Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 28

سورة المؤمنون

فَاِذَا اسۡتَوَیۡتَ اَنۡتَ وَ مَنۡ مَّعَکَ عَلَی الۡفُلۡکِ فَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ نَجّٰنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۲۸﴾

And when you have boarded the ship, you and those with you, then say, 'Praise to Allah who has saved us form the wrongdoing people.'

جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر بااطمینان بیٹھ جاؤ تو کہنا کہ سب تعریف اللہ کے لئے ہی ہے جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
اسۡتَوَیۡتَ
سوار ہو جاؤ تم
اَنۡتَ
تم
وَمَنۡ
اور جو
مَّعَکَ
تمہارے ساتھ ہیں
عَلَی الۡفُلۡکِ
کشتی پر
فَقُلِ
تو کہنا
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
الَّذِیۡ
جس نے
نَجّٰنَا
نجات دی ہمیں
مِنَ الۡقَوۡمِ
ان لوگوں سے
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
اسۡتَوَیۡتَ
چڑھ جاؤ
اَنۡتَ
تم
وَمَنۡ
اور جو
مَّعَکَ
تمہارے ساتھ ہیں
عَلَی
اُوپر
الۡفُلۡکِ
کشتی کے
فَقُلِ
تو کہہ دو
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
الَّذِیۡ
جس نے
نَجّٰنَا
نجات دلائی ہمیں
مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگوں سے
Translated by

Juna Garhi

And when you have boarded the ship, you and those with you, then say, 'Praise to Allah who has saved us form the wrongdoing people.'

جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر بااطمینان بیٹھ جاؤ تو کہنا کہ سب تعریف اللہ کے لئے ہی ہے جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پر جب تم اور جو تمہارے ہمراہ ہوں کشتی میں جم کر بیٹھ جاؤ تو کہنا : سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب تم اورجوتمہارے ساتھ ہیں صحیح طور سے کشتی میں چڑھ جاؤتوکہنا سب تعریف اﷲ تعالیٰ کی ہے جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دلائی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when you and those with you, are well seated in the ship, say, ` Praise is for Allah who saved us from the wrongdoing people.&

پھر جب چڑھ چکے تو اور جو تیرے ساتھ ہے کشتی پر تو کہہ شکر اللہ کا جس نے چھڑایا ہم کو گنہگار لوگوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب تم اور تمہارے سب ساتھی کشتی میں بیٹھ جائیں تو کہناکہُ کل شکر اس اللہ کا ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب تو اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر سوار ہو جائے تو کہہ ، شکر ہے اس خدا کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی ۔ 30

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں ٹھیک ٹھیک بیٹھ چکیں تو کہنا : شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب تو اور تیرے ساتھ والے کشتی پر سوار ہوجائیں تو یوں کہہ اللہ ت عالیٰ کا شکر جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے چھڑایا یا ان کی صحبت سے نجات دی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب آپ اور آپ کے ساتھی کشتی میں بیٹھ جائیں تو کہیں اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب تم اور وہ لوگ جو تمہارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجائیں تو یہی کہنا اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے چھڑایا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر کرنا اور) کہنا کہ سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے۔ جس نے ہم کو نجات بخشی ظالم لوگوں سے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when thou art settled, thou and those with thee, in the ark, say thou: praise unto Allah who hath delivered us from the wrong doing people.

پھر جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی پر بیٹھ چکیں تو کہنا کہ (ساری) حمد ہے اللہ کے لئے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں سوار ہولیں تو شکر ادا کیجیو کہ شکر ہے اس اللہ کیلئے ، جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب تو اور تیرے ساتھی کشتی میں ( اچھی طرح ) سوار ہوچکیں تو پس کہنا کہ تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے ہیں جس نے ہمیں ظالم قوم سے خلاصی عطا فرمائی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ جاؤ تو ( اللہ کا شکر کرتے ہوئے) کہنا کہ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں ظالموں سے نجات بخشی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب کشتی میں بیٹھ جاؤ تم بھی اور وہ سب بھی جو عقیدہ و ایمان کے اعتبار سے تمہارے ساتھ ہیں تو یوں کہو کہ سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں نجات دی ان ظالم لوگوں سے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب تم اور جو تمہارے ہمراہ ہوں کشتی میں جم کربیٹھ جائوتوکہنا:’’سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں ظالموں سے نجات دی‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب ٹھیک بیٹھ لے کشتی پر تو اور تیرے ساتھ والے تو کہہ سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں ان ظالموں سے نجات دی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب تم اور تمہاری سنگت والے ( لوگ ) کشتی میں ٹھیک طرح سے بیٹھ جائیں تو کہنا ( کہ ) ساری تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات بخشی

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی پر سوار ہو جائیں تو کہنا ۔ الحمدﷲ ۔ سب تعریف اس اللہ کیلئے ہے ۔ جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when thou hast embarked on the Ark - thou and those with thee,- say: "Praise be to Allah, Who has saved us from the people who do wrong."

Translated by

Muhammad Sarwar

When all of you settle in the Ark, say, "Only God Who has saved us from the unjust people deserves all praise".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And when you have embarked on the ship, you and whoever is with you, then say: `All the praise be to Allah, Who has saved us from the people who are wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you are firmly seated, you and those with you, in the ark, say: All praise is due to Allah who delivered us from the unjust people:

Translated by

William Pickthall

And when thou art on board the ship, thou and whoso is with thee, then say: Praise be to Allah Who hath saved us from the wrongdoing folk!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब तू नौका पर सवार हो जाए और तेरे साथी भी तो कह, प्रशंसा है अल्लाह की, जिस ने हमें ज़ालिम लोगों से छुटकारा दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جس وقت تم اور تمہارے ساتھی (مسلمان) کشتی میں بیٹھ چکو تو یوں کہنا شکر ہے خدا کا جس نے ہم کو کافر لوگوں سے (یعنی ان کے افعال اور تکالیف سے) نجات دی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر سوار ہوجاؤ تو اس اللہ کا شکر کرو جس نے تمہیں ظالموں سے نجات دی۔ “ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب تو اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر سوار ہوجائے تو کہہ شکر ہے اس خدا کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب تم اور وہ لوگ جو تمہارے ساتھ ہیں ٹھیک طرح کشتی میں بیٹھ جائیں تو یوں کہنا کہ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب چڑھ چکے تو اور جو تیرے ساتھ ہے کشتی پر تو کہہ شکر اللہ کا جس نے چھڑایا ہم کو گناہ گار لوگوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر چڑھ جائیں تو یہ الفاظ کہیو اس خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی