Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 62

سورة الحج

ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ ہُوَ الۡبَاطِلُ وَ اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡکَبِیۡرُ ﴿۶۲﴾

That is because Allah is the Truth, and that which they call upon other than Him is falsehood, and because Allah is the Most High, the Grand.

یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے بھی اور پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور بیشک اللہ ہی بلندی والا کبریائی والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی
الۡحَقُّ
حق ہے
وَاَنَّ
اور بےشک
مَا
جسے
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
ہُوَ
وہ
الۡبَاطِلُ
باطل ہے
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی
الۡعَلِیُّ
بہت بلند ہے
الۡکَبِیۡرُ
بہت بڑا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس وجہ سے کہ یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
وَاَنَّ
اور یقیناً
مَا
جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
ہُوَ
وہ
الۡبَاطِلُ
باطل ہیں
وَاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
الۡعَلِیُّ
بے حد بلند
الۡکَبِیۡرُ
بہت بڑا ہے
Translated by

Juna Garhi

That is because Allah is the Truth, and that which they call upon other than Him is falsehood, and because Allah is the Most High, the Grand.

یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے بھی اور پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور بیشک اللہ ہی بلندی والا کبریائی والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے اور اللہ کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب کچھ باطل ہے اور اللہ ہی عالی شان اور کبریائی والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس لیے کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ ہی حق ہے اوریقیناوہ سب باطل ہیں جنہیں وہ اﷲ تعالیٰ کے سواپکارتے ہیں اور یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبلند، بہت بڑاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because Allah is the truth and that whatever they invoke beside Him is false and that Allah is the High, the Great.

یہ اس واسطے کہ اللہ وہی ہے صحیح اور جس کو پکارتے ہیں اس کے سوائے وہی ہے غلط اور اللہ وہی ہے سب سے اوپر بڑا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ جس کو یہ لوگ پکارتے ہیں اس کے سوا وہ سب باطل ہے اور یہ کہ یقیناً اللہ ہی سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So shall it be because Allah, He is the Truth, and all whom they invoke instead of Him are false. Allah is Most High, All-Great.

یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اوروہ سب باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں 109 اور اللہ ہی بالادست اور بزرگ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ لوگ اسے چھوڑ کر جن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں ، وہ سب باطل ہیں اور اللہ ہی وہ ہے جس کی شان بھی اونچی ہے ، رتبہ بھی بڑا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہاسلئے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے 4 اور اس کے سوا (کافر) جس کو پکارتے ہیں وہ غلط ہے (جھوٹ لغو ہرگز خدا نہیں ہے) 5 اور اس لئے کہ اللہ ہی سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ (نصرت) اس لئے کہ اللہ ہی برحق ہیں اور یہ کہ جس چیز کو یہ (کافر) اس (اللہ) کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور یہ کہ اللہ ہی عالی شان (اور) سب سے بڑے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس لئے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اللہ کو چھوڑ کر یہ جنہیں پکارتے ہیں وہ باطل ہے۔ اور بیشک اللہ بلندو برتر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ خدا ہی برحق ہے اور جس چیز کو (کافر) خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اس لئے خدا رفیع الشان اور بڑا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because Allah! He is the Truth, and because that which they call upon beside Him--it is the false. And verily Allah! He is the High, the Great.

یہ (نصرت) اس لئے بھی (ہوگی) کہ اللہ ہی تو بس حق ہے اور اس کے سو ایہ جس کے سوا یہ جس کو بھی پکار رہے ہیں وہ (بالکل) باطل ہے ۔ اور اللہ ہی تو عالی شان ہے سب سے بڑا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے بھی ہوگا کہ اللہ ہی معبودِ حقیقی ہے اور جن چیزوں کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ، سب باطل ہیں اور بیشک اللہ ہی ہے جو برتر اور عظیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس لیے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی حق ہیں اور بے شک جن ( معبودانِ باطلہ ) کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہی باطل ہیں اور بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہی عظیم الشان اور بڑائی والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ صرف اللہ ہی برحق ہے اور جس کو کافر اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اس لیے کہ اللہ بلند مرتبہ اور عظیم شان والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور جن کو یہ لوگ پوجتے پکارتے ہیں اس کے سوا وہ سب باطل ہیں اور یقینی طور پر اللہ ہی بلند مرتبہ بڑی ہی شان والاف

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے اور اللہ کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب کچھ باطل ہے اور اللہ ہی عالی شان و کبریائی والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے ( ف۱٦۰ ) کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے پوجتے ہیں ( ف۱٦۱ ) وہی باطل ہے اور اس لیے کہ اللہ ہی بلندی بڑائی والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ اﷲ ہی حق ہے اور بیشک وہ ( کفار ) اس کے سوا جو کچھ ( بھی ) پوجتے ہیں وہ باطل ہے اور یقیناً اﷲ ہی بہت بلند بہت بڑا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ ہی حق ہے ۔ اور اس کے علاوہ جسے وہ پکارتے ہیں وہ باطل ہے ۔ اور بےشک اللہ ہی بلند ( مرتبہ والا ) بزرگ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is because Allah - He is the Reality; and those besides Him whom they invoke,- they are but vain Falsehood: verily Allah is He, Most High, Most Great.

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the Supreme Truth and whatever they worship instead of Him is falsehood. God is most Exalted and most Great.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because Allah -- He is the Truth, and what they invoke besides Him, it is false. And verily, Allah -- He is the Most High, the Most Great.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because Allah is the Truth, and that what they call upon besides Him-- that is the falsehood, and because Allah is the High, the Great.

Translated by

William Pickthall

That is because Allah, He is the True, and that whereon they call instead of Him, it is the false, and because Allah, He is the High, the Great.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इसलिए कि अल्लाह ही सत्य है और जिसे वे उस को छोड़कर पुकारते हैं, वे सब असत्य है, और यह कि अल्लाह ही सर्वोच्च, महान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (نصرت) اس سبب سے (یقینی) ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہستی میں کامل ہے اور جن چیزوں کی اللہ تعالیٰ کے سوا یہ لوگ عبادت کر رہے ہیں وہ بالکل ہی لچر ہیں اور اللہ ہی عالیشان اور (سب سے) بڑا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہ باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں۔ اللہ ہی بلند وبالا اور بزرگ ہے۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہ سب باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں اور اللہ ہی بالا دست اور بزرگ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے ہے کہ بیشک اللہ حق ہے اور اس کی علاوہ جو دوسروں کو پکارتے ہیں وہ باطل ہیں، اور اللہ برتر ہے بڑا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس واسطے کہ اللہ وہی ہے صحیح اور جس کو پکارتے ہیں اس کے سوا وہی ہے غلط اور اللہ وہی ہے سب سے اوپر بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نیز اس بنا پر ہوتی ہے کہ اللہ ہی کی ذات حق ہے اور اللہ کے سوا جن کی یہ مشرک عبادت کرتے ہیں وہ سراسر باطل ہیں اور اللہ ہی سب سے عالیشان اور بڑا ہے