Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 71

سورة الحج

وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَمۡ یُنَزِّلۡ بِہٖ سُلۡطٰنًا وَّ مَا لَیۡسَ لَہُمۡ بِہٖ عِلۡمٌ ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ نَّصِیۡرٍ ﴿۷۱﴾

And they worship besides Allah that for which He has not sent down authority and that of which they have no knowledge. And there will not be for the wrongdoers any helper.

اور یہ اللہ کے سوا ان کی عبادت کر رہے ہیں جس کی کوئی خدائی دلیل نازل نہیں ہوئی نہ وہ خود ہی اس کا کوئی علم رکھتے ہیں ۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
اس کی جو
لَمۡ
نہیں
یُنَزِّلۡ
اس نے نازل کیا
بِہٖ
جس کی
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
وَّمَا
اور اس کی جو
لَیۡسَ
نہیں ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
وَمَا
اور نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ نَّصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کےسوا
مَا
جو
لَمۡ یُنَزِّلۡ
نہیں اتاری
بِہٖ
جس کی
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
وَّمَا
اور جس کا
لَیۡسَ
نہیں ہے
لَہُمۡ
اُن کو
بِہٖ
ساتھ اُس کے
عِلۡمٌ
کوئی علم
وَمَا
اور نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ نَّصِیۡرٍ
کوئی مدد گار
Translated by

Juna Garhi

And they worship besides Allah that for which He has not sent down authority and that of which they have no knowledge. And there will not be for the wrongdoers any helper.

اور یہ اللہ کے سوا ان کی عبادت کر رہے ہیں جس کی کوئی خدائی دلیل نازل نہیں ہوئی نہ وہ خود ہی اس کا کوئی علم رکھتے ہیں ۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہیں جن کے لئے نہ تو اللہ نے کوئی دلیل اتاری ہے اور نہ ہی خود انھیں کچھ علم ہے۔ ان ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہ ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ کے سواوہ اُن کی عبادت کرتے ہیں جس کی اﷲ تعالیٰ نے کوئی دلیل نہیں اُتاری اوران کی عبادت کرتے ہیں جن کے بارے میں اُنہیں کوئی علم بھی نہیں ہے اور ظالموں کے لیے کوئی مددگارنہیں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they worship, besides Allah, the objects for which He did never send down an authority (or proof) and for which they have no knowledge. And for the wrongdoers there is no helper.

اور پوجتے ہیں اللہ کے سوائے اس چیز کو جس چیز کی سند نہیں اتاری اس نے اور جس کی خبر نہیں ان کو اور بےانصافوں کا کوئی نہیں مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی جن کے بارے میں اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور انہیں اس کا کچھ علم بھی نہیں اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Instead of Allah they worship those concerning whom He has revealed no sanction and concerning whom they have no true knowledge. None shall be able to help such evil-doers.

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کر رہے ہیں جن کے لیے نہ تو اس نے کوئی سند نازل کی ہے اور نہ یہ خود ان کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں ۔ 120 ان ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے ۔ 121

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن ( کے معبود ہونے ) کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ، اور خود ان لوگوں کو بھی اس کے بارے میں کوئی علم حاصل نہیں ۔ ( ٣١ ) اور ان ظالموں کا ( آخرت میں ) کوئی مددگار نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (یہ کافر) اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جن کے (پوجنے کے) لئے کوئی سند اللہ تعالیٰ نے نہیں اتاری اور 4 نہ ان کے پاس کوئی (عقل دلیل ہے اور قیامت کے دن 5 ایسے) بےانصافوں کا (جو شرک کرتے ہیں) کوئی مددگار نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جس کے بارے اس (اللہ) نے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اسکی کوئی (عقلی یا نقلی) دلیل ہے اور ان ظالموں کا کوئی مدد کرنے والا نہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت و بندگی کرتے ہیں جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ اور نہ یہ لوگ خود اس کا علم رکھتے ہیں ۔ اور ظالموں کے لئے کوئی مدد گار نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یہ لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔ اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they worship, beside Allah, that for which He hath revealed no authority and that whereof they have no knowledge; and for the wrong-doers there shall not be a helper.

اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جن (کے جواز عبادت) پر اللہ نے کوئی حجت نہیں اتاری ہے اور نہ ان کے پاس اس کے لئے دلیل ہے اور نہ ان ظالموں کا کوئی مددگار ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ اللہ کے ماسوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ، جن کے حق میں خدا نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور نہ ان کے بارے میں ان کو کوئی علم ہی ہے اور ان ظالموں کا کوئی مددگار بننے والا نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا ان ) معبودانِ باطلہ ) کی عطادت کرتے ہیں جن پر اس نے کوئی دلیل نہیں اُتاری اور جس کا انہیں علم ( بھی ) نیہں ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اس کا کوئی علم ہے اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہ ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر اس سب کے باوجود یہ لوگ ہیں کہ پوجے اور پکارے جا رہے ہیں ایسی بےحقیقت چیزوں کو جن کے بارے میں نہ اللہ نے کوئی سند اتاری اور نہ ہی ان لوگوں کے پاس ان کے بارے میں کسی طرح کا کوئی علم ہے اور ایسے ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہیں جن کے لئے اللہ نے نہ کوئی دلیل اتاری ہے اور نہ ہی خودانہیں کچھ علم ہے ان ظالموں کا ( قیامت کے دن ) کوئی بھی مدد گارنہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں ( ف۱۷۹ ) جن کی کوئی سند اس نے نہ اتاری اور ایسوں کو جن کا خود انھیں کچھ علم نہیں ( ف۱۸۰ ) اور ستمگاروں کا ( ف۱۸۱ ) کوئی مددگار نہیں ( ف۱۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ اﷲ کے سوا ان ( بتوں ) کی پرستش کرتے ہیں جس کی اُس نے کوئی سند نہیں اتاری اور نہ ( ہی ) انہیں اس ( بت پرستی کے انجام ) کا کچھ علم ہے ، اور ( قیامت کے دن ) ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جن کیلئے نہ تو اللہ نے کوئی دلیل ( سند ) نازل کی ہے اور نہ ہی انہیں ان کے بارے میں کوئی علم ہے اور ( ان ) ظالموں کیلئے کوئی مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yet they worship, besides Allah, things for which no authority has been sent down to them, and of which they have (really) no knowledge: for those that do wrong there is no helper.

Translated by

Muhammad Sarwar

They worship things instead of God that have received no authority (from the heavens) nor have they any knowledge of such authority. The unjust people will have no one to help them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they worship besides Allah others for which He has sent down no authority, and of which they have no knowledge; and for the wrongdoers there is no helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they serve besides Allah that for which He has not sent any authority, and that of which they have no knowledge; and for the unjust there shall be no helper.

Translated by

William Pickthall

And they worship instead of Allah that for which He hath sent down no warrant, and that whereof they have no knowledge. For evil-doers there is no helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे अल्लाह से इतर उन की बन्दगी करते हैं जिन के लिए न तो उस ने कोई प्रमाण उतारा और न उन्हें उन के विषय में कोई ज्ञान ही है। और इन ज़ालिमों को कोई सहायक नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (مشرک) لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن (کے جواز عبادت پر) اللہ تعالیٰ نے کوئی حجت (اپنی کتب میں) نہیں بھیجی اور نہ ان کے پاس اس کی کوئی (عقلی) دلیل ہے اور ان ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کررہے ہیں جن کے بارے میں نہ تو اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نازل کی ہے اور نہ یہ خود ان کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کر رہے ہیں جن کے لئے نہ تو اس نے کوئی سند نازل کی ہے اور نہ یہ خود ان کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں۔ ان ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی، اور نہ ان کے پاس ان کی کوئی دلیل ہے، اور ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پوجتے ہیں اللہ کے سوا اس چیز کو جس کی سند نہیں اتاری اس نے اور جس کی ان کو خبر نہیں اور بےانصافوں کا کوئی نہیں مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ خدا کے سوا ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی عبادت پر نہ تو خدا نے کوئی سند نازل فرمائی ہے اور نہ ان کے پاس ان کے پوجنے کی کوئی عقلی دلیل ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا