TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Hajj 22:6 – Translations

Every available translation of Surat ul Hajj, verse 6, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡحَقُّ وَ اَنَّہٗ یُحۡیِ الۡمَوۡتٰی وَ اَنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ۙ﴿۶﴾
That is because Allah is the Truth and because He gives life to the dead and because He is over all things competent
یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہی مردوں کو جلاتا ہے اور وہ ہر ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی
الۡحَقُّ
حق ہے
وَاَنَّہٗ
اور بےشک وہ
یُحۡیِ
وہ زندہ کرتا ہے
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَاَنَّہٗ
اور بیشک وہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس وجہ سے کہ بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
وَاَنَّہٗ
اور بلاشبہ وہ
یُحۡیِ
زندہ کرے گا
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَاَنَّہٗ
اور یقیناً وہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

That is because Allah is the Truth and because He gives life to the dead and because He is over all things competent

یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہی مردوں کو جلاتا ہے اور وہ ہر ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

یہ سب کچھ اس لئے (ہوتا ہے) کہ اللہ ہی حق ہے، وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اس کی وجہ یہ ہے کہ بے شک اﷲ تعالیٰ ہی حق ہے اور بلاشبہ وہی مردوں کوزندہ کرے گا اور یقیناوہ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

That is because Allah is the truth and that He gives life to the dead and that He is powerful to do everything,

یہ سب کچھ اس واسطے کہ اللہ وہی ہے محقق اور وہ جلاتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز کرسکتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے (یا کرے گا) اور یہ کہ وہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

All this is because Allah, He is the Truth, and because He resurrects the dead, and because He has power over everything,

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے ، 8 اور وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی کا وجود برحق ہے ، ( ٥ ) اور وہی بے جانوں میں جان ڈالتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

یہ سب اس وجہ سے کہ اللہ وہی حق ہے اور وہی مردوں کو (قیامت کے دن) جلائے گا ا اور وہی سب کچھ کرسکتا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی (قادر مطلق) برحق ہے اور یہ کہ وہی بےجان کو زندہ کردیتا ہے اور یہ کہ وہی ہر چیز پر قادر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی ” حق “ ہے وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور بیشک وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہی (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کردیتا ہے۔ اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

That, because Allah! He is The Truth, and He quickeneth the dead, and verily He is over everything Potent.

یہ (سب) اس سبب سے کہ اللہ ہی (کی ہستی) حق ہے ۔ اور وہی بےجانوں میں جان ڈالتا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ اللہ ہی پروردگارِ حقیقی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

یہ اس لیے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی حق ہے اور بلاشبہ وہی مردوں کو زندگی بخشتا ہے اور بے شک وہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

ان قدرتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ ہی قادر مطلق ہے جو برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کردیتا ہے ‘ اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

یہ سب کچھ اس بناء پر ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہی زندہ کرتا ہے مردوں کو اور بیشک وہی ہے جو ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

Info

یہ دلیل ہے اس بات کی کہ اللہ ہی برحق ہے وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے ( ف۲۳ ) اور یہ کہ وہ مردے جِلائے گا اور یہ کہ وہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

یہ ( سب کچھ ) اس لئے ( ہوتا رہتا ) ہے کہ اﷲ ہی سچا ( خالق اور رب ) ہے اور بیشک وہی مُردوں ( بے جان ) کو زندہ ( جان دار ) کرتا ہے, اور یقینًا وہی ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

یہ ( سب کچھ ) اس لئے ہے کہ اللہ ہی کی ذات حق ہے ۔ اور بےشک وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

This is so, because Allah is the Reality: it is He Who gives life to the dead, and it is He Who has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

This is because God is the Supreme Truth who gives life to the dead and who has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

That is because Allah: He is the Truth, and it is He Who gives life to the dead, and it is He Who is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

This is because Allah is the Truth and because He gives life to the dead and because He has power over all things

Translated by

William Pickthall

Info

That is because Allah, He is the Truth and because He quickeneth the dead, and because He is Able to do all things;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

यह इसलिए कि अल्लाह ही सत्य है और वह मुर्दों को जीवित करता है और उसे हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्ती है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

یہ (سب) اس سبب سے ہوا کہ اللہ تعالیٰ ہی ہستی کامل ہے (4) اور وہی بےجانوں میں جان ڈالتا ہے (5) اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے ، اور وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

یہ اس وجہ سے کہ اللہ حق ہے اور وہ مردوں کو زندہ فرماتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

یہ سب کچھ اس واسطے کہ اللہ وہی ہے محقق اور وہ جلاتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

یہ سب کچھ اس سبب سے ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ثابت و برحق ہے اور یہ کہ وہی بےجانوں میں جان ڈالتا ہے اور یہ کہ وہ ہر شئے پر قادر ہے

Related Verses

195
Surat ul Baqara
2:109
وَدَّ کَثِیۡرٌ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ لَوۡ یَرُدُّوۡنَکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ اِیۡمَانِکُمۡ کُفَّارًا ۚ ۖ حَسَدًا مِّنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِہِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمُ الۡحَقُّ ۚ فَاعۡفُوۡا وَ اصۡفَحُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللّٰہُ بِاَمۡرِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۰۹﴾ الثلٰثۃ
Many of the People of the Scripture wish they could turn you back to disbelief after you have believed, out of envy from themselves [even] after the truth has become clear to them. So pardon and overlook until Allah delivers His command. Indeed, Allah is over all things competent.
ان اہل کتاب کے اکثر لوگ باوجود حق واضح ہو جانے کے محض حسد و بغض کی بنا پر تمہیں بھی ایمان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں ، تم بھی معاف کرو اور چھوڑو یہاں تک کہ اللہ تعالٰی اپنا حکم لائے ۔ یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
Surat ur Room
30:50
فَانۡظُرۡ اِلٰۤی اٰثٰرِ رَحۡمَتِ اللّٰہِ کَیۡفَ یُحۡیِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ اِنَّ ذٰلِکَ لَمُحۡیِ الۡمَوۡتٰی ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۵۰﴾
So observe the effects of the mercy of Allah - how He gives life to the earth after its lifelessness. Indeed, that [same one] will give life to the dead, and He is over all things competent.
پس آپ رحمت الٰہی کے آثار دیکھیں کہ زمین کی موت کے بعد کس طرح اللہ تعالٰی اسے زندہ کر دیتا ہے؟ کچھ شک نہیں کہ وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat Ha meem Assajdah
41:39
وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنَّکَ تَرَی الۡاَرۡضَ خَاشِعَۃً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡہَا الۡمَآءَ اہۡتَزَّتۡ وَ رَبَتۡ ؕ اِنَّ الَّذِیۡۤ اَحۡیَاہَا لَمُحۡیِ الۡمَوۡتٰی ؕ اِنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۳۹﴾
And of His signs is that you see the earth stilled, but when We send down upon it rain, it quivers and grows. Indeed, He who has given it life is the Giver of Life to the dead. Indeed, He is over all things competent.
اس اللہ کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وہ ترو تازہ ہو کر ابھرنے لگتی ہے جس نے اسے زندہ کیا وہ یقینی طور پر مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے بیشک وہ ہر ( ہر ) چیز پر قادر ہے ۔
Surat us Shooraa
42:9
اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ۚ فَاللّٰہُ ہُوَ الۡوَلِیُّ وَ ہُوَ یُحۡیِ الۡمَوۡتٰی ۫ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ٪﴿۹﴾  2
Or have they taken protectors [or allies] besides him? But Allah - He is the Protector, and He gives life to the dead, and He is over all things competent.
کیا ان لوگوں نے اللہ تعالٰی کے سوا اور کارساز بنا لئے ہیں ( حقیقتاً تو ) اللہ تعالٰی ہی کارساز ہے وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat ul Ehkaaf
46:33
اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّ اللّٰہَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ لَمۡ یَعۡیَ بِخَلۡقِہِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ یُّحۡیِۦَ الۡمَوۡتٰی ؕ بَلٰۤی اِنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۳۳﴾
Do they not see that Allah , who created the heavens and earth and did not fail in their creation, is able to give life to the dead? Yes. Indeed, He is over all things competent.
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے وہ نہ تھکا مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے ؟ کیوں نہ ہو ؟ وہ یقیناً ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat ul Baqara
2:26
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَیَقُوۡلُوۡنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِہٰذَا مَثَلًا ۘ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا ۙ وَّ یَہۡدِیۡ بِہٖ کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾
Indeed, Allah is not timid to present an example - that of a mosquito or what is smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from their Lord. But as for those who disbelieve, they say, "What did Allah intend by this as an example?" He misleads many thereby and guides many thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient,
یقیناً اللہ تعالٰی کسی مثال کے بیان کرنے سے نہیں شرماتا خواہ مچھر کی ہو ، یا اس سے بھی ہلکی چیزکی ۔ ایمان والے تو اپنے رب کی جانب سے صحیح سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ نے کیا مراد لی ہے؟ اس کے ذریعہ بیشتر کو گُمراہ کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راہ راست پر لاتا ہے ۔ اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:42
وَ لَا تَلۡبِسُوا الۡحَقَّ بِالۡبَاطِلِ وَ تَکۡتُمُوا الۡحَقَّ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۲﴾
And do not mix the truth with falsehood or conceal the truth while you know [it].
اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ ، تمہیں تو خود اس کا علم ہے ۔
Surat ul Baqara
2:61
وَ اِذۡ قُلۡتُمۡ یٰمُوۡسٰی لَنۡ نَّصۡبِرَ عَلٰی طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادۡعُ لَنَا رَبَّکَ یُخۡرِجۡ لَنَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ مِنۡۢ بَقۡلِہَا وَ قِثَّآئِہَا وَ فُوۡمِہَا وَ عَدَسِہَا وَ بَصَلِہَا ؕ قَالَ اَتَسۡتَبۡدِلُوۡنَ الَّذِیۡ ہُوَ اَدۡنٰی بِالَّذِیۡ ہُوَ خَیۡرٌ ؕ اِہۡبِطُوۡا مِصۡرًا فَاِنَّ لَکُمۡ مَّا سَاَلۡتُمۡ ؕ وَ ضُرِبَتۡ عَلَیۡہِمُ الذِّلَّۃُ وَ الۡمَسۡکَنَۃُ ٭ وَ بَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ کَانُوۡا یَکۡفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ یَقۡتُلُوۡنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ ؕ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوۡا وَّ کَانُوۡا یَعۡتَدُوۡنَ ﴿۶۱﴾٪  7
And [recall] when you said, "O Moses, we can never endure one [kind of] food. So call upon your Lord to bring forth for us from the earth its green herbs and its cucumbers and its garlic and its lentils and its onions." [Moses] said, "Would you exchange what is better for what is less? Go into [any] settlement and indeed, you will have what you have asked." And they were covered with humiliation and poverty and returned with anger from Allah [upon them]. That was because they [repeatedly] disbelieved in the signs of Allah and killed the prophets without right. That was because they disobeyed and were [habitually] transgressing.
اور جب تم نے کہا اے موسٰی! ہم سے ایک ہی قِسم کے کھانے پر ہرگز صبر نہ ہو سکے گا ، اس لئے اپنے رب سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں زمین کی پیداوار ساگ ، ککڑی ، گہیوں مسور اور پیاز دے آپ نے فرمایا بہتر چیز کے بدلے ادنیٰ چیز کیوں طلب کرتے ہو! اچھا شہر میں جاؤ وہاں تمہاری چاہت کی یہ سب چیزیں ملیں گی ان پر ذلت اور مسکینی ڈال دی گئی اور اللہ کا غضب لے کر وہ لوٹے یہ اسلئے کہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے تھے اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا نتیجہ ہے ۔
Surat ul Baqara
2:71
قَالَ اِنَّہٗ یَقُوۡلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا ذَلُوۡلٌ تُثِیۡرُ الۡاَرۡضَ وَ لَا تَسۡقِی الۡحَرۡثَ ۚ مُسَلَّمَۃٌ لَّا شِیَۃَ فِیۡہَا ؕ قَالُوا الۡئٰنَ جِئۡتَ بِالۡحَقِّ ؕ فَذَبَحُوۡہَا وَ مَا کَادُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۷۱﴾٪  8
He said, "He says, 'It is a cow neither trained to plow the earth nor to irrigate the field, one free from fault with no spot upon her.' " They said, "Now you have come with the truth." So they slaughtered her, but they could hardly do it.
آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وہ گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں ، وہ تندرست اور بے داغ ہے ۔ انہوں نے کہا ، اب آپ نے حق واضح کر دیا گو وہ حکم برداری کے قریب نہ تھے ، لیکن اسے مانا اور وہ گائے ذبح کر دی ۔