Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
عَبِثَ |
يَعْبَثُ |
اِعْبَثْ |
عَابِث |
مَعْبُوْث |
عَبَث |
اَلْعَبْثُ: دراصل اس کے معنی ہیں، کسی کام کے ساتھ کھیل کود کو ملادینا اور یہ عَبَثْتُ الْاَقِطَ کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں: میں نے پنیر کے ساتھ اور چیز کو ملادیا اور اَلْعَبْثُ وہ کھانا جو کسی چیز کے ساتھ خلط ملط کیا گیا ہو۔ اسی اعتبار سے کھجور، گھی اور ستو کے آمیزہ کو عَوْبَثَانِیٌ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اَتَبۡنُوۡنَ بِکُلِّ رِیۡعٍ اٰیَۃً تَعۡبَثُوۡنَ ) (۲۶:۱۲۸) تم ہر بلند مقام پر بے مقصد بڑی عمارتیں تعمیر کرتے ہو۔ نیز اَلْعَبَثُ ہر اس کام کو کہتے ہیں جس کی کوئی صحیح غرض نہ ہو۔ قرآن پاک میں ہے: (اَفَحَسِبۡتُمۡ اَنَّمَا خَلَقۡنٰکُمۡ عَبَثًا) (۲۳:۱۱۵) کیا تم یہ خیال کیے بیٹھے ہو کہ ہم نے تم کو یونہی بے غرض و غایت پیدا کردیا ہے۔
Surah:23Verse:115 |
بیکار
uselessly
|