Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 9

سورة الحج

ثَانِیَ عِطۡفِہٖ لِیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ لَہٗ فِی الدُّنۡیَا خِزۡیٌ وَّ نُذِیۡقُہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ عَذَابَ الۡحَرِیۡقِ ﴿۹﴾

Twisting his neck [in arrogance] to mislead [people] from the way of Allah . For him in the world is disgrace, and We will make him taste on the Day of Resurrection the punishment of the Burning Fire [while it is said],

جو اپنی پہلو موڑنے والا بن کر اس لئے کہ اللہ کی راہ سے بہکا دے ، اسے دنیا میں بھی رسوائی ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے جہنم میں جلنے کا عذاب چکھائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثَانِیَ
موڑنے والا ہے
عِطۡفِہٖ
شانہ اپنا
لِیُضِلَّ
تاکہ بھٹکا دے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
خِزۡیٌ
رسوائی ہے
وَّنُذِیۡقُہٗ
اور ہم چکھائیں گے اسے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
عَذَابَ
عذاب
الۡحَرِیۡقِ
آگ کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثَانِیَ
وہ موڑنے والا ہے
عِطۡفِہٖ
اپنا پہلو
لِیُضِلَّ
تاکہ وہ بھٹکا دے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے راستے سے
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
خِزۡیٌ
رسوائی ہے
وَّنُذِیۡقُہٗ
اور ہم چکھائیں گے اسے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
عَذَابَ
عذا ب
الۡحَرِیۡقِ
آگ کا
Translated by

Juna Garhi

Twisting his neck [in arrogance] to mislead [people] from the way of Allah . For him in the world is disgrace, and We will make him taste on the Day of Resurrection the punishment of the Burning Fire [while it is said],

جو اپنی پہلو موڑنے والا بن کر اس لئے کہ اللہ کی راہ سے بہکا دے ، اسے دنیا میں بھی رسوائی ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے جہنم میں جلنے کا عذاب چکھائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور از راہ تکبر حق سے) اپنا پہلو موڑتے ہیں تاکہ دوسروں کو اللہ کی راہ سے بہکا دیں ایسے شخص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلا دینے والے عذاب کا مزا چکھائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اپناپہلوموڑنے والا ہے تاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کے راستے سے بھٹکا دے، اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اورہم قیامت کے دن اسے آگ کا عذاب چکھائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

turning his side away to lead (people) astray from the way of Allah.For him there is disgrace in this world, and We will have him taste the punishment of fire on the Day of Judgment (and will say to him)

اپنی کروٹ موڑ کر تاکہ بہکائے اللہ کی راہ سے اس کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور چکھائیں گے ہم اس کو قیامت کے دن جلن کی مار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(تکبر سے) اپنی کروٹ موڑ کر (چل دیتا ہے) تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے گمراہ کرے اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلانے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They wrangle arrogantly, intent on leading people astray from the Way of Allah. Such shall suffer disgrace in this world and We shall cause them to taste the chastisement of burning (in the Next).

تاکہ لوگوں کو راہ خدا سے بھٹکا دیں ۔ 14 ایسے شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے روز اس کو ہم آگ کے عذاب کا مزا چکھائیں گے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ تکبر سے اپنا پہلو اکڑائے ہوئے ہیں ، تاکہ دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے گمراہ کریں ، ایسے ہی شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے ، اور قیامت کے دن ہم اسے جلتی ہوئی آگ کا مزہ چکھائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اپنی گردن پھیرے ہوئے (اینٹھا ہوا) تاکہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ 7 سے بہکا دے اس کے لئے (سزا) دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلن کا عذاب بچھائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(تکبر سے) گردن موڑ لیتے ہیں تاکہ وہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے بےراہ کریں ایسے شخص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلتی آگ کا عذاب چکھائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(تکبر سے) اپنی گردن کو اکڑائے ہوئے ہیں۔ تاکہ وہ اللہ کے راستے سے لوگوں کو بھٹکا دیں۔ ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم ان کو جلتی آگ کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور تکبر سے) گردن موڑ لیتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے گمراہ کردے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہے۔ اور قیامت کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bending his neck, that he may lead astray from the way of Allah; his shall be humiliation in the world, and We shall make him taste on the Day of Judgment the torment of Burning.

تکبر و گردن کشتی کرتے ہوئے تاکہ (دوسروں کو بھی) اللہ کی راہ سے بےراہ کردے ایسے شخص کے لئے دنیا میں (بھی) رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلتی آگ کا عذاب چکھائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تکبر سے اینٹھتے ہوئے حجتیں کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے برگشتہ کریں ۔ ان کیلئے دنیا میں رسوائی ہے اور ہم قیامت کے دن ان کو آگ کا عذاب چکھائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اپنی گردنوں کو اکڑانے والے تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے گمراہ کردیں ، اسی کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور ہم قیامت کے دن اس کو جلنے کا مزا چکھائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تکبر سے منہ موڑ لیتا ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے رستے سے گمراہ کر دے ‘ اس کے لیے دنیا میں ذلت ہے اور قیامت کے دن ہم اسے آگ کے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تکبر سے گردن اکڑائے ہوئے تاکہ اس طرح یہ دوسروں کو بھی بہکا سکیں اللہ کی راہ سے ایسے لوگوں کیلئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم ان کو مزہ چکھائیں گے دوزخ کی دہکتی بھڑکتی آگ کے عذاب کاف

Translated by

Noor ul Amin

( اورازراہ تکبر حق سے ) اپنا پہلوموڑتے ہیں تاکہ دوسروں کو اللہ کی راہ سے بہکا دیں ایسے شخص کے لئے دنیامیں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلا دینے والے عذاب کاذائقہ چکھائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

حق سے اپنی گردن موڑے ہوئے تاکہ اللہ کی راہ سے بہکادے ( ف۲۵ ) اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے ( ف۲٦ ) اور قیامت کے دن ہم اسے آگ کا عذاب چکھائیں گے ( ف۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اپنی گردن کو ( تکبّر سے ) مروڑے ہوئے تاکہ ( دوسروں کو بھی ) اﷲ کی راہ سے بہکا دے ، اس کے لئے دنیا میں ( بھی ) رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلا دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( غرور سے ) اپنے شانے کو موڑے ہوئے ( اور گردن اکڑائے ہوئے ) تاکہ ( لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے گمراہ کریں ان کیلئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم انہیں جلانے والی آگ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Disdainfully) bending his side, in order to lead (men) astray from the Path of Allah: for him there is disgrace in this life, and on the Day of Judgment We shall make him taste the Penalty of burning (Fire).

Translated by

Muhammad Sarwar

They turn away (from the Truth) to lead people away from the path of God. Their share in this world will be disgrace and on the Day of Judgment a burning torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Bending his neck in pride, and leading (others) too (far) astray from the path of Allah. For him there is disgrace in this worldly life, and on the Day of Resurrection We shall make him taste the torment of burning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Turning away haughtily that he may lead (others) astray from the way of Allah; for him is disgrace in this world, and on the day of resurrection We will make him taste the punishment of burning:

Translated by

William Pickthall

Turning away in pride to beguile (men) from the way of Allah. For him in this world is ignominy, and on the Day of Resurrection We make him taste the doom of burning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि अल्लाह के मार्ग से भटका दे। उस के लिए दुनिया में भी रुसवाई है और क़ियामत के दिन हम उसे जलने की यातना का मज़ा चखाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ اللہ کی راہ (یعنی دین حق سے) بےراہ کردیں اور ایسے شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلتی آگ کا عذاب چکھا دیں گے (اور اس سے کہا جاوے گا) کہ یہ تیرے ہاتھ کے کیے ہوئے کاموں کا بدلہ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ایسے شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن اس کو ہم آگ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ (٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

گردن اکڑائے ہوئے ، تاکہ لوگوں کو راہ خدا سے بھٹکا دیں۔ ایسے شخص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے روز اس کو ہم آگ کے عذاب کا مزا چکھائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ایسا شخص ہے جو گردن کو موڑ کر چلا جاتا ہے تاکہ اللہ کے راستہ سے ہٹا کر لوگوں کو گمراہ کرے، اس کے لیے دنیا میں ذلت ہے اور ہم اسے قیامت کے دن جلنے کا عذاب چکھائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اپنی کروٹ موڑ کر تاکہ بہکائے اللہ کی راہ سے اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور چکھائیں گے ہم اس کو قیامت کے دن جلن کی مار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تکبر سے اپنا پہلو موڑ کر جھگڑا کرتا ہے تاکہ اللہ کی راہ سے بےراہ کردے ایسے شخص کے لئے دنیا میں بھی رسوائی ہے اور ہم اس کو قیامت کے دن بھی جلانے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے