Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 1

سورة النور

سُوۡرَۃٌ اَنۡزَلۡنٰہَا وَ فَرَضۡنٰہَا وَ اَنۡزَلۡنَا فِیۡہَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۱﴾

[This is] a surah which We have sent down and made [that within it] obligatory and revealed therein verses of clear evidence that you might remember.

یہ ہے وہ سورت جو ہم نے نازل فرمائی ہے اور مقرر کردی ہے اور جس میں ہم نے کھلی آیتیں ( احکام ) اتارے ہیں تاکہ تم یاد رکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سُوۡرَۃٌ
یہ ایک سورت ہے
اَنۡزَلۡنٰہَا
نازل کیا ہم نے اسے
وَفَرَضۡنٰہَا
اور فرض کیا ہم نے اسے
وَاَنۡزَلۡنَا
اور نازل کیں ہم نے
فِیۡہَاۤ
اس میں
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑو
Word by Word by

Nighat Hashmi

سُوۡرَۃٌ
۔ (یہ) ایک سورت ہے
اَنۡزَلۡنٰہَا
جسے نازل کیا ہم نے
وَفَرَضۡنٰہَا
اور فرض کیا ہم نے اسے
وَاَنۡزَلۡنَا
اور نازل کیں ہم نے
فِیۡہَاۤ
اس میں
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت حاصل کرو
Translated by

Juna Garhi

[This is] a surah which We have sent down and made [that within it] obligatory and revealed therein verses of clear evidence that you might remember.

یہ ہے وہ سورت جو ہم نے نازل فرمائی ہے اور مقرر کردی ہے اور جس میں ہم نے کھلی آیتیں ( احکام ) اتارے ہیں تاکہ تم یاد رکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ایک سوت ہے جسے ہم نے نازل کیا اور (اس کے احکام کو) لوگوں پر فرض کردیا اور اس میں واضح آیات نازل فرمائیں تاکہ سبق حاصل کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ ایک سُورت ہے جسے ہم نے نازل کیاہے اورہم نے اسے فرض کیاہے اور ہم نے اس میں واضح آیات نازل کی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is a Surah We have sent down and prescribed and sent down in it clear signs, so that you may receive the advice.

یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اتاری اور ذمہ پر لازم کی اور اتاری اس میں باتیں صاف تاکہ تم یاد رکھو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ایک عظیم سورت ہے ہم نے اس کو نازل کیا ہے اور اس کو (تم پر) فرض کیا ہے اور ہم نے اس میں بڑی روشن آیات نازل کی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is a Surah which We have sent down and We have made it mandatory, and We have sent down clear Commandments in it so that you may learn lessons.

یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے ، اور اسے ہم نے فرض کیا ہے ، اور اس میں ہم نے صاف صاف ہدایات نازل کی ہیں ، 1 شاید کہ تم سبق لو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ایک سورت ہے جو ہم نے نازل کی ہے ، اور جس ( کے احکام ) کو ہم نے فرض کیا ہے ، اور اس میں کھلی کھلی آیتیں نازل کی ہیں ، تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے اتارا اور اس پر 8 چلنا ہم نے لازم کیا اور اس میں کھلی کھلی باتیں اتاریں اس لئے کہ تم (ان کو) یاد رکھو (یا ان سے نصیحت لو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل فرمایا اور اس (کے احکام) کو ہم نے فرض کردیا (مقرر کردیا) اور ہم نے اس میں صاف صاف آیتیں نازل فرمائی ہیں تاکہ تم یاد رکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے اور اس کے (احکام کو) ہم نے فرض قرار دیا ہے۔ اور اس میں ہم نے صاف اور واضح آیات نازل کی ہیں تاکہ تم دھیان دے سکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (ایک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اس (کے احکام) کو فرض کر دیا، اور اس میں واضح المطالب آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is a chapter which We have sent down, and which We have ordained; and therein We have sent down revelations manifest, that haply ye may be admonished.

(یہ ایک) سورت ہے کہ ہم (ہی) نے اس کو نازل کیا ہے اور ہم (ہی) نے اس کو مقرر کیا ہے اور ہم ہی نے اس میں کھلی ہوئی آیتیں نازل کی ہیں تاکہ تم سمجھو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ایک اہم سورہ ہے جو ہم نے نازل کی ہے اور اس کے احکام ہم نے فرض ٹھہرائے ہیں اور اس میں ہم نے نہایت واضح تنبیہات بھی اتاری ہیں ، تاکہ تم اچھی طرح یاد رکھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ ایک ) سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا اور اس ( کے احکام ) کو ہم نے فرض کیا ہے اور اس میں ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اسکے احکام کو فرض کردیا اور اس میں واضح آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ایک عظیم الشان سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے اور اس کے احکام کو بھی ہم ہی نے فرض کیا ہے اور ہم نے اس میں صاف صاف آیتیں نازل کیں تاکہ تم لوگ سمجھو،

Translated by

Noor ul Amin

یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا اور ( احکام کو ) لوگوں پر فرض کردیااوراس میں واضع آیات نازل فرمائیں تاکہ تم سبق حاصل کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ایک سورة ہے کہ ہم نے اتاری اور ہم نے اس کے احکام فرض کیے ( ف۲ ) اور ہم نے اس میں روشن آیتیں نازل فرمائیں کہ تم دھیان کرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

  ( یہ ) ایک ( عظیم ) سورت ہے جسے ہم نے اتارا ہے اور ہم نے اس ( کے احکام ) کو فرض کر دیا ہے اور ہم نے اس میں واضح آیتیں نازل فرمائی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو

Translated by

Hussain Najfi

یہ ایک سورہ ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے اور ہم نے ( ہی ) اس ( کے احکام ) کو فرض کیا ہے ۔ اور ہم نے ہی اس میں کھلی ہوئی آیتیں نازل کی ہیں ۔ تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A sura which We have sent down and which We have ordained in it have We sent down Clear Signs, in order that ye may receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is a chapter which We have revealed to you and made obligatory for you to follow its guidance. We have revealed clear verses in it so that perhaps you may take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

A Surah which We have sent down and which We have enjoined (Faradnaha), and in it We have revealed manifest Ayat, that you may remember.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(This is) a chapter which We have revealed and made obligatory and in which We have revealed clear communications that you may be mindful.

Translated by

William Pickthall

(Here is) a surah which We have revealed and enjoined, and wherein We have revealed plain tokens, that haply ye may take heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह एक (महत्वपूर्ण) सूरा है, जिसे हम ने उतारा है। और इसे हम ने अनिवार्य किया है, और इस में हम ने स्पष्ट आयतें (आदेश) अवतरित की हैं। कदाचित तुम शिक्षा ग्रहण करो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ایک سورت ہے جس کے (الفاظ) کو (بھی) ہم (ہی) نے نازل کیا ہے اور اس (کے معنی یعنی احکام) کو (بھی) ہم (ہی) نے مقرر کیا ہے اور ہم نے اس (سورت) میں صاف صاف آیتیں نازل کی ہیں تاکہ تم سمجھو (اور عمل کرو) ۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس سورة کو ہم نے نازل کیا ہے اور اسے ہم نے فرض کیا ہے اور اس میں ہم نے واضح دلائل نازل کیے شاید کہ تم نصیحت حاصل کرو۔ “ (١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ایک سورة ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے ‘ اور اسے ہم نے فرض کیا ہے اور اس میں ہم نے صاف صاف ہدایات نازل کی ہیں شاید کہ تم سبق لو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ایک سورت ہے جو ہم نے نازل کی ہے اور ہم نے اس کی ادائیگی کا ذمہ دار بنایا ہے اور ہم نے اس میں واضح آیات نازل کی ہیں تاکہ تم سمجھو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اتاری اور ذمہ پر لازم کی اور اتاریں اس میں باتیں صاف تاکہ تم یاد رکھو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم نے ہی اس کے احکام کی بجاآوری کو مقرر کیا ہے اور ہم نے اس میں صاف واضح آیتیں نازل کی ہیں شاید کہ تم نصیحت پکڑو۔