Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 35

سورة المؤمنون

اَیَعِدُکُمۡ اَنَّکُمۡ اِذَا مِتُّمۡ وَ کُنۡتُمۡ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّکُمۡ مُّخۡرَجُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۵﴾

Does he promise you that when you have died and become dust and bones that you will be brought forth [once more]?

کیا یہ تمہیں اس بات کا وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر کر صرف خاک اور ہڈی رہ جاؤ گے تو تم پھر زندہ کیے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَیَعِدُکُمۡ
کیا وہ وعدہ دیتا ہے تمہیں
اَنَّکُمۡ
کہ بیشک تم
اِذَا
جب
مِتُّمۡ
مر جاؤ گے تم
وَکُنۡتُمۡ
اور ہو جاؤ گے تم
تُرَابًا
مٹی
وَّعِظَامًا
اور ہڈیاں
اَنَّکُمۡ
بےشک تم
مُّخۡرَجُوۡنَ
نکالے جانے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَیَعِدُکُمۡ
کیا وعدہ دیتا ہے تمہیں
اَنَّکُمۡ
یقیناً تم
اِذَا
جب
مِتُّمۡ
مر گئے
وَکُنۡتُمۡ
اور ہو گئے تم
تُرَابًا
مٹی
وَّعِظَامًا
اور ہڈیاں
اَنَّکُمۡ
بلاشبہ تم
مُّخۡرَجُوۡنَ
نکالے جانے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

Does he promise you that when you have died and become dust and bones that you will be brought forth [once more]?

کیا یہ تمہیں اس بات کا وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر کر صرف خاک اور ہڈی رہ جاؤ گے تو تم پھر زندہ کیے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تمہیں وہ یہ کہتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جاؤ گے تو تم (دوبارہ) اٹھائے جاؤگے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاوہ تمہیں وعدہ دیتا ہے کہ یقیناًجب تم مرگئے اورمٹی اور ہڈیاں ہو گئے تو بلاشبہ تم نکالے جانے والے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Does he promise you that, when you die and are turned into dust and bones, you are to be brought forth?

کیا تم کو وعدہ دیتا ہے کہ جب تم مر جاؤ اور ہوجاؤ مٹی اور ہڈیاں تو تم کو نکلنا ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ تم سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم (پھر سے) نکال لیے جاؤگے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Does he promise you that when you are dead and are reduced to dust and bones, you will be brought forth to life?

یہ تمہیں اطلاع دیتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی ہو جاؤ گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جاؤ گے اس وقت تم ﴿قبروں سے﴾ نکالے جاؤ گے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا بتاؤ یہ شخص تمہیں ڈراتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے ، اور مٹی اور ہڈیوں میں تبدیل ہوجاؤ گے تو تمہیں دوبارہ زمین سے نکالا جائے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا (یہ پیغمبر) تم کو یہ بہرا دیتا ہے (وعدہ دیتا ہے) جب تم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں رہ گئے (پھر دوبارہ) تم زمین سے) نکالے جائو گے یہ بہرا جو تم کو دیا جاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم (دوبارہ زندہ کرکے زمین میں سے) نکالے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(انہوں نے کہا) کیا وہ تم سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مرجائو گے اور تم مٹی اور ہڈیوں (کا ڈھیر) بن جائو گے تب تم دوبارہ (زندہ کر کے قبروں سے) نکالے جائو گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور مٹی ہو جاؤ گے اور استخوان (کے سوا کچھ نہ رہے گا) تو تم (زمین سے) نکالے جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Promiseth he unto you that ye, when ye have died and have become dust and bones, ye are to be brought forth?

یہ (شخص) تم سے یہی کہتا ہے ناکہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم (پھر سے) نکالے جاؤ گے ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ تمہیں اس بات کا ڈراوا دیتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور خاک اور ہڈیاں بن جاؤ گے تو تم پھر نکالے جاؤ گے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ تم سے کہتا ہے کہ بے شک جب تم مرجاؤگے اور مٹی اور ہڈیوں کا ڈھیر بن جاؤگے تو تم ( زندہ کرکے دوبارہ ) نکالے جاؤگے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو پھر تم زندہ کیے جاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ شخص تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی ہوجاؤ گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جاؤ گے تو تم قبروں سے زندہ کر کے نکالے جاؤ گے ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا تمہیں وہ یہ کہتا ہے جب تم مرجائوگے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائوگے توتم ( دوبارہ ) اپنی قبروں سے اٹھائے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ تم جب مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے اس کے بعد پھر ( ف۵۵ ) نکالے جاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا یہ ( شخص ) تم سے یہ وعدہ کر رہا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور تم مٹی اور ( بوسیدہ ) ہڈیاں ہو جاؤ گے تو تم ( دوبارہ زندہ ہو کر ) نکالے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر جاؤگے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جاؤگے تو پھر تم ( قبروں سے ) نکالے جاؤگے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Does he promise that when ye die and become dust and bones, ye shall be brought forth (again)?

Translated by

Muhammad Sarwar

Does he promise you that after you die and become dust and bones you will be brought back to life again?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Does he promise you that when you have died and have become dust and bones, you shall come out alive"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! does he threaten you that when you are dead and become dust and bones that you shall then be brought forth?

Translated by

William Pickthall

Doth he promise you that you, when ye are dead and have become dust and bones, will (again) be brought forth?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या यह तुम से वादा करता है कि जब तुम मरकर मिट्टी और हड़्डियाँ होकर रह जाओगे तो तुम निकाले जाओगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ شخص تم سے کہتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور (مر کر) مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو (دوبارہ زندہ کر کے زمین سے) نکالے جاؤ گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ تمہیں اطلاع دیتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی ہو جاؤگے اور ہڈیوں کا پنجر بن جاؤگے۔ اس وقت تم قبروں سے نکالے جاؤ گے۔ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تمہیں اطلاع دیتا ہے کہ جب تم مرکر مٹی ہو جائو گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائو گے اس وقت تم ( قبروں سے) نکالے جائو گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ شخص تمہیں یہ بتاتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم نکالے جاؤ گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کو وعدہ دیتا ہے کہ جب تم مرجاؤ اور ہوجاؤ مٹی اور ہڈیاں تو تم کو نکلنا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ پیغمبر تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مرجائوگے اور تم مٹی اور ہڈیاں ہوجائو گے تو تم پھر نکالے جائوگے