Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 52

سورة الحج

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ وَّ لَا نَبِیٍّ اِلَّاۤ اِذَا تَمَنّٰۤی اَلۡقَی الشَّیۡطٰنُ فِیۡۤ اُمۡنِیَّتِہٖ ۚ فَیَنۡسَخُ اللّٰہُ مَا یُلۡقِی الشَّیۡطٰنُ ثُمَّ یُحۡکِمُ اللّٰہُ اٰیٰتِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿ۙ۵۲﴾

And We did not send before you any messenger or prophet except that when he spoke [or recited], Satan threw into it [some misunderstanding]. But Allah abolishes that which Satan throws in; then Allah makes precise His verses. And Allah is Knowing and Wise.

ہم نے آپ سے پہلے جس رسول اور نبی کو بھیجا اس کے ساتھ یہ ہوا کہ جب وہ اپنے دل میں کوئی آرزو کرنے لگا شیطان نے اس کی آرزو میں کچھ ملا دیا ، پس شیطان کی ملاوٹ کو اللہ تعالٰی دور کر دیتا ہے پھر اپنی باتیں پکی کر دیتا ہے اللہ تعالٰی دانا اور باحکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئ رسول
وَّلَا
اور نہ
نَبِیٍّ
کوئی نبی
اِلَّاۤ
مگر
اِذَا
جب
تَمَنّٰۤی
اس نے پڑھا
اَلۡقَی
ڈال دیا
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
فِیۡۤ اُمۡنِیَّتِہٖ
اس کے پڑھنے میں
فَیَنۡسَخُ
پس مٹا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مَا
اسے جو
یُلۡقِی
ڈالتا ہے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
ثُمَّ
پھر
یُحۡکِمُ
مضبوط کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
اٰیٰتِہٖ
آیات اپنی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
وَّلَا نَبِیٍّ
اور نہ کوئی نبی
اِلَّاۤ
مگر
اِذَا
جب
تَمَنّٰۤی
اس نے تمنا کی
اَلۡقَی
ڈال دیا
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
فِیۡۤ اُمۡنِیَّتِہٖ
اس کی تمنا میں
فَیَنۡسَخُ
تو مٹا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
جو کچھ بھی
یُلۡقِی
ڈالتا ہے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
ثُمَّ
پھر
یُحۡکِمُ
پختہ کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اٰیٰتِہٖ
اپنی آیات کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And We did not send before you any messenger or prophet except that when he spoke [or recited], Satan threw into it [some misunderstanding]. But Allah abolishes that which Satan throws in; then Allah makes precise His verses. And Allah is Knowing and Wise.

ہم نے آپ سے پہلے جس رسول اور نبی کو بھیجا اس کے ساتھ یہ ہوا کہ جب وہ اپنے دل میں کوئی آرزو کرنے لگا شیطان نے اس کی آرزو میں کچھ ملا دیا ، پس شیطان کی ملاوٹ کو اللہ تعالٰی دور کر دیتا ہے پھر اپنی باتیں پکی کر دیتا ہے اللہ تعالٰی دانا اور باحکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول یا نبی بھیجا تو جب بھی وہ کوئی آرزو کرتا تو شیطان اس کی آرزو میں وسوسہ کی آمیزش کردیتا۔ پھر اللہ تعالیٰ شیطانی وسوسہ کی آمیزش کو تو دور کردیتا اور اپنی آیات کو پختہ کردیتا ہے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول اورنبی نہیں بھیجامگر اُس نے تمنا کی توشیطان نے اس کی تمنامیں خلل ڈال دیاتوجوکچھ بھی شیطان ڈالتا ہے اﷲ تعالیٰ اُس کو مٹا دیتاہے پھراللہ تعالیٰ اپنی آیات پختہ کر دیتا ہے اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not send any messenger before you nor a prophet, but (he faced a situation that) when he recited (the revelation), the Satan cast (doubts) about what he recited. So, Allah nullifies what the Satan casts, then Allah makes His verses firm, and Allah is All-Knowing, All-Wise

اور جو رسول بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے یا نبی سو جب لگا خیال باندھنے شیطان نے ملا دیا اس کے خیال میں پھر اللہ مٹا دیتا ہے شیطان کا ملایا ہوا پھر پکی کردیتا ہے اپنی باتیں اور اللہ سب خبر رکھتا ہے حکمتوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے نہیں بھیجا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے کوئی رسول اور نہ کوئی نبی مگر یہ کہ جب اس نے خود کوئی خیال باندھا تو شیطان نے اس کے خیال میں خلل اندازی کی تو اللہ منسوخ کردیتا ہے اسے جو کچھ شیطان نے ڈالا ہوتا ہے پھر اللہ اپنے فیصلوں کو پختہ کردیتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Never did We send a Messenger or a Prophet before you (O Muhammad), but that whenever he had a desire, Satan interfered with that desire. Allah eradicates the interference of Satan and strengthens His Signs. Allah is All-Knowing, All-Wise.

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلےہم نے نہ کوئی رسول ایسا بھیجا ہے نہ نبی 96 ﴿جس کے ساتھ یہ معاملہ نہ پیش آیا ہو کہ﴾ جب اس نے تمنا کی 97 ، شیطان اس کی تمنا میں خلل انداز ہوگیا ۔ 98 اس طرح جو کچھ بھی شیطان خلل اندازیاں کرتا ہے اللہ ان کو مٹا دیتا ہے اور اپنی آیات کو پختہ کر دیتا ہے ، 99 اللہ علیم ہے اور حکیم ۔ 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم سے پہلے ہم نے جب بھی کوئی رسول یا نبی بھیجا تو اس کے ساتھ یہ واقعہ ضرور ہوا کہ جب اس نے ( اللہ کا کلام ) پڑھا تو شیطان نے اس کے پڑھنے کے ساتھ ہی ( کفار کے د لوں میں ) کوئی رکاوٹ ڈال دی ، پھر جو رکاوٹ شیطان ڈالتا ہے ، اللہ اسے دور کردیتا ہے ، پھر اپنی آیتوں کو زیادہ مضبوط کردیتا ہے ، ( ٢٧ ) اور اللہ بڑے علم کا ، بڑی حکمت کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول یا نبی ایسا نہیں بھیجا مگر اس کو یہی بات پیش آئی جب اس نے کوئی خیال باندھا (یا کچھ پڑھنا شروع کیا) تو شیطان 7 نے اپنی طرف سے اس کے خیال (یا تلاوت) میں کچھ ملا دیا پھر جو شیطان ملا دیتا ہے اس کو اللہ منسوخ کردیتا ہے ( میٹ دیتا ہے) اور اپنی (سچی) باتوں کو زور دیتا ہے (قائم رکھتا ہے) اور اللہ سب کو جاننے والا حکمت والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ سے قبل کوئی پیغمبر اور کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا مگر (اسے یہ قصہ پیش آیا) یہ کہ جب وہ کوئی آرزو کرتے تو شیطان ان کی آرزو میں (کافروں کے دلوں میں) وسوسہ ڈال دیتا۔ جو وسوسہ شیطان ڈالتا ہے تو اللہ اس کو دور فرمادیتے ہیں پھر اللہ اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتے ہیں اور اللہ علم والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول اور نبی بھیجے ہیں جب بھی انہوں نے کوئی ایسی (حق و صداقت کی) بات کہی تو شیطان نے ان کی بات میں شبہ ڈالنے کی کوشش کی۔ پھر شیطان کے ڈالے ہوئے شبہ کو اللہ مٹادیتا ہے پھر اپنی بات کو پختہ کردیتا ہے۔ اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اس کا یہ حال تھا کہ) جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا۔ تو جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے خدا اس کو دور کردیتا ہے۔ پھر خدا اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتا ہے۔ اور خدا علم والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have sent before thee no apostle or prophet but when he read the Satan cast forth suggestions in respect of his reading; then Allah abolisheth that which the Satan casteth forth; then Allah confirmeth His revelations; and Allah is Knowing. Wise;

اور ہم نے آپ سے قبل کوئی رسول اور کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا مگر یہ کہ جب اس نے کچھ پڑھا ہو ۔ تو شیطان نے اس کے پڑھنے کے باب میں شبہ ڈالا ۔ سو اللہ شیطان کے ڈالے ہوئے شبہ کو مٹا دیتا ہے ۔ پھر اللہ اپنی آیات کو (اور زیادہ) مضبوط کردیتا ہے ۔ اور اللہ خوب علم والا ہے خوب حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے جو رسول اور نبی بھی بھیجا تو جب بھی اس نے کوئی ارمان کیا تو شیطان نے اس کی راہ میں اڑنگے ڈالے ۔ پس اللہ مٹا دیتا ہے شیطان کے ڈالے ہوئے وسوسوں کو ، پھر اللہ اپنی باتوں کو قرار بخشتا ہے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے آپ ( ﷺ ) سے پہلے کوئی رسول اور کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا مگر جب اس نے ( احکام کی ) تلاوت کی تو شیطان نے اس کے پڑھنے میں ( کفار کے دلوں میں ) شبہ ڈال دیا پھر اللہ ( تعالیٰ ) جو شبہ شیطان نے ڈالا اس کو دور کرتا ہے پھر اپنی آیات کو مضبوط ( ومحکم ) کردیتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر اس کا یہ حال تھا کہ جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان وسوسہ ڈال دیتا تھا تو شیطان کا ڈالا وسوسہ اللہ دور کردیتا ہے۔ پھر اللہ اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتا ہے اور اللہ علم و الا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے آپ سے پہلے اے پیغمبر ! جو بھی کوئی رسول یا نبی بھیجا، اس کا حال یہی رہا کہ جب اس نے تمنا کی تو شیطان نے خلل اندازی کی اس کی تمنا وآرزو میں پھر اللہ مٹا دیتا ہے اس خلل اندازی کو جو شیطان کرتا ہے اور پکا اور پختہ کردیتا ہے وہ اپنی آیتوں کو اور اللہ تو سب کچھ جاننے والا بڑا ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے آپ سے پہلےجو بھی رسول یانبی بھیجاتوجب بھی اس نے خواہش کی کہ لوگ اس کی دعوت کو قبول کرلیں توشیطان نے اس کی خواہش میں رکاوٹ پیداکی پھر اللہ نے شیطان کی رکاوٹ کو دورکردیااوراپنی آیات کو محکم کردیا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول یا نبی بھیجے ( ف۱۳۹ ) سب پر کبھی یہ واقعہ گزرا ہے کہ جب انہوں نے پڑھا تو شیطان نے ان کے پڑھنے میں لوگوں پر کچھ اپنی طرف سے ملادیا تو مٹا دیتا ہے اللہ اس شیطان کے ڈالے ہوئے کو پھر اللہ اپنی آیتیں پکی کردیتا ہے ( ف۱٤۰ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا اور نہ کوئی نبی مگر ( سب کے ساتھ یہ واقعہ گزرا کہ ) جب اس ( رسول یا نبی ) نے ( لوگوں پر کلامِ الٰہی ) پڑھا ( تو ) شیطان نے ( لوگوں کے ذہنوں میں ) اس ( نبی کے ) پڑھے ہوئے ( یعنی تلاوت شدہ ) کلام میں ( اپنی طرف سے باطل شبہات اور فاسد خیالات کو ) ملا دیا ، سو شیطان جو ( وسوسے سننے والوں کے ذہنوں میں ) ڈالتا ہے اﷲ انہیں زائل فرما دیتا ہے پھر اللہ اپنی آیتوں کو ( اہلِ ایمان کے دلوں میں ) نہایت مضبوط کر دیتا ہے ، اور اﷲ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول اور کوئی نبی نہیں بھیجا مگر یہ کہ جب اس نے ( اصلاح احوال کی ) آرزو کی تو شیطان نے اس کی آرزو میں خلل اندازی کی ۔ پس شیطان جو خلل اندازی کرتا ہے خدا اسے مٹا دیتا ہے اور اپنی نشانیوں کو زیادہ مضبوط کر دیتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Never did We send a messenger or a prophet before thee, but, when he framed a desire, Satan threw some (vanity) into his desire: but Allah will cancel anything (vain) that Satan throws in, and Allah will confirm (and establish) His Signs: for Allah is full of Knowledge and Wisdom:

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan would try to tamper with the desires of every Prophet or Messenger whom We sent. Then God would remove Satan's temptations and strengthen His revelations. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Never did We send a Messenger or a Prophet before you but when he did recite (the revelation or narrated or spoke), Shaytan threw (some falsehood) in his recitation (of the revelation). But Yansakh Allah that which Shaytan throws in. Then Allah establishes His revelations. And Allah is All-Knower, All-Wise:

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not send before you any apostle or prophet, but when he desired, the Shaitan made a suggestion respecting his desire; but Allah annuls that which the Shaitan casts, then does Allah establish His communications, and Allah is Knowing, Wise,

Translated by

William Pickthall

Never sent We a messenger or a prophet before thee but when He recited (the message) Satan proposed (opposition) in respect of that which he recited thereof. But Allah abolisheth that which Satan proposeth. Then Allah establisheth His revelations. Allah is Knower, Wise;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम से पहले जो रसूल और नबी भी हम ने भेजा, तो जब भी उस ने कोई कामना की तो शैतान ने उस की कामना में विघ्न डाला। इस प्रकार जो कुछ भी शैतान विघ्न डालता है, अल्लाह उसे मिटा देता है। फिर अल्लाह अपनी आयतों को सुदृढ़ कर देता है। - अल्लाह सर्वज्ञ, बड़ा तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ کے قبل کوئی رسول اور کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس کو یہ قصہ پیش نہ آیا ہو کہ جب اس نے (الله تعالیٰ کے احکام میں سے) کچھ پڑھا (تب ہی) شیطان نے اس کے پڑھنے میں (کفار کے قلوب میں) شبہ ڈالا پھر اللہ تعالیٰ شیطان کے ڈالے ہوئے شبہات کو (جوابات قاطعہ سے) نیست و نابود کردیتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اپنی آیات (کے مضامین) کو زیادہ مضبوط (4) کردیتا ہے اور اللہ تعالیٰ خوب علم خوب حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اے نبی ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول اور نبی ایسا نہیں بھیجا ہے جب اس نے تمنا کی شیطان اس کی تمنا میں خلل انداز ہوگیا اس طرح جو بھی شیطان خلل اندازی کرتا ہے اللہ اس کو مٹا دیتا ہے اور اپنی آیات کو مستحکم کرتا ہے اللہ علیم اور حکیم۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی ، تم سے پہلے ہم نے نہ کوئی رسول ایسا بھیجا ہے نہ نبی (جس کے ساتھ یہ معاملہ نہ پیش آیا ہو کہ) جب اس نے تمنا کی ، شیطان اس کی تمنا میں خلل انداز ہوگیا۔ اس طرح جو کچھ بھی شیطان خلل اندازیاں کرتا ہے ، اللہ ان کو مٹا دیتا ہے اور اپنی آیات کو پختہ کردیتا ہے ، اللہ علیم ہے اور حکیم

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ سے پہلے ہم نے کوئی رسول اور کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس کو یہ قصہ پیش نہ آیا ہو جب اس نے پڑھا تو شیطان نے اس کے پڑھنے میں شبہ ڈال دیا، پھر اللہ تعالیٰ شیطان کے ڈالے ہوئے شبہات کو ختم کردیتا ہے پھر اپنی آیات کو محکم کردیتا ہے، اور اللہ علیم ہے حکیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو رسول بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے یا نبی سو جب لگا خیال باندھنے شیطان نے ملا دیا اس کے خیال میں پھر اللہ مٹا دیتا ہے شیطان کا ملایا ہوا پھر پکی کردیتا ہے اپنی باتیں اور اللہ سب خبر رکھتا ہے حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول اور کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا کہ جس کو یہ قصہ پیش نہ آیا ہو کہ جب اس نے کچھ پڑھا تو شیطان نے اس کے پڑھنے میں شبہ ڈالا پھر اللہ تعالیٰ شیطان کے ان والے ہوئے شبہات کو زائل اور دور کردیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی آیتوں کو زیادہ محکم اور مضبوط کردیتا ہے اور اللہ تعالیٰ سب کے حال سے باخبر ہے اور حکمت والا