر اندھے ہوجاتے ہیں دل جو سینوں میں ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا یہ لوگ زمین میں گھومے پھرے نہیں ہیں کہ ہوتے ان کے دل جن سے یہ سمجھتے یا (ہوتے ان کے) کان جن سے یہ سنتے تو اصل میں آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں کے اندر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not journeyed in the land that their hearts might understand and their ears might listen? For indeed it is not the eyes that are blinded; it is rather the hearts in the breasts that are rendered blind.

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کے دل سمجھنے والے اور ان کے کان سننے والے ہوتے؟ حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں مگر وہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں ۔ 91

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں جس سے انہیں وہ دل حاصل ہوتے جو انہیں سمجھ دے سکتے ، یا ایسے کان حاصل ہوتے جن سے وہ سن سکتے؟ حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں ، بلکہ وہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں کے اندر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہیں اور بہت سے عالیشان (یا پکے محل (خالی پڑے ہیں کیا یہ لوگ زمین میں نہیں پھرے (ملکوں کی سیر نہیں کی اگر سیر کرتے) تو ان کے دل ایسے ہوجاتے جن سے (حق بات) سمجھ لیتے یا کان ایسے ہوجاتے جن سے (نصیحت) سن لیتے بات یہ ہے کہ آنکھیں تو (ان کی اندھی نہیں ہیں لیکن دل جو سینوں میں 1 ہیں وہ اندھے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا یہ زمین (ان علاقوں) میں چلے پھرے نہیں کہ ان کے دل ایسے ہوتے کہ ان سے سمجھ جاتے اور کان (ایسے) ہوتے کہ ان سے سن سکتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں و لیکن دل جو سینوں کے اندر ہیں وہ اندھے ہوجایا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا یہ لوگ زمین پر چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کے دل ان کے لئے (ایسے ) ہوجاتے کہ وہ سمجھنے لگتے یا کان (ایسے ہوجاتیض کہ سننے لگتے۔ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتی بلکہ وہ دل جو سینوں میں ہے اندھا ہوجایا کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ ان کے دل (ایسے) ہوتے کہ ان سے سمجھ سکتے۔ اور کان (ایسے) ہوتے کہ ان سے سن سکتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں (وہ) اندھے ہوتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they not marched forth in the land, so that there might become unto them hearts to understand with or ears re hear with? Verily it is not the sights that are blinded but blinded are the hearts that are in the breasts.

سو کیا یہ لوگ زمین پر چلے پھرے نہیں کہ ان کے دل ایسے ہوجاتے جن سے یہ سمجھنے لگتے یا کان ایسے ہوجاتے ہیں جن سییہ سننے لگتے ۔ اصل یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوجایا کرتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں وہ اندھے ہوجایا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں کہ ان کے دل ایسے ہوجاتے کہ وہ ان سے سمجھتے یا ان کے کان ایسے ہوجاتے کہ وہ ان سے سنتے؟ کیونکہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوجاتے ہیں ، جو سینوں کے اندر ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ ان کے دل ان کے لیے ایسے ہوجاتے جن سے وہ سمجھتے ، اور ان کے کان ایسے ہوجاتے جن سے سنتے ، پس حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ ان کے دل ایسے ہوتے کہ ان سے سمجھ سکتے اور کان ایسے ہوتے کہ ان سے سن سکتے اصل میں آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا غفلت میں ڈوبے یہ لوگ چلتے پھرتے نہیں عبرتوں بھری اس زمین میں ؟ کہ ان کے ایسے عبرت پذیر دل ہوتے جن سے یہ سوچتے سمھتے حق اور حقیقت کو یا ان کے ایسے کان ہوتے جن سے یہ سنتے پیغام حق و صداقت کو بات یہ ہے کہ سر کی یہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں کے اندر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ ان کے دل ایسے ہوجاتے جو کچھ سمجھتے سوچتے اور کان ایسے جن سے وہ کچھ سُن سکتے بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں ، اندھے تووہ دل ہوجاتے ہیںجو سینوں میں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا زمین میں نہ چلے ( ف۱۲٦ ) کہ ان کے دل ہوں جن سے سمجھیں ( ف۱۲۷ ) یا کان ہوں جن سے سنیں ( ف۱۲۸ ) تو یہ کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں ( ف۱۲۹ ) بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں ، ( ف۱۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو کیا انہوں نے زمین میں سیر و سیاحت نہیں کی کہ ( شاید ان کھنڈرات کو دیکھ کر ) ان کے دل ( ایسے ) ہو جاتے جن سے وہ سمجھ سکتے یا کان ( ایسے ) ہو جاتے جن سے وہ ( حق کی بات ) سن سکتے ، تو حقیقت یہ ہے کہ ( ایسوں کی ) آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں لیکن دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں تاکہ ( یہ منظر دیکھ کر ) ان کے دل ایسے ہو جاتے کہ جن سے وہ ( حق کو ) سمجھ سکتے اور کان ایسے ہو جاتے جن سے ( آواز حق ) سن سکتے ۔ مگر ( حقیقت یہ ہے کہ ) آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں وہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not travel through the land, so that their hearts (and minds) may thus learn wisdom and their ears may thus learn to hear? Truly it is not their eyes that are blind, but their hearts which are in their breasts.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not travelled (sufficiently) in the land to have understanding hearts and listening ears? It is their hearts which are blind, not their ears.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not traveled through the land, and have they hearts wherewith to understand and ears wherewith to hear Verily, it is not the eyes that grow blind, but it is the hearts which are in the breasts that grow blind.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have they not travelled in the land so that they should have hearts with which to understand, or ears with which to hear? For surely it is not the eyes that are blind, but blind are the hearts which are in the breasts.

Translated by

William Pickthall

Have they not travelled in the land, and have they hearts wherewith to feel and ears wherewith to hear? For indeed it is not the eyes that grow blind, but it is the hearts, which are within the bosoms, that grow blind.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे धरती में चले फिरे नहीं हैं कि उन के दिल होते जिनसे वे समझते या (कम से कम) कान होते जिनसे वे सुनते? बात यह है कि आँखें अंधी नहीं हो जातीं, बल्कि वे दिल अंधे हो जाते हैं जो सीनों में होते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو کیا یہ (منکر) لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں جس سے ان کے دل ایسے ہوجاویں کہ ان سے سمجھنے لگیں یا ان کے کان ایسے ہوجاویں کہ ان سے سننے لگیں بات یہ ہے کہ (نہ سمجھنے والوں کی کچھ) آنکھیں اندھی نہیں ہوجایا کرتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں وہ اندھے ہوجایا کرتے ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کے دل سمجھنے والے یا ان کے کان سننے والے ہوتے ؟ حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں مگر دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کے دل سمجھنے والے یا ان کے کان سننے والے ہوتے ؟ حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں مگر وہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ زمین میں نہیں چلے پھرے تاکہ ان کے ایسے دل ہوتے جن کے ذریعہ سمجھتے اور ایسے کان ہوتے جن کے ذریعہ سنتے سو بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتی ہیں لیکن دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں کے اندر ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا سیر نہیں کی ملک کی جو ان کے دل ہوتے جن سے سمجھتے یا کان ہوتے جن سے سنتے سو کچھ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں پر اندھے ہوجاتے ہیں دل جو سینوں میں ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ کافر ملک میں چلے پھرے ہیں جس سے ان کے دل ایسے ہوجاتے کہ ان سے سمجھنے لگتے یا ان کے کان ایسے ہوجاتے کہ ان سے سننے لگتے اصل بات یہ ہے کہ کچھ آنکھیں اندھی نہیں ہوجایا کرتیں بلکہ وہ دل جو سینوں میں ہیں وہ اندھے ہوجاتے ہیں