48. This is not a mere statement of a fact, but it is a link of the same argument which is being put forward from the very beginning of the Surah. The argument is this: Islam has been the real and original religion of all the Prophets from Noah to Jesus (peace be upon them all), because all of them brought and taught the same doctrines of Tauhid and the Hereafter. On the contrary, all the other re... ligions are the perversions of the real and original religion, which has been tampered with in many ways. Therefore, those who are following the perverted religions are in the wrong and not the Prophet (peace be upon him) who is inviting them to the real and original religion. Show more
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :48
یہ محض بیان واقعہ ہی نہیں ہے بلکہ اس استدلال کی ایک کڑی بھی ہے جو آغاز سورہ سے چلا آ رہا ہے ۔ دلیل کا خلاصہ یہ ہے کہ جب نوح علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ تک تمام انبیاء یہ توحید اور عقیدہ آخرت کی تعلیم دیتے رہے ہیں ، تو لا محالہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوع انسان... ی کا اصل دین یہی اسلام ہے ، اور دوسرے تمام مذاہب جو آج پائے جاتے ہیں وہ اسی کی بگڑی ہوئی صورتیں ہیں جو اس کی بعض صداقتوں کو مسخ کر کے اور اس کے اندر بعض من گھڑت باتوں کا اضافہ کر کے بنالی گئی ہیں ۔ اب اگر غلطی پر ہیں تو وہ لوگ ہیں جو ان مذاہب کے گرویدہ ہو رہے ہیں ، نہ کہ وہ جو ان کو چھوڑ کر اصل دین کی طرف بلا رہا ہے ۔ Show more