Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 60

سورة الحج

ذٰلِکَ ۚ وَ مَنۡ عَاقَبَ بِمِثۡلِ مَا عُوۡقِبَ بِہٖ ثُمَّ بُغِیَ عَلَیۡہِ لَیَنۡصُرَنَّہُ اللّٰہُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ ﴿۶۰﴾

That [is so]. And whoever responds [to injustice] with the equivalent of that with which he was harmed and then is tyrannized - Allah will surely aid him. Indeed, Allah is Pardoning and Forgiving.

بات یہی ہے اور جس نے بدلہ لیا اسی کے برابر جو اس کے ساتھ کیا گیا تھا پھر اگر اس سے زیادتی کی جائے تو یقیناً اللہ تعالٰی خود اس کی مدد فرمائے گا بیشک اللہ درگزر کرنے والا بخشنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ ہے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
عَاقَبَ
بدلہ لے
بِمِثۡلِ
مانند اس کے
مَا
جو
عُوۡقِبَ
ستایا گیا
بِہٖ
اسے
ثُمَّ
پھر
بُغِیَ
زیادتی کی گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
لَیَنۡصُرَنَّہُ
البتہ ضرور مدد کرے گا اس کی
اللّٰہُ
اللہ
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَعَفُوٌّ
البتہ بہت معاف کرنے والا ہے
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
وَمَنۡ
اور جو
عَاقَبَ
بدلہ لے
بِمِثۡلِ مَا
اس جیساجو
عُوۡقِبَ
زیادتی کی گئی تھی
بِہٖ
اس کے ساتھ
ثُمَّ
پھر
بُغِیَ
زیادتی کی گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
لَیَنۡصُرَنَّہُ
تو ضرور مدد کرے گا اُس کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَعَفُوٌّ
یقیناً درگزر کرنے والا ہے
غَفُوۡرٌ
بے حدبخشنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

That [is so]. And whoever responds [to injustice] with the equivalent of that with which he was harmed and then is tyrannized - Allah will surely aid him. Indeed, Allah is Pardoning and Forgiving.

بات یہی ہے اور جس نے بدلہ لیا اسی کے برابر جو اس کے ساتھ کیا گیا تھا پھر اگر اس سے زیادتی کی جائے تو یقیناً اللہ تعالٰی خود اس کی مدد فرمائے گا بیشک اللہ درگزر کرنے والا بخشنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ (تو ان لوگوں کا معاملہ ہے) اور جو شکص اتنا ہی بدلہ لے جتنی اس پر سختی ہوئی تھی۔ پھر (ازسر نو) اس پر زیادتی کی جائے تو اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا اور درگزر کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اورجوکوئی بدلہ لے جیسا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی پھراُس پرزیادتی کی گئی تھی تواﷲ تعالیٰ ضروراس کی مدد کرے گا بے شک اﷲ تعالیٰ یقینانہایت درگزرکرنے والا،بے حدبخشنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That (is so). And whoever afflicts (someone) with a punishment equal to what he was afflicted with (by the latter), and still he (the former) is (again) subjected to injustice, Allah will certainly help him. Indeed, Allah is Most-Pardoning, Most-Forgiving.

یہ سن چکے اور جس نے بدلہ لیا جیسا کہ اس کو دکھ دیا تھا پھر اس پر کوئی زیادتی کرے تو البتہ اس کی مدد کرے گا اللہ، بیشک اللہ درگزر کرنے والا بخشنے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ تو ہے ہی ! اور جو شخص بدلہ لے اسی قدر جس قدر اس پر زیادتی کی گئی پھر اس پر مزید زیادتی کی جائے تو اللہ لازماً اس کی مدد کرے گا یقینا اللہ معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That indeed is so, as for him who retaliates in proportion to the excess committed against him, and is thereafter again subjected to transgression, Allah will surely aid him. Verily Allah is All-Pardoning, All-Forgiving.

یہ تو ہے ان کا حال ، اور جو کوئی بدلہ لے ، ویسا ہی جیسا اس کے ساتھ کیا گیا ، اور پھر اس پر زیادتی بھی کی گئی ہو ، تو اللہ اس کی مدد ضرور کرے گا ۔ 104 اللہ معاف کرنے والا اور درگزر کرنے والا ہے ۔ 105

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ بات تو طے ہے اور ( آگے یہ بھی سن لو کہ ) جس شخص نے کسی کو بدلے میں اتنی ہی تکلیف پہنچائی جتنی اس کو پہنچائی گئی تھی ، اس کے بعد پھر اس سے زیادتی کی گئی ، تو اللہ اس کی ضرور مدد کرے گا ۔ ( ٢٨ ) یقین رکھو کہ اللہ بہت معاف کرنے والا ، بہت بخشنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ تو سب ٹھیک ہے) اور جو کوئی اتنا ہی بدلہ لے جتنا وہ ستایا گیا تھا پھر (ظالم کی طرف سے) اس پر زیادتی ہو (دوبارہ اس کو ستائے تو بیشک اللہ اس کی مدد کریگا کیونکہ وہ مظلوم ہے 8 بیشک اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ بات ہوچکی اور جو شخص (دشمن کو) اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس پر زیادتی کی جائے تو اللہ اس کی ضرور مدد فرمائیں گے بیشک اللہ بڑے معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ تو ہے حال ان کا ۔ اور جس نے ویسا ہی بدلہ لیا جیسا کہ اس پر زیادتی کی گئی تھی اور پھر دوبارہ اس پر زیادتی کی گئی ہو تو البتہ اللہ اس کی ضرور مدد کریگا۔ بلاشبہ اللہ در گذر کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (بات خدا کے ہاں ٹھہر چکی ہے) اور جو شخص (کسی کو) اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس شخص پر زیادتی کی جائے تو خدا اس کی مدد کرے گا۔ بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is so. And whosoever Chastiseth the like of that whereby He was injured, and thereafter he hath been ogain oppressed, surely Allah will succour him: verily Allah is Pardoning, Forgiving.

یہ (بات تو ہوچکی) اور جو شخص اسی قدر تکلیف پہنچائے جتنی تکلیف اسے پہنچائی گئی اور پھر اس پر زیادتی کی جائے ۔ تو اللہ اس کی ضرور مدد کرے گا ۔ بیشک اللہ بڑا معاف کرنے والا بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ بات سن لی! اور مزید یہ کہ جس نے ویسا ہی بدلہ دیا جیسا کہ اس کے ساتھ کیا گیا ، پھر اس پر تعدی کی گئی تو اللہ اس کی ضرور مدد فرمائے گا ۔ بیشک اللہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( حقیقت ہے ) جس نے اتنا ہی بدلہ لیا جتنا اس کو ستایا گیا تھا پھر اس پر ( دوبارہ ) زیاددتی کی گئی تو البتہ ضرور بالضرور اللہ ( تعالیٰ ) اس کی مدد فرمائیں گے ، بے شک البتہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب معاف فرمانے والے بخشنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ( بات اللہ کی طرف سے مقرر ہوچکی ہے) کہ ایک شخص دوسرے کو اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اگر اس پر زیادتی کی جائے تو اللہ اس کی مدد کرے گا بیشک اللہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ مضمون تو ہوچکا اور اب مزید سنو کہ جو کوئی اتناہی بدلہ لے جتنی کہ اسے تکلیف پہنچائی گئی پھر اس پر زیادتی کی جائے تو اللہ تعالیٰ ضرور بالضرور اس کی مدد فرمائے گا بیشک اللہ بڑا ہی درگزر کرنے والا نہایت ہی معاف کرنے والا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

بات یہی ہے اورجو شخص اتناہی بدلہ لے جتنی اس پر سختی ہوتی تھی پھر ( از سرنو ) اس پر زیادتی کی جائے تواللہ ضرور اس کی مدد کرے گا بلاشبہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ودرگذر کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بات یہ ہے اور جو بدلہ لے ( ف۱۵۵ ) جیسی تکلیف پہنچائی گئی تھی پھر اس پر زیادتی کی جائے ( ف۱۵٦ ) تو بیشک اللہ اس کی مدد فرمائے گا ( ف۱۵۷ ) بیشک اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( حکم ) یہی ہے ، اور جس شخص نے اتنا ہی بدلہ لیا جتنی اسے اذیت دی گئی تھی پھر اس شخص پر زیادتی کی جائے تو اﷲ ضرور اس کی مدد فرمائے گا ۔ بیشک اﷲ درگزر فرمانے والا بڑا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ بات تو ہو چکی ۔ اور جو شخص ویسی ہی سزا دے جیسی اسے سزا ملی ہے پھر اس پر زیادتی کی جائے تو اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا ۔ بےشک اللہ بڑا معاف کرنے والا ، بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That (is so). And if one has retaliated to no greater extent than the injury he received, and is again set upon inordinately, Allah will help him: for Allah is One that blots out (sins) and forgives (again and again).

Translated by

Muhammad Sarwar

One who is wronged and who retaliates by that which is equal to his suffering, God will certainly help him; He is All-pardoning and All-forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is so. And whoever has retaliated with the like of that which he was made to suffer, and then has again been wronged, Allah will surely help him. Verily, Allah indeed is Oft-Pardoning, Oft-Forgiving.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That (shall be so); and he who retaliates with the like of that with which he has been afflicted and he has been oppressed, Allah will most certainly aid him; most surely Allah is Pardoning, Forgiving.

Translated by

William Pickthall

That (is so). And whoso hath retaliated with the like of that which he was made to suffer and then hath (again) been wronged, Allah will succour him. Lo! Allah verily is Mild, Forgiving.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह बात तो सुन ली। और जो कोई बदला लें, वैसा ही जैसा उस के साथ किया गया और फिर उस पर ज़्यादती की गई, तो अल्लाह अवश्य उस की सहायता करेगा। निश्चय ही अल्लाह दर-गुज़र करने वाला (छोड़ देने वाला), बहुत क्षमाशील है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (مضمون) تو ہوچکا اور جو شخص (دشمن کو) اس قدر تکلیف پہنچا دے جس قدر (اس دشمن کی طرف سے) اس کو تکلیف پہنچائی گئی تھی (اور) پھر اس شخص پر زیادتی کی جاوے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی ضرور امداد کرے گا (3) اللہ تعالیٰ کثیر المغفرت ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ ہے ان کا انجام اور جو بدلہ لے ویسا ہی جیسا اس کے ساتھ کیا گیا ہے اور پھر اس پر زیادتی بھی کی گئی ہو تو اللہ اس کی مدد ضرور کرے گا اللہ معاف کرنے والا او درگزر کرنے والا ہے۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تو ہے ان کا انجام اور جو کوئی بدلہ لے ، ویسا ہی جیسا اس کے ساتھ کیا گیا ، اور پھر اس پر زیادتی بھی کی گئی ہو ، تو اللہ اس کی مدد ضرور کرے گا۔ اللہ معاف کرنے والا اور درگزر کرنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ بات یوں ہی ہوگی اور جو شخص اس قدر بدلہ لے، جس قدر اسے تکلیف پہنچائی گئی پھر اس پر زیادتی کی جائے اللہ تعالیٰ ضرور ضرور اس کی مدد فرمائے گا۔ بیشک اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا اور بخشنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ سن چکے اور جس نے بدلہ لیا جیسا کہ اس کو دکھ دیا تھا پھر اس پر کوئی زیادتی کرے تو البتہ اس کی مدد کرے گا اللہ بیشک اللہ درگزر کرنے والا بخشنے والا ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ مضمون تو ہوچکا اور جس نے دشمن کو صرف اتنی ہی تکلیف پہنچائی جتنی کہ اس کو پہنچائی گئی تھی پھر اس برابر برابر بدلہ لینے والے پر دوبارہ زیادتی کی جائے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی جس پر زیادتی کی جائے گی ضرور مدد کرے گا۔ بیشک اللہ تعالیٰ بڑا درگزر کرنے والا بڑا بخشنے والا ہے