Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 61

سورة الحج

ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ یُوۡلِجُ الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَ یُوۡلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ وَ اَنَّ اللّٰہَ سَمِیۡعٌۢ بَصِیۡرٌ ﴿۶۱﴾

That is because Allah causes the night to enter the day and causes the day to enter the night and because Allah is Hearing and Seeing.

یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اوربیشک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
اللّٰہَ
اللہ
یُوۡلِجُ
وہ داخل کرتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
فِی النَّہَارِ
دن میں
وَیُوۡلِجُ
اور وہ داخل کرتا ہے
النَّہَارَ
دن کو
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
سَمِیۡعٌۢ
خوب سننے والا ہے
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس لیے کہ یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُوۡلِجُ
داخل کرتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
فِی النَّہَارِ
دن میں
وَیُوۡلِجُ
اورداخل کرتا ہے
النَّہَارَ
دن کو
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌۢ
سب کچھ سننے والا
بَصِیۡرٌ
سب کچھ دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

That is because Allah causes the night to enter the day and causes the day to enter the night and because Allah is Hearing and Seeing.

یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اوربیشک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اللہ سب کچھ سنتا دیکھتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس لیے کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ رات کودن میں داخل کرتاہے اور دن کورات میں داخل کرتا ہے اور یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because Allah makes night enter into the day and makes day enter into the night and that Allah is All-Hearing, All-Seeing.

یہ اس واسطے کہ اللہ لے لیتا ہے رات کو دن میں اور دن کو رات میں اور اللہ سنتا دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ اس لیے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور یہ کہ اللہ سب کچھ سننے والا سب کچھ دیکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So shall it be because it is Allah Who causes the night to emerge out of the day and causes the day to emerge out of the night and Allah is All-Hearing, All-Seeing.

106 یہ اس لیے کہ رات سے دن اور دن سے رات نکالنے والا اللہ ہی ہے 107 اور وہ سمیع و بصیر ہے ۔ 108

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ اللہ ( کی قدرت اتنی بڑی ہے کہ وہ ) رات کو دن میں داخل کردیتا اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے ۔ ( ٢٩ ) اور اس لیے کہ اللہ ہر بات سنتا ، ہر چیز دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیونکہ 2 اللہ تورات کو دن میں گھسیٹ دیتا ہے 3 اور دن کو رات میں گھیسٹ دیتا ہے اور دوسرے یہ کہ اللہ سب سننا دیکھتا ہے تو وہ ظالم کے ظلم سے غافل نہیں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کہ اللہ رات (کے اوقات) کو دن میں داخل فرما دیتے ہیں اور دن کو رات میں داخل فرماتے ہیں۔ اور یہ کہ اللہ خوب سننے والے ، دیکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس لئے ہے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں ڈھالتا ہے اور بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ خدا رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور خدا تو سننے والا دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is to be because Allah plungeth the night into the day and plungeth the day into the night, and because He is Hearing, Beholding.

یہ (یعنی مومنین کی نصرت و غلبہ) اسی سبب سے ہے کہ اللہ رات کو داخل کردیتا ہے دن میں اور دن کو داخل کردیتا ہے رات میں ۔ اور اس سبب سے کہ اللہ بڑا سننے والا ہے بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے ہوگا کہ اللہ ہی ہے جو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اللہ سننے والا ، دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس لیے کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی رات کو دن میں داخل فرماتے ہیں اور دن کو رات میں داخل فرماتے ہیں اور بے شک البتہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب سننے والے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس لئے کہ اللہ ہی ہے جو رات کو داخل کرتا ہے دن میں اور دن کو داخل کرتا ہے رات میں اور بیشک اللہ ہی ہے ہر کسی کی سنتا سب کچھ دیکھتا

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ اللہ تعالیٰ ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اللہ سب کچھ سنتااور دیکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ( ف۱۵۸ ) اس لیے کہ اللہ تعالیٰ رات کو ڈالتا ہے دن کے حصہ میں اور دن کو لاتا ہے رات کے حصہ میں ( ف۱۵۹ ) اور اس لیے کہ اللہ سنتا دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ رات کو دن میں داخل فرماتا ہے اور دن کو رات میں داخل فرماتا ہے اور بیشک اﷲ خوب سننے والا دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور بےشک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is because Allah merges night into day, and He merges day into night, and verily it is Allah Who hears and sees (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

God causes the night to enter the day and the day to enter the night. He is All-hearing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because Allah merges the night into the day, and He merges the day into the night. And verily, Allah is All-Hearer, All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because Allah causes the night to enter into the day and causes the day to enter into the night, and because Allah is Hearing, Seeing.

Translated by

William Pickthall

That is because Allah maketh the night to pass into the day and maketh the day to pass into the night, and because Allah is Hearer, Seer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इसलिए कि अल्लाह ही है जो रात को दिन में पिरोता हुआ ले आता है और दिन को रात में पिरोता हुआ ले आता है। और यह कि अल्लाह सुनता, देखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ایسے وقائق پر داروگیر نہیں کرتا) یہ (مؤمنین کا غالب کردینا) اس سبب سے ہے کہ اللہ تعالیٰ رات (کے اجزاء) کو دن میں اور دن ( کے اجزاء) کو رات میں داخل کردیتا ہے اور (نیز) اس سبب سے ہے کہ اللہ تعالیٰ ( ان سب احوال و اقوال کو) خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ اس لیے کہ رات سے دن اور دن سے رات نکالنے والا اللہ ہی ہے اور وہ سننے اور دیکھنے والا ہے۔ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اس لئے کہ رات سے دن اور دن سے رات نکالنے والا اللہ ہی ہے اور وہ سمیع وبصیر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے ہے کہ بلاشبہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل فرماتا ہے اور بلاشبہ اللہ دیکھنے والا اور سننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس واسطے کہ اللہ لے لیتا ہے رات کو دن میں اور دن کو رات میں اور اللہ سنتا دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ امداد اس بنا پر ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کردیا کرتا ہے اور اس لئے کہ اللہ تعالیٰ سب کی سنتا سب کو دیکھتا ہے