Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 73

سورة الحج

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسۡتَمِعُوۡا لَہٗ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَنۡ یَّخۡلُقُوۡا ذُبَابًا وَّ لَوِ اجۡتَمَعُوۡا لَہٗ ؕ وَ اِنۡ یَّسۡلُبۡہُمُ الذُّبَابُ شَیۡئًا لَّا یَسۡتَنۡقِذُوۡہُ مِنۡہُ ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَ الۡمَطۡلُوۡبُ ﴿۷۳﴾

O people, an example is presented, so listen to it. Indeed, those you invoke besides Allah will never create [as much as] a fly, even if they gathered together for that purpose. And if the fly should steal away from them a [tiny] thing, they could not recover it from him. Weak are the pursuer and pursued.

لوگو! ایک مثال بیان کی جا رہی ہے ذرا کان لگا کر سن لو! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وہ ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کر سکتے ، گو سارے کے سارے ہی جمع ہوجائیں بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں سکتے بڑا بودا ہے طلب کرنے والا اور بڑا بودا ہے وہ جس سے طلب کیا جا رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
ضُرِبَ
بیان کی گئی ہے
مَثَلٌ
مثال
فَاسۡتَمِعُوۡا
پس غور سے سنو
لَہٗ
اسے
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے سوا
لَنۡ
ہر گز نہیں
یَّخۡلُقُوۡا
وہ پیدا کر سکتے
ذُبَابًا
ایک مکھی
وَّلَوِ
اور اگرچہ
اجۡتَمَعُوۡا
وہ جمع ہو جائیں
لَہٗ
اس کے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّسۡلُبۡہُمُ
چھین لے ان سے
الذُّبَابُ
مکھی
شَیۡئًا
کوئی چیز
لَّایَسۡتَنۡقِذُوۡہُ
نہیں چھڑا سکتے اس کو
مِنۡہُ
اس سے
ضَعُفَ
کتنا کمزور ہے
الطَّالِبُ
طلب کرنے والا
وَالۡمَطۡلُوۡبُ
اور وہ جس سے طلب کیا جاتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو!
ضُرِبَ
بیان کی جاتی ہے
مَثَلٌ
ایک مثال
فَاسۡتَمِعُوۡا
سو غور سے سنو
لَہٗ
اسے
اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
لَنۡ
ہر گز نہیں
یَّخۡلُقُوۡا
وہ پیدا کریں گے
ذُبَابًا
ایک مکھی
وَّلَوِ اجۡتَمَعُوۡا
اور اگرچہ وہ جمع ہو جائیں
لَہٗ
اس کے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّسۡلُبۡہُمُ
چھین لے اُن سے
الذُّبَابُ
مکھی
شَیۡئًا
کچھ بھی
لَّایَسۡتَنۡقِذُوۡہُ
نہیں وہ چھڑا سکتے اُس کو
مِنۡہُ
اس سے
ضَعُفَ
کمزور ہے
الطَّالِبُ
طلب کرنے والا
وَالۡمَطۡلُوۡبُ
اور جس سے طلب کیا گیا
Translated by

Juna Garhi

O people, an example is presented, so listen to it. Indeed, those you invoke besides Allah will never create [as much as] a fly, even if they gathered together for that purpose. And if the fly should steal away from them a [tiny] thing, they could not recover it from him. Weak are the pursuer and pursued.

لوگو! ایک مثال بیان کی جا رہی ہے ذرا کان لگا کر سن لو! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وہ ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کر سکتے ، گو سارے کے سارے ہی جمع ہوجائیں بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں سکتے بڑا بودا ہے طلب کرنے والا اور بڑا بودا ہے وہ جس سے طلب کیا جا رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگو ! تم سے ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے ذرا غور سے سنو۔ جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ اگر سارے بھی اکٹھے ہوجائیں تو ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین کرلے جائے تو اس سے چھڑا بھی نہیں سکتے۔ چاہنے والا بھی ناتواں اور جس کے مدد طلب کی جارہی ہے وہ بھی (ایسا ہی) ناتواں ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو!ایک مثال بیان کی جاتی ہے سو اسے غورسے سنو،یقیناوہ لوگ جنہیں تم اﷲ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہوایک مکھی بھی ہرگزپیدانہیں کریں گے اوراگرچہ وہ سب کے سب اس کے لیے جمع ہوجائیں اوراگرمکھی ان سے کچھ بھی چھین لے تواُسے اُس سے وہ چھڑا بھی نہیں سکتے طلب کرنے والابھی کمزور ہے اور جس سے طلب کیا گیا وہ بھی کمزور ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O people, here is a parable set forth to you, so listen to it carefully: All those whom you invoke besides Allah can never create (even) a fly, even though they all join hands together for that. And if a fly snatches something away from them, they cannot release it there from. (Equally) feeble are the invoker and the invoked.

اے لوگو ! ایک مثال کہی ہے سو اس پر کان رکھوں جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے ہرگز نہ بنا سکیں گے ایک مکھی اگرچہ سارے جمع ہوجائیں اور اگر کچھ چھین لے ان سے مکھی چھڑا نہ سکیں وہ اس سے بودا ہے چاہنے والا اور جن کو چاہتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو ! ایک مثال بیان کی جاتی ہے پس اسے ذرا توجہّ سے سنو یقیناً (تمہارے وہ معبود) جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ایک مکھی بھی تخلیق نہیں کرسکتے اگرچہ وہ سب اس کے لیے اکٹھے ہوجائیں اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو یہ اس سے وہ چیز چھڑا نہیں سکتے کس قدر کمزور ہے طالب بھی اور مطلوب بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O people, a parable is set forth: pay heed to it. Those who call upon aught other than Allah shall never be able to create even a fly, even if all of them were to come together to do that. And if the fly were to snatch away anything from them, they would not be able to recover that from it. Powerless is the supplicant; and powerless is he to whom he supplicates.

لوگو ، ایک مثال دی جاتی ہے ، غور سے سنو ۔ جن معبودوں کو تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے ۔ بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اسے چھڑا بھی نہیں سکتے ۔ مدد چاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی جاتی ہے وہ بھی کمزور ۔ 123

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لوگو ! ایک مثال بیان کی جارہی ہے اب اسے کان لگا کر سنو ! تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر جن جن کو دعا کے لیے پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے ، چاہے اس کام کے لیے سب کے سب اکٹھے ہوجائیں ، اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین کرلے جائے تو وہ اس سے چھڑا بھی نہیں سکتے ۔ ایسا دعا مانگنے والا بھی بودا اور جس سے دعا مانگی جارہی ہے وہ بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو (تمہارے سمجھانے کے لئے ایک مثال بیان کی جاتی ہے دل لگا کر سنو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (بت یا اوتار یا جن یا شیطان یا اولیا وغیرہ) وہ ہرگز ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے گو اس کے 8 (بنانے کے) لئے (سب کے سب اکٹھا ہوجائیں (سب مل کر بھی نہیں بنا سکتے) اور خیر بنانا تو کجا) اگر مکھی ان سے کچھ اچک لے (چھین کر چل دے) تو (پھر) اس سے وہ چیز چھڑا نہیں سکتے (وہ ہاتھ کہاں آتی ہے) چاہنے والا اور جسے چاہتے ہیں دونوں بودے کمزور

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! ایک مثال بیان فرمائی جاتی ہے پس اس کو غور سے سنو کہ بیشک جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی ہرگز پیدا نہیں کرسکتے (اور) گو سب کے سب اس کام کے لئے کیوں نہ جمع ہوجائیں اور (ایسے عاجز ہیں کہ) اگر ان سے مکھی کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اس کو تو اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب (عابد اور معبود) دونوں گئے گزرے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! ایک مثال بیان کی جاتی ہے جس کو خوب غور سے سنو ! بیشک وہ لوگ جو اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو پکارتے ہیں وہ معبود سب مل کر بھی ایک مکھی نہیں بناسکتے۔ اور اگر ایک مکھی ان سے کوئی چیز چھین کرلے جائے تو وہ اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ (ان بتوں کو ) چاہنے والا بھی کمزور اور جن معبودوں کو چاہا جاتا ہے وہ بھی کمزور ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے غور سے سنو۔ کہ جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ اس کے لئے سب مجتمع ہوجائیں۔ اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز لے جائے تو اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب (یعنی عابد اور معبود دونوں) گئے گزرے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Mankind! a similitude is propounded; so hearken thereto. Verily those whom ye call upon beside Allah will by no means create a fly, even though they assembled for that; and if the fly were to snatch away aught from them, they cannot recover it from him: weak the seeker and the sought!

اے لوگو ایک بڑی بات بیان کی جاتی ہے ۔ سو اسے سنو جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی (تک تو) پیدا کر نہیں سکتے چاہے سب ہی اس غرض کے لئے جمع ہوجائیں اور اگر مکھی ان کے سامنے سے کچھ چھین لے جائے تو وہ اس سے چھڑا تک نہی سکتے ۔ لچر ہے (ایسا) طالب (بھی) اور (ایسا) مطلوب (بھی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! ایک تمثیل بیان کی جاتی ہے تو اس کو توجہ سے سنو! جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ، وہ ایک مکھی بھی پیدا کرسکنے پر قادر نہیں ہیں ، اگرچہ وہ اس کیلئے سب مل کر کوشش کریں اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے تو وہ اس سے اس کو بچا بھی نہیں پائیں گے ۔ طالب اور مطلوب دونوں ہی ناتواں!

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اس کو غور سے سنو ( وہ یہ کہ ) بے شک جن ( معبودانِ باطلہ ) کو تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا پکارتے ہو وہ ہرگز ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکے اگرچہ وہ اس کے لیے سب جمع ہوجائیں اور اگر ان سے مکھی کچھ چھین کرلے جائے تو وہ ہرگز اس سے اس چیز کو نہیں چھڑاسکتے ( کس قدر ) کمزور ہیں طلب ( عبادت ) کرنے والے ( بھی ) اور جن سے طلب ( عبادت ) کیاجائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے غور سے سنو کہ جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے چاہے اس کے لیے سب جمع ہوجائیں اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز چھین لے جائے تو اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب ( یعنی) عابد اور معبود دونوں ہی لاچار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ اے لوگو ایک مثال بیان کی جاتی ہے پس تم اسے کان لگا کر سنو بیشک جن ہستیوں کو تم لوگ پوجتے پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ اس کی کوشش کے لئے وہ سب اکٹھے بھی ہوجائیں اور مکھی بنانا تو دور کی بات ہے ان کا حال تو یہ ہے کہ اگر وہ مکھی ان سے کچھ چھین لے تو یہ اس کو بھی اس سے چھڑا نہیں سکتے کتنا کمزور ہے چاہنے والا اور کتنا کمزور ہے وہ جس سے مدد چاہی جاتی ہے

Translated by

Noor ul Amin

لوگو! تم سے ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے ذراغورسے سنوجن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہووہ اگر سارے اکھٹے بھی ہوجائیں توایک مکھی بھی پیدانہیں کرسکتے اور اگر مکھی ان سے کوئی چیزچھین لے جائے تواس سے چھڑابھی نہیں سکتے وہ چاہنے والابھی اور جس سے مدد طلب کی جا رہی ہے وہ دونوں کمزور ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگو! ایک کہاوت فرمائی جاتی ہے اسے کان لگا کر سنو ( ف۱۸۵ ) وہ جنہیں اللہ کے سوا تم پوجتے ہو ( ف۱۸٦ ) ایک مکھی نہ بناسکیں گے اگرچہ سب اس پر اکٹھے ہوجائیں ( ف۱۸۷ ) اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین کرلے جائے ( ف۱۸۸ ) تو اس سے چھڑا نہ سکیں ( ف۱۸۹ ) کتنا کمزور چاہنے والا اور وہ جس کو چاہا ( ف۱۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے سو اسے غور سے سنو: بیشک جن ( بتوں ) کو تم اﷲ کے سوا پوجتے ہو وہ ہرگز ایک مکھی ( بھی ) پیدا نہیں کرسکتے اگرچہ وہ سب اس ( کام ) کے لئے جمع ہو جائیں ، اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز چھین کر لے جائے ( تو ) وہ اس چیز کو اس ( مکھی ) سے چھڑا ( بھی ) نہیں سکتے ، کتنا بے بس ہے طالب ( عابد ) بھی اور مطلوب ( معبود ) بھی

Translated by

Hussain Najfi

اے لوگو! ایک مثال دی جاتی ہے اسے غور سے سنو ۔ اللہ کو چھوڑ کر تم جن معبودوں کو پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتے ۔ اگرچہ وہ سب کے سب اس کام کے لئے اکٹھے ہو جائیں ۔ اور اگر ایک مکھی ان سے کوئی چیز چھین کر لے جائے تو وہ اسے اس ( مکھی ) سے چھڑا نہیں سکتے ۔ طالب و مطلوب دونوں ہی کمزور و ناتواں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O men! Here is a parable set forth! listen to it! Those on whom, besides Allah, ye call, cannot create (even) a fly, if they all met together for the purpose! and if the fly should snatch away anything from them, they would have no power to release it from the fly. Feeble are those who petition and those whom they petition!

Translated by

Muhammad Sarwar

People, listen to this parable: Those whom you worship instead of God do not have the power to create even a fly, even though all of them would come together for the task. If the fly was to snatch something from them they would not be able to rescue it from the fly. How feeble are such worshippers and that which they worship.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O mankind! A parable has been made, so listen to it: Verily, those on whom you call besides Allah, cannot create a fly, even though they combine together for the purpose. And if the fly snatches away a thing from them, they will have no power to release it from the fly. So weak are the seeker and the sought.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O people! a parable is set forth, therefore listen to it: surely those whom you call upon besides Allah cannot create fly, though they should all gather for it, and should the fly snatch away anything from them, they could not take it back from it; weak are the invoker and the invoked.

Translated by

William Pickthall

O mankind! A similitude is coined, so pay ye heed to it: Lo! those on whom ye call beside Allah will never create a fly though they combine together for the purpose. And if the fly took something from them, they could not rescue it from it. So weak are (both) the seeker and the sought!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगों! एक मिसाल पेश की जाती है। उसे ध्यान से सुनो, अल्लाह से हटकर तुम जिन्हें पुकारते हो वे एक मक्खी भी पैदा नहीं कर सकते। यद्यपि इस के लिए वे सब इकट्ठे हो जाएँ और यदि मक्खी उन से कोई चीज़ छीन ले जाए तो उस से वे उस को छुड़ा भी नहीं सकते। बेबस और असहाय रहा चाहने वाला भी (उपासक) और उस का अभीष्ट (उपास्य) भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے لوگو ایک عجیب بات بیان کی جاتی ہے اس کو کان لگا کر سنو (وہ یہ ہے کہ) اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ ایک (ادنے ٰ ) مکھی کو تو پیدا کر ہی نہیں سکتے گو سب کے سب بھی کیوں (نہ) جمع ہوجائیں اور (پیدا کرنا تو بڑی بات ہے وہ ایسے عاجز ہیں کہ) اگر ان سے مکھی کچھ چھین لے جائے تو اس کو (تو) اس سے چھڑا (ہی) نہیں سکتے ایسا عابد بھی لچر اور ایسا معبود بھی لچر۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” لوگو ایک مثال دی جاتی ہے اسے غور سے سنو ! اللہ کو چھوڑ کر جن معبودوں کو پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا تو نہیں کرسکتے۔ اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اس سے واپس نہیں لے سکتے کمزور ہیں۔ مددچاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد مانگی جاتی ہے وہ بھی کمزور۔ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو ، ایک مثال دی جاتی ہے ، غور سے سنو جن معبودوں کو تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا کرنا چاہیں تو نہیں کرسکتے۔ بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اسے چھڑا بھی نہیں سکتے۔ مدد چاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی جاتی ہے وہ بھی کمزور۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو ! ایک مثل بیان کی گئی ہے سو تم اسے دھیان سے سن لو، بلاشبہ جو لوگ اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت کرتے ہیں وہ ہرگز مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے اگرچہ اس کے لیے وہ سب اکٹھے ہوجائیں اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے تو اسے چھڑا نہیں سکتے، طالب بھی کمزور اور مطلوب بھی کمزور،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے لوگو ایک مثل کہی ہے سو اس پر کان رکھو جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے ہرگز نہ بنا سکیں گے ایک مکھی اگرچہ سارے جمع ہوجائیں اور اگر کچھ چھین لے ان سے مکھی چھڑا نہ سکیں وہ اس سے بودا ہے چاہنے والا اور جن کو چاہتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

واپس جانے کی اے لوگو ! ایک عجیب بات بیان کی جاتی ہے تم اس کو کان لگا کر سنو اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر تم لوگ جن معبودوں کی پرستش کرتے ہو وہ ایک مکھی بھی ہرگز نہیں پیدا کرسکتے اگرچہ وہ سب کے سب مکھی پیدا کرنے کے لئے جمع بھی ہوجائیں اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین لے تو اس مکھی سے اس کو چھڑا بھی نہیں سکتے طالب بھی کمزور اور مطلوب بھی کمزور