Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 110

سورة المؤمنون

فَاتَّخَذۡتُمُوۡہُمۡ سِخۡرِیًّا حَتّٰۤی اَنۡسَوۡکُمۡ ذِکۡرِیۡ وَ کُنۡتُمۡ مِّنۡہُمۡ تَضۡحَکُوۡنَ ﴿۱۱۰﴾

But you took them in mockery to the point that they made you forget My remembrance, and you used to laugh at them.

۔ ( لیکن ) تم انہیں مذاق میں ہی اڑاتے رہے یہاں تک کہ ( اس مشغلے نے ) تم کو میری یاد ( بھی ) بھلا دی اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاتَّخَذۡتُمُوۡہُمۡ
تو بنا لیا تم نے انہیں
سِخۡرِیًّا
مذاق
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اَنۡسَوۡکُمۡ
انہوں نے بھلا دیا تم کو
ذِکۡرِیۡ
ذکر میرا
وَکُنۡتُمۡ
اور تھے تم
مِّنۡہُمۡ
ان سے
تَضۡحَکُوۡنَ
تم ہنسی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاتَّخَذۡتُمُوۡہُمۡ
تو تُم نے بنایا اُن کا
سِخۡرِیًّا
مذاق
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اَنۡسَوۡکُمۡ
اُنہوں نے بُھلاہی دی تمہیں
ذِکۡرِیۡ
میری یاد
وَکُنۡتُمۡ
اور تھے تم
مِّنۡہُمۡ
اُن سے
تَضۡحَکُوۡنَ
ہنسا کرتے
Translated by

Juna Garhi

But you took them in mockery to the point that they made you forget My remembrance, and you used to laugh at them.

۔ ( لیکن ) تم انہیں مذاق میں ہی اڑاتے رہے یہاں تک کہ ( اس مشغلے نے ) تم کو میری یاد ( بھی ) بھلا دی اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو تم لوگ ان کا مذاق اڑاتے تھے حتیٰ کہ ان کے ساتھ اس مشغلہ نے تمہیں میری یاد بھی بھلا دی اور تم ان پر ہنسا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ تم نے ان کا مذاق بنایایہاں تک کہ اُنہوں نے تمہیں میری یادہی بھلا دی اورتم اُن سے ہنسا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But you made fun of them, so much so that they caused you to forget My remembrance, and you used to laugh at them.

پھر تم نے ان کو ٹھٹھوں میں پکڑا یہاں تک کہ بھول گئے ان کے پیچھے میری یاد اور تم ان سے ہنستے رہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو تم نے ان کا مذاق اڑایا تھا یہاں تک کہ ان لوگوں (کا تمسخر اڑانے کی مصروفیت) نے تمہیں میرا ذکر بھلادیا اور تم ان پر ہنستے ہی رہتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

you made a laughingstock of them and your hostility to them caused you to forget Me, and you simply kept laughing.

تو تم نے ان کا مذاق بنا لیا ۔ یہاں تک کہ ان کی ضد نے تمہیں یہ بھی بھلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں ، اور تم ان پر ہنستے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو تم نے ان لوگوں کا مذاق بنایا تھا ۔ یہاں تک کہ ان ہی ( کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ) نے تمہیں میری یاد تک سے غافل کردیا ، اور تم ان کی ہنسی اڑاتے رہے ۔ ( ٣٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم نے ان لوگوں کو مخسرہ بنایا تھا یہاں تک کہ اس ٹھٹھے میں میری یاد بھول گئے تھے 6 اور تم ان سے ہنستے رہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو تم ان کا مذاق اڑاتے تھے یہاں تک کہ تم میری یاد (ذکر) بھی بھول گئے اور تم ان سے ہنسی مذاق کرتے رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر تم نے ان کا مذاق بنایا یہاں تک کہ تم نے میری یاد ہی کو بھلا دیا۔ اور تم ان کا مذاق اڑاتے رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then ye took them mockingly, so that they caused you to forget remembrance of Me, and at them ye were wont to laugh.

تو تم نے انہیں تمسخر پر رکھ لیا تھا یہاں تک کہ (اس مشغلہ نے) تم کو ہماری یاد بھی بھلا دی اور تم ان سے ہنسی کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم نے ان کو مذاق بنایا ، یہاں تک کہ ان کے ساتھ تمہارے اس شغل نے تم کو میری یاد سے غافل رکھا اور تم ان کی ہنسی اڑاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( تو ) تم نے ان کا مذاق اُڑایا یہاں تک کہ ( ان حرکتوں نے ) تمہیں میرے ذکر سے بھی غافل کردیا اور تم ان ( مسلمانوں ) پر ہنسا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم ہمیشہ ان سے ہنسی کیا کرتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو تم ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے، یہاں تک کہ ان سے تمہارے اس مذاق نے تمہیں میری یاد بھی بھلا دی تھی اور تم ان سے ہنسی ہی کرتے رہے

Translated by

Noor ul Amin

توتم لوگوں نے ان کامذاق اڑایا یہاں تک کہ ان کے ساتھ تمہاری اس حرکت نے تمہیں میری یادبھی بھلادی اور تم ان پر ہنساکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم نے انھیں ٹھٹھا بنالیا ( ف۱٦۹ ) یہاں تک کہ انھیں بنانے کے شغل میں ( ف۱۷۰ ) میری یاد بھول گئے اور تم ان سے ہنسا کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تو تم ان کا تمسخر کیا کرتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے تمہیں میری یاد بھی بھلا دی اور تم ( صرف ) ان کی تضحیک ہی کرتے رہتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

تو تم ان کا مذاق اڑاتے تھے یہاں تک کہ ( گویا ) انہوں نے تمہیں میری یاد بھی بھلا دی اور تم ان پر ہنستے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But ye treated them with ridicule, so much so that (ridicule of) them made you forget My Message while ye were laughing at them!

Translated by

Muhammad Sarwar

"You mocked and laughed at them until you forgot all about Me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But you took them for a laughing stock, so much so that they made you forget My remembrance while you used to laugh at them!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But you took them for a mockery until they made you forget My remembrance and you used to laugh at them.

Translated by

William Pickthall

But ye chose them for a laughing-stock until they caused you to forget remembrance of Me, while ye laughed at them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो तुम ने उन का उपहास किया, यहाँ तक कि उन के कारण तुम मेरी याद को भुला बैठे और तुम उन पर हँसते रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تم نے ان کا مذاق مقرر کیا تھا (اور) یہاں تک (اس کا مشغلہ کیا) کہ مشغلہ نے تم کو ہماری یاد بھی بھلا دی اور تم ان سے ہنسی کیا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم نے ان کا مذاق اڑایا یہاں تک کہ تم نے مجھے بھی بھلادیا اور تم انہیں مذاق کرتے تھے۔ (١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو تم نے ان کا مذاق بنا لیا۔ یہاں تک کہ ان کی ضد نے تمہیں یہ بھی بھلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں ‘ اور تم ان پر ہنستے رہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم نے ان کو مذاق بنا لیا یہاں تک کہ انہوں نے تمہیں میری یاد بھلا دی اور تم ان سے ہنستے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر تم نے ان کو ٹھٹھوں میں پکڑا یہاں تک کہ بھول گئے ان کے پیچھے میری یاد اور تم ان سے ہنستے رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر تم نے ان بندوں کا مذاق بنایا یہاں تک کہ تمہارے اس مذاق کے مشغلہ نے تم کو میری یاد ہی بھلا دی اور تم ان کی ہنسی اڑاتے رہے