Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 75

سورة الحج

اَللّٰہُ یَصۡطَفِیۡ مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَمِیۡعٌۢ بَصِیۡرٌ ﴿ۚ۷۵﴾

Allah chooses from the angels messengers and from the people. Indeed, Allah is Hearing and Seeing.

فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہنچانے والوں کو اللہ ہی چھانٹ لیتا ہے بیشک اللہ تعالٰی سننے والا دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
یَصۡطَفِیۡ
چن لیتا ہے
مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں میں سے
رُسُلًا
پیغام پہنچانے والے
وَّمِنَ النَّاسِ
اور انسانوں میں سے بھی
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
سَمِیۡعٌۢ
خوب سننے والا ہے
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَصۡطَفِیۡ
منتخب فرماتا ہے
مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں میں سے
رُسُلًا
پیغام پہنچانے والے
وَّمِنَ النَّاسِ
اور انسانوں میں سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌۢ
سب کچھ سننے والا
بَصِیۡرٌ
سب کچھ دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Allah chooses from the angels messengers and from the people. Indeed, Allah is Hearing and Seeing.

فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہنچانے والوں کو اللہ ہی چھانٹ لیتا ہے بیشک اللہ تعالٰی سننے والا دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ (پیغام رسانی کے لئے) فرشتوں میں سے بھی رسول چن لیتا ہے اور لوگوں میں سے بھی۔ بیشک اللہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب فرماتاہے، یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah chooses messengers from angels and from men. Surely, Allah is All-Hearing, All-Seeing.

اللہ چھانٹ لیتا ہے فرشتوں میں پیغام پہنچانے والے اور آدمیوں میں اللہ سنتا دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہُ چن لیتا ہے اپنے پیغامبر فرشتوں میں سے بھی اور انسانوں میں سے بھی یقینا اللہ سب کچھ سننے و الا دیکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah chooses Messengers from among angels and from among human beings (to convey His command). Allah is All-Hearing, All-Seeing.

حقیقت یہ ہے کہ اللہ ﴿اپنے فرامین کی ترسیل کے لیے ﴾ ملائکہ میں سے بھی پیغام رساں منتخب کرتا ہے ، اور انسانوں میں سے بھی ۔ 124 وہ سمیع اور بصیر ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ فرشتوں میں سے بھی اپنا پیغام پہنچانے والے منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی ۔ ( ٣٣ ) یقینا اللہ ہر بات سنتا ہر چیز دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ فرشتوں اور آدمیوں میں سے پیغام پہنچانے والے چھانٹ لیتا ہے 3 کیونکہ اللہ تعالیٰ سنتا دیکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے چن لیتے ہیں اور انسانوں میں سے بھی۔ بیشک اللہ سننے والے ، دیکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ فرشتوں میں سے اور لوگوں میں سے پیغام پہنچانے والا چن لیتا ہے۔ بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah chooseth from the angels messengers and also from mankind; verily Allah is Hearing, Beholding.

اللہ انتخاب کرلیتا ہے فرشتوں میں سے پیام پہنچانے والے اور آدمیوں میں سے بھی ۔ بیشک اللہ خوب سننے والا ہے خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ فرشتوں میں سے اپنے پیغامبر چنتا ہے ، جس طرح انسانوں میں سے چنتا ہے ۔ بیشک اللہ سننے والا ، دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) فرشتوں اور انسانوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب فرماتے ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب سننے ( اور ) دیکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ اپنی پیغام رسانی کے لئے اپنی مرضی واختیار سے چنتا ہے پیغمبر فرشتوں سے بھی اور انسانوں سے بھی بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کی سنتا سب کچھ دیکھتا ہے وہ پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ فرشتوں میں سے بھی اپناپیغام پہنچانے والے چن لیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی بیشک اللہ سب کچھ سننے والا و دیکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ چن لیتا ہے فرشتوں میں سے رسول ( ف۱۹۲ ) اور آدمیوں میں سے ( ف۱۹۳ ) بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ فرشتوں میں سے ( بھی ) اور انسانوں میں سے ( بھی اپنا ) پیغام پہنچانے والوں کو منتخب فرما لیتا ہے ۔ بیشک اﷲ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ پیغام پہنچانے والے فرشتوں میں سے منتخب کر لیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی ۔ بیشک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah chooses messengers from angels and from men for Allah is He Who hears and sees (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

God chooses Messengers from both angels and human beings. God is All-hearing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah chooses Messengers from angels and from men. Verily, Allah is All-Hearer, All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah chooses apostles from among the angels and from among the men; surely Allah is Hearing, Seeing.

Translated by

William Pickthall

Allah chooseth from the angels messengers, and (also) from mankind. Lo! Allah is Hearer, Seer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह फ़रिश्तों में से संदेशवाहक चुनता और मनुष्यों में से भी। निश्चय ही अल्लाह सब कुछ सुनता, देखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ کو (اختیار ہے کہ) رسالت کے لیے جس کو چاہتا ہے منتخب کرلیتا ہے فرشتوں میں سے جن (فرشتوں کو چاہے) احکام پہنچانے والے (مقرر کردیتا ہے) اور (اسی طرح آدمیوں میں سے یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” حقیقت یہ ہے کہ اللہ ملائکہ اور انسانوں میں سے پیغام رساں منتخب کرتا ہے یقیناً اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ حقیقت یہ ہے کہ اللہ (اپنے فرامین کی ترسیل کے لئے) ملائکہ میں سے بھی پیغام رساں منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ وہ سمیع اور بصیر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والوں کو چن لیتا ہے اور آدمیوں میں سے بھی، بلاشبہ اللہ تعالیٰ سننے والا دیکھنے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ چھانٹ لیتا ہے فرشتوں میں پیغام پہنچانے والے اور آدمیوں میں اللہ سنتا دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور لوگوں میں سے بھی بیشک اللہ خوب سننے والا دیکھنے والا ہے