Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 66

سورة الحج

وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَحۡیَاکُمۡ ۫ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمۡ ثُمَّ یُحۡیِیۡکُمۡ ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَکَفُوۡرٌ ﴿۶۶﴾

And He is the one who gave you life; then He causes you to die and then will [again] give you life. Indeed, mankind is ungrateful.

اسی نے تمہیں زندگی بخشی پھر وہی تمہیں مار ڈالے گا پھر وہی تمہیں زندہ کرے گا بیشک انسان البتہ ناشکرا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَحۡیَاکُمۡ
زندہ کیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُمِیۡتُکُمۡ
وہ موت دے گا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُحۡیِیۡکُمۡ
وہ زندہ کرے گا تمہیں
اِنَّ
یقینًا
الۡاِنۡسَانَ
انسان
لَکَفُوۡرٌ
البتہ بہت ناشکرا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَحۡیَاکُمۡ
زندہ کیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُمِیۡتُکُمۡ
وہ موت دے گا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُحۡیِیۡکُمۡ
وہی زندہ کرے گا تمہیں
اِنَّ
یقیناً
الۡاِنۡسَانَ
انسان
لَکَفُوۡرٌ
بلاشبہ بڑا ہی نا شکرا ہے
Translated by

Juna Garhi

And He is the one who gave you life; then He causes you to die and then will [again] give you life. Indeed, mankind is ungrateful.

اسی نے تمہیں زندگی بخشی پھر وہی تمہیں مار ڈالے گا پھر وہی تمہیں زندہ کرے گا بیشک انسان البتہ ناشکرا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے تمہیں زندگی دی، پھر تمہیں مارتا ہے پھر تمہیں (دوبارہ) زندہ کرے گا اور حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی منکر حق ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیاپھروہی تمہیں موت دے گا پھر وہی تمہیں زندہ کرے گا،یقیناًانسان بلاشبہ بڑاہی ناشکرا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who gave life to you, then He brings death to you, then He will give you life (again). Surely, man is very ungrateful.

اور اسی نے تم کو جلایا پھر مارتا ہے پھر زندہ کرے گا بیشک انسان ناشکر ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا پھر وہ تمہیں موت دے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا یقیناً انسان بڑا ہی نا شکرا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And it is He Who has endowed you with life and it is He who causes you to die, and it is He Who will then resurrect you. Man is indeed extremely prone to denying the Truth.

وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی ہے ، وہی تم کو موت دیتا ہے اور وہی پھر تم کو زندہ کرے گا ۔ سچ یہ ہے کہ انسان بڑا ہی منکر حق ہے ۔ 114

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی دی ، پھر وہ تمہیں موت دے گا ، پھر تمہیں زندہ کرے گا ۔ واقعی انسان بڑا ناشکرا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی نے (پہلی بار تم جب بےجان تھے) تم کو جلایا پھر (جب دنیا میں 12 عر ختم ہوگی، تم کو مار ڈالے گا پھر (حشر کے دن) تم کو جلائے گا بیشک آدمی بڑا ناشکرا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی پھر تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو زندہ فرمائیے گا واقعی انسان بڑا ناشکرا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے تمہیں زندہ کیا پھر وہ تمہیں موت دے گا پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا۔ بیشک انسان بڑا ناشکرا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی۔ پھر تم کو مارتا ہے۔ پھر تمہیں زندہ بھی کرے گا۔ اور انسان تو بڑا ناشکر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is who gave you life and will thereafter cause you to die, and will thereafter give you life; verily man is ingrate.

وہ وہی تو ہے جس نے تم کو زندگی دی پھر تمہیں موت دے گا پھر تم کو چلائے گا بیشک انسان بڑا ناشکرا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی ، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے ، پھر وہ تم کو زندہ کرے گا ۔ بیشک انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہی تو ہے جس نے تمہیں زندگی دی ، پھر تمہیں موت دیں گے ، پھر تمہیں زندہ فرمائیں گے بے شک البتہ انسان بڑا ناشکرا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جس نے تم کو زندگی بخشی پھر تم کو مارتا ہے ‘ پھر تمہیں زندہ بھی کرے گا بیشک انسان تو بڑا ناشکرا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ اللہ وہی ہے جس نے تم سب کو زندگی بخشی پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے اور دے گا پھر وہی تمہیں قیامت میں زندہ کرے گا پھر بھی یہ انسان اس کا ناشکرا اور نافرمان ہے ؟ واقعی یہ انسان بڑا ہی ناشکرا ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے تمہیں زندگی دی پھرتمہیں موت دے دے گاپھر ( دوبارہ ) زندہ کرے گااور درحقیقت انسان بڑا ہی ناشکرا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا ( ف۱٦٦ ) اور پھر تمہیں مارے گا ( ف۱٦۷ ) پھر تمہیں جِلائے گا ( ف۱٦۸ ) بیشک آدمی بڑا ناشکرا ہے ( ف۱٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی پھر تمہیں موت دیتا ہے پھر تمہیں ( دوبارہ ) زندگی دے گا ۔ بیشک انسان ہی بڑا ناشکر گزار ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے تمہیں زندگی عطا کی ہے پھر وہی تمہیں موت دے گا ۔ اور پھر ( دوبارہ ) زندہ کرے گا ۔ بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who gave you life, will cause you to die, and will again give you life: Truly man is a most ungrateful creature!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has given you life, He will make you die and will make you live again. Surely the human being is ungrateful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He, Who gave you life, and then will cause you to die, and will again give you life. Verily, man is indeed Kafurun.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who has brought you to life, then He will cause you to die, then bring you to life (again); most surely man is ungrateful.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who gave you life, then He will cause you to die, and then will give you life (again). Lo! man is verily an ingrate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिस ने तुम्हें जीवन प्रदान किया। फिर वही तुम्हें मृत्यु देता है और फिर वही तुम्हें जीवित करने वाला है। निस्संदेह मानव बड़ा ही अकृतज्ञ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہی ہے جس نے تم کو زندگی دی پھر (وقت موعودپر) تم کو موت دے گا پھر (قیامت میں دوبارہ) تم کو زندہ کرے گا واقعی انسان ہے بڑا بےقدر۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی ہے وہی تم کو موت دیتا ہے اور وہی تم کو زندہ کرے گا سچ یہ ہے کہ انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔ “ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی ہے ، وہی تم کو موت دیتا ہے اور وہی پھر تم کو زندہ کرے گا۔ سچ یہ ہے کہ انسان بڑا ہی منکر حق ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا پھر تمہیں موت دیگا پھر تمہیں زندہ فرمائے گا، بلاشبہ انسان بڑا نا شکرا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی نے تم کو جلایا پھر مارتا ہے پھر زندہ کرے گا  بے شک انسان ناشکرا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جس نے تم کو ابتدائً زندگی بخشی پھر وہ تم کو موت دے گا پھر موت کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا واقعی انسان بہت ہی ناسپاس ہے