Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 67

سورة الحج

لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَکًا ہُمۡ نَاسِکُوۡہُ فَلَا یُنَازِعُنَّکَ فِی الۡاَمۡرِ وَ ادۡعُ اِلٰی رَبِّکَ ؕ اِنَّکَ لَعَلٰی ہُدًی مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۶۷﴾

For every religion We have appointed rites which they perform. So, [O Muhammad], let the disbelievers not contend with you over the matter but invite them to your Lord. Indeed, you are upon straight guidance.

ہر امت کے لئے ہم نے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کر دیا ہے ، جسے وہ بجا لانے والے ہیں پس انہیں اس امر میں آپ سے جھگڑا نہ کرنا چاہئیے آپ اپنے پروردگار کی طرف لوگوں کو بلائیے ۔ یقیناً آپ ٹھیک ہدایت پر ہی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِکُلِّ
واسطے ہر
اُمَّۃٍ
امت کے
جَعَلۡنَا
مقرر کیا ہم نے
مَنۡسَکًا
عبادت کا طریقہ
ہُمۡ
وہ
نَاسِکُوۡہُ
چلنے والے ہیں اس پر
فَلَا
تو نہ
یُنَازِعُنَّکَ
وہ ہر گز جھگڑا کریں آپ سے
فِی الۡاَمۡرِ
اس معاملے میں
وَادۡعُ
اور دعوت دیجیے
اِلٰی رَبِّکَ
طرف اپنے رب کے
اِنَّکَ
بےشک آپ
لَعَلٰی
البتہ اوپر
ہُدًی
ہدایت
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھی کے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِکُلِّ اُمَّۃٍ
ہر اُمت کے لیے
جَعَلۡنَا
مقرر کیا ہم نے
مَنۡسَکًا
عبادت کا ایک طریقہ
ہُمۡ
وہ
نَاسِکُوۡہُ
جسے وہ بجا لانے والے ہیں
فَلَا یُنَازِعُنَّکَ
سو وہ ہر گز جھگڑا نہ کریں آپ سے
فِی الۡاَمۡرِ
اس معاملے میں
وَادۡعُ
اور آپ دعوت دیں
اِلٰی
طرف
رَبِّکَ
اپنے رب کے
اِنَّکَ
یقیناً آپ
لَعَلٰی ہُدًی
یقیناً راستے پر ہیں
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

For every religion We have appointed rites which they perform. So, [O Muhammad], let the disbelievers not contend with you over the matter but invite them to your Lord. Indeed, you are upon straight guidance.

ہر امت کے لئے ہم نے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کر دیا ہے ، جسے وہ بجا لانے والے ہیں پس انہیں اس امر میں آپ سے جھگڑا نہ کرنا چاہئیے آپ اپنے پروردگار کی طرف لوگوں کو بلائیے ۔ یقیناً آپ ٹھیک ہدایت پر ہی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ہر ایک امت کے لئے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کیا جس پر وہ چلتے ہیں۔ لہذا انھیں اس معاملہ میں آپ سے جھگڑنا نہیں چاہئے ۔ آپ اپنے رب کی طرف دعوت دیں۔ بلاشبہ آپ راہ راست پر ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہراُمت کے لیے ہم نے عبادت کاایک طریقہ مقررکیاہے جسے وہ بجا لانے والے ہیں سووہ آپ سے اس معاملے میں ہرگز جھگڑا نہ کریں اور آپ اپنے رب کی طرف دعوت دیں یقیناآپ سیدھے راستے پر ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And For every ummah (religious community) We have appointed a way of worship they are to observe. Therefore, they should never quarrel with you in the matter. And do call them to your Lord. Surely, you are on straight Guidance.

ہر امت کے لئے ہم نے مقرر کردی ایک راہ بندگی کی کہ وہ اس طرح کرتے ہیں بندگی، سو چاہئے تجھ سے جھگڑا نہ کریں اس کام میں اور بلائے جا اپنے رب کی طرف، بیشک تو ہے سیدھی راہ ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے ہر امتّ کے لیے قربانی (اور عبادت) کے طریقے مقرر کردیے ہیں جن کی وہ پیروی کرتے ہیں تو انہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس معاملے میں جھگڑنا نہیں چاہیے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب کی طرف بلاتے رہیے۔ یقیناً آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہدایت کے سیدھے راستے پر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For every people We have prescribed a way of worship which they follow. So, (O Muhammad), let them not dispute with you concerning this, and call them to Your Lord. You are certainly on the Straight Way.

ہر امت 115 کے لیے ہم نے ایک طریق عبادت 116 مقرر کیا ہے جس کی وہ پیروی کرتی ہے ، پس اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، وہ اس معاملے میں تم سے جھگڑا نہ کریں ۔ 117 تم اپنے رب کی طرف دعوت دو ، یقینا تم سیدھے راستے پر ہو ۔ 118

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے ہر امت کے لوگوں کے لیے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے ، جس کے مطابق وہ عبادت کرتے ہیں ۔ ( ٣٠ ) لہذا ( اے پیغمبر ) لوگوں کو تم سے اس معاملے میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے اور تم اپنے پروردگار کی طرف دعوت دیتے رہو ۔ تم یقینا سیدھے راستے پر ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ہم نے ہر زمانے والوں کے لئے ایک شریعت ٹھہرائی جس پر وہ چلتے ہیں تو ان لوگوں کو (یعنی یہود اور نصار سے اور مشرکین کو) دین کے مقدمے میں تجھ سے جھگڑنا 15 نہیں چاہیے اور تو اپنے مالک کے (دین کی) طرف لوگوں کو بلاتا رہ (دین کی دعوت برائر کئے جا بیشک تو سیدھے رستے پر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے ہر امت کے لئے ایک طریقہ مقرر فرمادیا ہے جس پر وہ چلتے ہیں سو ان لوگوں کو چاہیے کہ آپ سے اس امر میں جھگڑا نہ کریں۔ اور آپ اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہیے بیشک آپ سیدھے راستے پر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہر امت کے لئے ہم نے عبادت کا طریقہ مقرر کردیا ہے جس پر وہ بندگی کرتے ہیں۔ انہیں آپ سے اس معاملہ میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے آپ ان کو اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہیے۔ بیشک آپ سیدھی راہ پر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے ہر ایک اُمت کے لئے ایک شریعت مقرر کردی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو یہ لوگ تم سے اس امر میں جھگڑا نہ کریں اور تم (لوگوں کو) اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Unto every community We have appointed a rite which they perform. Let them not therefore contend with thee in the affair; and call them thou unto thy Lord, verily thou art on true guidance.

ہم نے ہر امت کے واسطے ایک طریقہ (ذبح و عبادت کا) مقرر کر رکھا ہے کہ وہ اس پر چلنے والے ہیں سو انہیں نہ چاہیے کہ آپ سے جھگڑا کریں (اس) امر میں ۔ اور آپ ان کو اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہیے بیشک آپ ہی سیدھے راستے پر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ہر امت کے واسطے ایک طریقہ ٹھہرا دیا ہے تو وہ اسی پر چلیں گے ۔ تو وہ اس معاملے میں تم سے نزاع کی راہ نہ پائیں اور اپنے رب کی طرف بلاتے رہو ۔ بیشک تم ہی سیدھی راہ پر ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہر امت کے لیے ہم نے عبدت کا ایک ( مخصوص ) طریقہ مقرر فرمادیا ہے جس کے مطابق وہ عبادت کرتے ہیں ، ( اے محبوب ﷺ ) پس یہ لوگ آپ سے اس معاملے میں جھگڑا نہ کریں ، بے شک آپ البتہ سیدھے راستے پر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے ہر ایک امت کے لیے ایک شریعت مقرر کردی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو یہ لوگ آپ سے اس بات میں جھگڑا نہ کریں اور آپ لوگوں کو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں ‘ بیشک آپ سیدھے رستے پر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہر امت کے لئے ہم نے عبادت کا اک طریقہ مقرر کیا ہے جس پر ان کو چلنا ہوتا ہے پس ان لوگوں کو آپ کے ساتھ اس معاملے میں کسی بھی طرح جھگڑے کا حق نہیں اور آپ بلاتے رہیں اپنے رب کی عبادت و بندگی کی طرف بلاشبہ آپ قطعی طور پر سیدھے راستے پر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ہرامت کے لئے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے جس پر وہ چلتے ہیں لہٰذاان ( یہودونصاریٰ اور مشرکین ) کواس معاملہ میں آپ سے جھگڑانہیں کرنا چاہیے آپ ( انہیں ) اپنے رب کی طرف دعوت دیں بلاشبہ آپ صراط مستقیم پر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہر امت کے لیے ( ف۱۷۰ ) ہم نے عبادت کے قاعدے بنادیے کہ وہ ان پر چلے ( ف۱۷۱ ) تو ہرگز وہ تم سے اس معاملہ میں جھگڑا نہ کریں ( ف۱۷۲ ) اور اپنے رب کی طرف بلاؤ ( ف۱۷۳ ) بیشک تم سیدھی راہ پر ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم نے ہر ایک امت کے لئے ( احکامِ شریعت یا عبادت و قربانی کی ) ایک راہ مقرر کر دی ہے ، انہیں اسی پر چلنا ہے ، سو یہ لوگ آپ سے ہرگز ( اﷲ کے ) حکم میں جھگڑا نہ کریں ، اور آپ اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں ۔ بیشک آپ ہی سیدھی ( راہِ ) ہدایت پر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ہم نے ہر قوم کیلئے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کر دیا ہے جس کے مطابق وہ عبادت کر رہی ہے ۔ اس لئے انہیں آپ سے جھگڑا نہیں کرنا چاہیے اور آپ اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہیے! یقیناً آپ ہدایت کے سیدھے راستہ پر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To every People have We appointed rites and ceremonies which they must follow: let them not then dispute with thee on the matter, but do thou invite (them) to thy Lord: for thou art assuredly on the Right Way.

Translated by

Muhammad Sarwar

We enjoined every nation with certain worship acts which they perform. The unbelievers must not dispute with you about the manner of your worship. Invite them to follow the right path of the Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For every nation We have made Mansak which they must follow; so let them not dispute with you on the matter, but invite them to your Lord. Verily, you indeed are on the straight guidance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

To every nation We appointed acts of devotion which they observe, therefore they should not dispute with you about the matter and call to your Lord; most surely you are on a right way.

Translated by

William Pickthall

Unto each nation have We given sacred rites which they are to perform; so let them not dispute with thee of the matter, but summon thou unto thy Lord. Lo! thou indeed followest right guidance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

प्रत्येक समुदाय के लिए हम ने बन्दगी की एक रीति निर्धारित कर दी है, जिस का पालन उस के लोग करते हैं। अतः इस मामले में वे तुम से झगड़ने की राह न पाएँ। तुम तो अपने रब की ओर बुलाए जाओ। निस्संदेह तुम सीधे मार्ग पर हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(جتنی امتیں اہل شرائع گزری ہیں) ہم نے (ان میں) ہر امت کے واسطے ذبح کرنے کا طریق مقرر کیا ہے وہ اسی طریق پر ذبح کیا کرتے تھے سو ان (معترض) لوگوں کو چاہیے کہ آپ سے اس امر (ذبح) میں جھگڑا نہ کریں اور آپ (ان کو) اپنے رب (یعنی اس دین کی طرف بلاتے رہیے (کیونکہ) آپ یقیناً صحیح رستہ پر ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہر امت کے لیے ہم نے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے جس کی ہر کوئی پیروی کرتا ہے اے نبی انہیں آپ سے جھگڑا نہیں کرنا چاہیے آپ اپنے رب کی طرف دعوت دیں یقیناً آپ سیدھے راستے پر ہیں۔ (٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر امت کے لئے ہم نے ایک طریق عبادت مقرر کیا ہے جس کی وہ پیروی کرتی ہے ، پس اے نبی وہ اس معاملہ میں تم سے جھگڑا نہ کریں۔ تم اپنے رب کی طرف دعوت دو ۔ یقینا تم سیدھے پر ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم نے ہر امت کے لیے عبادت کے طریقے مقرر کیے ہیں جن کے مطابق وہ عبادت کرتے تھے، سو اس امر میں وہ آپ سے جھگڑا نہ کریں، اور آپ ان کو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں بلاشبہ آپ ہدایت پر ہیں جو سیدھا راستہ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہر امت کے لیے ہم نے مقرر کردی ایک راہ بندگی کی کہ وہ اسی طرح کرتے ہیں بندگی، سو چاہیے تجھ سے جھگڑا نہ کریں اس کام میں اور تو بلائے جا اپنے رب کی طرف بیشک تو ہے سیدھی راہ پر سوجھ والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم نے تشریعی امتوں میں سے ہر ایک امت کیلئے ایک طریقۂ عبادت مقرر کیا ہے کہ وہ اس طریقہ پر عبادت کرتے ہیں سو ان کو چاہئے کہ وہ آپ سے اس کام میں کسی طرح کا جھگڑا نہ کریں اور آپ ان کو اپنے رب کی طرف بلاتے رہئے آپ یقیناً سیدھی راہ پر ہیں