Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 18

سورة المؤمنون

وَ اَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسۡکَنّٰہُ فِی الۡاَرۡضِ ٭ۖ وَ اِنَّا عَلٰی ذَہَابٍۭ بِہٖ لَقٰدِرُوۡنَ ﴿ۚ۱۸﴾

And We have sent down rain from the sky in a measured amount and settled it in the earth. And indeed, We are Able to take it away.

ہم ایک صحیح انداز سے آسمان سے پانی برساتے ہیں ، پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیتے ہیں اور ہم اس کے لے جانے پر یقیناً قادر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡزَلۡنَا
اور اتارا ہم نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءًۢ
پانی
بِقَدَرٍ
ساتھ ایک اندازے کے
فَاَسۡکَنّٰہُ
پھر ٹھہرایا ہم نے اسے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَاِنَّا
اور بیشک ہم
عَلٰی ذَہَابٍۭ
لے جانے پر
بِہٖ
اسے
لَقٰدِرُوۡنَ
البتہ قادر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡزَلۡنَا
اور نازل کیا ہم نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءًۢ
پانی
بِقَدَرٍ
ایک خاص اندازے سے
فَاَسۡکَنّٰہُ
پھر ٹھہرایا ہم نے اسے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَاِنَّا
اور یقیناً ہم
عَلٰی
اوپر
ذَہَابٍۭ
لے جانے کے
بِہٖ
اس کے
لَقٰدِرُوۡنَ
ضرور قدرت رکھنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And We have sent down rain from the sky in a measured amount and settled it in the earth. And indeed, We are Able to take it away.

ہم ایک صحیح انداز سے آسمان سے پانی برساتے ہیں ، پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیتے ہیں اور ہم اس کے لے جانے پر یقیناً قادر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ہم نے آسمان سے ایک خاص مقدار میں پانی اتارا جسے ہم نے زمین میں ٹھہرا دیا اور بلاشبہ ہم اس کو لے جانے پر بھی قادر ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آسمان سے ایک خاص اندازے سے پانی نازل کیاپھرہم نے اُسے زمین میں ٹھہرا دیا اوریقیناہم اُس کے لے جانے پرضرورقدرت رکھنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We sent down water from the sky in due measure, then We lodged it in the earth, and of course, We are able to take it away.

اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی ماپ کر پھر اس کو ٹھہرا دیا زمین میں اور ہم اس کو لے جائیں تو لے جاسکتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا ایک اندازے کے مطابق تو اسے ہم نے زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کو واپس لے جانے پر بھی قادر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We sent down water from the sky in right measure, and caused it to stay in the earth, and We have the power to cause it to vanish (in the manner We please).

اور آسمان سے ہم نے ٹھیک حساب کے مطابق ایک خاص مقدار میں پانی اتارا اور اس کو زمین میں ٹھہرا دیا ، 17 ہم اسے جس طرح چاہیں غائب کر سکتے ہیں ۔ 18

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے آسمان سے ٹھیک اندازے کے مطابق پانی اتارا ، پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیا ، ( ١٢ ) اور یقین رکھو ، ہم اسے غائب کردینے پر بھی قادر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ایک انداز کے ساتھ آسمان سے پانی برسایا 4 پھر زمین میں اس کو ٹھہرا رکھا 5 اور ہم اس پانی کو اڑا لے جائیں تو بھی ہوسکتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آسمان سے مناسب مقدار میں پانی برسایا پھر ہم نے اس کو زمین میں ٹھہرایا اور ہم اس (پانی) کے نابود کردینے پر (بھی) قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے بلندی (آسمانوں) سے ایک مناسب اندازے کے مطابق پانی برسایا اور اس کو ہم نے زمین میں ٹھہرادیا۔ اور بیشک ہم اس کو لے جانے پر بھی قادر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی نازل کیا۔ پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کے نابود کردینے پر بھی قادر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We sent down from the heaven water in measure, and We caused it to settle in the earth; and verily to take it away We are Able.

اور ہم نے آسمان سے اندازہ کے ساتھ پانی برسایا پھر ہم نے اسے زمین میں ٹھہرایا اور ہم اس کے معدوم کرنے پر بھی قادر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے آسمان سے پانی برسایا ایک اندازہ کے ساتھ ، پس اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کو واپس لے لینے پر قادر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ہی آسمان سے ایک اندازے ( خاص مقدار ) کے مطابق پانی نازل کیا پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیا اور بلاشبہ ہم اسے غائب کرنے پر بھی قادر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی نازل کیا پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کو (نابود بھی کرسکتے ہیں) لے جائیں تو لے جاسکتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم ہی نے آسمان سے پانی اتارا ایک خاص اندازے کے ساتھ۔ پھر ہم ہی نے اس کو ٹھہرا دیا زمین پر میں اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے اور بلاشبہ ہم جب چاہیں اور جیسے چاہیں اس کو لے جانے پر بھی پوری قدرت رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

نیز ہم آسمان سے ایک خاص مقدارمیں بارش برساتے ہیں پھراسے زمین میں ٹھہرادیتے ہیں اور بیشک ہم اسے غائب کردینے پر بھی قادر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا ( ف۱۷ ) ایک اندازہ پر ( ف۱۸ ) پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اس کے لے جانے پر قادر ہیں ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ایک اندازہ کے مطابق ( عرصہ دراز تک ) بادلوں سے پانی برساتے رہے ، پھر ( جب زمین ٹھنڈی ہوگئی تو ) ہم نے اس پانی کو زمین ( کی نشیبی جگہوں ) میں ٹھہرا دیا ( جس سے ابتدائی سمندر وجود میں آئے ) اور بیشک ہم اسے ( بخارات بنا کر ) اڑا دینے پر بھی قدرت رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ایک خاص اندازہ کے ساتھ آسمان سے پانی برسایا اور اسے زمین میں ٹھہرایا اور یقیناً ہم اسے لے جانے پر بھی قادر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We send down water from the sky according to (due) measure, and We cause it to soak in the soil; and We certainly are able to drain it off (with ease).

Translated by

Muhammad Sarwar

We have sent a measure of water from the sky to stay on earth and We have the power to take it away.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We sent down from the sky water in measure, and We gave it lodging in the earth, and verily, We are able to take it away.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We send down water from the cloud according to a measure, then We cause it to settle in the earth, and most surely We are able to carry it away.

Translated by

William Pickthall

And we send down from the sky water in measure, and We give it lodging in the earth, and lo! We are Able to withdraw it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने आकाश से एक अंदाज़े के साथ पानी उतारा। फिर हम ने उसे धरती में ठहरा दिया, और उसे विलुप्त करने की सामर्थ्य भी हमें प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آسمان سے (مناسب) مقدار کے ساتھ پانی برسایا پھر ہم نے اس کو (مدت تک) زمین میں ٹھیرایا اور ہم اس (پانی) کے معدوم کردینے پر (بھی) قادر ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آسمان سے ہم نے ٹھیک حساب کے مطابق ایک خاص مقدار میں پانی اتارا اور اس کو زمین میں ٹھہرا یا۔ ہم اسے جس طرح چاہیں غائب کرسکتے ہیں۔ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور آسمان سے ہم نے ٹھیک حساب کے مطابق ایک خاص مقدار میں پانی اتارا اور اس کو زمین میں ٹھرا دیا ، ہم اسے جس طرح چاہیں غائب کرسکتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے آسمان سے خاص مقدار کے مطابق پانی اتارا پھر ہم نے اسے زمین میں ٹھہرایا اور ہم اس کے معدوم کرنے پر قادر ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی ناپ کر پھر اس کو ٹھہرا دیا زمین میں اور ہم اس کو لے جائیں تو لے جاسکتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ہی نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس پانی کو زمین میں ٹھہرایا اور بلاشبہ ہم اس پانی کے لیجانے اور معدوم کردینے پر بھی قادر ہیں